Common frontend top

سپیشل رپورٹ


محکمہ صحت کا تمام ملازمین کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرانے کا حکم

هفته 04 مئی 2019ء
لاہور(سلیمان چودھری )سابقہ دور حکومت میں صحت کے شعبے میں نئے تشکیل د ئیے جانیوالے ’’محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر‘‘ کے ماتحت مختلف پراجیکٹس میں کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین کی تعلیمی اسناد کی متعلقہ تعلیمی اداروں سے تصدیق نہکروانے کا انکشاف ہوا ہے ،پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام، پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام ، پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام ، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ، ہیلتھ انفارمیشن ڈلیوری یونٹ ، پرکیورمنٹ سیل ، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سمیت دیگر ادارے شامل ہیں ۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے تمام ملازمین کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کے احکامات جاری کر دیئے
مزید پڑھیے


آصف زرداری کیخلاف تحقیقات میں کئی پردہ نشینوں کے نام سامنے آگئے

جمعه 03 مئی 2019ء
لاہور ( رانا محمد عظیم) جعلی بینک اکائونٹس، منی لانڈرنگ اور بیرون ملک جائیدادیں خریدنے کے حوالے سے آصف زرداری کیخلاف ہونے والی انویسٹی گیشن میں اہم ترین انکشافات سامنے آئے ہیں اور تیس سے زائد افراد نے اس حوالے سے اپنے بیان بھی تفتیش کرنے والی ٹیم کو ریکارڈ کرا دیئے ہیں ۔منی لانڈرنگ اور بیرون ملک جائیدادیں خریدنے اور جعلی اکائونٹس کے حوالے سے کون کون کس کس پوزیشن پر کام کرتا تھا اور کس کس کے ذریعے رقم آصف زرداری کو ملتی تھی اس حوالے سے کئی پردہ نشینوں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ انوسٹی گیشن
مزید پڑھیے


سرچارج معافی،سبسڈی کے باوجود کھاد مہنگی کر نیکاانکشاف

جمعرات 02 مئی 2019ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی)گیس انفراسٹر ڈیویلپمنٹ سرچارج کی مد میں 69ارب روپے معاف اور سبسڈی لینے والے کھاد کارخانوں کے بااثر مالکان غریب کسانوں اور وفاقی حکومت سے دوہرا ہاتھ کرگئے ۔ کھاد کارخانوں کے مالکان کی جانب سے 4ارب روپے سبسڈی لینے کے باوجود کھاد مہنگی کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ وفاقی حکومت نے کھاد مہنگی کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے وزارت صنعت وپیداوار کو رپورٹ ای سی سی میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ وزارت صنعت وپیداوار کو کھاد کی قیمتوں کے موجودہ میکنزم پر نظرثانی کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی ہے ۔کسانوں کو
مزید پڑھیے


اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانیوالے ملازمین کے محاسبہ کا فیصلہ

بدھ 01 مئی 2019ء
لاہور(قاضی ندیم اقبال)قواعد کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کے محاسبہ کا فیصلہ کر لیا گیا۔وفاق اور چاروں صوبائی حکومتوں کے سرکاری ملازمین کو 10یوم کے اندر اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات جمع کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان ، آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور پولیس فورس کے سربراہان کے نام جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے گریڈ 22تک کے سرکاری ملازمین قواعد و ضواط کے تحت ہر سال اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کے
مزید پڑھیے


غیر معیاری زرعی مشینری کی روک تھام ،ٹیسٹنگ سنٹرز قائم کرنیکافیصلہ

منگل 30 اپریل 2019ء
لاہور(نواز سنگرا)غیر معیاری زرعی مشینری کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ایگریکلچر مشینری ٹیسٹنگ اینڈ سرٹیفکیشن سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔زیادہ تر سنٹرز مشینری تیار کرنے والے شہروں اورڈویژنل اضلاع میں بھی مشینری ٹیسٹنگ سنٹرز قائم کیے جائیں گے ۔کاشتکاروں کو ہل،کراہ،ریپر،تھریشر،روٹا ویٹرز،ڈسکسز اور دیگر معیاری زرعی مشینری خریدنے کے لئے محکمہ زراعت کی جانب سے قائم کردہ سنٹرز سے تصدیق شدہ اور سٹیکرز والی مشینری میسر ہو گی جبکہ امپورٹ شدہ مشینری کی بھی ٹیسٹنگ کر کے لیبل لگایا جائے گا۔منصوبہ اگلے مالی سال میں شروع کیا جائے گا جس پر 4کروڑ20لاکھ
مزید پڑھیے



سرمایہ کاروں کو جعلی نوٹس بھجوانے والا ایف بی آر کا نیٹورک پکڑا گیا

پیر 29 اپریل 2019ء
اسلام آباد (اظہر جتوئی) کروڑوں روپے کے جعلی نوٹس بھجوا کر ملکی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے ایف بی آر کے افسران و ملازمین کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے جس کیخلاف کارروائی کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ دستاویزات کے مطابق ایف بی آر کے ادارے این لینڈ ریونیو کے افسران و ملازمین کی ملی بھگت سے سرمایہ کاروں کو کروڑوں کے جعلی نوٹس بھجوا ئے گئے ، دھندے میں ملوث افسران بڑے پیمانے پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں جن کے شواہد حاصل کرلئے گئے ۔ دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ
مزید پڑھیے


پنجاب لوکل گورنمنٹ بل2019ء پر حکومت و اپوزیشن آمنے سامنے

هفته 27 اپریل 2019ء
لاہور(گوہر علی) پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ بل2019 پر نئی سیاست کا رخ متعین ہوگا ،ایک طرف اپوزیشن نے 30ترامیم تیار کرلیں تو دوسری طرف حکومت نے قواعد معطل کرکے بل منظور کرانے کی حکمت عملی مرتب کرلی ۔لوکل گورنمنٹ بل 2019 کی پنجاب اسمبلی سے منظوری کے موقع پر فریقین نے جارحانہ لائحہ عمل تیار کرلیا ۔مسلم لیگ (ن) بل میں ضلعی نظام کو معدوم کرنے اور حلقہ بندیوں کے بغیر بلدیاتی انتخاب کے انعقاد کیخلاف ترمیم جمع کرائے گی جبکہ ضلعی سربراہ کے تقرر اور موجودہ بلدیاتی نظام کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی نیا بلدیاتی نظام
مزید پڑھیے


شریف خاندان،زرداری کیلئے منی لانڈرنگ میں ایک گروپ ملوث

جمعرات 25 اپریل 2019ء
لاہور ( رانا محمد عظیم ) منی لانڈرنگ اور بے نامی اکاؤنٹس کے حوالے سے مزید کئی اہم انکشافات سامنے آگئے ۔ شریف خاندان، آصف زرداری اور اومنی گروپ کے لئے ایک ہی گروپ نے منی لانڈرنگ کا کام کیا ۔ با وثوق ذرائع کے مطابق اس حوالے سے انوسٹی گیشن کرنے والے اداروں نے اہم ترین ثبوت حاصل کر لیئے اور جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے انکشافات کی روشنی میں یہ چیزیں سامنے آئی ہیں کہ دونوں بڑے سیاسی خاندانوں کیلئے منی لانڈرنگ میں کردار ادا کرنے والے منی ایکسچینجر، بینکرز اور دیگر افراد کا
مزید پڑھیے


مالی بحران ، کڈنی ،لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر بند ہونے کے دہانے پر

بدھ 24 اپریل 2019ء
لاہور(سلیمان چودھری )پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ریسرچ سنٹر مالی بحران کاشکار ہو گیا ،ہسپتال میں ادویات کی خریداری کا عمل رک گیا ہے ، 24ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں قائم ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس پر ہیپاٹائٹس بی و سی کی تشخیص کا عمل بند اور ادویات ختم ہو گئیں۔پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوندکار ی کم ہو گئی اور کڈنی ٹرانسپلانٹ رک گیا ، حکومت کی جانب سے ہسپتال کے مکمل کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے مالی اخراجات نہیں ہو رہے ، ادارے کا سربراہ نہ ہونے کی وجہ سے مالی اخراجات کی اجازت نہیں ہو رہی
مزید پڑھیے


آڈٹ استثنیٰ سرٹیفکیٹ جاری نہ ہوسکا، آئی بی کے آپریشنل فنڈز 6ماہ سے بند

منگل 23 اپریل 2019ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی)ملک سے دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمے اور پائیدار قیام امن کیلئے دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کیساتھ مصروف عمل انٹیلی جنس بیورو کے اربوں روپے کے آپریشنل فنڈز گزشتہ 6ماہ سے بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے سیکرٹ سروس فنڈز کا ’’آڈٹ استثنیٰ سرٹیفکیٹ‘‘ جاری نہ ہونے کے باعث اے جی پی آر نے نومبر 2018سے ایک بھی بل پاس نہیں کیا۔ آئی بی کو گھمبیر مالی صورتحال سے نکالنے کیلئے وفاقی حکومت نے انٹیلی جنس بیورو کے سیکرٹ فنڈز کو آڈیٹرجنرل کے آڈٹ سے استثنیٰ دینے
مزید پڑھیے








اہم خبریں