Common frontend top

سعید خاور


آئی جی سندھ پولیس اگلے قدموں پر


مدت ہوئی سندھ حکومت کوپولیس کا کوئی آئی جی راس ہی نہیں آرہا۔ اے ڈی خواجہ جب تک رہے ان کی سندھ حکومت سے ٹھنی رہی اور اپنی پوری مدت ملازمت میں حکم امتناعی پر سندھ پولیس کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔ ان کی رخصتی کے بعد اب جب سے ڈاکٹر سید کلیم امام نے سندھ پولیس کی سربراہی سنبھالی ہے تو اے ڈی خواجہ کادور سندھ میں لوٹ آیا ہے۔ سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کے دور میں بھی تقسیم تھی جس کا بالواسطہ فائدہ جرائم پیشہ عناصر نے اٹھایااور شہرقائد میں وارداتیں بڑھتی چلی
اتوار 29 دسمبر 2019ء مزید پڑھیے

بات شاید پھر بگڑ گئی !

جمعرات 26 دسمبر 2019ء
سعید خاور
عمران خان اور سید مراد علی شاہ کے مابین طویل مدت کے بعدشکووں بھری ملاقات سے سندھ اور وفاق کے درمیان خدا خدا کر کے ذرا سی برف پگھلنے کو تھی کہ شاید معاملہ پھر سے بگڑ گیا۔ جب سید مراد علی شاہ وزیراعظم عمران خان کے حضور سندھ کے تحفظات پیش کررہے تھے کہ عین اسی لمحے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو نیب سے پیشی کا بلاوا آگیا۔لگتا ہے سندھ اور وفاق کے درمیان فاصلے قائم رکھنے والی قوتیں ایک بار پھر سے کامیاب ہو گئیں اور جلتی آگ پر پانی چھڑکنے والی
مزید پڑھیے


پیرصاحب پگاڑواور سردارمینگل وزیراعظم سے نالاں ؟

هفته 21 دسمبر 2019ء
سعید خا ور
سیاست میں وعدوں اور معاہدوں کی بڑی اہمیت ہوتی ہے، موجودہ پاکستانی سیاست میں جب کوئی پارٹی واضح اکثریت سے محروم رہتی ہے تو اسے حکومت سازی کے لئے بھانت بھانت کی سیاسی پارٹیوں کی جائزناجائز خوشامدیں کرنا پڑتی ہیں اور ان کی بیساکھیوں کا سہاراحاصل کرنا پڑتا ہے ۔ حکومت سازی کے لئے ان چھوٹے چھوٹے سیاسی دھڑوں سے بڑے بڑے وعدے کرلئے جاتے ہیں اور حکومت بننے کے بعد ان وعدوں کو یکسر فراموش کردیا جاتا ہے جس سے اتحادیوں کی بغاوتوں کے خدشات ہر وقت سر پر منڈلاتے رہتے ہیں اور حکومتیں عدم
مزید پڑھیے


مردحرآصف زرداری کی واپسی ٗڈھیل یا ڈیل

بدھ 18 دسمبر 2019ء
سعید خا ور
مجید نظامی مرحوم کارزار صحافت کی کامیاب شخصیت تھے،ان کے نکتہ چیں انہیں ’’خدا ہم کو ایسی خدائی نہ دے ...... کہ اپنے سوا کچھ دکھائی نہ دے‘‘کی مجسم تصویر قراردیتے تھے۔ جسٹس (ر)سید غوث علی شاہ ،نور بصیرت کے خالق میاں عبدالرشید کے چھوٹے بھائی میاں عبدالمجید، سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ ،ڈاکٹر رفیق احمد،سابق صدر محمد رفیق تارڑ اور جسٹس(ر) آفتاب فرخ دعویٰ کرتے تھے کہ مجید نظامی صاحب ان کے مہربان دوست ہیں لیکن فریق ثانی نے ان کے اس دعوے کو کبھی اعلانیہ شرف قبولیت نہیں بخشا۔نظامی صاحب کی زندگی پر نظر رکھنے
مزید پڑھیے


سندھ کے سیاسی پنڈت کی نئی پیش گوئیاں (2)

اتوار 15 دسمبر 2019ء
سعید خا ور
پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کابینہ میں کئی بار مختلف وزارتوں پر فائز رہنے والے منظور احمد وسان ان دنوںنیب کے ریڈار پر ہیں اور پارٹی میں بھی آج کل ان کی دال گلتی دکھائی نہیں دے رہی، کچھ دن پہلے تک دال تو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج علی درانی کی بھی نہیں گل رہی تھی، ایک طرف پارٹی سے ان کے شکوے اور فاصلے زبان زد عام تھے، اوپر سے پورا درانی خاندان نیب کے شکنجے میں کسمسا رہا تھا ۔ کل کا دن پیپلزپارٹی کے لئے بڑی خبریں اور خوشیاں لے کر آیا۔ آصف علی زرداری بھی
مزید پڑھیے



سندھ کے سیاسی پنڈت کانیا خواب

هفته 14 دسمبر 2019ء
سعید خا ور
وادی مہران میں سندھ اور وفاق کی کشمکش اور رہنمائوں کی ایک دوسرے پر تنقیدکوئی نئی بات نہیں ، جب سے یہ حکومتیں بنی ہیں، پہلے روز سے ہی دونوں بلکہ کراچی کی تینوں نمائندہ جماعتیں بات بے بات دست بہ گریباں رہتی ہیں،بس فرق صرف اتنا ہے کہ پہلے ایم کیوایم سندھ میں پیپلزپارٹی کی شریک اقتدار تھی اور اس بار وفاق میں تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔صوبے میں جاری سیاسی جنگ سے یوں لگتا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ ؎عوام کی خدمت سے زیادہ باہم جنگ کی تیاری
مزید پڑھیے


مٹیالے پھندے میں جھولتی ننھی لاش

جمعرات 12 دسمبر 2019ء
سعید خاور
سندھ کی جواں سال شہزادی گل سما رندکی لاش واہی پاندھی سے ساڑھے تین کلومیٹر دورسندھ بلوچستان کی سرحدکے قریب ایک پہاڑی قبرستان میں ایک کے ساتھ ایک جڑی پرانی قبر وں سے بہت دور جب عجلت میں کھودے گئے گڑھے میں ڈالی جا رہی تو کوئی آنکھ اشک بار نہیں تھی اور نہ کسی چہرے پر کوئی ملال تھا۔کوئی ہاتھ اسے سپرد خاک کرتے ہوئے نہ کپکپایااور نہ کوئی ہاتھ اس کی مغفرت کے لئے دعا کو اٹھ سکا۔سب کے چہرے پر غیظ وغضب کے آثار اور ماتھے پر ناگواری اور نفرت سے لبریز تیوریاں تھیں۔ دفنانے والوںکے ہاتھ
مزید پڑھیے


کراچی کے شہری نامعلوم افراد کے رحم وکرم پر

جمعه 06 دسمبر 2019ء
سعید خاور
کراچی میں نامعلوم افراد کی کارستانیوں کی تاریخ بہت پرانی ہے،72سال بعد بھی ان نامعلوم افرادنے قائد اعظم محمدعلی جناح کے شہر اور اس کے باشندوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے۔کراچی میں قیام پاکستان کے تقریباً 6ماہ بعدپہلی بار یہ نامعلوم افراد حرکت میں آئے اور شہر کاامن اور بین المذاہب ہم آہنگی ٹھکانے لگا دی۔قائد اعظم نے قیام پاکستان کے بعد اقلیتوں کو امن کی ضمانت دی تھی اور برملا یہ کہا تھاکہ جوسکھ اور ہندو پاکستان چھوڑ کر نہیں جائے گا، اس کی جان ومال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہو گی لیکن ان نامعلوم
مزید پڑھیے


ارباب اختیار کے منہ پر ایک اور طمانچہ

بدھ 04 دسمبر 2019ء
سعید خا ور
جب سے دورافتادہ تھانہ واہی پاندھی ضلع دادو میںسندھ کی کمسن بیٹی گل سما رند کو سنگسار کئے جانے کا واقعہ رونما ہوا ہے میری ہی نہیں فرسودہ روایات سے باغی ہر شخص کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں، ایک اور معصوم کلی کھلنے سے پہلے مسل دی گئی، یہ ہے نیا پاکستان ،تحریک انصاف کا پاکستان، نیاہو یا پراناپاکستان ، کل بھی اس مملکت خداداد میں غریب کی بیٹی کی عزت اور زندگی دائو پر لگی ہوئی تھی اور آج بھی وہ کسی طرح سے محفوظ نہیں ہے۔تحریک پاکستان کے نئے پاکستان کا ذکرمیں نے اس
مزید پڑھیے


مانجھی فقیر ٗایک جیتی جاگتی صوفیانہ تحریک

جمعه 29 نومبر 2019ء
سعید خا ور
اس کانام تو کچھ اور ہے جو برسوں سے مانجھی فقیر کے وسیع دامن میں کہیں لاپتا ہوگیا ہے، مجھے بھی کبھی اس کے اصل نام کا کھوج لگانے کی ضرورت نہیں پڑی، اس لئے کہ میں اس کی بے لوث محبتوں اور دل میں اتر جانے والے سروں کا اسیر ہوں۔وہ میرے چولستانی یار آں جہانی فقیرے بھگت کی طرح ایک ہاتھ میںیک تارا اور دائیں ہاتھ میں چپڑی اٹھا کر عارفانہ کلام گا کربدلتی رتوں کے قدم تھام لیتا ہے اور یہ کہ اڑتے ہوئے پنچھی اس کے سُروں میں اپنی
مزید پڑھیے








اہم خبریں