Common frontend top

سعید خاور


صحرائے تھر میں زندگی مضطرب


سندھ کاعظیم صحرا تھر اکثر خبروں میں رہتا ہے۔ کم وبیش 20ہزارمربع کلومیٹر پر پھیلا یہ صحرا اپنی بیابانی، بے سرومانی اور خوب صورتی کی وجہ سے دنیا کے لئے ایک بڑی کشش رکھتا ہے۔ پھر یہ کہ لطیف سرکارؒ نے اپنی شاعری کے ایک غالب حصے میں تھر کے رنگ اور روح ڈال کر اسے زمین پر جنت ارضی بنا دیا ہے۔تھر کی پیاس ، افلاس اور اس کی وسعت میں پنہاں قدرتی خزانے اسے ہمیشہ شہ سرخیوں میںرکھتے ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ یہ وسیع وعریض صحرا اپنے منفرد قدرتی محل
بدھ 20 نومبر 2019ء مزید پڑھیے

سندھ ، وزیراعظم کی پیش رفت کامنتظر

جمعه 15 نومبر 2019ء
سعید خاور
تحریک انصاف کی حکومت اٹھارہویں ترمیم کو وفاق پر ایک بوجھ سمجھتی ہے اور اسے ناک کا مسئلہ بنا لیا ہے۔جب سے تحریک انصاف برسراقتدار آئی ہے اٹھارہویں ترمیم سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان نزاع کا سبب بنی ہوئی ہے۔سندھ اور وفاق کے درمیان سواسال سے ایک جنگ کی سی کیفیت ہے ،معاملات اس حد تک بگڑ چکے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان جب بھی کراچی آتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو وزیراعظم سے ملاقات سے محروم رکھا جاتا ہے،کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے لئے کسی وزیراعلیٰ کو دعوت نامہ بھجوانے کی
مزید پڑھیے


سندھ کی بیٹی نمرتا پکار رہی ہے!

بدھ 13 نومبر 2019ء
سعید خا ور
712ء میں سندھ میں قید ایک بیٹی کی پکار پر عرب سپہ سالار حجاج بن یوسف نے اپنے جواں سال بھتیجے محمد بن قاسم کو ایک بڑے لشکر کے ساتھ سندھ بھیجا جس نے راجہ داہر کی حکومت کونہ صرف للکارا بلکہ اسے شکست دے کر راجہ داہر کی قید سے اس بیٹی کو رہائی دلا کر تاریخ کے سینے پر اپنی دھاک رقم کردی۔ سندھ کے قوم پرست محمد بن قاسم کی سندھ آمد ، اس کے ایجنڈے اور فتوحات کے حوالے سے ہمارے نصابی بیانئے سے شدید اختلاف رکھتے ہیں لیکن یہ طے ہے
مزید پڑھیے


جوشاخِ نازک پہ آشیانہ بنے گا.....

جمعرات 31 اکتوبر 2019ء
سعید خاور
ایک پڑوسی ملک کے مسلمان شاعر نے جن کے والد اور دادا بھی شاعر تھے اور ان کے سسر بھی شاعرتھے، نے گزشتہ دنوں کیا خوب نظم کہی تھی، کہ جب بھی سنو نئی لگتی ہے اور مزہ دیتی ہے اور یہ نظم آراورپارکے حالات پرحسب حال لگتی ہے۔ پیمرا کے طے کردہ آداب کے پیش نظر نہ تو اس شاعر کا نام لکھنے کی جسارت کرسکتا ہوں اور نہ مجھ میں یارا ہے کہ اس مقبول اردو نظم کے کچھ بند آپ کی نذرکر سکوں البتہ اس نظم کا عنوان لکھنے میں کوئی حرج اور کسی پیمرا
مزید پڑھیے


سندھ کے لئے ایک اورنسخہ کیمیا

هفته 26 اکتوبر 2019ء
سعید خاور
سیدشریف الدین پیرزادہ مرحوم پاکستان کے آمروں کے محبوب قانون دان اور حقیقی معنوںمیں سیاسی مشکل کشا تھے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ 1966ء سے 1988ء تک ہر فوجی حکومت میں ہر آمر کی آنکھ کا تارا بنے رہے۔2001ء میں وہ خاصے بزرگ ہو چکے تھے لیکن جنرل پرویز مشرف کوبھی انہوں نے سیاسی بدحالی میں تنہا نہیں چھوڑا اور بلکہ ہرمشکل گھڑی میں انہیںمجرب قانونی نسخوں سے مستفید کرتے رہے،جب جنرل پرویز مشرف پارلیمان کے ہاتھوں مواخذے کے اندیشے کا شکار ہوئے تو انہیں بچانے کے لئے سیدشریف الدین پیرزادہ کا کوئی
مزید پڑھیے



نوے کی دہائی اورموجودہ سیاست

بدھ 23 اکتوبر 2019ء
سعید خاور
اس بار وزیراعظم عمران خان کراچی آئے تو مجھے نوے کی دہائی کی سیاست یاد آگئی۔ تاریخ کس طرح خود کو دہراتی ہے ،یہ سوچ کر بھی حیرت ہوتی ہے اور یہ بھی سوچ کر حیرت ہوتی ہے کہ زمانہ بدل گیا لیکن ہماری سیاست کے رنگ ڈھنگ نہیں بدلے۔ نوے کی دہائی میںجب بی بی شہید وزیراعظم اور میاں نوازشریف پنجاب کے وزیراعلیٰ تھے تووزیر اعظم جب بھی لاہور تشریف لاتیں ،پنجاب کے وزیراعلیٰ نے ایک بار بھی ان کے استقبال کے لئے ایئرپورٹ جانا گوارا نہیں کیا۔ نوے کی دہائی کی وہ سیاست کرداروں کے
مزید پڑھیے


پیپلزپارٹی کے لئے آزمائش کی گھڑی

جمعه 18 اکتوبر 2019ء
سعید خاور
آج جب آپ یہ سطور پڑھ رہے ہیں تو سندھ کی ایک اہم صوبائی نشست پی ایس 11لاڑکانہIIکے ضمنی انتخاب کانتیجہ سامنے آچکا ہوگا،اس نشست پر پورے ملک کے تجزیہ کاروں کی نظریں جمی ہوئی تھیں۔ اس ایک نشست نے25جولائی 2018ء کے عام انتخابات سے جیالوں کی نیندیں حرام کررکھی ہیں۔ یہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثاراحمد کھوڑوکی روایتی نشست ہے،جو وہ ہمیشہ ’’زندہ ہے بھٹو ،زندہ ہے‘‘کی بنیادپر بہ آسانی جیتتے چلے آئے ہیں،گزشتہ سال عام انتخابات میںنثار کھوڑو اپنی ایک شادی خفیہ رکھنے میںناکام رہے تو انتخابات کے لئے نا اہل قراردے دئیے گئے
مزید پڑھیے


گھرکا بھیدی لنکا ڈھائے

اتوار 20 مئی 2018ء
سعید خا ور

پاکستان کی سیاست ان دنوں مختلف بیانیوں کے اردگرد گھوم رہی ہے،اشرافیہ کا بیانیہ، ریاست کا بیانیہ،پاکستان سے متعلق ٹرمپ مودی بیانیہ،معزول وزیر اعظم نواز شریف کا بیانیہ۔ان مختلف بیانیوںسے سیاسی پارہ بہت اوپر چلا گیا ہے۔مقدمات اور سیاسی تاریکیوں میں گھرے تاحیات نااہل میاں نواز شریف کے تازہ دم بیانیے نے پوری دنیا میں اودھم مچا دیا ہے اوریہ محض اتفاق نہیں ،سب کچھ لگتا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا ہے،کیونکہ اس بیانیے سے ٹرمپ مودی بیانیے کو تقویت ملی ہے،ایک ایسے شخص کی طرف سے ممبئی حملے سے متعلق متنازعہ بیان اوراس کی ٹائمنگ بہت معنی
مزید پڑھیے


دھوکے پر دھوکا

جمعه 11 مئی 2018ء
سعید خا ور

بھٹو صاحب اپنی سزائے موت کے خلاف اپیل میںعدالت عظمیٰ کے روبروپیش تھے، جہاں انہوں نے کسی بھی دنیاوی عدالت میں اپنا آخری بیان ریکارڈ کرایا،انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں سرائیکی دھرتی کے عظیم المرتبت صوفی بزرگ شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کا یہ شعر سنایا،’’درداں دی ماری دلڑی علیل اے، سوہنا نہ سنڑدا ڈکھاں دی اپیل اے‘‘(دردوں کا مارا یہ میرا دل بہت علیل ہے، محبوب ہے کہ میرے دکھوں کی اپیل سنتا ہی نہیں۔) اس وقت کی اندھی،بہری اور گونگی عدالت اس شعر کے مفاہیم کیا سمجھتی، اسے تو بس وہی کرنا تھا جس کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں