Common frontend top

سعدیہ قریشی


مراعات ختم کرو!


گھروں میں بجلی کے بل موت کے پروانے کی صورت آنے لگے ہیں۔ ایک پنکھا ،ایک بلب جلانے والے فیصل اباد کے ایک مزدور کو بجلی کا 40 ہزار بل آیا ۔خداکی پناہ اتنی تو اس کی آمدنی بھی نہیں تھی۔ 40 ہزار غریب شہر نے پوری زندگی میں اکٹھا نہیں دیکھا ہوگا۔ اتنے پیسے کہاں سے سرکار کے کھاتے میں جمع کروائے۔ اس سوال نے ا س کہ زندگی اندھیر کردی اور وہ موت کو گلے لگا کر زندگی سے چھوٹ گیا۔کہیں لیہ کے ڈی پی او خودکشی کے دہانے پر کھڑے
بدھ 30  اگست 2023ء مزید پڑھیے

نذیر قیصر :اردو زبان کا ورڈز ورتھ

اتوار 27  اگست 2023ء
سعدیہ قریشی
ایک کتاب ہمیں اردو کے ممتاز شاعر نذیر قیصر تک لے گئی اور ہم نے ان کی بیگم کے ہاتھ کی بنی ہوئی شاعرانہ سی چائے پی اور گزشتہ زمانوں کی باتیں کیں۔ پروفیسر افضل توصیف صاحبہ کو یاد کیا کہ یہ کتاب انہیں کی لائبریری سے مجھے ملی تھی پھر نذیر قیصر صاحب دیر تک نوید سے افضل توصیف صاحبہ کی یادیں بانٹتے رہے، وقت کیسے گزرا پتہ ہی نہیں چلا۔ کتاب کا قصہ یوں ہے کہ فیس بک پر نذیر قیصر نے اپنی کتاب تیسری دنیا کی بابت پوچھا کہ یہ کسی کے پاس موجود ہے۔ اسے حسن
مزید پڑھیے


ٹیکس کے بدلے میں موت کی کیبل سے لٹکی ہوئی زندگی!

جمعه 25  اگست 2023ء
سعدیہ قریشی
سالوں سے ایڈہاک پر چلتا ہوا پاکستان کا نظام اب جگہ جگہ سے پریشر ککر کی طرح پھٹنے لگا ہے۔آئے روز کے سانحات سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان کے کرتا دھرتا اہل اختیار اور اہل اقتدار نے کبھی اس ملک کے 95 فیصد عوام کے لیے سوچا ہی نہیں۔ نظام کو اس نہج پر نہیں بنایا گیا، جس میں پاکستان کا عام آدمی بھی عزت کی زندگی جی سکے ،معاشی اور سماجی طور پر آسودگی محسوس کرے۔ چند دن نہیں گزرتے کہ ایک نیا سانحہ برپا ہوتا ہے۔ اور پاکستان میں کہیں نہ کہیں عام آدمی پر گویا قیامت بیت
مزید پڑھیے


یہ کم سے کم ہے جو کیا جاسکے

بدھ 23  اگست 2023ء
سعدیہ قریشی
کالم سے ایک روز کی غیر حاضری اور معمولات زندگی سے چند روز کی چھٹی،خواہش یہی تھی کہ کچھ پرسکون لمحات پہاڑوں پر فطرت کی آغوش میں گزارے جائیں۔ ان دنوں باقاعدہ اخبار سے دوری اختیار کی اور سوشل میڈیا جو ہمہ وقت جھوٹی سچی خبروں سے بھرا رہتا ہے اس سے بھی ایک فاصلے پہ رہے کہ کچھ اپنے ساتھ ربط بڑھے ۔اگر وہی روز کے ہنگام کو بھی سفر میں ساتھ ہی رکھنا ہے تو معمول کی زندگی سے وقفہ لینے کا فائدہ؟ ہمہ وقت بھاگتی دوڑتی مصروف زندگی سے وقفہ لینا بھی ایک نہایت ضروری کام ہے۔یہ
مزید پڑھیے


سانحہ جڑانوالہ اور مہنگائی کے خوفناک تھپیڑے

جمعه 18  اگست 2023ء
سعدیہ قریشی
یہ کون سے عناصر ہیں جو دہائیوں سے پرامن طور پر رہنے والے مسلمانوں اور مسیحی بھائیوں کے درمیان نفرت اور فساد کی دیواریں کھڑی کرتے ہیں اور مذہب کو اس کے لیے بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں۔ اس سانحے کا آ غاز مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی سے ہوا۔اس سانحے کی مذمت کے ساتھ ساتھ یہ تحقیق بہت ضروری ہے کہ کہانی کے ان کرداروں کا ہدایت کار کون تھا۔ اس جرم میں ملوث افراد کو ریاست کے قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتار کرتے اور وہی ان سے حساب لیتے لوگوں کو جتھوں کی صورت
مزید پڑھیے



سرکاری ایوارڈز پر چند گزارشات!

بدھ 16  اگست 2023ء
سعدیہ قریشی
ہر سال 14 اگست پر صدر پاکستان صدارتی اعزازات کا اعلان کرتے ہیں۔ ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز اور پرائڈ آف پرفارمنس یہ صدارتی ایوارڈز کی مختلف کٹیگریز ہیں۔ ہر برس کچھ ایوارڈ پانے والے نام متنازع ضرور ہوتے ہیں جن پر بحث ہوتی ہے کہ ان کو کس کھاتے میں ایوارڈ دیا گیا ۔ اسی طرح ان شخصیات کا تذکرہ بھی ہوتا ہے جنہیں یہ ایوارڈ ملنا چاہیے تھا لیکن اس بار بھی ان کو ایوارڈ سے محروم رکھا گیا۔ہر سال جب صدارتی ایوارڈ ملتے ہیں تو میری آنکھوں کے
مزید پڑھیے


کیا آپ نے وطن کو خالص پیار دیا ہے؟

اتوار 13  اگست 2023ء
سعدیہ قریشی

اگست کا مہینہ اپنے ساتھ ایک خاص کیفیت لے کے آتا ہے۔ایک جذبہ ہے جو ہماری شریانوں میں دوڑتا ہے کہ میرا وطن اگست کے اس مہینے میں معرض وجود میں آیا تھا۔مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہر مہینے کا ایک چہرہ ہوتا ہے اور اگست کا چہرہ سرسبز وشاداب ہے۔ اگست کو سبز ہلالی پرچم سے نسبت ہے۔اگست کو ان عظیم ہجرتوں سے نسبت ہے جن ہجرتوں کے بعد یہ وطن معرض وجود میں آیا۔اگست کو ان عظیم قربانیوں کے ساتھ نسبت ہے جن قربانیوں کی بنیاد پر میرے وطن کا وجود اسارا گیا۔ اگست کو تحریک پاکستان سے
مزید پڑھیے


ایک عظیم اخلاقی تحریک کا نقطہ آغاز !

جمعه 11  اگست 2023ء
سعدیہ قریشی
اگست کا مہینہ ہر حساس پاکستانی کی سوچ کو مہمیز دیتا ہے کہ آخر پاکستان آزادی کے 76 ویں سال میں بھی زوال آثار لمحوں سے کیوں گزر رہا ہے؟سیاست ،معاشرت ،اجتماعی اور ذاتی زندگیوں تک عجیب انتشار بدامنی اور اخلاقی زوال کی بدترین صورتحال نظر آتی ہے۔اس زوال کی اگر کوئی ایک وجہ تلاش کی جائے تو بطور قوم پاکستانیوں ک بددیانتی، بد معاملگی ، سود ، دھوکہ، فراڈ کرپشن اور مفاد پرستی ہے ،مزید برآں ان برائیوں سے جڑی ہر طرح کی اخلاقی بیماریوں میں ملوث ہونا ہے۔ایمازون نے 13 ہزار پاکستانیوں کے اکاؤنٹ بددیانتی کی
مزید پڑھیے


ٹیگور۔۔دنیائے ادب کا حیرت انگیز کردار

بدھ 09  اگست 2023ء
سعدیہ قریشی
بیسویں صدی کا ممتاز شاعر لکھاری، موسیقار رابندر ناتھ ٹیگور سات اگست 1941کو اس دنیا سے رخصت ہوا۔قدرت نے ٹیگور کو حس جما لیات کی سنہری مٹی سے گوندھ کر بنایا اور اس کے وجود میں فن کے کئی جہان آباد کیے۔ وہ صرف ایک شاعر ہی نہ تھا بلکہ ڈرامہ نگار تھا، وہ ایک مصور تھا, تھیٹر کا اداکار بھی تھا، وہ ایک ناول نگار تھا اور ایک موسیقار بھی ۔ سینکڑوں کہانیاں، ناول، ڈرامے اور سینکڑوں نظمیں لکھنے کے ساتھ ٹیگور نے ہزاروں گیتوں کی دھنیں بنائیں۔ٹیگور اپنی زندگی میں انتہائی متحرک رہا۔ وہ زندگی کو سائنسی انداز
مزید پڑھیے


کشمیر:5اگست 2019 ء کے بعد

اتوار 06  اگست 2023ء
سعدیہ قریشی
5 اگست 2019 ء کے بعد مقبوضہ کشمیر میں رہنے والوں پر کیا قیامت ٹوٹتی رہی۔اس دوران دانشوروں اور تجزیہ نگاروں نے اس ساری صورتحال کو کس انداز میں دیکھا اور دباؤ کے باوجود کس طرح حق گوئی کا فریضہ سرانجام دیا میرے ہاتھ میں یہ کتاب اسی بات کا مظہر ہے۔ کتاب کا نام ہے،کشمیر: پانچ اگست 2019 کے بعد اسے سلیم منصور خالد نے مرتب کیا ہے۔کتاب میں چوبیس مصنفین کے مضامین شامل ہیں۔ بنیادی طور پر یہ کتاب ان مضامین کا مجموعہ ہے، جو پروفیسر خورشید احمد کے زیر ادارت ماہنامہ ترجمان القران میں شائع ہوتے رہے۔لکھنے والوں
مزید پڑھیے








اہم خبریں