Common frontend top

دردانہ نجم


مردہ دل سپاہی افغانستان کا دفاع کیسے کرتے ؟


کسی بھی سپاہی کے لیے میدان جنگ چھوڑنے کا فیصلہ آسان نہیں ہوسکتا۔ ایک عمر کی ریاضت، لگاو اور وابستگی کا معاملہ درپیش ہوتا ہے۔ سپاہی کی ساری زندگی اسی خواہش میں گزرتی ہے کہ اسے کب اپنے ملک کے دفاع کا موقع ملے۔ ہمارے جوان روز شہادت قبول کررہے ہیں۔ کیا ہمارا وہ سپاہی جو بلوچستان میں ڈیوٹی دیتا ہے اسے نہیں پتا کہ دشمن پوری تیاری کے ساتھ گھات میں بیٹھا ہے۔ وہ روز اپنے ساتھیوں کی میت ان کے ورثا کے حوالے کرتاہے۔ وہ روز شہدا کے قبرستان میں ایک اور قبر کا اضافہ ہوتا
هفته 21  اگست 2021ء مزید پڑھیے

اصولوں پر مبنی نظام اور امریکی روش

هفته 14  اگست 2021ء
دردانہ نجم
ایک سو چوراسی ممالک نے کیوبا کے خلاف پابندیاں لگانے پر امریکہ کی مخالفت کی ہے۔ کیوبا پر پابندیاں لگانے کی قرارد داد پر انتیس دن لگاتار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ ہوتی رہی۔ چار ممالک نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔ تین غیر حاضر رہے۔ صرف امریکہ اور اسرائیل کے ووٹ قرار داد کے حق میں ڈالے گئے۔ کیوبا پر پابندیوں کے خلاف اس جم غفیر کی مخالفت بھی کار گر ثابت نہ ہوئی اور امریکہ نے اپنی خو پر قائم رہنے کا فیصلہ صادر کر دیا۔ چھہتر سال پہلے جب سان فرانسسکو کانفرنس میں
مزید پڑھیے


افغانستان میں قیام امن اور پاکستانی موقف

منگل 03  اگست 2021ء
دردانہ نجم
افغانستان سے آئے میڈیا کے وفد سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی صورت افغان امن کو سبوتاژ ہونے نہیں دے گا۔ دوسری طرف امریکی دورے پر گئے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ کوئی ایسا نظام وضع کیاجائے جس سے افغان مہاجرین دوسرے ملکوں میں جانے کے بجائے اپنے ہی ملک میں ر ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان کا موقف بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مہاجرین کی نئی کھیپ رکھنے کا متحمل نہیں ہے۔ اس
مزید پڑھیے


عالمی دن پر ہیپاٹائٹس ای کے علاج کی نوید

بدھ 28 جولائی 2021ء
دردانہ نجم
جینے کے لیے صرف سانس ہی نہیں اچھی صحت کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ایک صحت مند آدمی ہیزندگی کی سختیوں سے نمٹپاتا ہے۔ انسانی جسم کا ہرحصہ اہم ہے لیکن چند اعضاء ایسے ہیں جو نشونما میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ، جیسے کہ جگر۔ شاعر معشوق کو جگر سے تشبیہ دیتے ہیں۔ جسم کوشفاف خون کی فراہمی کا کام اسی معشوق کی ذمہ داری ہے۔ جگر جسم کو تروتازہ رکھتا ہے۔ جگرمرجھا جائے تو جسم پیلا پڑنے لگتا ہے، بالکل اسعاشق کی طرح جس کی محبت ادھوری رہ جائے۔ بیمار جگر
مزید پڑھیے


داسو واقعہ اور پاک چین دوستی

پیر 19 جولائی 2021ء
دردانہ نجم
دوستی کی آزمائش دو مواقع پر ہوتی ہے۔ ایک مشکل وقت دوسرا اختلاف رائے۔ مشکل وقت کی بھی کئی شکلیں ہیں۔ کئی احباب طفل تسلیاں دینے کی حد تک تو ساتھ دتے ہیں لیکن ہاتھ پکڑ کر مالی، ذہنی یا بدنی الجھن سے باہر نکالنے کی تگ و دو سے کتراتے ہیں۔ اختلاف رائے بھی پیچیدہ مقام ہے۔ دوست وہ تو نہیں جو تعریف پر تو سر دھنے اور رائے کا زاویہ اگر بدل جائے تو دوست کے ظرف کی پیمائش میں لگ جائے۔ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی نوعیت کچھ ایسی ہی ہے۔پاکستان امریکہ کے گن گاتا
مزید پڑھیے



’’پیغام پاکستان‘‘ کی طرف پیش رفت

هفته 10 جولائی 2021ء
دردانہ نجم
ایسا نہیں کہ پاکستان دہشت گردی سے بالکل ہی محفوظ ہو گیا ہو۔ بارڈر پر فینسنگ اور درجنوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہوتے ہوئے بھی بلوچستان میں آئے دن ایف سی کے سپاہی اور افسران شہید ہو رہے ہیں۔ کبھی لگتا ہے کہ شہادت بھی پاکستان کو ورثے میں ملی ہے۔ اسلام آباد کے حالیہ دورے میں یہ بھی معلوم ہوا کہ فوجی فاونڈیشن کی ترقی اور امسال بجٹ میں ادارے کو ہر قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کی وجہ بھی یہ تھی کہ فاونڈیشن کی کمائی کا ایک کثیر حصہ شہدا کے
مزید پڑھیے


اپنے ہی تعلیمی اورمعاشی نظام سے خطرہ

بدھ 30 جون 2021ء
دردانہ نجم
رواں مہینے پیش آنے والے دو واقعات نے پاکستان کے تعلیمی نظام پر ایک بار پھر سوال کھڑا کیا ہے۔ ایک واقعہ اسلام آباد میں ویکسین سینٹر پر پیش آیا، جہاں ویکسین کی عدم دستیابی پر لوگوں نے مشتعل ہو کر سنٹر پر حملہ کر دیا اور مار دھاڑ کی۔ دوسرا واقعہ وحدت روڈ لاہور کے سائنس کالج میں پیش آیا جہاں طالب علموں کے ایک گروہ نے دوسرے کو کالج میں بے راہ روی پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ ایسا کیوں ہے کہ جب مخصوص لوگوں کی مرضی کے مطابق انتظام نہیں چلایا جاتا
مزید پڑھیے


اٹھارویں ترمیم پر از سر نو غور : حرج کیاہے؟

منگل 22 جون 2021ء
دردانہ نجم
تعلیم کو لے کر ہم کوتاہ نظر تو تھے ہی لیکن اس معاملے میں ہم بالکل ہی مجبور ہو جائیں گے اس کا اندازہ اٹھارویں ترمیم کی منظوری کے بعد سامنے آیا۔ صوبائی خودمختاری سے ترقی یافتہ ممالک نے مزید ترقی کے زینے طے کیے ہیں ۔ اس قسم کی گورننس کی ضرورت ہے خاص طور پر جب آبادی کا تناسب بڑھ جائے یا ملک مختلف ثقافتوں کا مجموعہ ہو تو اختیارات کا نچلی سطح پر منتقل ہونا بہترین نئائج لاتا ہے۔ ویسٹ منسٹر پر مبنی پارلیمانی نظام اسی قسم کے حکومتی ماڈل پر استوار ہے۔ گو امریکہ میں صدارتی
مزید پڑھیے


مال مفت دل بے رحم

هفته 19 جون 2021ء
دردانہ نجم
بجٹ کے اچھا یا برا ہونے سے کیا ہوتا ہے۔ دو وقت کی روٹی بمشکل ملے تو شاید اتنا رنج نہ ہو جتنا روٹی کی قیمت لگانے والوں کی ترش زبان سے ہوتا ہے۔ پارلیمان تو اعلیٰ مقام ہے۔ اس تک کئی مشکلات پھلانگ کر پہنچناپڑتا ہے۔ کہتے ہیں کہ اگر مقتدر طبقات کی اشیرواد نہ ہو تو اس سفر کی تھکان برداشت کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ۔ شاید یہی وجہ ہے کہ پارلیمان کی اتنی بے توقیری کی جاتی ہے۔ اگر اس منزل تک پہنچنے والے راستے پر راہزن نہ بیٹھے ہوتے، اگر
مزید پڑھیے


گڈگورننس اور 3G ایوارڈ

هفته 12 جون 2021ء
دردانہ نجم

گڈ گورننس کی ویسے تو بہت سی تعریفیں ہیں لیکن آسان لفظوں میں اگر بیان کیا جائے تو اچھی انتظامی استعداد کو بروئے کار لانے کے لئے کسی بھی حکومت یا ادارے کو دو چار صلاحیتوں کی ضرورت پڑتی ہے جس کے بعد دوسرے معاملات خود ہی اپنی جگہ بنا لیتے ہیں اور پھر حکومت یا ادارے کی گاڑی درست سمت پر چل پڑتی ہے۔ کار حکمرانی بھی چند عوامل یا خصوصیات پر انحصار کر کے بہتر او ر منظم ہوتا ہے۔ اگر ہم ان تین پر ہی اکتفا کرلیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔ شفافیت ‘ احتساب اور قانون کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں