Common frontend top

ذوالفقار چوہدری


شعبدہ باز کا ادنیٰ سا کرشمہ دیکھو!!


سعادت حسن منٹو نے کہا تھا سیاست کی لاش، ہمارے سیاست دان کاندھوں پر اٹھائے پھرتے ہیں اور سیدھے سادے لوگوں کو جو ہر بات مان لینے کے عادی ہوتے ہیںان سے یہ کہتے پھرتے ہیں کہ وہ اس لاش کو ازسرنو زندگی بخش رہے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کو کرہ ارض پر سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والا شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی اداروں کو کمزور کرنے کی خواہش پوری نہیں ہو گی۔ وزیرا عظم صرف دعوے ہی نہیں بلکہ دعوئوں کو عملی جامہ پہنانے پر یقیں رکھتے ہیں۔وہ اس کا
جمعه 07 اکتوبر 2022ء مزید پڑھیے

شنگھائی تعاون تنظیم اورامریکی بالادستی کا تابوت

جمعه 23  ستمبر 2022ء
ذوالفقار چوہدری
علامہ اقبال نے اقوام عالم کے سامنے ’’طہران ہو گر عالم مشرق کا جنیوا‘ شاید کرہ ارض کی تقدیر بدل جائے ،کی خواہش یا تجویز رکھی تھی تو سرمایہ داری نظام کو مداری قرار دیتے ہوئے یہ اعلان بھی کر دیا تھا کہ ’’گران خواب چینی سنبھلنے لگے‘‘ علامہ اقبال کی بات لگ بھگ ایک صدی بعد 15سے 16ستمبر 2022ء کو ازبکستان کے شہر سمر قند میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اس وقت سچ ہوتی محسوس ہوئی جب چین اور روس نے ببانگ دہل کہا کہ ’’دنیا اب یونی پولر نہیں رہی‘‘۔ دنیا کی استحصال
مزید پڑھیے


ٹکرائو ہو گیا ہے انا کا انا کے ساتھ

جمعه 16  ستمبر 2022ء
ذوالفقار چوہدری
شہناز رحمت نے کہا ہے آدمی کو آدمی سے اس قدر نفرت ہے کیوں۔بغض کینہ دشمنی غیبت جلن کی بات کر۔ بغض اور حسد کی آگ میں انسان خود جلتا ہے۔یہ آگ کس طرح اندر سے جلاتی ہے اس کا ایک نمونہ موقر اخبار میں شائع ہونے والی تحریر’’ پردہ داری اور تابعداری‘‘ ہے۔سابق وزیر اعظم عمران خان سابق امریکی اہلکار رابن رافیل سے ملتے ہیں تو ان پر پردہ داری اور تابعداری کا الزام دھر دیا جاتا ہے۔عمران خان کو امریکی سازش کا بیانیہ، میر جعفر ،میر صادق کے طعنے یاد دلائے جاتے ہیں۔یہی نہیں عمران خان کی
مزید پڑھیے


کہ فاختہ کے گلے میں بندھا ہے خنجر بھی!

جمعه 09  ستمبر 2022ء
ذوالفقار چوہدری
اینا ایلینور روز ویلٹ امریکہ کی سب سے زیادہ عرصہ خاتون اول ہی نہیں رہیں بلکہ انہوں نے اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندگی بھی کی۔ایلینا نے کہا تھا کہ اعلیٰ دماغ خیالات اور امکانات پر بحث کرتے ہیں اوسط درجے کے دماغ واقعات جبکہ ادنیٰ درجے کے دماغ کی بحث کا موضوع لوگ ہوا کرتے ہیں۔ ایلینور کے معیار کو کسوٹی بنا کر پاکستانیوں کی ذہنی صلاحیتوں کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی 7ستمبر کو جاری کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شہباز حکومت نے اپنے پہلے تین ماہ میں ملکی
مزید پڑھیے


وہ جو ہیں باعث آفات مرے اپنے ہیں

جمعه 26  اگست 2022ء
ذوالفقار چوہدری
ملکی معیشت و سالمیت جہاں دیگر مسائل سے دو چار ہے وہاں سیلاب یہ سیلاب سے ہر سال ہونے والی تباہ کاریوں سے بھی دوچار ہے۔ گزشتہ برسوں کی طرح اِمسال بھی سیلاب ملک میں تباہی کا پیغام لے کر آیا اور اس کی تباہ کار یوں سے زرعی فصلیں اور ملکی معیشت کو شدید دھچکا پہنچا ہے ۔محکمہ موسمیات اور نیشنل ڈیزاسٹر سیل نے متاثرہ اضلاع میں قبل از وقت آگاہی کی بگل بجا دی تھی لیکن افسوس ناک عمل یہ ہے کہ سالانہ بنیاد پر آنے والے سیلاب سے بچائو کیلئے کوئی موثر حکمت عملی
مزید پڑھیے



اب لئے پھرتا ہے دریا ہم کو

جمعه 12  اگست 2022ء
ذوالفقار چوہدری
یہ 75سال کا قصہ ہے! ایک دو برس کا رونا نہیں۔ہر سال کی طرح امسال بھی مون سون کی بارشیں اور سیلاب پاکستانیوں کے ارمانوں کے ساتھ جان و مال بھی بہا کر لے گئے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی سیلاب کی تباہی کے بعد حکومت وقت حرکت میں آئی اور جان کی قیمت 5لاکھ لگا کر اپنا فرض ادا کر دیا۔ جن کے گھر سیلابِ بلا سے تباہ ہوئے ان پر دو لاکھ زرتلافی کا احسان کیا گیا تاکہ الیکشن کے وقت اس احسان کا بدلہ ووٹ کی صورت میں مل سکے۔خیبر سے کراچی تک فلڈ ریلیف کیمپ
مزید پڑھیے


پرویز الٰہی کا اقتدار اور امیدیں!

جمعه 05  اگست 2022ء
ذوالفقار چوہدری
سیاستدانوں کو جوتوں میں دال بانٹتے دیکھ کر اب تو پاکستانی بھی رضا نقوی واہی کی طرح ’’ہم اپنے اہل سیاست کے قائل ہو چکے ہیں ،کہ حق میں قوم کے وہ مادرمسائل ہیں‘‘۔ گزشتہ چھ ماہ سے جس طرح کا سیاسی ماحول بنا کر قوم کے اعصاب کا امتحان لیا جا رہا ہے اسی کے بارے میں تو رضانقوی نے کہا تھا: قدم قدم پہ نئے گل کھلائے رہتے ہیں طرح طرح کے مسائل اگائے رہتے ہیں اسے گل کھلانا ہی کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک جس طرح معاشی بحرانوں سے
مزید پڑھیے


قتل اور انسانی وحشت

جمعه 22 جولائی 2022ء
ذوالفقار چوہدری
خالق کائنات نے انسان کا خمیر خیرو شر کی مٹی سے اٹھایا ہے۔ نیکی کی طرف مائل ہو تو اطاعت و پرہیز گاری میں فرشتوں کو مات دے۔ بنی آدم بدی او رگمراہی کی اندھیروں میں بھٹکنا شروع کردیے تو شیطان بھی اس سے پناہ ما نگتا ہے۔ اسی وصف کی وجہ سے رب ذوالجلال نے انسان کوجہاں قرآن کریم کی سورہ التین میں’ لقد خلقناالانسان فی احسن تقویم ‘ کہہ کر اسے اشرف المخلوقات کے اعلیٰ درجے پر فائز کیا وہاں اس کے شر کی طرف میلان کی وجہ سے اسفل سافلین یعنی اس کے پست سے پست درجے
مزید پڑھیے


سیاست : عوام کا خواب،حکمرانوں کا کاروبار

جمعه 08 جولائی 2022ء
ذوالفقار چوہدری
پولیٹیکل سائنٹسٹ سیاست کی جو بھی تعریف کریں پاکستان میں سیاست خوابوں کو بیچنے کا کاروبار ہی رہا ۔ کوئی نظام مصطفی کا خواب دکھا کر اقتدار تک پہنچا تو کوئی پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا، کسی نے کرپشن کے خاتمے کے خواب عوام کی انکھوں میں سجائے ۔خواب جیسے بھی رہے ہوں ،حالات کی تلخی نے عوام کو بیدار کر کے ہر بار حقیقت آشکار کر دی۔ پی ڈی ایم کی جماعتوں کا دعویٰ تھا کہ ان کے مولانا ایسا منتر جانتے ہیں جس کے ذریعے مہنگائی کا جن بوتل میں بند کیا جا سکتا ہے
مزید پڑھیے


نواز ‘زرداری اورعمران ایک پیج پر!!

جمعه 01 جولائی 2022ء
ذوالفقار چوہدری
جرمن ماہر نفسیات الزبتھ کوبلر راس نے کہا تھا کہ ہر انسان غم کے دوران پانچ مراحل انکار‘ غصہ‘ سودے بازی‘ افسردگی اور قبولیت سے گزرتا ہے۔پاکستان کی سیاسی تاریخ پر غور کریں تو اس پر الزبتھ کی تھیوری صادق نظر آتی ہے۔قیام پاکستان سے پہلے سیاست اور اقتدار کی باگ ڈور سیاستدانوں کے ہاتھ میں تھی۔ قائد اعظم اور لیاقت علی خان کے بعد نومولود ریاست پاکستان میں اقتدار کی رسہ کشی نے سیاستدانوں کو بیوروکریسی کو اقتدار میں سانجھے دار بنانے پر مجبور کیا۔پاکستان کا المیہ تو یہ بھی رہا کہ اقتدار کے اس کھیل میں سیاستدان
مزید پڑھیے








اہم خبریں