Common frontend top

ذوالفقار چوہدری


سیاست : عوام کا خواب،حکمرانوں کا کاروبار


پولیٹیکل سائنٹسٹ سیاست کی جو بھی تعریف کریں پاکستان میں سیاست خوابوں کو بیچنے کا کاروبار ہی رہا ۔ کوئی نظام مصطفی کا خواب دکھا کر اقتدار تک پہنچا تو کوئی پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا، کسی نے کرپشن کے خاتمے کے خواب عوام کی انکھوں میں سجائے ۔خواب جیسے بھی رہے ہوں ،حالات کی تلخی نے عوام کو بیدار کر کے ہر بار حقیقت آشکار کر دی۔ پی ڈی ایم کی جماعتوں کا دعویٰ تھا کہ ان کے مولانا ایسا منتر جانتے ہیں جس کے ذریعے مہنگائی کا جن بوتل میں بند کیا جا سکتا ہے
جمعه 08 جولائی 2022ء مزید پڑھیے

نواز ‘زرداری اورعمران ایک پیج پر!!

جمعه 01 جولائی 2022ء
ذوالفقار چوہدری
جرمن ماہر نفسیات الزبتھ کوبلر راس نے کہا تھا کہ ہر انسان غم کے دوران پانچ مراحل انکار‘ غصہ‘ سودے بازی‘ افسردگی اور قبولیت سے گزرتا ہے۔پاکستان کی سیاسی تاریخ پر غور کریں تو اس پر الزبتھ کی تھیوری صادق نظر آتی ہے۔قیام پاکستان سے پہلے سیاست اور اقتدار کی باگ ڈور سیاستدانوں کے ہاتھ میں تھی۔ قائد اعظم اور لیاقت علی خان کے بعد نومولود ریاست پاکستان میں اقتدار کی رسہ کشی نے سیاستدانوں کو بیوروکریسی کو اقتدار میں سانجھے دار بنانے پر مجبور کیا۔پاکستان کا المیہ تو یہ بھی رہا کہ اقتدار کے اس کھیل میں سیاستدان
مزید پڑھیے


نیت شیخ پارسا بگڑی!!

جمعه 24 جون 2022ء
ذوالفقار چوہدری
اٹلی سے تعلق رکھنے والا نکولو میکائولی وہ پہلا سیاسی مفکر تھا جس نے سیاست کو اخلاقیات سے علیحدہ کر کے پیش کیا۔اپنی کتاب میں اس نے حکمرانوں کو مشورہ دیا کہ ان کی توجہ کا مرکز غلط اور صحیح کے بجائے اس بات پر ہونا چاہیے کہ حقائق کیا ہیں اور کیا حاصل کرنا ضروری ہے ۔ کتاب ’’ دی پرنس‘‘ کا خالق میکائولی اپنے تمام تر خود غرضانہ نظریات کے باوجود خود حکمران بن سکا نا ہی دنیا کی کسی ریاست نے اس کے نظریات کو اعلانیہ تسلیم کیا مگر دنیا بھر کے سیاستدان اور ریاستیں اپنے مفاد
مزید پڑھیے


عالمی مالیاتی نظام، روس نے امریکی شکنجہ توڑ دیا…(2)

جمعه 10 جون 2022ء
ذوالفقار چوہدری
امریکہ کی معاشی دہشتگردی کے جواب میں چین اور روس عالمی نظام کے ساتھ نئے عالمی مالیاتی نظام کی تشکیل کے لئے کوشاں ہیں۔ امریکی معاشی جبر تسلط سے مجبور ایشیا اور افریقہ کے ممالک امریکہ سے سوال کرنے کی جسارت کرنے کے ساتھ نئے عالمی مالیاتی نظام میں شامل ہو رہے ہیں۔ دو برس میں ہی کل عالمی تجارت کے 10فیصدکا روس اور چین کے مشترکہ مالیاتی نظام SPFSاور CIPSپر منتقل ہونا ثبوت ہے۔آئندہ چند سال میں ہی امریکی سوئفٹ مالیاتی نظام عالمی تجارت کے قابل قدر حصے سے محروم ہو جائے گا۔ یہ وہ نئی تخلیقی منزل تھی
مزید پڑھیے


عالمی مالیاتی نظام، روس نے امریکی شکنجہ توڑ دیا

جمعه 03 جون 2022ء
ذوالفقار چوہدری
معروف فلاسفر نیطشے نے کہا ہے کہ نئی منازل کی تخلیق کے لئے اپنی موجودہ جگہ سے منزل تک پل بنانا پڑتا ہے۔یہ پل خود کی مرضی سے ہی تخلیق ہو پاتا ہے جس کی بنیاد ذہن کی آزادی سے ہی اٹھائی جا سکتی ہے۔نیطشے نے غلامی کی بہت سی اقسام بیان کرتے ہوئے جسمانی غلامی کو کم تر اور ذہنی غلامی کو بدترین قسم قرار دیا۔عمران خان نے نئی منازل تخلیق کرنے کے لئے اپنی موجودہ حد سے بڑھ منزل تک پل بنانے کی کوشش کی۔ مداخلت ہوئی تو جلسے میں عوام کے جذبات ابھارنے کے لئے نعرہ مستانہ
مزید پڑھیے



کہہ گیا امریکہ میدان جنگ ہے ارض پاک

جمعه 27 مئی 2022ء
ذوالفقار چوہدری
ایک فلسفی نے کہا تھا کہ کسی بھی جنگ میں پہلا قتل سچ کا ہوتا ہے۔ جنگوں نے ہمیشہ انسانی سماج کو تباہی اور بربادی کا تحفہ دیا۔ساحر لدھیانوی نے بھی اپنی شہرہ آفاق نظم’’ اے شریف انسانو‘‘میں جہاں کہا ’’جنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہے‘ جنگ کیا مسئلوں کا حل دے گی‘‘۔ وہاںآفاقی سچانی بیان کر تے اقوام عالم کومتنبہ بھی کیا تھا کہ جنگ: آگ اور خون آج بخشے گی بھوک اور احتیاج کل دے گی ساحر نے بھوک اور احتیاج کل دینے کی بات کی مگر عالمی ادارے روس یوکرائن جنگ کے دوران ہی عالمی غذائی عدم
مزید پڑھیے


یوں ہی آتش فشاں کب جاگتے ہیں !!

جمعه 20 مئی 2022ء
ذوالفقار چوہدری
نادر شاہ طوفانی انداز میں کابل اور جلال آباد فتح کرنے کے بعد دلی کی طرف بڑھ رہا تھا۔دہلی کے دربار میں شاہ محمد رنگیلا کی توجہ اس فوری خطرے کی جانب مبذول کروائی گئی ۔شاہ محمد نے عالم سرور میں کہا ’’ہنوز دلی دور است‘‘مغل شہنشاہ کے یہ الفاظ ریاستوں کی سلامتی کے حوالے سے ضرب المثل کی حیثیت اختیار کر گئے۔ریاست کی بقا کا انحصار حکمران کے درست اور بروقت فیصلوں پر ہوتا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی تین سال تک تحریک انصاف کی حکومت کو گرانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگاتی رہیں۔ دعویٰ
مزید پڑھیے


فکری تربیت،رول ماڈل اور قیادت

جمعه 15 اپریل 2022ء
ذوالفقار چوہدری
دماغ دنیا کی پیچیدہ ترین مشین اور ذہن سازی مشکل ترین کام ہے۔فرد کی ذہنی تربیت کے لئے دن ہفتے نہیں۔ برسوں درکار ہوتے ہیں تو اجتماعی شعور بننے کے لئے دہائیاں اور صدیاں ۔ماہرین نفسیات کے مطابق جب کسی معاشرے میں کوئی مخصوص سوچ راسخ کرنا مقصود ہو تو سب سے پہلے معاشرے میں سے ایسے افراد کو منتخب کیا جاتا ہے جن میں اس مخصوص طرز عمل کا رجحان ہو۔ان کی فکری تربیت اس انداز میں کی جاتی ہے کہ اس گروہ کی اس ذہنی آمادگی کو عقیدے میں بدل دیا جاتا ہے پھر ایک منظم انداز میں
مزید پڑھیے


حکومت اور اپوزیشن بند گلی میں

جمعه 08 اپریل 2022ء
ذوالفقار چوہدری
نیلسن منڈیلا نے کہا تھا سیاستدان اگلے الیکشن جبکہ لیڈر اگلی نسل کا سوچتا ہے۔3اپریل کو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو غیر ملکی سازش قرار دے کر اپوزیشن کو سرپرائز دینے کے ساتھ ملک کو سیاسی بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔سونے پہ سہاگہ کے مصداق ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں جس طرح کا کھیل کھیلا جا رہا ہے اس سے غیر ملکی سازش ناکام ہونے کے بجائے کامیاب ہوتی محسوس ہو رہی ہے۔جہاں تک تحریک عدم اعتماد اور غیر ملکی سازش کا معاملہ ہے تو قومی سلامتی کمیٹی
مزید پڑھیے


رفتار کم ہو سکتی ہے سفر نہیں رک سکتا

جمعه 01 اپریل 2022ء
ذوالفقار چوہدری
حکومت ریاست کا نمائندہ چہرہ ہوتی ہے۔حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں ریاست موجود رہتی ہے۔ملک ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔حکمران اقتدار جبکہ ریاست اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہوتی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد پریڈ گرائونڈ میں جب خط لہرا کر تحریک عدم اعتماد کو بین الاقوامی سازش قرار دیتے ہوئے بعض سیاستدانوں کے دانستہ یا نادانستہ سازش کا حصہ بننے کی بات کی تو برادرم سعید احمد نے راولپنڈی سے یہ شعر لکھ بھیجا: نامہ برحال میرا ان سے زبانی کہنا خط نہ دینا کہ وہ اوروں کو دکھا دیتے ہیں نامہ بر اوروں کو دکھانے کی بات آئی
مزید پڑھیے








اہم خبریں