Common frontend top

دلچسپ و عجیب


مصر میں مٹی کی تختیوں پر لکھی قدیم ’’ڈائریاں‘‘ دریافت

جمعرات 10 فروری 2022ء
قاہرہ(ویب ڈیسک) جرمن سائنسدانوں نے مصر میں آتریب کے مقام سے مٹی کی 18,000 قدیم تختیاں دریافت کی ہیں جو اپنے زمانے میں بچوں کو پڑھانے کے علاوہ روزمرہ کاموں کی تفصیلات لکھنے والی’’ڈائریاں‘‘ ہوا کرتی تھیں۔ قدیم زمانے میں ٹوٹے برتنوں کے ٹکڑوں سے لکھنے کے لیے تختیوں کا کام بھی لیا جاتا تھا کیونکہ وہ بہت کم خرچ ہوتے تھے اور آسانی سے دستیاب ہوجاتے تھے ۔مٹی کی ان تختیوں پر پکی روشنائی سے مختلف عبارتیں لکھی ہوئی ہیں جو تیسری صدی قبلِ مسیح سے چھٹی اور ساتویں صدی عیسوی کے زمانے سے تعلق رکھتی ہیں۔
مزید پڑھیے


مردہ قرار دیا گیا قیدی پوسٹمارٹم سے چند لمحے قبل زندہ ہوگیا

پیر 07 فروری 2022ء
میڈرڈ( نیٹ نیوز) سپین کی ایک جیل میں بے ہوش ہونے والے قیدی کو مردہ قرار دیدیا گیا لیکن ہسپتال میں پوسٹمارٹم سے چند لمحے قبل وہ زندہ ہوگیا۔ واقعہ آسٹوریاس جیل میں پیش آیا ۔ ہسپانوی جیل کے ترجمان کے مطابق ہسپتال میں دو ڈاکٹروں نے قیدی گونزالو مونڈویا جمنیز کی موت کی تصدیق کی جس کے بعد عدالت نے ایک فرانزک ڈاکٹر بھیجا جس نے قیدی کی موت کی حتمی تصدیق کی جبکہ اچانک مردہ خانے میں بیگ میں رکھے قیدی کے دل نے دھڑکنا شروع کر دیا جس پر سب حیران رہ گئے ۔
مزید پڑھیے


اب کوے کائیں کائیں ہی نہیں کچرا چُننے کا کام بھی کریں گے

جمعرات 03 فروری 2022ء
سٹاک ہوم(ویب ڈیسک)سویڈن میں کوے اب صرف کائیں کائیں ہی نہیں بلکہ کچرا چُننے کا کام بھی کریں گے ۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن میں صفائی کے شعبے کی ایک کمپنی نے کووّں کو سڑک سے کچرا چُننے اور سگریٹ کے ٹوٹے جمع کرنے کی خصوصی تربیت دی جس کے بعد اب سڑک کی صفائی کے فرائض کوے سرانجام دیں گے ۔سڑک سے کچرا چُننے اور سگریٹ کے ٹوٹے جمع کرنے کے بدلے میں کووّں کو خوراک دی جاتی ہے ۔
مزید پڑھیے


اب گاڑی چاند پر بھی چلے گی

جمعرات 03 فروری 2022ء
ٹوکیو(ویب ڈیسک) معروف جاپانی کمپنی ٹویوٹا چاند کی سطح کے لیے گاڑی بنانے پر کام کر رہی ہے ،گاڑی کو اس دہائی کے آخر میں لانچ کیا جائے گا۔ٹویوٹا اور جاپان کی اسپیس ایجنسی کے درمیان معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت چاند گاڑی کے ذریعے چاند کی سطح کا جائزہ لینے کے مشن پر کام شروع کیا گیا ہے ۔جاپان سپیس ایجنسی کے اشتراک سے بنائی جانے والی اس گاڑی کا نام لونر کروزر رکھا گیا ہے ۔
مزید پڑھیے


گھر کی مرمت کے دوران صدی پرانی 60 فٹ لمبی تصاویر برآمد

منگل 01 فروری 2022ء
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ میں گھر کی مرمت کے دوران صدی پرانی 60 فٹ لمبی تصاویر برآمدہوئی ہے ۔ یہ واقعہ امریکی ریاست واشنگٹن کے ایک چھوٹے سے قصبے میں پیش آیا جہاں ایک جوڑا اپنے نئے گھر کی مرمت میں مصروف تھا اور اسی دوران انہیں گھر کی ایک دیواروں پر بنائی گئیں 60 فٹ لمبی تصاویر ملیں۔نِک اور لیزا ٹم نے بتایا کہ ہم اس تصویر میں دوبارہ جان ڈالیں گے اور اس جگہ کو سماجی تقریبات کیلئے استعمال کریں گے ۔
مزید پڑھیے



چیونگم کے حیرت انگیز طبی فوائد

منگل 01 فروری 2022ء
نیویارک(ویب ڈیسک)چیونگم کوئی جدید دور کی ایجاد نہیں بلکہ ہزاروں سال سے لوگ اسے مختلف شکلوں میں کھاتے رہے ہیں۔ پرانے زمانے میں چیونگم صنوبر کی قسم کے درخت (spruce) سے تیار کی جاتی تھی جس کا سائنسی نام Manilkara chicle ہے ۔ تاہم آج کے دور میں اسے مصنوعی یا کیمیائی ربڑ سے تیار کیا جاتا ہے ۔چیونگم سے ذہنی تناؤ میں کمی اوریاداشت بہتر ہوتی ہے جس اس سے وزن میں کمی اور منہ کی بدبو بھی دور ہوتی ہے ۔
مزید پڑھیے


خودکار روبوٹ سرجن نے چار کامیاب آپریشن کردیئے

اتوار 30 جنوری 2022ء
بالٹی مور(ویب ڈیسک) جان ہاپکنز یونیورسٹی، امریکہ میں تیار کردہ روبوٹ سرجن نے دنیا میں پہلی بار مکمل خودکار طور پر چار کامیاب آپریشن کرکے سرجری کی نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔پیٹ کے یہ تمام آپریشن تجرباتی تھے جوجانوروں پر کیے گئے ۔ ان کے بعد یہ امید پیدا ہو گئی ہے کہ روبوٹ سرجنز جلد ہی انسانوں کے خودکار آپریشن کرنے لگیں گے ۔یہ صرف روبوٹ نہیں بلکہ روبوٹ بازو، تھری ڈی کیمروں، حساسیوں (سینسرز) اور خصوصی الگورتھم پر مشتمل ایک بھرپور نظام ہے جسے مختصراً سٹار (STAR) کا نام دیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیے


دنیا کا پہلا معالجاتی گیم اینڈیور آر ایکس تیار

هفته 29 جنوری 2022ء
سان فرانسسکو(ویب ڈیسک )بچوں میں توجہ کی کمی دورکرنے کے عام مرض ’اے ڈی ایچ ڈی‘ کو دور کرنے والا ایک ویڈیو گیم بنایا گیا ہے جسے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) نے منظورکرلیا ہے ۔ اینڈیور ایکس میں مختلف کارٹون کردار سامنے آتے ہیں جو 8 سے 12 سال تک کے بچوں کے لیے بنایا گیا ہے ۔اس میں ایک کارٹون کردار کے ساتھ بچے کو مراحل پار کرنے ہوتے ہیں۔ اس طرح بچے کی توجہ بہتر ہوتی ہے اور اس کا اثر عام زندگی پر بھی دکھائی دیتا ہے
مزید پڑھیے


کافی پینے سے ہاضمہ بھی درست رہتا ہے : تحقیق

جمعه 28 جنوری 2022ء
پیرس(ویب ڈیسک) فرانس میں ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کافی پینے سے جہاں دل اور دماغ کو فائدہ پہنچتا ہے ، وہیں پیٹ اور ہاضمے کا نظام بھی بہتر رہتا ہے ۔واضح رہے کہ یہ ایک تجزیاتی مطالعہ (ریویو سٹڈی) تھا جس میں کافی کے استعمال سے متعلق اب تک کی گئی 194 تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔اس مطالعے سے معلوم ہوا کہ روزانہ 3 سے 5 کپ کافی پینے سے صحت پر کوئی منفی اثرات نہیں پڑتے جبکہ پیٹ کے مفید جرثوموں کی تعداد بڑھتی ہے جو ہاضمے پر بہت اچھا اثر ڈالتے ہیں۔
مزید پڑھیے


ایڑی کا پرانا درد، مریض کی اپنی چربی سے دورکرنے کا تجربہ کامیاب

جمعه 28 جنوری 2022ء
ویانا(ویب ڈیسک) ایڑی کا پرانا اور شدید درد پلینٹر فیسائٹس کہلاتا ہے ۔ یہ بہت تکلیف دہ اور شدید جلن پیدا کرتا ہے جس کا آپریشن بھی کرنا پڑتا ہے ۔ اب جامعہ پٹس برگ نے ان مریضوں کے پیٹ کی چربی انجکشن میں بھر کر ان کے علاج میں جزوی کامیابی حاصل کی ہے ۔اگرچہ اس میں صرف 14 افراد پر ہی تجربات ہوئے لیکن ان کے نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں۔ دوسری صورت میں آپریشن سے کچھ آرام ملتا ہے ورنہ روز ایڑی کے نیچے بیلن یا گیند کو رکھ کر دبانے سے کچھ آرام ملتا ہے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں