Common frontend top

سرور باری


آفات۔ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی


1950 سے اب تک پاکستان 29 بڑی سیلابی آفات سے تباہ ہو چکا ہے۔ ملک نے سیلاب سے بچاؤ کے ہزاروں اقدامات پر اربوں روپے خرچ کیے، پھر بھی نقصانات بڑھتے رہے۔ حالیہ تباہ کن آفتِ ہمیں اپنی سیلاب سے بچاؤ کی حکمت عملی کو از سرنو سوچنے کا موقع فراہم کررہی ہے کیونکہ قومی سطح پر یہ بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ یہ ہر ایک کی اجتماعی ناکامی ہے جس نے اس کی تشکیل میں حصہ لیا، اس کے لیے فنڈز فراہم کیے اور اس پر عمل کیا۔ سب سے پہلے اور سب سے اہم بات، ہمارے پالیسی
هفته 03  ستمبر 2022ء مزید پڑھیے

75 سال کی کہانی

هفته 27  اگست 2022ء
سرور باری
ولیم پرویز کا شکریہ جو میرے مضمون کا ترجمہ کر دیتے ہیں ،یوں میں اردو کے قارئین سے مخاطب ہو پاتا ہوں ۔اگست کا اختتام ہو رہا ہے اور پاکستان کے مسائل کی بحث طول پکڑ رہی ہے ۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق اس وقت پاکستان میں سیاسی بدعنوانی اعلیٰ ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ انتخابی عمل دولت اور اثر رسوخ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ بن چکا ہے، اس کی وجہ سے ادارے کمزوراور غربت کے خاتمہ کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ آزادی کی پچھہترویں سالگرہ کے موقع پر
مزید پڑھیے


سیلابی آفت ہماری حماقت کا نتیجہ !

هفته 20  اگست 2022ء
سرور باری
فطرت کے بارے میں بھرپور فہم رکھنے کے باوجود انسان اس کے ساتھ رہنے میں ناکام رہے ہیں۔ محض اس لیے کہ وہ اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور ایسے تمام اعمال سے آفت کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، جو غور طلب معاملہ ہے۔مثلاً اگر زلزلہ کسی ایسے پہاڑی علاقے میں آئے جو آباد نہ ہو اور جس میں کوئی انفراسٹرکچر نہ ہو یا سیلاب کا پانی کسی صحرا میں داخل ہو جائے اور جہاں کوئی آباد نہ ہو تو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوگا۔ 1997 کے سیلاب کے بعد، پتن تنظیم نے سرگودھا اور مظفر
مزید پڑھیے


ضمنی انتخابات کے انعقاد کا تجزیہ !

هفته 23 جولائی 2022ء
سرور باری
مشہور مقولہ ہے کہ دنیا میں کوئی فری لنچ نہیں، اور پاکستان میں کوئی فری الیکشن نہیں،کم از کم ہماری زندگی میں تو یہ ممکن نہیں۔ الیکشن پر خرچ کیا گیا پیسہ،ہزار گنا وصول کرنے کے لیے خرچ کیا جاتا ہے۔ کچھ اندازوں کے مطابق اوسطاً قومی حلقے کا ہر امیدوار انتخابی مہم پر دس سے پندر ہ کروڑ روپے خرچ کرتا ہے جبکہ قانونی حد صرف چالیس لاکھ ہے اورمیں یہ بات اعتماد کیساتھ کہہ سکتا ہوں کہ انتخابی مہم پر شاہانہ خرچ کرنے والے امیدوار ہر قسم کی دھاندلی میں ملوث پائے جاتے ہیں۔ حال
مزید پڑھیے


زحمت میں بدلتی رحمت

هفته 16 جولائی 2022ء
سرور باری
پاکستان مختلف نوع کی آفات کا شکار ملک ہے۔ سیلاب، زلزلے، تودے گرنا، بادل پھٹنا، خشک سالی اور طوفان۔ ابھی، مون سون کے موسم کے آغاز میں ہی ہمارے شہر زیر آب آ چکے ہیں۔ کراچی جہنم جیسی تباہی سے دوچار ہے۔ گزشتہ سال بھی کچھ مختلف نہیں تھا اور اْس سے پہلے کا سال بھی۔ بلوچستان کے وسیع علاقے بھی تباہی کا شکار ہیں۔ آفات کے باعث حکمرانوں کو شرمندگی کا سامناضرور کرنا پڑتا ہے، لیکن وہ اسے سنجیدگی سے نہیں لیتے۔ موسمیاتی تبدیلی اور شدید بارشوںکی وجہ سے جلد ہی دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع
مزید پڑھیے



حالیہ بلدیاتی الیکشن میں سامنے آنے والے نقائص

هفته 09 جولائی 2022ء
سرور باری
پاکستان میں ووٹرز کی مرضی اور انتخابات کے نتائج کو متاثر کرنے کے لیے 160 سے زائد غیر قانونی اور غیر اخلاقی ذرائع استعمال کیے جاتے ہیں۔ 20 ضمنی انتخابات کے تجزیے سے، حال ہی میں ہونے والے بلدیاتی اور عام انتخابات کے پچھلے راؤنڈز میں کسی نہ کسی شکل میں الیکشنز ایکٹ 2017 کے تقریباً ہر سیکشن اور ہر اصول کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا ہے۔ اس کا عمل دخل وہاں پر زیادہ وسیع پیمانے پر ہوتا ہے جہاں طاقت اور پیسہ یکجا ہو جائیں۔ پتن ترقیاتی تنظیم کی ملک میں دھاندلی کے طریقوں پر تحقیق کا بنیادی
مزید پڑھیے


غیر منصفانہ انتخابات ،جمہوریت کی تباہی

هفته 02 جولائی 2022ء
سرور باری
اس سے بڑھ کر مجھے کچھ اچھا نہیں لگتا کہ دور دراز جگہوں پر جاکر ، عام لوگوں سے ان کے ماحول کے بارے میں بات کی جائے اور یہ جانا جائے کہ وہ روزمرہ کی حقیقتوں سے کیسے نمٹ رہے ہیں۔ گزشتہ چند ہفتوں میں بیک وقت دو بے مثال واقعات رونما ہوئے ہیں ؛ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ اور پنجاب کی 20 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد۔ اگرچہ ایسی حماقتیں ہماری اشرافیہ کا پسندید ہ مشغلہ ہے ، بددماغ سے جاندار مزاحمت کی سوچ چھین لیتا ہے۔ میں نے سوچا
مزید پڑھیے


ہائبرڈ تحریکیں ، ہائبرڈ حکومتیں (2)

اتوار 26 جون 2022ء
سرور باری
تقریباً دس سال بعد، مارچ 1977 میں ملک کو ایک اور بغاوت کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک نو جماعتی اتحاد ، پاکستان نیشنل الائنس ، فوجی جرنیلوں کی مدد سے مسٹر بھٹو کو اقتدار سے ہٹانے میں کامیاب ہوا۔ کوئی تعجب نہیں کہ پی این اے کے رہنما ضیاء کی حکومت میں شامل ہوگئے۔ لیکن جلد ہی، وہی جماعتیں، نیز پارٹی (پی پی پی)، جسے انہوں نے چند سال قبل ہی ختم کر دیا تھا، 1983 میں جمہوریت کی بحالی کی تحریک (ایم آر ڈی) تشکیل دی۔ تحریک کو بے دردی سے کچل دیا گیا، لیکن اس نے جنرل ضیاء
مزید پڑھیے


ہائبرڈ تحریکیں ، ہائبرڈ حکومتیں

هفته 25 جون 2022ء
سرور باری
الجزائر اور ہیٹی کے برعکس پاکستان اور بھارت پرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے معرض وجود میں آئے اور تشدد تحریک آزادی کا حصہ نہیں تھا۔ مہاتما گاندھی کو عدم تشدد کے ذریعے آزادی حاصل کرنے کے لیے سراہا جاتا ہے اور قائد اعظم محمد علی جناح مذاکرات میں آئینی ذرائع استعمال کرنے میں مہارت رکھتے تھے۔۔ انہوں نے دونوں ممالک میں مستقبل کے سیاست دانوں اور سماجی تحریکوں کا راستہ طے کیا۔ تاہم، پاکستان اور بھارت دونوں اپنے محروم علاقوں کی شکایات جمہوری طریقے سے دور کرنے میں ناکام رہے، جس کے نتیجے میں وقتاً فوقتاً پرتشدد
مزید پڑھیے


رسول بخش پلیجو۔ ایک انسا ن دوست رہنما (آخری)

اتوار 19 جون 2022ء
سرور باری
پلیجو سیاست کو ایک طرف بطور سائنس تو دوسری طرف آرٹ سمجھتے تھے اور اسکا عملی مظاہرہ بھی کرتے۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ پلیجو صاحب ہماری سیاست کے آرٹسٹ تھے۔ مگر اس کے ساتھ وہ پرفارمنگ آرٹ کے شیدائی اور خالق بھی تھے، گیت کمپوز کرنا اور گھنٹوں ریہرسل کروانا ان کا پسندیدہ کام تھا۔ ان کے نزدیک انقلابی سیاست بغیر موسیقی اور شاعری کے نا مکمل ہے۔ ان کی نظر میں اس سے ولولہ و عزم اور جرات و ہمت کو مہمیز ملتا ہے۔ پلیجو صاحب کے ساتھ میری پہلی ملاقات لندن میں ہوئی جہاں
مزید پڑھیے








اہم خبریں