Common frontend top

ریاض مسن


افغانستان کا بحران


امریکہ اور نیٹو افواج کے انخلاء سے پیدا ہونے والی افغانستان میں افراتفری ملک میں ایسا انسانی بحران جنم دے رہی ہے جس کے اثرات افغانستان پر ہی نہیں بلکہ پورے خطے پر پڑیں گے۔ امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا ء کے عمل کے ساتھ ہی خانہ جنگی کے حالات پیدا ہونے شروع ہوگئے ہیں جو معصوم لوگوں کی ہلاکتوں اور جنگ سے بھاگ نکلنے والے خاندانوں کے آلام و مصائب پر منتج ہورہے ہیں ۔ جمعہ کو وقوع پذیر ہونے والے حالات نے اقوام متحدہ تک کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے اور اسے سلامتی کونسل کا ہنگامی
اتوار 08  اگست 2021ء مزید پڑھیے

سیاسی طالبان!

اتوار 01  اگست 2021ء
ریاض مسن
افغانستان سے بیرونی افواج کے انخلا کو طالبان نے اپنی فتح کہا ہے تو کچھ غلط بھی نہیں کہا ہے۔ پورے بیس سال وہ بے سروسامانی میں ڈٹے رہے اور وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے دشمن سے علاقے واپس لیے۔ امریکہ، نے یہ جنگ شروع کی تھی کسی اور نے نہیں۔ طالبان نے تو اسے اپنی افواج اور اثاثے نکالنے کا راستہ دیا۔ انہوں نے ہمسایہ ممالک سے کچھ وعدے ضرور کیے ہیں لیکن ابھی تک یہ ثابت نہیں ہے کہ انہوں نے اپنی نسلی و قبائلی عصبیت رویوں پر بھی قابو پالیا ہے۔ طالبان کی اصل جنگ کسی
مزید پڑھیے


یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے!

پیر 26 جولائی 2021ء
ریاض مسن
دو ہزار تیرہ کے انتخابات کی آمد آمد تھی۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے علاوہ مذہبی اور صوبائیت پرست جماعتوں نے پچھلے پانچ سالوں میں ، سوائے چند جھٹکوں کے ، پورے پاکستان میں مل جل کر حکومت کی تھی۔ دوہزار چھ میں محترمہ بینظیر بھٹو اور میاں نواز شریف کے دستخط سے طے پانے والے میثاق جمہوریت سے شروع ہونے والا یہ سیاسی بھائی چارہ آئین کی شق وار اصلاح سے ہوتا ہوا صوبائی خود مختاری تک پہنچا تھا۔ یہ اتحاد و اتفاق ویسا ہی تھا جیسا انیس سو تہتر کے آئین بنانے کے وقت تھا۔ اس وقت
مزید پڑھیے


چوراہا

اتوار 18 جولائی 2021ء
ریاض مسن
ہمارے فیصلہ ساز پاکستان کی جغرافیائی حیثیت ، جو اسے ایشیائی خطوںکا چوراہا بناتی ہے،کا فائدہ سوویت یونین کے افغانستان سے انخلا کے وقت سے ہی اٹھانے کا سوچ رہے ہیں لیکن اس کے تقاضے ہی ایسے ہیں جو پورے نہیں ہو پارہے۔ اس سے بڑا اور اہم سوال جس کا ہمارے پالیسی ساز جواب نہیں دے پارہے وہ یہ ہے کہ آیا ہم ایک 'نظریاتی' قوم ہیں یا 'حقیقی'۔ یعنی ہم اپنی سرحدیں وہیں پر دیکھتے ہیں جہاں وہ واقعی ہیں یا پھر ہم نے نیل کے ساحلوں اور خاکِ کاشغر کو سپنوں میں سجالیا ہے۔ قومیت کا
مزید پڑھیے


غذائی تحفظ اور خارجہ پالیسی

اتوار 11 جولائی 2021ء
ریاض مسن
چاچڑاں شریف، خواجہ فرید کی جنم بھومی، پاکستان کے مشرقی اور مغربی دریاوں کا جنکشن ہے۔ یہاں مشرقی دریاوں کے پانیوں کو لیکر ایک طرف' پنجند' پہنچتا ہے تو دوسری طرف سندھ۔ یہاں سے آگے کشمور تک دونوں دریا ایک دوسرے کے متوازی چلتے ہیں ۔ لگ بھگ چالیس کلومیٹر کی چوڑائی اور ڈیڑھ سو کلومیٹر لمبا کچے کا علاقہ ہے جس میں آزاد اور خود مختار قبائل اپنے مخصوص روایات کے تحت زندگی گزارتے ہیں ، مچھلی پر گزارہ کرتے ہیں، مال مویشی پالتے ہیں اور محدود پیمانے پر زراعتکاری بھی کرتے ہیں۔ وہ سال ان کے لیے بہت
مزید پڑھیے



غیرت

اتوار 04 جولائی 2021ء
ریاض مسن

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2021-22ء کے لئے 8487ارب روپے حجم کے وفاقی بجٹ کے کثرت رائے سے منظوری دیدی ہے ‘ وفاقی وزیر خزا نہ کی جانب سے پیش کی جانے والی تحریک کے حق میں 172 اور مخالفت میں138 ووٹ آئے۔بجٹ میں محصولات کا ہدف 5829ارب روپے ہے جبکہ 3400 ارب سے زائد کا خسارہ ٹیکس اصلاحات، اندرونی و بیرونی معاونت اور کفایت شعاری سے پورا کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہ خبر بھی ملاحظہ ہو کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پٹرول 2روپے فی لیٹر مہنگا اور ایل پی جی کی
مزید پڑھیے


دنیا شاعر کے ساتھ ہے

اتوار 27 جون 2021ء
ریاض مسن
جنوبی پنجاب کے شعرا کرام ایک تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔ ان کے کچھ مطالبات ہیں جن کو منوانے کے لیے ان کا احتجاج کا ایک نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع کرنے کا اردہ ہے ۔ بہاولپور سے ایک معر وف شاعر، دیوانہ بلوچ، کی قیادت میں ملتان گیا ہے جہاں انہوں نے مختلف قوم پرست تنظیموں سے حمایت کے لیے رابطے کیے ہیں اور شنید یہ ہے کہ انہیں کافی پزیرائی بھی ملی ہے۔ اس مہم جوئی کا مقصد یہ ہے کہ وسیب کے شعرا کی حوصلہ افزائی کے لیے پنجابی ادبی بورڈ کے طرز پر سرائیکی ادبی
مزید پڑھیے


خسارہ

اتوار 20 جون 2021ء
ریاض مسن
خسارے کی معیشت پاکستان کو ورثے میں ملی تھی۔ تقسیم ِ ہند سے پہلے کیے گئے سروے آف انڈیا میں یہ واضح ہوچکا تھا کہ پانی اور زرخیز مٹی کے علاوہ یہاں کچھ نہیں۔ چنانچہ، تاج برطانیہ نے یہاں کھیتی باڑی کو فروغ دیا۔ جنگلات کاٹ کر رقبے نکالے اور انہیں سیراب کرنے کے لیے دریائوں سے نہریں نکالیں۔ گندم بڑی فصل تھی ، اس لیے بجٹ بھی اس کی کٹائی پر بنتا تھا۔ نئے رقبے یا تو بیچے گئے یا پھر تاج برطانیہ سے وفاداری پر انعام میں دیے گئے۔ جاگیریں اور خانقاہوں کو ہبہ کی گئی زمینیں وراثتی
مزید پڑھیے


گورکھ دھندہ

اتوار 13 جون 2021ء
ریاض مسن
حزب اختلاف کے روایتی شور شرابے اور احتجاج کی گونج میں اگلے مالی سال کے لیے تقریباً ساڑھے آٹھ کھرب کا بجٹ وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔ بجٹ عام شہری کے لیے اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ ہے، صرف ماہرین ہی حقائق کو قطعی طور پر سمجھنے کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔ سیاست پر لکھنے والوںکی مگر مجبوری ہے کہ اس پر مغز ماری کرنا پڑتی ہے۔ خاص طور پر ان حالات میں جب معاشی مفادات سیاست پر حاوی ہوں۔ ٹیکس کتنے لگائے گئے ، کس طبقے اور شعبے پر اور انہیں خرچ کس پر اور
مزید پڑھیے


عدم مرکزیت!

اتوار 06 جون 2021ء
ریاض مسن
اٹھارہویں ترمیم مرکزیت کے خاتمے کے لیے تھی۔ مرکزیت ، تب تک ، ایک مرض کے طور پر سامنے آچکی تھی جس کا خاتمہ قومی اتفاق اور یکجہتی کے لیے از حد ضروری قرار دیا جا چکا تھا۔ مشرف دور جس کو مقامی حکومتوں کے سنہرے دور کے طور پر جانا جاتا ہے وہیں پر ' صوبے مضبوط ، مرکز مضبوط کا نعرہ بھی اسی سے وابستہ ہے۔ اٹھارویں ترمیم کی صورت میں جب اس تصور کو صوبائی خود مختاری کی شکل ملی تو یہ اصول بھی طے پایا تھا کہ اگر نئے صوبے نہیں بنانے تو سیاسی اور مالی
مزید پڑھیے








اہم خبریں