Common frontend top

دلچسپ و عجیب


دوطیاروں کے پائلٹ دورانِ پرواز جہاز بدلنے کیلئے تیار

پیر 21 مارچ 2022ء
ویانا( نیٹ نیوز) اگلے ماہ 25 اپریل کو ہوابازی کی تاریخ میں ایک دلچسپ مظاہرہ براہِ راست نشر کیا جائے گا جس میں دو پروپیلرطیاروں کو ایک مخصوص بلندی تک لے جایا جائے گا۔ اس بلندی پر دونوں پائلٹ طیارے سے جست لگائیں گے اور نوز ڈائیونگ کرکے نیچے گرتے طیارے پر اتریں گے ۔ اس طرح دونوں ہواباز دورانِ پرواز ہی طیارے کا تبادلہ کریں گے ۔اس مظاہرے کا اہتمام ریڈبل کمپنی نے کیا ہے جسے بعض افراد نے دلچسپ اور کچھ لوگوں نے احمقانہ قرار دیا ہے ۔
مزید پڑھیے


دن میں زیادہ دیر سوتے رہنا بھی دماغی بیماری کی علامت :تحقیق

هفته 19 مارچ 2022ء
بوسٹن(ویب ڈیسک )چینی نژاد امریکی سائنسدانوں نے عمر رسیدہ افراد پر ایک طویل تحقیق سے دریافت کیا ہے کہ دن میں غیر ضروری طور پر زیادہ دیر تک سوتے رہنا بھی ’الزائیمرز‘ کہلانے والی دماغی بیماری کی علامت ہوسکتا ہے ۔تحقیق سے پتا چلا ہے کہ وہ بزرگ جو بظاہر صحت مند ہیں اور دن میں ایک گھنٹہ یا کچھ زیادہ دیر تک سوتے رہتے ہیں، ان میں چھ سال بعد الزائیمرز بیماری نمودار ہونے کا امکان، معمول کی نیند لینے والے بزرگوں کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہوتا ہے ۔
مزید پڑھیے


اہرامِ مصر میں ’’پراسرار خالی جگہیں‘‘ کھوجنے کا منصوبہ

جمعه 18 مارچ 2022ء
قاہرہ(ویب ڈیسک ) امریکی، مصری اور برطانوی ماہرین نے مشترکہ طور پر ایک ایسے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس میں وہ کائناتی شعاعوں (کوسمک ریز) کی مدد سے اہرامِ مصر میں دریافت ہونے والی پراسرار خالی جگہوں کو زیادہ تفصیل سے دیکھ سکیں گے ۔واضح رہے کہ چند سال قبل مصری اور جاپانی ماہرین نے کائناتی شعاعوں میں پائے جانے والے میوآن ذرّات کی مدد سے غزا کے ’عظیم ہرم‘ (گریٹ پیرامڈ) میں دو ایسی خالی جگہیں دریافت کی تھیں جنہیں اس سے پہلے کبھی دیکھا نہیں گیا تھا۔
مزید پڑھیے


بچوں کے لیے ملیریا کی نئی دوا منظور کرلی گئی

جمعه 18 مارچ 2022ء
سڈنی(ویب ڈیسک) آسٹریلوی حکومت نے بچوں کے لیے ملیریا کی نئی دوا ’ٹیفینوکوئن‘ (Tafenoquine) منظور کرلی ہے جبکہ دیگر 9 ممالک اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے اس کی منظوری کے لیے بھی درخواستیں جمع کرائی جاچکی ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ 2 سے 6 سال کے بچوں کو ٹیفینوکوئن کی 50 ملی گرام والی ایک خوراک، ملیریا کی موجودہ دوا ’کلوروکوئن‘ کے ساتھ دینے پر ان میں سے 95 فیصد بچوں کو ملیریا سے طویل مدتی تحفظ حاصل ہوا۔
مزید پڑھیے


مشہور طیارہ بردار امریکی جہاز ’’کٹی ہاک‘‘ ایک ڈالر میں فروخت

جمعرات 17 مارچ 2022ء
واشنگٹن( نیٹ نیوز) امریکی افواج کو کئی جنگوں میں فتح دلوانے اور جنگ میں اہم کردار ادا کرنے والا مشہور بحری بیڑہ ’کٹی ہاک‘ ایک ڈالر میں نیلام ہوگیا ہے اور اب اسے شپ بریکنگ سے گزار کر ٹکڑوں میں تقسیم کیا جائے گا۔70 کی دہائی میں عالمی سمندروں پر امریکی قوت کی علامت، ویت نام اور جنگِ خلیج میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والا کٹی ہاک بیڑہ ، یو ایس ایس کٹی ہاک اب واشنگٹن سے ٹیکساس کے سفر پر روانہ ہوچکا ہے جہاں اسے کباڑ کے ٹکڑوں میں کاٹ کر دوبارہ استعمال یا فروخت کیا جائے
مزید پڑھیے



دورانِ سفر زمینی کشش سے بیٹریاں چارج کرنیوالی ٹرین

جمعرات 17 مارچ 2022ء
پرتھ( نیٹ نیوز) اگرچہ یہ سائنس فکشن فلم کا تصور لگتا ہے لیکن آسٹریلوی اور برطانوی کمپنی نے ’انفنیٹی ٹرین‘ منصوبے پر کام شروع کردیا ہے جس کی بیٹریاں چلتے ہوئے ثقلی قوت سے ازخود چارج ہوتی رہیں گی۔آسٹریلوی کان کن کمپنی فورٹیسکیو اور برطانیہ کہ ولیم ایڈوانسڈ انجینیئرنگ نے اس پر کام بھی شروع کردیا ہے ۔ اس ٹرین میں فولادی کچدھات (آئرن ) ہوگا اور وہ کششِ ثقل سے بیٹریاں چارج کریں گی اور یہ عمل چلتے ہوئے بھی ممکن ہوگا۔
مزید پڑھیے


اپنے سر پر گھر کا دروازہ لے کر گھومنے والی چیونٹی

منگل 15 مارچ 2022ء
لندن(ویب ڈیسک )قدرت کے کارخانے میں ایسی چیونٹیاں بھی پائی جاتی ہیں جن کے سر گول سکے کی مانند اور چپٹے ہوتے ہیں۔ خطرہ محسوس ہونے پر یہ چیونٹیاں اس قدرتی اوزار سے اپنے گھر کا دروازہ بند رکھتی ہیں۔ان میں سب سے مشہور’’دروازہ سر چیونٹی‘‘ یا ڈور ہیڈ آنٹ کا نام دیا گیا ہے ۔ چیونٹی کا سر کسی ذرہ بکتر کی طرح عام حالات میں اس کی حفاظت کرتا ہے اور گھر پہنچنے پر وہ اس سے گھر کے دروازے کو ڈھانپ دیتی ہیں تاکہ صرف مخصوص چیونٹیاں ہی اندر آسکیں۔
مزید پڑھیے


بچوں پر موبائل سکرین کے منفی اثرات ، مزید ثبوت سامنے آگئے

منگل 15 مارچ 2022ء
ٹورنٹو (ویب ڈیسک ) دنیا بھر کے والدین کے لیے اس وقت سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ کسی طرح ان کے بچے ٹیبلٹ اور سمارٹ فون دیکھنے میں وقت کم صرف کریں۔ اب بچوں میں سکرین تکتے رہنے کے زائد وقت کے انتہائی منفی اثرات کے مزید ثبوت سامنے آگئے ہیں۔اینجلیا رسکن یونیورسٹی (اے آر یو) کے ماہرین نے کہا ہے کہ سکرین دیکھنے میں زائد وقت گزارنے والے بچے نظرکی کمزوری، توجہ میں کمی اور موٹاپے کا شکار ہورہے ہیں جبکہ اب ان میں دماغ بھی متاثر ہونے کے اثرات سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیے


شادی کی خوشی میں دلہن کی فائرنگ، ویڈیو وائرل

پیر 14 مارچ 2022ء
نئی دہلی( نیٹ نیوز) سوشل میڈیا پر ایک دلہن کی شادی کی رسموں کے بعد فائرنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، ویڈیو میں عروسی جوڑا پہنی دلہن کو شادی ہال سے باہر بلاخوف فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن نے شادی کی خوشی میں مسکراتے ہوئے تین فائر کیے جس کے بعد پستول پراعتماد انداز میں ایک شخص کو تھمادی۔دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر اب تک ہزاروں صارفین محظوظ ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیے


انسان کی خطرناک سانپ سے رحمدلی ، پانی پلانے کی ویڈیو وائرل

پیر 14 مارچ 2022ء
ممبئی ( نیٹ نیوز ) سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو خود وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص خطرناک سانپ کو پانی پلا رہا ہے ، ویڈیو بھارتی فاریسٹ آفیسر سوزانتا نندا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سانپ کے پینے کے اندازہ ہورہا ہے کہ وہ خاصا پیاسا ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ جانوروں کے لیے اپنے گارڈن میں کسی کنٹینر میں پانی ضرور رکھیں۔بھارتی فاریسٹ آفیسر کی اس ویڈیو کو ہزاروں افراد نے دیکھا اور پسند کیا۔ لوگوں نے سانپ کو پانی پلانے والے
مزید پڑھیے








اہم خبریں