Common frontend top

ذوالفقار چوہدری


سیاست میں فریب اور خود فریبی!


لینن نے کہا ہے ’’لوگ ہمیشہ سے سیاست میں فریب اور خود فریبی کا شکار رہے ہیں اور ہمیشہ ہی رہیں گے‘‘۔ سیاست میں فریب کیا ہے یہ بر ٹرینڈرسل نے یہ سمجھا دیا۔’’ایک ایماندار سیاست دان کو جمہوریت اس وقت تک برداشت نہیں کرے گی جب تک کہ وہ بہت زیادہ احمق نہ ہو۔‘‘ وہ رسا چغتائی نے کہا ہے نا: دل میں آباد ہیں جو صدیوں سے ان بتوں کو کہاں خدا لے جائے سیاست کے دل میں فریب جو صدیوں سے آباد ہے وہ ہر دور میں کوئی نہ کوئی احمق تلاش کر ہی لیتا ہے اور کرتا بھی
جمعه 12 مئی 2023ء مزید پڑھیے

صارفین کے نہلے پر لیسکو کا دہلا!!

جمعه 05 مئی 2023ء
ذوالفقار چوہدری
پاکستانیوں کی معمول کی گفتگو کا بحیثیت مجموعی تجزیہ کیا جائے تو عیب گوئی ہمارا قومی شغل محسوس ہوتا ہے۔بات مہنگائی سے شروع اور حکمرانوں، اداروں اور سرکاری اہلکاروںکی کرپشن پر ختم ہو تی ہے۔کوئی ریونیو کے پٹواری کے اربوں کے اثاثوںکو حرام کی کمائی کہتا ہے تو پٹواری کے پاس کسٹمر اور ایکسائز کے محکمے کے اہلکاروں کے آمدن سے زائد اثاثوں کی فہرست ہو گی۔پولیس والا میٹر ریڈر کی کوٹھیاں گنوا تا ہے ۔ یہاں اپنے بجائے دوسروں کی آنکھ کا تنکاشہتیر نظر آتا ہے! اب اس قسم کے خبط کے شکار سماج میں راقم پارسائی کا دعویٰ تو
مزید پڑھیے


پاکستانی سیاست کا کمال

جمعه 21 اپریل 2023ء
ذوالفقار چوہدری
ترکی کے معروف دانشور اور ناول نگار مہمت مرات الڈان نے شاید پاکستان کی سیاست دیکھ کر ہی کہا تھا’’ سیاست دانوں کے بجائے بندروں کو ملکوں پر حکومت کرنے دیں۔ کم از کم وہ صرف کیلے ہی چرائیں گے! مہمت مرات الڈان کی مایوسی اور ناامیدی کے باوجود ولیم جے فیڈرر کا ماننا ہے کہ ملک کو قانون کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ قوانین کو سیاستدان کنٹرول کرتے ہیں۔سیاستدانوں کو ووٹر کنٹرول کرتے ہیں۔ ووٹروں کو رائے عامہ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ رائے عامہ کو میڈیا ، تعلیم اور انٹرنیٹ کے ذریعے کنٹرول
مزید پڑھیے


سیاسی ہیرو اور ولن کے کرداروں کی تبد یلی

جمعه 14 اپریل 2023ء
ذوالفقار چوہدری
امریکی وزیر خارجہ میڈلین البرائٹ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سیاست شطرنج کا کھیل نہیں جس میں آپ کے پاس بیٹھ کر سوچنے اور چالیں چلنے کا وقت ہوتا ہے۔ بین الاقوامی سیاست تو بلیئرڈ کا کھیل ہے اور آپ کے سامنے گیندوں کا کلسٹر ہوتا ہے۔ ایک گیند کو نشانہ بنا کر کئی ایک گیندوں کو اپنی جیبوں میں ڈالنا ہوتا ہے۔ سیاست قومی ہو یا بین الاقوامی مقصد دونوں کا ہی ایک مد مقابل کو کمزور کر کے اس پر غلبہ حاصل کرنا ہوتا ہے‘البتہ اتنا فرق ضرور ہے کہ بین الاقوامی سیاست میں ٹارگٹ کو
مزید پڑھیے


قانون کا بلیک ہول اور اشرافیہ

جمعه 07 اپریل 2023ء
ذوالفقار چوہدری
معروف سکالر ڈاکٹر اشوک آنند نے کہا ہے کہ اگر عوام خود غرض اور لالچی ہوں گے تو ان پر کرپٹ افراد حکمرانی کریں گے وہ لالچ ‘ انا‘ غصہ اور لگائو کو بہن بھائی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ اکٹھے آتے ہیں اور ان سے نجات بھی اکٹھے ایک ہی وقت میں ممکن ہو سکتی ہے۔ اشکوک آنند کی خود غرض عوام پر کرپٹ افراد کی حکمرانی کرنے کی منطق بھارتی نژاد امریکی سکالر اور ریسرچر پی ایس جگدیش کمار نے بتائی دی جگدیش نے قانون کو ایسا ’’بلیک ہول‘‘ بتایا ہے جہاں طاقتور اپنی انا‘
مزید پڑھیے



سماجی ،معاشی زوال اور روشنی سے ڈرنے والے مرد!

جمعه 31 مارچ 2023ء
ذوالفقار چوہدری
جان سٹوارٹ مل نے کہا تھا’’اندھیرے سے ڈرنے والے بچے کو تو ہم آسانی سے معاف کر سکتے ہیں مگر المیہ تو اس وقت جنم لیتا ہے جب بڑے مرد روشنی سے ڈرتے ہیں‘‘۔روشنی سے ہم اس وقت ڈرتے ہیں جب خواہشات انسان پر اس قدر غالب آ جائیں کہ وہ اخلاق ‘ ضابطے سے بھی ٹکرانے پر اتر آئے۔ پاکستان کا المیہ تو یہ بھی رہا ہے کہ یہاں اخلاقیات تو دور کی بات قانون کو بھی طاقت کے بل بوتے پر اپنی خواہش اور مفاد کے لئے ناچنے پر مجبور کر دیا جاتا ہے۔ پاکستان مسلم
مزید پڑھیے


ارمغان لاہور اور بینجمن فرینکلن کا معیار !

هفته 11 مارچ 2023ء
ذوالفقار چوہدری
بینجمن فرنیکلن نے کہا تھا کہ یا تو کچھ پڑھنے کے لائق لکھو یا پھر کچھ ایسا کرو کہ دوسرے لکھنے پر مجبور ہو جائیں۔گزشتہ دنوں برادرم اشرف شریف نے ’’ارمغان لاہور‘‘ آثار‘ شخصیات ‘ احوال ہدیہ کی۔ سوچا لاہور کی تاریخ پر بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں یہ کتاب بھی ایسا ہی کچھ اضافہ ہو گا ۔کتاب کی پشت پر معروف دانشور ،ادیب ،محقق مستنصر حسین تارڑ کی تحریر نے چونکا دیا۔ارمغان لاہور کے بارے میں لکھتے ہیں’’ موہنجوڈارو یا ہڑپہ کے نیچے بھی اور تہیں ہیں ان کی کھدائی پوری کی پوری نہیں ہوئی۔لاہور کی جو کھدائی
مزید پڑھیے


گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی!

جمعه 03 مارچ 2023ء
ذوالفقار چوہدری
نیکیتا خروشیف نے کہا تھا ’’سیاست دان ہر جگہ ایک جیسے ہوتے ہیں وہ دریا نہ ہونے پر بھی عوام سے پل بنانے کا وعدہ کرتے ہیں۔ جہاں دریا نہ ہو وہاں بھی پل بنانے کا وعدہ اور لوگوں کے اعتبار کرنے کی ایرک پیورناگی نے گتھی سلجھائی کہ سیاستدان باڑ کی دوسری طرف ہمیشہ سبز باغ دکھاتے ہیں اس کے لئے دھوکہ دہی کے ساتھ خوبیاں ملاتے ہیں، چالیں چلتے ہیں۔ دلکش خواب دکھاتے ہیں مگر جب عوام پر حقیقت آشکار ہوتی ہے تو سبز گھاس کے بجائے بنجر میدان نظرآتا ہے۔ عمران خان کی حکومت گرانے کے لئے
مزید پڑھیے


تنخواہیں نہ لینے کا حکومتی ’’احسان‘‘

جمعه 24 فروری 2023ء
ذوالفقار چوہدری
آرنسٹ ہیمنگوے نے کہا تھا کہ بد انتظامی کی شکار قوم کا پہلا علاج مہنگائی ہے اور دوسرا جنگ۔دونوں عارضی خوشحالی لاتے ہیں اور مستقل تباہی، لیکن دونوں سیاسی اور معاشی موقع پرستوں کے لئے بہترین پناہ گاہ ہوتی ہیں۔آرنسٹ کے مطابق عارضی خوشحالی بھی نعروں اور دعوئوں کی صورت میں بہکاوا اور دھوکہ ہوتی ہے۔جنگ صرف عسکری نہیں ہوتی یہ سیاسی محاذ پر بھی لڑی جاتی ہے ۔پاکستان کو آج اسی قسم کی صورتحال کا سامنا ہے ملک کا وزیر دفاع جلسہ عام میں پاکستانیوں کو ڈیفالٹ ملک کے باشندے ہونے کی اطلاع دیتا ہے تو وزیر اعظم اور
مزید پڑھیے


اُس دن کا انتظار کیجیے

جمعه 10 فروری 2023ء
ذوالفقار چوہدری
جنرل جارج پیٹن نے کہا تھا ’’میری رہنمائی کرو یا میری پیروی کرو ایسا نہیں کر سکتے تو میرے راستے سے ہٹ جائو‘‘۔ پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ یہاں ہرسیاستدان مسائل کا رونا روتا ہے مسائل گنوانتا ہے‘ یہ دعویٰ بھی کرتا ہے کہ مسائل کی دلدل سے نکالنے والا الٰہ دین کا چراغ اس کے پاس کے ہے ۔عوام تو عوام یہاں خواص بھی حقائق کے بجائے ’’ہوا‘‘ دیکھ کر رائے بناتے ہیں۔ فیصلہ ساز فیصلے آئین اور قانون کے مطابق نہیں خواہش اور ضرورت کے مطابق کرتے ہیں ۔ہر کسی کا اپنا سچ
مزید پڑھیے








اہم خبریں