Common frontend top

دلچسپ و عجیب


بلی کی دلچسپ انداز میں پیزا مانگتے ہوئے ویڈیو وائرل

پیر 03 جنوری 2022ء
نیویارک( نیٹ نیوز) ایک چھوٹی سی بلی کی انٹرنیٹ پر دلچسپ انداز میں کھانے کے لیے پیزا مانگتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے ۔ ویڈیو کا آغاز بلی کے دلچسپ انداز میں کھانے کے لیے پیزا مانگتے ہوئے ہوتا ہے جو کہ ویڈیو میں ایک شخص نے کھانے کے لیے ہاتھ میں تھاما ہوا ہے ۔ بلی پورے زور و شور سے اپنی پچھلی ٹانگوں پر بیٹھ کر اور اپنے پنجوں کو بار بار اوپر اٹھاتی ہے اور وہ پیزا سلائس کھانے کے لیے مانگتی ہے ۔
مزید پڑھیے


خلائی مخلوق سے ممکنہ ملاقات کیلئے مذہبی پیشواؤں کی خدمات

پیر 03 جنوری 2022ء
نیو جرسی( نیٹ نیوز) امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’ناسا‘ نے ایک نئے پروگرام کے تحت 24 مذہبی پیشواؤں کی خدمات حاصل کرلی ہیں جن میں مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے پیشوا بھی شامل ہیں۔تقریباً ایک سال تک جاری رہنے والے اس پروگرام کا مقصد خلائی مخلوق سے رابطے کی صورت میں مذہبی نقطہ نگاہ کو جاننا، سمجھنا، اور اسے مدنظر رکھتے ہوئے مناسب ترین ردِعمل کا تعین کرنا ہے ۔ اس پروگرام کو ’فلکی حیاتیات کے سماجی مضمرات‘ کا عنوان دیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیے


ہوا کی طاقت سے 10,000 یونٹ سالانہ بجلی بنانے والی دیوار

جمعه 31 دسمبر 2021ء
کیلیفورنیا(ویب ڈیسک )ایک امریکی ڈیزائنر ’’جو ڈوسے ‘‘نے ہوا سے بجلی بنانے والی دیوار ایجاد کرلی ہے جو بہت کم جگہ گھیرنے کے باوجود پورے سال میں تقریباً دس ہزار یونٹ جتنی بجلی بنا سکتی ہے ۔اس دیوار کو ’’وِنڈ ٹربائن وال‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے مختلف خوبصورت ڈیزائن بھی تیار کیے جاچکے ہیں۔ایسی ہر دیوار میں درجنوں ہلکی پھلکی پنکھڑیاں نصب ہیں جو تھوڑی سی ہوا چلنے پر بھی گھومنے لگتی ہیں جس سے بجلی بننے لگتی ہے ۔اسے بڑے مکان کی راہداری میں بھی رکھا جاسکتا ہے جبکہ یہ دفتروں کی زینت بھی بن سکتی
مزید پڑھیے


چینی سائنسدانوں نے کمپیوٹر کو’’سرکاری وکیل‘‘ بنا دیا

جمعه 31 دسمبر 2021ء
شنگھائی(ویب ڈیسک) چینی ماہرین نے مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ایک ایسا نظام بنا لیا ہے جو بالکل کسی سرکاری وکیل کی طرح کام کرتے ہوئے ملزم کیخلاف ریاست کی طرف سے بھرپور وکالت کرتا ہے ۔شنگھائی کے محکمہ قانون میں ابتدائی آزمائشوں کے دوران اس نظام نے 97 فیصد درستگی کا مظاہرہ کیا، جسے اطمینان بخش قرار دیا جارہا ہے ۔تفتیش کی غرض سے اس نظام کو کسی فوجداری (کریمنل) مقدمے کی تمام تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں جنہیں کھنگالنے کے بعد یہ ’’سب سے زیادہ مشکوک ملزم‘‘ کی نشاندہی کرتا ہے ۔
مزید پڑھیے


ویلزمیں خطرناک گلہری کے وار،18 افراد ہسپتال پہنچ گئے

جمعرات 30 دسمبر 2021ء
کارڈف(ویب ڈیسک )ویلز کے قصبے فلنٹ شائرمیں ایک گلہری نے دہشت پھیلا دی۔ 18 لوگ گلہری کے دئیے زخموں کے باعث ہسپتال جا پہنچے ۔عام طورپربے ضرر جانورسمجھی جانے والی گلہری کی دہشت نے ویلز کے قصبے فلنٹ شائر میں لوگوں کوگھروں میں محصورکردیا۔گلہری نے لوگوں کے گھروں، باغیچوں اورپچھلے حصوں میں گھس کربچوں اورپالتوجانوروں پربھی حملے کئے ۔ حکام کوگلہری کے پکڑجانے تک لوگوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی۔2 دن بعد خطرناک گلہری کو پکڑ کرپنجرے میں قید کیا گیا ۔
مزید پڑھیے



جنگِ عظیم دوئم: جب ایک ریچھ کو فوج میں بھرتی کیا گیا

جمعرات 30 دسمبر 2021ء
روم(ویب ڈیسک)یہ 1944 ء کی بات ہے جب دوسری جنگِ عظیم اپنے عروج پر تھی اور اسلحہ کی سپلائی پر مامور ایک ممبر ایسا تھا جو فوجی تو دور کی بات انسان بھی نہیں تھا بلکہ ایک ریچھ تھا۔ تاریخ اس ریچھ کو ووجٹیک کے نام سے جانتی ہے ۔ پولینڈ کی فوج کو یہ ریچھ ایران میں انتہائی کم عمری میں ملا ۔ووجٹیک فوجیوں کے ساتھ ہی سوتا، بھاری وزن اٹھاتا، فٹبال کھیلتا، کوئی بڑا آتا تو اسے سیلوٹ کرتا تھا۔ 1963 ء میں 21 سال کی عمر میں ووجٹیک کی وفات ہوئی اور برطانوی نیشنل براڈکاسٹر نے یہ
مزید پڑھیے


بھارت: مریض کے گردے سے 156 پتھریاں برآمد

هفته 18 دسمبر 2021ء
نئی دہلی( نیٹ نیوز) بھارتی ریاست تلنگانہ کے ڈاکٹرز نے کئی گھنٹے طویل آپریشن کر کے مریض کے گردے سے 156 پتھریاں نکال لیں۔ 50 سالہ مریض گردے میں درد کی شکایت لیے سرکاری ہسپتال پہنچا، جہاں ڈاکٹرز نے الٹراساؤنڈ کیا، جس میں گردے میں پتھریاں نظر آئیں۔ اور لیزر آپریشن کا فیصلہ کیا اور کئی گھنٹے طویل سرجری کے بعد گردے سے 156 پتھریاں نکالیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب تک کی تاریخ میں یہ کسی بھی مریض کے گردے سے اتنی زیادہ تعداد میں پتھریاں نکلیں۔
مزید پڑھیے


ہوا سے روزانہ 10لٹر پانی بنانے والی مشین

جمعه 17 دسمبر 2021ء
نیویارک(ویب ڈیسک ) اب تک ہم نے ہوا سے پانی بنانے کے محض تجربات ہی پڑھے تھے لیکن ایک نئی مشین ہوا سے روزانہ 10 لٹر پانی تیار کرسکتی ہے ۔ اس کا صحت بخش پانی کسی بھی منرل واٹر سے بہت بہتر ہے ۔ اس مشین کو نیویارک کی کاراپیور کمپنی نے تیار کیا ہے ۔کارا پیور نامی یہ مشین ہوا کو پانی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پانی کی صحت بخش سطح پر برقرار رکھتی ہے ۔ یہ پانی ہر لحاظ سے پینے کے قابل، آلائشوں سے پاک اور فرحت بخش ہے ۔ مشین
مزید پڑھیے


شفاف سر میں آنکھوں کی جگہ ’’ناک‘‘ والی مچھلی

جمعه 17 دسمبر 2021ء
کیلیفورنیا(ویب ڈیسک ) جاپان اور کیلیفورنیا کے سمندر کی تاریک گہرائی میں پائی جانے والی، چھوٹی سی نایاب مچھلی ہے جس کا سر اتنا شفاف ہوتا ہے کہ اس کے اندر تک دیکھا جاسکتا ہے ۔علاوہ ازیں، دوسری مچھلیوں کے سر میں جہاں آنکھیں ہوتی ہیں، وہاں اس کے سونگھنے والے غدود ہیں جن سے یہ ’’ناک‘‘ کا کام لیتی ہے ۔سر کے پچھلے حصے میں، خاصے اندر کی طرف اس مچھلی کی آنکھیں ہوتی ہے جو اس کے شفاف سر میں رکھی ہوئی دو گولیوں کی طرح دکھائی دیتی ہیں جس پر اسے ’’ بیرل آئی فش‘‘ کہا جاتا
مزید پڑھیے


ایک ٹانگ والے کنگ فو ماسٹر کے چرچے

اتوار 12 دسمبر 2021ء
دمشق(ویب ڈیسک )شمالی شام میں ایک ٹانگ والے کنگ فو ماسٹر نے ساری دنیا کو حیران کرکے ثابت کیا ہے کہ ہمت و حوصلے کے ساتھ کسی بھی معذوری کو شکست دی جاسکتی ہے ۔فاضل عثمان نامی 24 سالہ نوجوان کو بچپن ہی سے مارشل آرٹ کا شوق تھا اور وہ 12 سال کی عمر سے کنگ فو سیکھ رہا تھا۔ 2015 ئمیں باغیوں اور شام کی سرکاری فوج میں جھڑپوں کے دوران اس کی ایک ٹانگ شدید زخمی ہوگئی جسے بالآخر کاٹ دیا گیا۔ عثمان نے اپنے شوق کی تکمیل میں مارشل آرٹ سکول کھول لیا جہاں وہ بچوں
مزید پڑھیے








اہم خبریں