Common frontend top

دلچسپ و عجیب


سائنس فکشن جیسی اڑن کار کی دبئی میں کامیاب آزمائشی پرواز

جمعه 14 جنوری 2022ء
لندن(ویب ڈیسک) اس کار کو دیکھ کر آپ کچھ بھی کہیں لیکن یہ بیٹ مین کی گاڑی لگتی ہے اور اپنے جدید ترین ڈیزائن کی بنیاد پر رن وے کے بغیر سیدھا اوپر اٹھنے والے کار ہے جس کی کامیاب آزمائش دبئی میں کی گئی ہے ۔برطانوی کمپنی بیل ویدر نے اسے بنایا ہے اور ماہرین اسے ہائپرکار قرار دے رہے ہیں۔ یہ کار215 کلومیٹرمیل فی گھنٹہ کی رفتار سے لگ بھگ 3000 فٹ کی بلندی پر جاسکتی ہے ۔کمپنی نے اس کی کوئی قیمت نہیں بتائی ہے لیکن اتنا ضرور بتایا ہے کہ تجارتی تیاری 2028 ء میں
مزید پڑھیے


مشہور تاریخی پینٹنگ 717 گیگا بائٹ کے ڈجیٹل کینوس پر منتقل

جمعرات 13 جنوری 2022ء
ایمسٹر ڈیم(ویب ڈیسک) شاید آپ نے مشہور یورپی مصور ریمبراں کا نام سنا ہوگا۔ ان کی ایک شاہکار پینٹنگ کا نام نائٹ واچ ہے جس میں رنگ، روشنی اور صورتحال کا خوبصورت امتزاج پیش کیا گیا ہے ۔ اب اس کی انتہائی تفصیلی ڈجیٹل تصویر پیش کی گئی ہے جس کا حجم 717 گیگابائٹ ہے ۔اس طرح کسی بھی یورپی مصور کی بنائی گئی سب سے تفصیلی ڈجیٹل کاپی ہے ۔ یہ پینٹنگ ایمسٹرڈم کے مشہور میوزیم میں رکھی ہے جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کو تانتا بندھا رہتا ہے ۔
مزید پڑھیے


سعودی عرب میں اونٹوں کا پہلا لگژری ہوٹل کھل گیا

جمعرات 13 جنوری 2022ء
ریاض(ویب ڈیسک )سعودی عرب میں اونٹوں کیلئے دنیا کا پہلا اوپن ائیرلگژری ہوٹل سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔کھلے صحرا میں کورونا کی احتیاطی تدابیرکے ساتھ بنائے گئے اونٹوں کے اوپن ائیرہوٹل تتمان میں ایک رات کا کرایہ 400 ریال یا 100 ڈالرسے کچھ زیادہ ہے ۔ ان پیسوں میں اونٹوں کی دھلائی، ٹرمنگ اورگرم گرم دودھ سے تواضح سب شامل ہیں۔لگژری ہوٹل دراصل ان اونٹوں کے لئے ہے جو سالانہ مقابلہ حسن میں حصہ لیتے ہیں جس کی مجموعی انعامی رقم 66.6 ملین ڈالرز ہے ۔
مزید پڑھیے


کتے نما بلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

جمعه 07 جنوری 2022ء
ریو ڈی جنیرو(ویب ڈیسک )برازیل میں ایک جوڑا اس وقت حیران رہ گیا جب ان پرانکشاف ہوا کہ جسے وہ کتا سمجھ رہے تھے وہ دراصل بلی تھی۔ریو ڈی جینرو میں ایک گھرکی بالکونی میں کھڑے جوڑے کو پڑوسیوں کی چھت پرایک کتے کا منہ دکھائی دیا۔ ابھی وہ یہ سمجھنے کی کوشش کررہے تھے کہ کتا کہیں چھت پرپھنس تو نہیں گیا کہ کتے نے حرکت کی اوراس کے ساتھ ہی یہ انکشاف ہواکہ جسے وہ کتا سمجھ رہے تھے وہ درحقیقت ایک بلی تھی۔سفید کھال پرکالے دھبوں والی بلی دورسے دیکھنے میں بالکل کتا معلوم ہورہی تھی۔ ویڈیو
مزید پڑھیے


مورنے ساتھی کے مرنے کے بعد بھی ساتھ نہ چھوڑا

جمعه 07 جنوری 2022ء
نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارت میں ایک مور کے اپنے مردہ ساتھی کے ساتھ ساتھ جانے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کودکھی کردیا۔بھارتی ریاست راجھستان میں ایک مردہ مور کی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو میں دوافراد ایک چادرمیں مردہ مورکولے کرجارہے ہیں جبکہ مورکا ساتھی ان کے پیچھے پیچھے چل رہا ہے ۔ سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے مورکے لئے دکھ کا اظہارکیا۔مقامی محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مورطویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھی تھے ۔
مزید پڑھیے



مینڈک کی چیخیں، سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے

جمعرات 06 جنوری 2022ء
ممبئی ( نیٹ نیوز) سوشل میڈیا پر ایک خاموش طبع جانور، مینڈک کے چیختے ہوئے کی ویڈیو خوب وائرل ہے جسے دیکھ کر انٹرنٹ صارفین کا فی حیران ہیں۔ وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مینڈک غصے سے چیخ رہا ہے ، خاموشی سے بیٹھا مینڈک خود کو ہاتھ لگائے جانے پر غصے سے خوب چیخ رہا ہے اور ساتھ میں بھاگ بھی رہا ہے ، سوشل میڈیا ہزاروں صارفین ویڈیو کو خوب پسند اور دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں ۔
مزید پڑھیے


موبائل سے کھلنے اور چلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی

جمعرات 06 جنوری 2022ء
بیجنگ( نیٹ نیوز) چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے جدید ترین گاڑی متعارف کرا دی جسے موبائل کی مدد سے کھولا اور چلایا جاسکے گا۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ہواوے کی جانب سے اے آئی ٹی او ایف فائیو اسمارٹ کار متعارف کرائی گئی، جسے بالکل نئے انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ یہ دنیا کی پہلی کار ہے جو ہائبرڈ ہے اور ہواوے کے اپنے آپریٹنگ سسٹم ، ہارمنی او ایس استعمال کرتی ہے ۔ہواوے اسمارٹ گاڑی شعبے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر یو چینگ ڈونگ نے بتایا کہ یہ دنیا میں متعارف ہونے والی پہلی
مزید پڑھیے


دنیا کی معمرترین خاتون اپنی 119 ویں سالگرہ پر مسرور

بدھ 05 جنوری 2022ء
ٹوکیو(ویب ڈیسک )جاپانی خاتون کین تاناکانے اپنی 119سالگرہ کوکا کولا سافٹ ڈرنک پی کر منائی ہے ۔ گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق مردوزن دونوں میں ہی وہ بزرگ ترین زندہ شخصیت بھی ہیں۔ان کی پڑپوتی ’جنکو تاناکا نے دسمبر کے آخر میں ان کی سالگرہ کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔کین تاناکا 1903 ء میں پیدا ہوئی تھیں اور 19 برس کی عمر میں ان کی شادی ہوئی ۔
مزید پڑھیے


جاپان میں دماغی بیماریوں کا خاتمہ کرنے والے ٹماٹروں کی فروخت

بدھ 05 جنوری 2022ء
ٹوکیو(ویب ڈیسک ) جاپان میں ایسے ٹماٹر فروخت کیے جارہے ہیں جن کے بارے میں دعویٰ ہے کہ وہ بلڈ پریشر کم کرنے کے علاوہ اچھی نیند میں مددگار ہوتے ہیں اور اضطراب کا خاتمہ بھی کرتے ہیں۔ان ٹماٹروں کو ایک جاپانی کمپنی ’’سناٹیک سیڈ‘‘نے جدید ترین تکنیک ’کرسپر‘ کی مدد سے تیار کیا ۔ان میں ’گیما امائنو بیوٹائرک ایسڈ‘ کہلانے والا ایک مادہ قدرتی طور پر بنتا ہے جو بلڈ پریشر کم کرنے کے ساتھ ساتھ اعصاب کو بھی سکون پہنچاتا ہے ۔
مزید پڑھیے


کاربن ڈائی آکسائیڈ میں کمی کیلئے جنگلوں کو آگ لگانا مفید

بدھ 05 جنوری 2022ء
لندن / کیلیفورنیا(ویب ڈیسک )برطانوی اور امریکی سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر یہ خیال پیش کیا ہے کہ نئے پودے اور درخت لگانے کے علاوہ اگر جنگلوں کو بھی وقفے وقفے سے منظم انداز میں آگ لگائی جاتی رہے تو اس سے فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کم کرنے میں بہت مدد مل سکتی ہے ۔آن لائن ریسرچ جرنل ’’نیچر جیو سائنس‘‘ کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی آتشزدگی کے بعد بڑی تعداد میں چارکول کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنتے ہیں ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں