Common frontend top

سعود عثمانی


میں وہ مقیم ہوں جو مسلسل سفر میں ہے


بعض اوقات کئی سفر ایک ساتھ چل رہے ہوتے ہیں۔ایک ہی مسافر کئی راہوں اور کئی دائروں کا مسافر ہوتا ہے۔کچھ معلوم راہیں اور کچھ انجان راستے۔ایک عمر کے بعد اس پر یہ کھلتا ہے کہ وہ فلاں وقت میں فلاں راستے کا بھی مسافر تھا۔پوری دنیا بھی ایک مکان ایک گھر ہے اور مقیم بھی ایک مسافر ہے: کیسی عجیب راہ گزر میرے گھر میں ہے میں وہ مقیم ہوں جو مسلسل سفر میں ہے ایک سفر تو باہر ہے جو امریکہ کی مختلف ریاستوں اور چھوٹے بڑے شہروں میں پاؤں کے ساتھ چل رہا ہے اور ایک سفر میرے اندر
اتوار 11 نومبر 2018ء مزید پڑھیے

میں نے شاید باقی عمر اضافی کی

اتوار 04 نومبر 2018ء
سعود عثمانی
میں سمجھتا تھا کہ پاکستان میں رہ کر حالات آپ کے سامنے ہوں اور خبریں آپ تک پہنچتی رہیں تو مستقل بلند فشار خون کا سامنا کرنا آپ کا مقدر ہے ،لیکن مجھے نہیں اندازہ تھا کہ وطن سے دور رہ کر بری خبریں سننے سے دل زیادہ تیزی سے دھڑکنا شروع کردیتا ہے۔ ہم برمنگھم جو امریکی ریاست الاباما کا ایک خوب صورت شہر ہے ،پہنچے ہی تھے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ، عوامی رد عمل، وزیر اعظم کا خطاب۔ تاحال آخری اور بہت المناک اطلاع یہ کہ نامور عالم دین مولانا سمیع الحق صاحب پر قاتلانہ حملہ ہوا اور
مزید پڑھیے


ایری جھیل کے اِس پار

اتوار 28 اکتوبر 2018ء
سعود عثمانی
سکون ،اطمینان ،خامشی، شانتی۔ایری جھیل (Erie lake)، کلیو لینڈ ،اوہائیو ،امریکہ کو آپ کوئی بھی نام دے دیں اسے جچتا ہے۔ہوا کی سرسراہٹ اور لہروں کی سرگوشیاں نہ ہوں تو یہ سکون مکمل سکوت میں ڈھل جاتا ہے۔حد نظر تک پھیلی ہوئی ایری جھیل جو شمالی امریکہ کی مزید چار بڑی قدرتی جھیلوں سے جڑی ہوئی ہے اور جو امریکہ اور کینیڈا کی سرحد کا تعین کرتی ہے۔اِس پار کی نصف جھیل امریکہ کی اور اُس پار کی آدھی جھیل کینیڈا کی۔پانی پر یہ سرحدی لکیر کیسے کھنچی ہے معلوم نہیں۔اس جھیل کے بے پایاں حسن سے فرصت ملے تو
مزید پڑھیے


مغرب کے عین مشرق سے

اتوار 21 اکتوبر 2018ء
سعود عثمانی
18 اکتوبر کی سہ پہر جب ہمارا جہاز نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ پر اترا تو ٹھنڈی ہوا درختوں سے پتے گرا رہی تھی اور گرے ہوئے زرد پتوں کو بکھیر رہی تھی ۔شام دراز ہونے والی تھی اور درختوں اور دیواروں کی پناہ گاہوں میں چھپے سائے دبے پاؤں باہر نکل رہے تھے۔ احمد ندیم قاسمی کا شعر یاد آگیا: خورشید کو جب زوال آیا ہر چیز نے قد بڑھا لیا ہے سورج نکلتا تو ہمارے مشرق سے ہے لیکن فی زمانہ مغرب سے نکلا ہوا سورج نصف النہار پر ہے۔ غروب ہونے کا نام ہی نہیں لیتا۔کہتے ہیں کہ
مزید پڑھیے


بھیک نہیں، حق

منگل 16 اکتوبر 2018ء
سعود عثمانی
جناب وزیر اعظم !جناب صدر پاکستان !جناب چیف جسٹس صاحب !ہماری سمجھ میں نہیں آتا کہ کسے گواہ کیا جائے ؟کس سے منصفی طلب کی جائے؟ اس ملک میں ایک مظلوم ہے جسے انصاف کی طلب ہے لیکن تمام اخلاقی اور قانونی تقاضے اور فیصلے حق میں ہونے کے باوجود انصاف اسے کسی طرح مل کر نہیں دیتا۔71سال مقدمہ لڑتے ہوچکے ہیں۔لیکن کبھی کوئی فرد ،کوئی گروہ ،کوئی صوبہ اور کبھی خود وفاق اس کے حق میں حائل ہوجاتا ہے۔یہ ایک ایسی شائستہ مزاج، مہذب ملکہ کا مقدمہ ہے جس کا گھر کاغذات میں اس کے نام ہے لیکن ایک بدیسی
مزید پڑھیے



شیشہ اور اینٹ

پیر 03  ستمبر 2018ء
سعود عثمانی

گاڑی پارکنگ سے باہر نکالتے ہوئے مجھے خیال آیا کہ میری چائے کی طلب ختم نہیں ہوئی ہے ۔ شاپنگ مال کی ٹی بیگ والی چائے اور اسے دودھیا سفید کرنے والے کیمیکل کی چائے سے میری ’’ چہاس ‘‘ نہیں بجھی تھی ۔ مجھے یاد آیا کہ شاپنگ مال کے پہلو میں چند کھوکھے ہیں اور ان میں چائے کا ایک کھوکھا بھی میںنے دیکھا تھا۔اکثر ایسے کھوکھوں کی دودھ پتّی کا جواب نہیںہوتا۔ میرا اندازہ ٹھیک تھا ۔ شاپنگ مال کے ساتھ ہی چند کھوکھے تھے اور بابا فضلو کا ہوٹل بھی انہیں میں ایک تھا۔ 

فضل دین کے
مزید پڑھیے


ابھی کچھ دن لگیں گے

جمعه 31  اگست 2018ء
سعود عثمانی
ابھی کچھ دن لگیں گے ۔ افتخار عارف کی یہ نظم ہے تو کسی اور تناظر میں لیکن اس کا یہ مصرعہ یاد آرہا ہے جوحالات پر پوری طرح منطبق بھی ہے ۔ آغاز ٹھیک ہے۔حکومت سنبھالے حلف اٹھائے ہوئے دن ہی کتنے ہوئے ہیں۔لیکن ان چند دنوں میں بھی وزیر اعظم، وزراء اعلیٰ اور وزراء کی صف میں جیت کے جشن کا منظر کہیں نظر نہیں آیا حالانکہ بائیس سالہ جد و جہد کے بعد مخالفوں کو زیر کرلینے اور اقتدار کی کرسیوں تک پہنچ جانے کا جشن کسی حد تک فطری تقاضا ہوتا۔لیکن تحریک انصاف کی مرکزی قیادت یہ
مزید پڑھیے


ہے کوئی صاحب ِ اولاد ؟

اتوار 26  اگست 2018ء
سعود عثمانی
سچ یہ کہ انسان کس کا قصور گردانے۔کس کو ذمے دار ٹھہرائے اور کس پر فردِ جرم عائد کرے۔ہر ایک اپنی جگہ سچا ہے ۔ یہ کافی سال پہلے کی بات ہے ۔میں بہت دن سے اپنے جلد ساز سہیل کی طرف جانے کا ارادہ کر رہا تھا۔کتابیں تیاری کے مرحلے میں تھیں اور ان کی بروقت تیاری میری ضرورت تھی۔کبھی کبھار ان اڈوں پر چکر لگانا فائدہ مند ہوتا ہے اور چھوٹی موٹی چیزوں اور غلطیوں کی بھی نشان دہی ہوتی رہتی ہے۔لیکن اس دن میں سہیل کے جِلد سازی کے کارخانے پر پہنچ کر شدید تکلیف میں
مزید پڑھیے


جھمک رہی ہے کسی قریۂ جمال کی لو

اتوار 19  اگست 2018ء
سعود عثمانی
تبدیلی اور بہتری جو دور افق پر ایک جھمکتی روشنی کی صورت میں ہے۔اس روشنی کی طرف ہاتھ بڑھائے میں بھی چل رہا ہوں ،آپ بھی اور اس کی طرف عمران خان کے ہاتھ سب سے زیادہ بلند ہیں۔ شاعرہ نے کہا تھا ملنا دوبارہ ملنے کا وعدہ جدائیاں اتنے بہت سے کام اچانک نمٹ گئے اچانک تو خیر نہیں لیکن بہرحال حکومت سازی کے اتنے بہت سے کام بھی بتدریج نمٹ گئے۔قومی اسمبلی کی سپیکر کی کرسی پر اسد قیصر بیٹھے نظر آنے لگے۔ مزاری صاحب ڈپٹی سپیکر بھی منتخب ہوگئے۔چاروں اسمبلیوں نے بھی اپنے اپنے سپیکر چن لیے اورسوائے پنجاب
مزید پڑھیے


میرے آباء نے جب اس خاک پہ سر رکھا تھا

اتوار 12  اگست 2018ء
سعود عثمانی

وہ رات کبھی نہیں بھولے گی ۔

وہ را ت کیسے بھولی جاسکتی ہے جب ایک طوفانی موسم اپنی یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ دل پر اترااور اس کی بلاخیزی میںہجرت کا وہ سفر میں نے بھی ایک بار کیا جو میرے دادا، دادی ، میرے والدین اور پورے گھرانے نے کیا تھا۔ اس سفر کے بہت سال بعدیہ سفر ایک بار میںنے بھی کیا۔میںنے ایک غزل لکھی ۔وہ غزلِ مسلسل جس سے میں ایک مسلسل سفر کی طرح گزرا ۔ایسا سفر جس میںخیال کے تیز جھکڑ مجھے رکنے نہیں دیتے تھے اورآنسو لگا تار بارش کی طرح عدسے دھندلائے رکھتے
مزید پڑھیے








اہم خبریں