Common frontend top

ریاض مسن


سیاسی خلا


اگر عمارت کی بنیاد ہی ٹیڑھی پڑ جائے تو اس کی سلامتی مخدوش ہی رہتی ہے۔ کوئی چارہ گری کرے بھی تو کیا۔ جب ہی حل ہی تعمیر ِنو ہو تو اصلاحات وقت اور پیسے ، دونوں کا ضیاع ہیں۔ ہمیں پتن ترقیاتی تنظیم کی گھنٹہ بھر طویل پریس کانفرنس میں بیٹھے یہی خیال ستاتا رہا۔ اس تنظیم کے سربراہ ،سرورباری خیبر پختونخوا میں حال ہی میں منعقد کیے جانے والے سترہ ضلعوں کے مقامی انتخابات کے پہلے مرحلے کا تجزیہ دے رہے تھے۔ ان کا اصرار تھا کہ سیاسی پارٹیاں عوام کے ہاتھوں پٹ گئی تھیں۔ایک تو لوگوں نے
اتوار 20 فروری 2022ء مزید پڑھیے

تعلیم، استاد، تجربہ اور ہم

جمعرات 17 فروری 2022ء
ریاض مسن
اپنے دس سالہ اعلیٰ تعلیمی دورانیے میں ہمیں دو ڈگریاں ہی نصیب ہو پائیں۔ تیسری اور آخری ڈگری کے راستے میں جال ہی ایسے بچھے تھے کہ سکت تھی نہ وقت۔ صحافتی دنیا میں آ ئے لیکن ،بقول شخصے ،اس رگڑے کے مرحلے سے صاف بچ گئے جس سے اس دنیا میں وارد ہونے والے نوجوانوں کو لگتا اور وہ زندگی بھر نہ صرف اسے بھول نہیں پالتے بلکہ موقع ملے تو بدلہ لینے پر بھی ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ وجہ وہ بار بار پڑھا "طریقہ تحقیق "تھا ، جو تمام جدید علوم کی بنیاد ہے اور جس میں
مزید پڑھیے


مہنگائی اور سیاست

اتوار 13 فروری 2022ء
ریاض مسن
اگرچہ مہنگائی کروڑوں پاکستانیوں کے لیے وبالِ جان بنی ہوئی ہے کہ فیصلہ ہی نہیں ہوپا رہا کہ ناقدرے روپے ، پیسے کو معیاری خوراک پر خرچ کریں یا کہ بیماریوں کے علاج پر، لیکن ہم بخوبی جان گئے ہیں کہ مہنگائی کوئی آسمان سے اتری بلا نہیں بلکہ ہوس کے مارے لوگوں کی تخلیق ہے۔ اسے گھڑا، پالش کیا گیاہے، اس کی نمائش اور تشہیر کی گئی ہے تب ہی لوگوں نے اس کے وجود پر یقین کرنا اور اسے برداشت کرنا سیکھا۔ حکومتی ٹیم کی بات دل کو لگتی ہے کہ مہنگائی کا وجود ہی نہیں ہے۔ لیکن
مزید پڑھیے


صحت ِعامہ اور نیا پاکستان

اتوار 06 فروری 2022ء
ریاض مسن
وزیر اعظم کے ہاتھوں بہاولپور میں قومی صحت کارڈ کے افتتاح کے بعد پنجاب بھر میں لوگوں کو بلا تخصیص مفت علاج کی سہولت دینے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر خزانہ بھی موجود تھے۔ چونکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صحت صوبائی شعبہ ہے، اس میں خطیر رقم، چار سو ارب روپے، کا مختص ہونا یقیناً ایک دلیرانہ قدم ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا کے بعد تحریک انصاف کی عملداری میں کام کرنے والادوسرا صوبہ ہے جہاں شہریوں کے لیے بلا تخصیص صحت کارڈ کی سہولت بہم پہنچائی گئی ہے۔ وزیر
مزید پڑھیے


خوابوں کے سوداگر

اتوار 30 جنوری 2022ء
ریاض مسن
گزشتہ ماہ صیام میں عسکری اور سیاسی قیادت کی سینئر صحافیوں سے گھنٹوں طویل ملاقاتوں میں واضح کیا گیا قومی بیانیہ نئی قومی سلامتی پالیسی کی صورت میں سامنے آگیا ہے۔ آزاد خارجہ پالیسی اور آئین و قانون کی علمداری وہ بنیادی اصول ہیں جن پر چلتے ہوئے ریاست نے تیزی سے بدلتی دنیا میں اپنی آزادی اور خود مختاری کو یقینی بنا نے کا عزم کیا ہے۔ عسکری اور سیاسی قیادت دونوں پر واضح ہے کہ معاشی طور پر مستحکم ہوئے بغیر آزاد خارجہ پالیسی کے تصور کو عملی جامہ پہنانا ممکن نہیں۔ یہ بات واضح ہے کہ معاشی ترقی
مزید پڑھیے



راہِ نجات

اتوار 23 جنوری 2022ء
ریاض مسن
یورپ صنعتی دور کی لائی آلودگیوں سے اپنے آپ کو پاک کرنے پر کمر بستہ ہے۔ منصوبہ ہے کہ اگلے تیس سال میں ان سے مکمل جان چھڑالے۔ اس پالیسی کی زد میں آیا توانائی کاشعبہ اس وقت موضوع بحث ہے۔ کوئلہ سے چلنے والے بجلی گھر کب کے بند ہوگئے ہیں۔ دریاوں پر ڈیم کا تصور متروک ہوچکا ہے کہ ایک تو یہ منصوبے طویل المدت سرمایہ کاری مانگتے ہیں دوسرے جنگلات اور آبی حیات کا نقصان ہوتاہے اور کناروں پر انسانی آبادی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہوکر نقل مکانی پر مجبور ہوتی ہے۔ ہوا اور سورج کی
مزید پڑھیے


قومی سلامتی: عدل اور احترام آدمیت

اتوار 16 جنوری 2022ء
ریاض مسن
وفاقی کابینہ کی طرف سے ملکی تاریخ کی پہلی قومی سلامتی پالیسی منظور ہونے کے بعد وزیر اعظم نے لگے ہاتھوں اس کا افتتاح بھی فرمادیا ۔ نئی سلامتی پالیسی کے خدوخال کا وزیر اعظم کے لب و لہجے سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہوائیں اپنا رخ تبدیل کرنا چاہ رہی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ قومی سلامتی کے تقاضوں میں جغرافیائی حدود کے ساتھ معاشی خوش حالی کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ بقول وزیر اعظم ، قومی سلامتی پالیسی شہریوں کی فلاح و بہبود کے گرد گھومتی ہے۔ یعنی ملکی معاملات کو اب صرف ایک
مزید پڑھیے


فکری انتشار

اتوار 09 جنوری 2022ء
ریاض مسن
حال ہی میں ایک مشہور زمانہ دانشور نے جمہوریت کے لتِے لیے ہیں۔ فرمایا ہے ہے کہ اسکی بساط لپیٹ دی جائے اور جو اس کا نام لے اسے نہ صرف گولی ماردی جائے بلکہ گولی کی قیمت بھی اسکے ورثا سے وصول کی جائے۔ ہونا تو چاہیے اس طرح کی سوچ رکھنے والوں کو یا تو پرانے زمانے کی طرح سرکاری خرچے پر حجاز مقدس بھیج دیا جائے یا پھر انہیں چلہ کشی پر مجبور کردیا جائے کہ ایسے خیالاتِ نرینہ مفاد عامہ کے خلاف ہیں۔ لیکن اس معاشرے میں بڑی سکت ہے ، بہت کچھ برداشت کر جاتا
مزید پڑھیے


آ، اب لوٹ چلیں!

اتوار 02 جنوری 2022ء
ریاض مسن
یورپ کی دو بڑی اقوام مادی ترقی کو اخلاقیات کے دائر ے میں لانے کے لیے اس وقت مسابقت کے مراحل سے گزر رہی ہیں۔ اقتصادی طور پر ترقی یافتہ جرمنی میں ایسی پارٹی برسر اقتدار آئی ہے جو اپنے مزاج اوررویوں میںسر سے لیکر پاوں تک ماحول دوست ہے۔ماحولیاتی آلودگی کی شرح میں واضح کمی اور گرین ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے کاروباری اداروں کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے ہورہے ہیں۔ ایسے میں فرانس بھی کسی سے پیچھے رہنے والا نہیں۔ حکومت عوام سے سادہ طرز زندگی اختیار کرنے پر زور دے رہی ہے۔گرین ٹراسپورٹ اور
مزید پڑھیے


جمہوریت : معیاری نمائندگی شرط ہے

اتوار 19 دسمبر 2021ء
ریاض مسن
بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ،اگرچہ تاخیر سے مگر آن پہنچا ہے۔ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں ان کا انعقاد سامنے کی بات ہے۔ اگر یہ کہیں کہ خود مختار صوبوں کی حکمران پارٹیاں اقتدارنچلی سطح پر منتقل کرنے میں مخلص ہیں تو اس میں ہرگز کوئی صداقت نہیں۔ کوشش کی گئی ہے کہ سرے سے انتخابات ہی نہ ہوں۔ اگر ہوں تو وسائل اور اختیارات صوبائی دارالحکومتوں میں ہی رہیں۔ نسل پرستی ایک وجہ ہے، اشرافیہ عوام دشمنی دوسری۔ آئین کی صوبوں کو سیاسی، مالی اور انتظامی طور پر خود مختار اور منتخب مقامی حکومتیں بنانے کے حوالے سے
مزید پڑھیے








اہم خبریں