Common frontend top

دلچسپ و عجیب


انجینئر نے دنیا کی سب سے لمبی کھلونا بندوق بنا لی

بدھ 24 نومبر 2021ء
ڈیسک ) ایک امریکی سافٹ ویئر انجینئر نے اپنے بچپن کا شوق منفرد انداز سے پورا کرتے ہوئے 12.5 فٹ لمبی کھلونا بندوق تیار کرکے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا دیا ہے ۔خبروں کے مطابق امریکی ریاست الاباما کے شہر ہنٹس ویلی کے رہائشی اور یوٹیوبر مائیکل پک نے ’’نرف این اسٹرائک ایلیٹ لانگ شاٹ سی ایس 6‘‘ کہلانے والی کھلونا بندوق کی نقل تیار کرلی ہے ۔12 فٹ 6 اِنچ لمبائی کے ساتھ، یہ اصل کھلونا بندوق کے مقابلے میں 300 فیصد بڑی ہے ۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے بھی اس بندوق کا
مزید پڑھیے


ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنیوالی عمارتوں کا ڈیزائین تیار

بدھ 24 نومبر 2021ء
کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) ایک امریکی کمپنی نے ایسی ماحول دوست عمارتوں کا ڈیزائن پیش کیا ہے جو ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکے فضائی آلودگی کم کریں گی۔اوئنگ اینڈ میرل نامی تعمیراتی ادارے نے اپنے اس منصوبے کو ’’اربن سیکوئیا‘‘ کا نام دیا ہے ۔سیکوئیا دراصل کیلیفورنیا میں ریڈووڈ قسم کے ایک بہت بڑے درخت کا نام ہے جس کی مناسبت سے اس منصوبے کا یہ نام رکھا گیا ہے ۔یہ وسیع رقبے پر پھیلی ہوئی اونچی اونچی عمارتوں کا منصوبہ ہے جنہیں ایک خاص انداز میں، اس طرح تعمیر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیے


ایک دوسرے سے بات کرنے والے کپڑے ایجاد

اتوار 21 نومبر 2021ء
کیلیفورنیا(ویب ڈیسک ) وہ دن دور نہیں جب باضابطہ انداز میں کپڑے بھی ایک دوسرے سے بات کریں گے ، اس ضمن میں جامعہ کیلیفورنیا نے ایک لباس بنایا ہے جو ہاتھ ملانے اور تالی مارنے کے عمل میں ایک دوسرے سے معلومات کا تبادلہ کرتا ہے ۔باتونی کپڑے کا کارنامہ پیٹر سینگ اور عامر حسینی آغا جانی نے مشترکہ طور پر انجام دیا ہے ۔ یہ میٹا مٹیریئلز سے بنا ہے اور وائرلیس کی بدولت معلومات اور ڈیٹا کا تبادلہ کرتا ہے ۔
مزید پڑھیے


جھٹکوں سے علاج کرنیوالے طبیب کے سوشل میڈیا پر چرچے

هفته 20 نومبر 2021ء
لاہور(نیٹ نیوز)ان دنوں سوشل میڈیا پر پاکستان کے دورے پر آئے ایک طبیب مالا علی محمود کردی یا مالا علی کردستانی کے چرچے ہیں اور اس حوالے سے مالا علی محمود کی مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔مالا علی محمود کردستانی کا دعویٰ ہے کہ وہ قرآن اور سنت نبویؐ کی روشنی میں جسمانی طور پر معذور افراد کا علاج کرتے ہیں ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مالا علی محمود کا تعلق اربیل شہر سے باہر اور کردستان کے ایک علاقے کلک سے ہے ۔جہاں سے انہیں بے دخل کیا گیا جسکے بعد وہ سعودی عرب
مزید پڑھیے


آسیب زدہ گھر میں ایک دن رہنے کا معاوضہ 40 ہزار روپے

جمعه 19 نومبر 2021ء
بیجنگ(و یب ڈیسک)اگر آپ بھوتوں اور چڑیلوں سے نہیں ڈرتے تو اسی بے خوفی کے ذریعے آپ صرف ایک دن میں 40 ہزار روپے تک کما سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے آپ کو چین جانا ہوگا۔خبروں کے مطابق، چین کی ر ئیل اسٹیٹ کمپنیاں آسیب زدہ مکانات فروخت کرنے کیلئے معاوضے پر ایسے بے خوف افراد کی خدمات حاصل کرتی ہیں جو وہاں کچھ دن اکیلے گزار کر حلفی بیان دیتے ہیں کہ وہ مکان ’’آسیب سے پاک‘‘ ہیں اور کوئی بھی فرد انہیں گھبرائے بغیر خرید سکتا ہے ۔
مزید پڑھیے



میٹھے مشروبات سے کم عمر لڑکیاں ذہین لڑکے کند ذہن ہوجاتے ہیں:تحقیق

جمعرات 18 نومبر 2021ء
برسلز (ویب ڈیسک ) بلجیم کے سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ میٹھے مشروبات پینے کے بعد کم عمر لڑکیوں کی ذہانت میں وقتی طور پر اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ کم عمر لڑکوں کی ذہنی صلاحیتیں عارضی طور پر ماند پڑ جاتی ہیں۔اس سے پہلے کی گئی بعض تحقیقات سے معلوم ہوا تھا کہ شکر کا محدود استعمال ذہانت پر اچھا اثر ڈالتا ہے لیکن یہ تمام تحقیقات بالغ افراد پر کی گئی تھیں۔سائنسدان خود بھی اس دریافت پر حیران ہیں کہ کم عمر لڑکوں اور لڑکیوں میں شکر والے مشروبات کا الٹا اثر کیوں ہورہا ہے ؟ فی
مزید پڑھیے


ڈنک سے انسانی ناخن میں سوراخ کرنیوالی سب سے بڑی مکڑی دریافت

جمعرات 18 نومبر 2021ء
میلبورن(ویب ڈیسک ) دنیا کی زہریلی ترین فنل ویب سپائڈرکی سب سے بڑی جسامت والی قسم سامنے آئی ہے ۔ ایک شوقیہ ماہرنے اسے ایک تحقیقی مرکز کو عطیہ کیا ہے جو اس کے زہر پر تحقیق کررہا ہے ۔ اس کا ڈنک بھی غیرمعمولی طور پر بڑا اور قوی ہے جو انسانی ناخن میں بھی آرپار سوراخ کرسکتا ہے ۔اسے میگا سپائڈر کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اپنی ہی نوع میں یہ سب سے بڑی قسم ہے ۔ اس کی اگلے پیر سے پچھلے پیر کی لمبائی 8 سینٹی میٹر (تین انچ) اور اس کے ڈنک دو سینٹی
مزید پڑھیے


بھارتی کمپنی امریکہ میں بجلی والے ’جی ایم ڈبلیو‘ رکشے چلائے گی

پیر 15 نومبر 2021ء
لاس اینجلس( نیٹ نیوز ) بھارتی سٹارٹ اپ کمپنی ’’بیلیٹی الیکٹرک‘‘ نے عالمی فنڈنگ 40 کروڑ ڈالر جمع کرکے امریکہ میں رکشے چلانے کی تیاری شروع کردی ہے ۔یہ کمپنی ’’جی ایم ڈبلیو ٹاسک مین‘‘ کے نام سے ، بجلی سے چلنے والے لوڈر رکشے بنا چکی ہے جن کی سروس کا آغاز جلد ہی لاس اینجلس سے کیا جائے گا۔حیدرآباد دکن کے دو بھائیوں، راجہ اور راہول گائم نے 2015 میں بجلی سے چلنے والا رکشہ تیار کیا تھا جس کی صنعتی پیداوار اور عالمی فروخت کے لیے انہوں نے ’’گائم موٹر ورکس‘‘ (جی ایم ڈبلیو) کے نام سے
مزید پڑھیے


دنیا کی سب سے بڑی سبزیوں کی ویڈیو شیئر

پیر 15 نومبر 2021ء
نیویارک( نیٹ نیوز ) گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کی سب سے بڑی سبزیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے ،ان کی شیئر کی گئی نئی ویڈیو ناقابل یقین ہے ، اس ویڈیو میں دنیا کی سب سے بڑی سبزیاں دکھائی گئی ہیں ،اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’یہ پروفیشل باغبان دنیا کی سب سے بڑی سبزیاں اگانے کے جنون میں مبتلا ہیں‘۔اس پوسٹ کو 13 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار سے زائد لوگ دیکھ اور لائیک کر چکے ہیں ۔
مزید پڑھیے


ایک پودے پر مختلف پھل اگانے کا عالمی ریکارڈقائم

اتوار 14 نومبر 2021ء
میلبورن(ویب ڈیسک) عراقی نژاد آسٹریلوی شہری حسام صراف نے ذاتی باغیچے میں ایک ہی پودے پر پانچ مختلف اقسام کے پھل اگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے جسے گنیز ورلڈ ریکارڈ نے حال ہی میں تسلیم کیا ہے ۔ حسام بچپن میں کئی کئی مہینوں تک اپنے دادا کے باغ میں ان کا ہاتھ بٹانے اور باغبانی سیکھنے میں گزارتے تھے ۔طویل محنت کے بعد آخرکار حسام کو کامیابی حاصل ہوگئی اور وہ ایک ہی پودے پر سرخ و سفید شفتالو ، سفید اور زرد آڑو، سرخ و زرد آلوچے ، پیچ کاٹ ، خوبانی، بادام اور چیری
مزید پڑھیے








اہم خبریں