BN

ریا ض چو ہدری

بلوچستان میں امن کی بحالی


بلوچستان 70 سال سے محرومیوں کا شکار ہے ۔ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانا ، تعلیم ، صحت ، کرپشن کی روک تھام اور گڈ گورننس نئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہیں۔ بلوچستان کے عوام نے ان پر جو اعتماد کیا ہے۔ اسے ہر صورت پورا کرنا ہو گا،نئی حکومت کی بلوچستان میں جو ترجیحات ہیں اس پر فوری کام شروع کرنا ہو گا۔احساس محرومی ختم کرنے کے لیے حکومت کو بلوچستان کے و سائل کا فائدہ پہلے بلوچستان کے عوام پھر تمام پاکستان کو پہنچنا چاہئے۔ بلوچستان کے عوام کو ماضی میں
جمعرات 13  ستمبر 2018ء

توہین آمیز خاکوں پر مسلم امہ کا احتجاج

جمعه 31  اگست 2018ء
ریا ض چو ہدری
یہ تو حقیقت ہے کہ نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے ختم المرسلین، پیغمبر آخرالزمان حضرت محمد مصطفی، احمد مجتبیٰؐ کی ذات اپنی جانوں سے بھی بڑھ کر پیاری ہے ۔ دنیا کی تاریخ میں صاحب علم اور معتبر حضرات نے آپؐ کی عظمت کو تسلیم بھی کیا ہوا ہے۔ اس کے باوجود دنیا میں ایسے بدبخت لوگ موجود ہیں جو عقیدت مندوں کی دل آزاری سے باز نہیں آتے اور مسلمانوں کوایذا پہنچانے کے لئے نبی آخرالزمانؐ کی توہین کے مرتکب ہوتے رہتے ہیں۔ ایسے روسیاہ ماضی میں رہے
مزید پڑھیے


حکومتی امور میں سادگی اور کفایت!

هفته 25  اگست 2018ء
ریا ض چو ہدری
پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی کی تحصیل تونسہ سے تعلق رکھنے والے عثمان احمد خان بزدار پنجاب اسمبلی سے 186 ووٹ حاصل کر کے آبادی کے لحاظ سے اور سیاسی طور پر سب سے اہم صوبے کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے۔ ا نھوں نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 286 ڈیرہ غازی خان سے حالیہ انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر حصہ لیا اور کامیاب ہو کر پنجاب اسمبلی پہنچے۔ عثمان بزدار تونسہ اور بلوچستان کے قبائلی علاقے میں آباد بزدار قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا خاندان کئی دہائیوں سے صوبہ پنجاب کی سیاست میں متحرک ہے
مزید پڑھیے


سی پیک کی کامیابی میں بھارت رکاوٹ

جمعرات 09  اگست 2018ء
ریا ض چو ہدری
اس بات میں تو اب کوئی شک نہیں رہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کیلئے لائف لائن بن چکا ہے۔ دیکھنے میں تو سی پیک صرف ایک سڑک ہے مگر اس سڑک کے اطراف اور اس سڑک سے گزرنے والی ٹریفک حقیقت میں پاکستان کا معاشی مستقبل ہے۔ اسی وجہ سے بھارت نہیں چاہتا ہے کہ یہ عظیم منصوبہ کامیاب ہو اور اس نے حسب سابق سی پیک کے خلاف سازشوں کا آغاز کر دیا ہے۔ خاص طور پر پاکستان میں سی پیک کے نقطہ آغاز گلگت بلتستان کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اس منصوبہ بندی
مزید پڑھیے


کیا بھارت واقعی مذاکرات کیلئے تیار ہے؟

بدھ 01  اگست 2018ء
ریا ض چو ہدری
1948ء سے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے اسی لیے اقوام متحدہ اور اس کے رکن ممالک پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔مگر افسوس کہ اقوام متحدہ نے آج تک اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے نہ تو کوئی ٹھوس قدم اٹھایا اور نہ ہی کبھی بھارت پر دباؤ ڈالا کہ وہ اسے حل کرنے کے لیے کوشش کرے۔اسی طرح اقوام متحدہ کے اراکین ممالک نے بھی ہمیشہ بے حسی دکھائی۔ اسی لئے بھارت اپنی من مانی کرتا چلا آیا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے
مزید پڑھیے


پرامن انتخابات، عوام کی فتح

جمعه 27 جولائی 2018ء
ریا ض چو ہدری
بالآخر عام انتخابات 2018 ء اپنے انجام کو پہنچے جس میں 26 تاریخ کی صبح تک غیرسرکاری اور غیرحتمی انتخابی نتائج کے تحت پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہو ئی ہے۔بہرحال جیسا کہ اندازہ لگایا جا رہا تھا اور مختلف اداروں اور جماعتوں کی طرف سے سروے رپورٹس آرہی تھیں تقریباً ویسا ہی نتیجہ آیا ہے۔ پی ٹی آئی کو ملک گیر فتح حاصل ہوئی ہے اور ن لیگ دوسرے نمبر پر ہے۔ پیپلز پارٹی اب صرف سندھ کی جماعت ہو کر رہ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد آزاد امیدواروں کی بھی ہے جو کامیاب
مزید پڑھیے


بھارت سیکولر یا ہندو ریاست!

پیر 23 جولائی 2018ء
ریا ض چو ہدری
بابری مسجد شہید کرانے والی جماعت بی جے پی کی بھارت میں حکومت قائم ہوتے ہی انتہا پسند ہندو تنظیموں نے سراٹھا لئے۔بنگلور میں راشٹریہ ہندو آندوسن نامی غیر معروف تنظیم نے اذان پر پابندی لگوانے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارت بھر میں فجر کے وقت لائوڈ سپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی لگائی جائے کیونکہ اس سے ان کی نیند خراب ہوتی ہے اس کے علاوہ مساجد میں عشا سے فجر تک لائوڈ سپیکر کا استعمال بھی ممنوع قرار دیا جائے۔ کچھ عرصہ قبل بھی ہندو مظاہرین نے انتظامیہ پر
مزید پڑھیے


بھارتی مظالم اور کشمیریو ں کی قربانیاں

هفته 14 جولائی 2018ء
ریا ض چو ہدری
بھارت دنیا کا واحدملک ہے جو سر کاری سطح پر دہشت گردی کوفروغ دیتا،پروان چڑھاتا، دہشت گردتیار کرتا اوراپنے پڑوسی ممالک میں ایکسپورٹ کرتا ہے دوسری طرف بھارتی حکمرانوں کی ڈھٹائی اور بے شرمی کی انتہا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والوں کو دہشت گردقراردیتے ہیں حالانکہ مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری جدوجہد دہشت گردی نہیں بلکہ آزادی کی تحریک ہے۔ یہاں تک کہ اہل کشمیر کا آزادی کا حق جواہر لال نہرو نے بھی تسلیم کیا تھااور یو این او نے بھی تسلیم کر رکھا ہے۔چنانچہ اہل کشمیر نے حق خودارادیت تسلیم کروانے کے
مزید پڑھیے


انتخابات میں دہشت گردی کیلئے غیر ملکی فنڈنگ

جمعرات 05 جولائی 2018ء
ریا ض چو ہدری
وطن عزیز میں ہونے والے عام انتخابات میں فسادات پھیلانے کیلئے را، موساد، این ڈی ایس اور سی آئی اے نے باقاعدہ منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ جس کے تحت پاکستان کے اندر مذہبی اور سیاسی لیڈروں کو نشانہ بنایا جانا تھا۔ اور جلسے جلوسوں میں ٹارگٹ کلنگ کی جانی تھی۔ اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کروانے کا منصوبہ بھی بنایا گیا تھا۔ اس مقصد کیلئے سندھ کے اندر ایم کیو ایم لندن جب کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں منظور پشتین گروپ سے فسادات برپا کروانے تھے۔ جب کہ پنجاب کے اندر اس حوالے
مزید پڑھیے


افغانستان سے پاکستان میں بھارتی سازشیں

جمعه 29 جون 2018ء
ریا ض چو ہدری
افغانستان کے پاکستان کے ملحقہ علاقوں میں این جی اوز کے نام پر بھارتی ایجنسی را کے مراکزپاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ سنٹر سب سے زیادہ صوبہ خوست میں موجود ہیں جہاں سے براہ راست کرم ایجنسی اور شمالی وزیرستان کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔را کی زیر نگرانی کرم ایجنسی میںپاکستانی چیک پوسٹوں پر 80 سے زیادہ حملے کئے گئے۔ان علاقوں میں طالبان کے نہ ہونے کی وجہ سے را کے ایجنٹ کھلے عام گھومتے پھرتے ہیں۔ را کے مراکز کی ذمہ داری جنرل نقیب کے پاس ہے جسے کالعدم تحریک طالبان کا حامی سمجھا
مزید پڑھیے