Common frontend top

رعایت اللہ فاروقی


جو عرش کو ہلا دے


جب کسی جوڑے کی اولاد نہ ہو رہی ہو تو وہ فوری طور پر ڈاکٹرز سے رجوع کرتا ہے جو دونوں کے میڈیکل ٹیسٹ کرکے دیکھتے ہیں کہ یہ طبی لحاظ سے بچہ پیدا کرنے کی اہلیت رکھتے بھی ہیں کہ نہیں۔ بعض کیسز میں یہ سامنے آجاتا ہے کہ بچہ پیدا کرنے کی بنیادی اہلیت تو رکھتے ہیں مگر اس کی راہ میں کچھ عارضی رکاوٹیں حائل ہیں۔ چنانچہ وہ علاج کے ذریعے ان رکاوٹوں کو دور کردیتے ہیں اور یوں اس جوڑے کے ہاں بچے کی ولادت ہو جاتی ہے۔ بعض کیسز میں رپورٹس یہ بتا دیتی ہیں
هفته 22 جون 2019ء مزید پڑھیے

غْنے کا عشق !

هفته 15 جون 2019ء
رعایت اللہ فاروقی
جب سے آن لائن قرآن مجید کی کلاسز عام ہوئی ہیں عشق کے باب میں "غنے کا عشق" بھی متعارف ہو گیا ہے۔ غنے کے اس عشق کو سمجھنے کے لئے تین باتیں ذہن میں ہونی ضروری ہیں۔ پہلی یہ کہ قرآن مجید کی آن لائن کلاسز میں 95 فیصد یہ ہوتا ہے کہ قاری صاحب پاکستان میں جبکہ ان کا طالب علم بیرون ملک بیٹھا ہوتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ پاکستانی لبرلز کی اکثریت کو یہی نہیں پتہ کہ لبرل حقیقی تعریف کے مطابق ہوتا کیا ہے ؟ یہاں اکثریت صرف خود کو کھلا ڈلا بتانے کے
مزید پڑھیے


بلی کیوں نہیں ؟

اتوار 09 جون 2019ء
رعایت اللہ فاروقی
حکیم مرسلین خان دہلوی بلا شبہ پاکستان کے سب سے ممتاز حکیم ہیں۔ سو برس کے لگ بھگ عمر ہے۔دہلی کے شہرہ آفاق طبیب مسیح الملک محمد اجمل خان دہلوی کے شاگرد ہیں اور نباض ایسے کہ ان کی انگلیوں کا لمس پاتے ہی ڈھیٹ سے ڈھیٹ نبض بھی ٹھیک ٹھیک منزل سنانی شروع کر دیتی ہے۔ یوں تو وہ جملہ امراض انسانی پر مکمل گرفت رکھتے ہیں مگر بالخصوص معدے کے امورپر آپ کی مہارت ایسی کہ کراچی کا ہر خوش خوراک مولوی زندگی کے کسی مطعمی موڑ پر آپ کے مطب کے آس پاس ضروری دیکھا گیا ہے.
مزید پڑھیے


ریاستیں کیسے ٹوٹتی ہیں ؟

هفته 01 جون 2019ء
رعایت اللہ فاروقی
ایک بڑا درد سر ہماری وہ دو نسلیں ہیں جن میں سے ایک سوشل میڈیا کے دور میں بالغ ہوئی ہے اور دوسری اس سے ذرا قبل سوشل میڈیا کے دور میں۔ بالغ ہونے والی نسل کی سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ یہ جس سوشل میڈیا پر اتراتی ہے اس نے اپنی کوئی جگہ تخلیق نہیں کی بلکہ کتاب کی جگہ لی ہے۔ چنانچہ اس نسل کو کسی غیر نصابی کتاب کا لمس ہی نصیب نہیں۔ اس نسل کے کسی نمائندے سے جب بھی ملاقات ہوئی اور بات پڑھنے پڑھانے کی چل نکلی تو استفسار پر اپنے پسندیدہ
مزید پڑھیے


دوست اور دشمن کی تمیز !

منگل 28 مئی 2019ء
رعایت اللہ فاروقی
افغان طالبان کے حوالے سے میرا معاملہ بہت دلچسپ رہا۔ جب یہ 1994ء میں سامنے آئے تو میں ان کا 3 سال تک مخالف رہا۔ مجھے پتہ تھا کہ راتوں رات بڑی لہر بن کر اٹھنے والوں کے پیچھے لازماً کوئی ریاستی طاقت ہوتی ہے۔ اس کے بغیر ایسی لہریں صرف انقلاب میں نظر آتی ہیں اور انقلاب میں پوری قوم اٹھتی ہے جبکہ افغانستان میں قوم نہیں ایک گروپ اٹھا تھا لہٰذا ان کے پیچھے کسی ریاستی قوت کا ہونا تو سو فیصد طے تھا۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ میں اس زمانے میں حرکت الانصار کا ناظم اطلاعات
مزید پڑھیے



قومی اطمینان !

اتوار 26 مئی 2019ء
رعایت اللہ فاروقی
کہتے ہیں کہ ایک شہر دو حصوں میں منقسم تھا۔ آدھا دریا کے اس پار اور آدھا اس پار۔ دونوں حصوں کے مکین آر پار آنے جانے کے لئے کشتیوں کا استعمال کرتے۔ آبادی میں اضافے سے صبح اور شام کے اوقات میں کشتیوں پر بے تحاشا رش رہنے لگا۔ ایک دن بادشاہ سلامت نے سوچا کہ کوئی "میگا پروجیکٹ" بنانا چاہئے جس سے عوام کو سہولت ہوجائے۔ اس کی کابینہ میں ایک ایسا وزیر تھا جو سب پر بھاری تھا۔ اسے آگاہ کرتے ہوئے بادشاہ سلامت نے فرمایا "میں چاہتا ہوں, دریا پر پل تعمیر کروادوں تاکہ لوگوں کو آنے
مزید پڑھیے


میری زندگی میرا اختیار

منگل 21 مئی 2019ء
رعایت اللہ فاروقی
آج کل کے بچوں کو "میری زندگی میرا اختیار" کا نعرہ بلند کر کے فیملی سے بغاوت کا چسکا تو لگ گیا ہے مگر اپنی ناتجربہ کاری کے سبب وہ یہ نہیں جانتے کہ ہمارے سماج میں یہ عملًا ممکن نہیں۔ کیونکہ ہماری سماجی رویات اسے سپورٹ کرتی ہیں اور نہ ہی ملکی قانون۔ اس کا اندازہ آپ اس مثال سے لگا لیجئے کہ ہمارے ہاں کوئی شخص جرم کرکے بھاگ جائے تو پولیس اس کی فیملی کے کچھ اہم افراد کو اٹھا لیتی ہے۔ وجہ اس کی یہ نہیں ہوتی کہ وہ ان فیملی ممبران کو شریک جرم سمجھتی
مزید پڑھیے


مشرقِ وسطیٰ: ماضی، حال اور مستقبل !

منگل 14 مئی 2019ء
رعایت اللہ فاروقی
پچاس کی دہائی وہ دورانیہ ہے جب سمٹتے ہوئے برطانیہ سے عالمی دادا گیر کا کردار امریکہ کو منتقل ہو رہا تھا۔ مشرقِ وسطیٰ میں تیل نکل آیا تھا جسے نکالنے کے اوزار و ہنر مسلمانوں کے پاس نہیں تھے۔ امریکہ آگے بڑھا جہاں معاہدے سے بات بنی وہاں معاہدہ کیا اور جہاں لات مارنی پڑی وہاں لات مار کر اپنے مقاصد حاصل کئے۔ سعودیوں سے معاہدہ ہوا جبکہ ایران میں نوبت لاتوں تک جا پہنچی۔ اور یہی وہ پوائنٹ ہے جس پر مشرقِ وسطیٰ کی سیاست آج بھی اٹکی ہوئی ہے۔ مصدق سے شاہ ایران اور شاہ ایران سے
مزید پڑھیے


خواتین، پختون سماج اور پی ٹی ایم

هفته 11 مئی 2019ء
رعایت اللہ فاروقی
یوں تو پاکستان کی تمام قوموں اور قبیلوں میں خواتین کے حوالے سے حساسیت پائی جاتی ہے اور اسی حساسیت کے نتیجے میں غیرت کے نام پر قتل جیسے وہ سنگین واقعات بھی رونما ہوتے ہیں جن کے تدارک کی کوئی مؤثر سبیل تاحال نظر نہیں آتی۔ لیکن پختون سماج میں اس حوالے سے یہ حساسیت کئی گنا زیادہ ہے۔ یہ اسی حساسیت کا نتیجہ ہے کہ پشاور جیسے صوبائی دارالحکومت کے بازاروں میں خواتین کی تعداد بیحد قلیل نظر آتی ہے۔ پشاور صدر یا خیبر بازار میں جو اکا دکا خواتین نظر بھی آتی ہیں تو بڑی چادر اوڑھے
مزید پڑھیے


مناسب درجے کا مسلمان

منگل 07 مئی 2019ء
رعایت اللہ فاروقی
فرض کیجئے کہ آپ ایک ایسے علاقے میں جاتے ہیں جہاں ہر شخص کی جلد کھردری اور بالکل ہی بے رونق ہے۔ اور اس کے اسباب پیدائشی یا قدرتی نہیں بلکہ اختیاری ہیں، یعنی ان کی اپنی کسی بے احتیاطی کے نتائج ان کی جلد پر مرتب ہوئے ہیں جبکہ آپ کی جلد بہترین صحتمند حالت میں ہے۔ چہرے کی سرخ و سفید رنگت اس علاقے کے ہر شخص پر ایک سحر سا طاری کر رہی ہے، کیونکہ جلد کی ایسی خوبصورتی کا انہوں نے کبھی تصور ہی نہ کیا تھا۔ تو ذرا سوچئے ان کے دل و دماغ میں
مزید پڑھیے








اہم خبریں