BN

دلچسپ و عجیب


اٹلی میں درختوں پر بنا انوکھا ریسٹورنٹ

جمعه 03 جولائی 2020ء
روم(ویب ڈیسک)اٹلی کے ٹاؤن میں ایک جوڑے نے اپنی پانچ ہزار اسکوائر میٹردرختوں سے لدی ہری بھری پراپرٹی پر انوکھا ریسٹورنٹ بنانے کی ٹھانی۔جوڑی نے درخت کے تنوں پر منفرد ریسٹورنٹ بنایا جہاں ایک وقت میں صرف ایک فیملی کھانا کھا سکتی ہے جبکہ کھانا چرخی کے ذریعے کسٹمر تک کھانا پہنچایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیے


ہوا بھر کر چلنے والی ساڑھے 5کلو وزنی موٹرسائیکل تیار

جمعرات 02 جولائی 2020ء
ٹوکیو(ویب ڈیسک)ٹوکیو میں ہوا بھر کر چلنے والی موٹر سائیکل تیار کی گئی ہے جس کیلئے ایئرپمپ درکار ہوتا ہے۔اس موٹرسائیکل کا نام ’’پورٹیبل اینڈ ایفلیٹیبل موبائلٹی ‘‘ رکھا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے تجارتی ڈیزائن کو مزید بہتر بنایا جائے گا، فی الحال ایئرکمپریسر الگ سے دیا جارہا ہے جسے بعد میں بائیک کا حصہ بنادیا جائے گا۔ ساڑھے 5 کلووزنی موٹرسائیکل کا بیرونی ڈھانچہ مضبوط پلاسٹک سے بنا ہے جو ہوا بھرنے سے پھیل کر موٹرسائیکل کی شکل اختیار کرلیتا ہیتاہم اس پر ایک وقت میں صرف ایک سواری کی پابندی ہے۔
مزید پڑھیے


ہاتھ کے اشاروں کی ترجمانی کرنے والا دستانہ ایجاد کرلیا گیا

جمعرات 02 جولائی 2020ء
کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) ہاتھ کے اشاروں کی ترجمانی کرنے والا دستانہ ایجاد کرلیا گیا ہے جو آسانی کے ساتھ سماعت سے محروم افراد کی بات سمجھنے میں مدد فراہم کرے گا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق دستانے کی چاروں انگلیوں اور انگوٹھوں کے خانوں میں سینسرز لگائے گئے ہیں جن کی مدد سے امریکن سائن لینگوئج میں اشاروں سے ادا کیے گئے لفظ، فقرے یا حروف کی ترجمانی ممکن ہوگی۔ اشارے سے کسی لفظ یا فقرے کی ادائیگی کے بعد سینسرز کے ذریعے پیغام اسمارٹ فون تک فی سیکنڈ ایک لفظ کی رفتار سے منتقل ہوگا۔
مزید پڑھیے


اجنبی بنے دوست، کبوتر کی طرح سمندر بھی پیغام رسانی کرنے لگے

بدھ 01 جولائی 2020ء
فلوریڈا(ویب ڈیسک) حال ہی میں سمندر کے ذریعے پیغام رسانی سے دو اجنبی لڑکیوں کے درمیان قائم ہونے والے دوستی کے رشتے نے سب کو حیران کردیا ہے۔فلوریڈا کی رہائشی صوفیہ ولسن کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ساحل پر گئیں۔ سارہ نے موجودہ صورت حال پر اپنے دلی جذبات کا اظہار ایک صفحے پر لکھا اور اسے ایک بوتل میں ڈال کر سمندر میں پھینک دیا۔بوتل میں موجود پیغام 700 میل کی دوری پر پکنک منانے والی ایک اور فیملی تک پہنچا جسے اتفاق سے 11 سالہ ہی ایک لڑکی سارہ والٹر نے کھولا
مزید پڑھیے


روسی جوڑے نے گھر کے گارڈن میں لٹل اہرام مصر بنا ڈالا

بدھ 01 جولائی 2020ء
پیٹرز برگ (ویب ڈیسک)روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے اہرام مصرف بنانے کی ٹھانی اور اپنے گھر کے گارڈن میں اہرام مصر کا لٹل ماڈل بنا ڈالا۔اہرام مصرکے ریپلیکا کو دیکھ کر جہاں لوگ حیران ہو رہے ہیں وہیں روسی جوڑے کے شوق اور فن کو سراہ رہے ہیں۔درجنوں لوگ اہرام کی سیر کیلئے پہنچ رہے ہیں اور مصر کے مزے روس میں ہی لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیے



کبوتر کی کھوپڑی میں سوئی آر پار

اتوار 28 جون 2020ء
روم ( نیٹ نیوز) اٹلی کے علاقے لمبارڈی کے شہر مونزا میں ایک کبوتر کی کھوپڑی میں سرنج کی سوئی آر پار پھنس گئی تھی جس کا آپریشن کر کے کبوتر کو بچا لیا گیا۔ اندازا لگایا گیا ہے کہ وہ کسی ظالم شخص کے ظلم کا تختہ مشق بنا تھا، جس نے اس کے سر میں سرنج کی 3 انچ لمبی سوئی چھبو دی تھی جو آر پار ہو گئی تاہم کبوتر کی خوش قسمتی تھی کہ ایک نازک آپریشن کے بعد سوئی نکال کر اسے بچا لیا گیا۔یہ کبوتر لمبارڈی کے شہر مونزا کے ویلا ریئل پارک میں
مزید پڑھیے


اٹلی میں سونے سے سجا ماسک توجہ کا مرکز

هفته 27 جون 2020ء
روم( نیٹ نیوز) اٹلی سے تعلق رکھنے والے ایک ڈیزائنر نے ماسک کو نیا رنگ دینے کی ٹھانی اور سونے سے سجا ماسک بنا ڈالا۔ گولڈ شوز میکر کے نام سے مشہور اطالوی ڈیزائنر نے کورونا کی جنگ سے لڑتے طبی عملی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اپنے ہاتھ سے ماسک تیار کیا اور اسے سونے کے ورک سے سجادیا۔گولڈ ماسک نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے جس کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو وڈ فنڈ کیلئے دی جائیگی۔
مزید پڑھیے


بلی اور ہرن کی انوکھی دوستی

هفته 27 جون 2020ء
لندن( نیٹ نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے ہرن اور بلی کی دوستی کی انوکھی ویڈیو شیئر کی۔ صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب میں چہل قدمی کرتی ہوئی باہر نکلی تو دیکھا ایک ہرن میری بلی کو چاٹ رہی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی بھی سکون سے ہرن کے پاس بیٹھی ہوئی ہے ،اس ویڈیو پر اب تک 1 ہزار 200 سے زائد صارفین کمنٹس کر چکے ہیں۔ بیشتر صارفین نے دونوں جانوروں کی دوستی کو پسند کیا جبکہ کچھ نے تو انسانوں کو اس سے سیکھنے کا مشور
مزید پڑھیے


سوئس کرتب باز کا پہاڑ کے کنارے پر خطرناک ایکروبیٹک سٹنٹ

جمعه 26 جون 2020ء
برن(ویب ڈیسک)دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو منفرد کارنامے انجام دیکر نہ صرف شہرت حاصل کرلیتے ہیں ۔تصویر میں نظر آنے والے اس سوئس کرتب باز کو ہی دیکھ لیں جو بلندو بالا پہاڑ کے کنارے پر خطرناک ایکروبیٹک سٹنٹ پیش کر رہا ہے۔رامون کیتھرینر نامی ایکروبیٹ نے سوئٹزرلینڈ کے پہاڑ کے کنارے پر ڈیتھ وہیل رکھا اور گھومتے پہیوں والی وہیل پر کھڑے ہوکر نہ صرف توازن برقرار رکھنے کا شاندار مظاہرہ کیا بلکہ چلتے پہیے پر ایسے حیرت انگیز اسٹنٹ پیش کیے کہ دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئیں۔
مزید پڑھیے


سردرد نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا

جمعه 26 جون 2020ء
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی خاتون کا سر درد ان کیلئے اس وقت خوشی کا باعث بن گیا جب وہ سٹور سے سردرد کی دوا لینے گئیں اور ساتھ میں لاٹری کا ٹکٹ بھی خرید لیا۔اولگا رچی نامی خاتون کا کہنا ہے کہ میں ٹکٹ اور دوا خرید کر گھر لوٹی تو میں نے دیکھا کہ میرے ٹکٹ پر بمپر انعام نکلا ہے جس کی انعامی رقم 5 لاکھ ڈالر ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر مجھے اپنے آنکھوں پر یقین نہ رہا کہ میں ہی وہ خوش نصیب ہوں جس نے بمبپر انعام جیتا ہے، میں خوشی سے تقریباً بے
مزید پڑھیے