BN

سائنس اینڈ ؛ٹیکنالوجی



چشمہ اور ایئر بڈز ایک ساتھ؟

اتوار 08  ستمبر 2019ء

دانش احمد انصاری

 

امریکا کی ’بوس‘ نامی کمپنی نے رواں برس ایک ایسا آڈیو گیجٹ لانچ کیا، جو میوزک سننے والے افراد کے لیے کسی خوشخبری سے کم نہیں۔ کمپنی نے دو مختلف چیزوں کے امتزاج سے یہ آڈیو ڈیوائس تیار کی ہے، جسے عرف عام میں ایئربڈز والا چشمہ بھی کہہ سکتے ہیں۔ جی ہاں! ٹیکنالوجی کمپنی بوس نے مختلف ڈیزائن کے دھوپ والے چشمے متعارف کروائے ہیں، جن میں ایئربڈز کو کچھ اِس طرح نصب کیا گیا ہے کہ وہ عام بلیوٹوتھ ڈیوائس کی طرح نظر نہیں آتے۔ دیر تک گانے یا میوزک سننے کے لیے چشمے میں 3
مزید پڑھیے


-چاند کی عمر کتنی؟ ایک پرانی لیکن دلچسپ بحث

اتوار 25  اگست 2019ء

زمین، چاند، سیارے ، ستارے ، نظام شمسی اور یہاں تک کہ ہمارا وجود جدید ترین ٹیکنالوجی کے وجود میں آ جانے اور صدیاں گزر جانے کے باوجود ایک معمے سے بڑھ کر اور کچھ نہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ آج کا انسان اتنا قابل نہیں کہ کائنات کے پوشیدہ رازوں کو کھنگال سکے، لیکن اتنی صلاحیت ضرور رکھتا ہے کہ اِن کے حوالے سے مختلف نظریات اور تحقیقات پیش کر سکے۔ چاند بھی کائنات کا ایک ایسا خاص حصہ ہے جس کے حوالے سے مختلف نظریات وقتِ رفتہ کے ساتھ پیش کیے جا تے رہے ہیں۔ اگرچہ سائنسدانوں
مزید پڑھیے


ہواوے کی نئی سروس" گوگل کو زور کا جھٹکا دے سکے گی؟"

اتوار 25  اگست 2019ء

’گوگل میپ ‘ سروس سے آخر کون واقف نہیں، آج کل ہر دوسرا شخص اِس ایپلی کیشن کا استعمال اپنے مطلوبہ مقامات تک بآسانی اور کم وقت میں پہنچنے کے لیے کر رہا ہے۔ ’گوگل میپ‘ نہ صرف آپ کے شہر کا نقشہ اور کسی مخصوص مقام تک پہنچنے کا بہتر راستہ تجویز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ یہ ٹریفک کی تازہ صورتحال، فاصلہ، مقام تک پہنچنے کا وقت اور دیگر بہت سی معلومات فراہم کرتا ہے۔ تاہم اب جلد ہی ہواوے سمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کو مذکورہ سروس کی ضرورت نہیں رہے گی کیونکہ ’ہواوے‘ کی
مزید پڑھیے


3D ٹچ کسے کہتے ہیں؟

اتوار 25  اگست 2019ء

ایک دور وہ بھی تھا کہ جب ٹچ سکرین ٹیکنالوجی سائنس فکشن فلموں کی زینت ہوا کرتی تھی۔ زیادہ نہیں صرف ایک دہائی قبل تک دنیا بھر کے عوام کی پیڈ والے موبائل فون استعمال کیا کرتے تھے جنہیں ٹیکنالوجی کا شاہکار سمجھا جاتا تھا۔ لیکن وقت بدلنے میں دیر نہیں لگتا، زمانے نے کروٹ لی اور انسان ٹچ سکرین ٹیکنالوجی سے متعارف ہوا۔ اگرچہ ٹچ سکرین ٹیکنالوجی دو دہائیوں سے بھی قبل متعارف کروائی جا چکی ہے، لیکن اُس وقت کی ٹچ سکرین اور آج کی سکرین میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ روایتی ٹچ سکرین کو انگلی کے
مزید پڑھیے


یو ٹیوب شدید تنقید کی زد میں" لیکن کیوں؟"

اتوار 25  اگست 2019ء

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے نہ صرف آج دنیا کو گلوبل ویلج بنا دیا ہے بلکہ اور بھی بے شمار تبدیلیاں برپا کی ہیں۔ ہمارے سماج، معاشرے اور دنیا میں غیر معمولی تبدیلیاں لانے میں ’یوٹیوب‘ کا بھی بڑا حصہ ہے۔ تاہم ، یہ سبھی تبدیلیاں مثبت نہیں ہوتیں۔ ماضی میں ہم نے دیکھا ہے کہ سوشل میڈیا بعض اوقات جھوٹے پیغامات پھیلانے کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے جو سماج یا معاشرے کے کسی خاص طبقے کے لیے نفرت آمیزی پھیلانے اور پروپیگنڈا وغیرہ کرنے کا باعث بنتا ہے ۔ اور بعض اوقات یہ پلیٹ فارم جانی و مالی
مزید پڑھیے




خون کی کمی دور کرنے والی غذائیں

اتوار 25  اگست 2019ء

میرا ہیموگلوبن 7.5ہے جبکہ ایک صحت مند انسان کا h.bلیول 11یا 12ہو تا ہے۔میں جب تک آئرن کی گولیاں کھاتی ہوں ایچ بی کی سطح نارمل رہتی ہے،جیسے ہی چھوڑوں پھر نیچے آجا تاہے۔بتائیے میں خوراک سے اس کا لیول بڑھا سکتی ہوں؟(مسز ساجد)

جسم میں خون کی کمی یا انیمیا درحقیقت جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی کو کہا جاتا ہے جو آکسیجن کی فراہمی کا کام کرتے ہیں۔اس مرض میں خون کے صحت مند سرخ خلیات میں ہیمو گلوبن کی کمی ہوجاتی ہے جو جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن پہنچاتے ہیں، ہیموگلوبن وہ جز ہے جو
مزید پڑھیے


منہ کے چھالوں سے نجات پائیں

اتوار 25  اگست 2019ء

میری عمر اٹھائیس سال ہے،کچھ عرصے سے میرے منہ میں چھالے بن جاتے ہیں۔لیکن چند ایک دنوں میں ٹھیک بھی ہوجاتے ہیں،کیا وجہ ہو سکتی ہے؟اب تو مجھے پریشانی ہونے لگی ہے کہیں کوئی سنجیدہ نوعیت کا مسئلہ نہ ہو۔فرزانہ

منہ کے چھالے نہایت تکلیف پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں جو کچھ بھی کھانا پینا مشکل کر دیتے ہیں۔ گو کہ یہ نہایت تکلیف دہ ہوتے ہیں لیکن عموماً یہ بے ضرر ہوتے ہیں اور ایک سے دو ہفتے کے اندر خود ہی ختم ہوجاتے ہیں۔سرخ، سفید، یا سرمئی رنگ کے یہ چھالے منہ کے اندر سوجن پیدا کرنے کا
مزید پڑھیے


گھر بناتے وقت یہ بات زہن میں رکھیں!

اتوار 25  اگست 2019ء

 

 

 

*گھر جس قدر ہوادار ہوگا اور اس میں سورج کی روشنی کی آمدورفت کا جتنا اچھا انتظام ہوگا گھر اتنا ہی بڑا اور پْرکشش لگے گا۔ گھٹن زدہ ماحول انسانی سوچ اور آنکھوں پر منفی اثرات مرتّب کرتا ہے۔ ایسے ماحول میں انسان خود کو قید محسوس کرتا ہے۔ گھر روشن اور ہوادار ہوگا تو طبیعت بھی ہشا ش بشاش رہے گی۔

اگر آپ گھر بناتے وقت الماریوں کو دیوار کے اندر ہی بنالیں گے تو اس طرح آپ کے کمرے خو بہ خود کھلے ہوجائیں گے۔ گھر کے چھوٹے چھوٹے حصوں میں چورخانے اور الماریاں بن سکتی ہیں اس طرح
مزید پڑھیے


ٹوٹکے

اتوار 25  اگست 2019ء

* پکاتے وقت سبزیوں کی رنگت تبدیل ہوجاتی ہے۔ قدرتی رنگت کو برقرار رکھنے کیلئے تیل میں تھوڑی ہلدی ملادیں پھر سبزیوں کو ملا کر تیل میں پکائیں اس سے سبزیوں کی قدرتی رنگت برقراررہتی ہے۔

* چقندر کو بھاپ میں پکانے سے اس کی رنگت اور اس کا ذائقہ برقرار رہتا ہے۔

 بھرتا بنانے کے لئے آلو کو ابالنے کے بجائے اسے سیک(بھاپ) کریں اور پھر اس کا چھلکا اتار کر اسے میش کرلیں اس میں تھوڑا دودھ اور مکھن ملانے سے اس کا ذائقہ مزیداررہے گا اس میں اپنی پسند کے مطابق مسالحے شامل کرکے بھرتا بنالیں۔

* شہد یا جما
مزید پڑھیے


'کیا 'ٹک ٹاک بچوں کیلئے محفوظ ہے

اتوار 18  اگست 2019ء

’ٹک ٹاک‘ کے نام سے چائنیز کمپنی کی متعارف کردہ ایپلی کیشن آج دنیابھر میں مشہور ہو گئی ہے۔ یہ موبائل ایپ صارفین کو مختصر ویڈیو بنانے کی سہولت دیتی ہے، جو 15 سے 60 سیکنڈ تک ہو سکتی ہے۔ اِس ایپ کے ذریعے صارفین اپنی ویڈیوز پر منفرد فلٹرز اوراسٹیکرز لگا سکتے ہیں اور وہ تمام ترامیم کر سکتے ہیں جو ایک عام ’ویڈیو ایٹڈنگ‘ ایپلی کیشن کے ذریعے کی جاسکتی ہیں۔ تاہم اِس کا سب سے شاندار فیچر کسی فلم کے مکالمے، محاورے یا کسی بھی ایسی آواز کو اپنا بنا لینا ہے جو وائرل ہو گئی ہو۔
مزید پڑھیے