Common frontend top

دلچسپ و عجیب


سگریٹ نوشی کی وجہ سے پوتیاں اور پڑنواسیاں موٹی ہوسکتی ہیں: تحقیق

جمعرات 27 جنوری 2022ء
برسٹل(ویب ڈیسک )برطانوی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ کم عمری میں سگریٹ نوشی شروع کرنے والوں کی عادت، ان کی تیسری نسل میں موٹاپے کو جنم دے سکتی ہے ۔بظاہر یہ نتائج عجیب و غریب لگتے ہیں لیکن ان کے لیے ماہرین نے عشروں کے دوران، نسل در نسل صحت اور روزمرہ عادات سے متعلق جمع کی گئی معلومات کا تجزیہ کیا ہے ۔ماہرین کے مطابق درمیان کی نسلوں نے سگریٹ نوشی کی ہو یا نہ کی ہو، ہر صورت میں بڑے بزرگوں کی اس عادت کے نتائج تیسری اور چوتھی نسل میں ظاہر ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیے


کولمبیا کے الٹے گھر کی ہر شے الٹی

جمعرات 27 جنوری 2022ء
بگوٹا(ویب ڈیسک) کولمبیا میں ایک دلچسپ انداز میں مکان تعمیر کیا ہے جو باہر سے ہی اوندھا بنایا گیا ہے ۔ اس کے اندر جاکر دیکھیں تو فرش چھت ہے اور چھت فرش دکھائی دیتی ہے ۔یہاں آنے والے سیاح اس مکان کی تعمیر دیکھ کر داد دیئے بغیر نہیں رہتے کیونکہ اندر جاکر آپ کو معلوم ہوگا کہ واقعی یہ گھر الٹا ہے اور پلنگ اوپر کی چھت سے چپکا ہوا ہے جو حقیقت میں چھت نہیں اس الٹے مکان کا فرش ہے ۔اس مکان کو آسٹریا کے ڈیزائنر فرٹز شال نے بنایا ہے جب انہوں نے اس انوکھے
مزید پڑھیے


سانس لینے کا عمل نیند میں گھڑیال کا کام کرتا ہے :تحقیق

بدھ 26 جنوری 2022ء
میونخ(ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے سانس لینے کے عمل اور نیند کے درمیان گہرا تعلق دریافت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عملِ تنفس ہی سوتے ہوئے دماغ کا ایک اہم گھڑیال ہوتا ہے ۔نئی تحقیق میں جرمنی کے پروفیسر اینٹن اور ان کے ساتھیوں نے کہا ہے کہ سانس کا اتار چڑھاؤ ایک طرح کا پیس میکر بنتے ہوئے دماغ کے مختلف حصوں تک پہنچتا ہے اور انہیں باہم ہم آہنگ کرتا ہے ۔ عملِ تنفس ایک مستقل اور باقاعدہ نظام کی طرح کام کرتے ہوئے پورے اعصابی نظام کو خودکار بناتا ہے ۔
مزید پڑھیے


دنیا کی سب سے طاقتور دوربین اپنے مدار میں پہنچ گئی

بدھ 26 جنوری 2022ء
ٹیکساس(ویب ڈیسک ) دنیا کی سب سے طاقتور خلائی دوربین جیمس ویب سپیس ٹیلی سکوپ خلاء میں روانہ ہونے کے ایک ماہ بعد بالآخر اپنے مطلوبہ مدار یعنی ’ایل 2 آربٹ‘ میں کامیابی سے پہنچ گئی ہے ۔واضح رہے کہ سورج کے گرد ’ایل 2 آربٹ‘ وہ مدار ہے جس کا زمین سے فاصلہ 15 لاکھ کلومیٹر ہے ، جبکہ اس میں پہنچنے والی کوئی بھی چیز زمین سے اپنا فاصلہ اور سمت تقریباً برقرار رکھتی ہے ۔مدار میں پہنچنے کے تقریباً چار ماہ بعد تک اس دوربین کی آزمائشیں جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیے


چین نے دنیا کا سب سے بڑا’ ’روبوٹ بیل‘‘ تیار کرلیا

پیر 24 جنوری 2022ء
بیجنگ( نیٹ نیوز) چینی انجینئروں نے دنیا کا سب سے بڑا چوپایہ روبوٹ تیار کرلیا ہے جسے انہوں نے ’مکینیکل یاک‘ (روبوٹ بیل) کا نام دیا ہے ۔ چین سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار اور چینی سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ روبوٹ فوجی مقاصد کیلئے تیار کیا گیا ہے جو ایسے دشوار گزار اور خطرناک علاقوں میں دشمن کی نگرانی کرسکے گا جہاں پہنچنا اور پہرہ دینا فوجیوں کے لیے جان جوکھم میں ڈالنے کے مترادف ہوتا ہے ۔یہ خود پر 160 کلوگرام وزنی سامان لاد کر 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے ؛
مزید پڑھیے



یوٹیوبر نے بانس میں رہنے والی مکڑی کی نئی قسم دریافت کرلی

جمعه 21 جنوری 2022ء
تھائی لینڈ(ویب ڈیسک )تھائی لینڈ میں جنگلی حیات پر ویڈیو بنانے والے مشہور یوٹیوبر جوکو سائپاوٹ اکثر جنگلات میں سانپوں اور دیگر جانوروں کے پیچھے بھاگتے نظرآتے ہیں۔ اب انہوں نے ٹیرنٹیولا مکڑی کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے جو بانس کے اندر چھپ کر رہتی ہے ۔ یہ مکڑی ایک نئی دریافت ہے اور اس سے قبل سائنسی لٹریچر میں اس کا کوئی ذکر نہیں ملتا۔ عام ٹیرنٹیولا کے برخلاف یہ بانسوں کے اندونی کھوکھلے حصہ میں ہی رہتی ہے اور اپنی خوراک کے وقت باہر نکل کر دوبارہ اپنے گھر چلی جاتی ہے ۔
مزید پڑھیے


لندن: برڈ فلو میں مبتلا 79 سالہ بزرگ کے بطخیں پالنے پر پابندی

جمعرات 20 جنوری 2022ء
لندن(ویب ڈیسک) برٹش کاؤنٹی ڈیوون میں رہنے والے 79 سالہ ایلن گوسلنگ پر وہاں کی حکومت نے پابندی لگا دی ہے کہ وہ اگلے ایک سال تک بطخیں نہیں پال سکتے ۔گوسلنگ اس فیصلے پر شدید پریشانی کا شکار ہیں لیکن برطانوی محکمہ صحت کا یہ فیصلہ نہ صرف ان کی بلکہ ان کے اہلخانہ اور آس پاس رہنے والوں کی صحت کیلئے بھی ضروری تھا۔کرسمس سے چند روز قبل گوسلنگ کو شدید زکام ہوگیا تھا اور وہ بیمار ہوگئے تھے ۔ مقامی طبّی ادارے کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ وہ برڈ فلو میں مبتلا ہیں جس پر ان
مزید پڑھیے


خلا میں چھ ماہ گزارنے سے 54 فیصد سرخ خلیات تباہ ہوسکتے ہیں: تحقیق

جمعرات 20 جنوری 2022ء
اوٹاوا(ویب ڈیسک )خلا میں انسانی جسم کا سب سے اہم پہلو شدید متاثر ہوتا ہے اور وہ ہے ہمارا خون جو شدید متاثر ہوتا ہے ۔ اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ صرف چھ ماہ خلا میں رہنے سے خون کے 54 فیصد سرخ خلیات کو تباہ ہوسکتے ہیں۔اگرچہ اس سے قبل بھی انسان نے خلا کی بے وزنی میں مہینوں بلکہ سال بھی گزارے ہیں لیکن اب ایک کیفیت سامنے آئی ہے جسے ’’خلائی انیمی‘‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ پہلے خیال تھا کہ یہ ایک عارضی کیفیت ہے جو بعد میں ٹھیک ہوجاتی ہے ۔ تاہم
مزید پڑھیے


پراسرار اور عظیم’’کائناتی بلبلہ‘‘ جس میں ہمارا نظامِ شمسی بند ہے

هفته 15 جنوری 2022ء
میری لینڈ(ویب ڈیسک) ماہرینِ فلکیات کی ایک عالمی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہمارے نظامِ شمسی کے گرد عظیم الشان اور پراسرار ’’کائناتی بلبلہ‘‘ اُن واقعات کے تسلسل کا نتیجہ ہے جو آج سے ایک کروڑ 40 لاکھ سال پہلے شروع ہوئے تھے ۔تازہ تحقیق میں ماہرین نے نہ صرف اس کائناتی بلبلے کی پوری تاریخ معلوم کی ہے بلکہ اس کی ساخت کا تعین بھی کیا ہے ۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس پراسرار اور عظیم’’کائناتی بلبلے ‘‘ میں ہمارا نظامِ شمسی بند ہے ۔ کائنات میں ایسے وسیع و عریض بلبلوں کی بڑی تعداد موجود ہوسکتی
مزید پڑھیے


زیتون کا تیل دل اور دماغ کی حفاظت کرتا ہے :تحقیق

جمعه 14 جنوری 2022ء
بوسٹن(ویب ڈیسک) امریکی غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مکھن اور مارجرین کی جگہ زیتون کے تیل کی معمولی مقدار روزانہ استعمال کی جائے تو دل اور دماغ کی بیماریوں کا خطرہ بہت کم رہ جاتا ہے ۔یہ نتیجہ انہوں نے تقریباً ایک لاکھ امریکیوں کی غذائی عادات کا 28 سال تک جائزہ لینے کے بعد اخذ کیا ہے ۔تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ جن خواتین و حضرات نے روزانہ صرف 7 گرام (کھانے کے آدھے چمچے جتنا) زیتون کا تیل اوسطاً استعمال کیا، وہ دل اور دماغ کی مختلف بیماریوں سے زیادہ محفوظ رہے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں