Common frontend top

سپیشل رپورٹ


پنجاب بینک میں نیب کو مطلوب ریکارڈ ٹھکانے لگانے کی منصوبہ بندی

منگل 09 اپریل 2019ء
لاہور(انور حسین سمرائ) بینک آف پنجاب کے سابق صدر اور سابق گروپ ہیڈ ہیومین ریورس نے بینک کے ریٹیل بینکنک ہیڈ احمد شاہ درانی سے ان کے دفتر میں خفیہ ملاقات کی جس میں مبینہ طور پر قومی احتساب بیورو کو مطلوبہ مشکوک بینک ریکارڈ ٹھکانے لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ قومی احتساب بیور سابق صدر نعیم الدین اور سابق گروپ ہیڈ مغیث بخاری کے خلاف شیئرز کی ان سائیڈ ٹریڈنگ، غیر قانونی بھرتیوں، منظور نظر بینک ملازمین کو مالی فوائد دینے اور بنک کی اندرون و بیرون ممالک جائیدادوں کی مبینہ طور پر سستے داموں فروخت کرنے پر
مزید پڑھیے


ریلوے ہیڈ کوارٹر زمیں حاضری کیلئے بائیو میٹرک مشینیں لگیں گی

پیر 08 اپریل 2019ء
لاہور(حافظ فیض احمد) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد ریلوے ہیڈ کوارٹرزمیں افسران اور اہلکاروں کی تاخیر سے آمد پر برہم ہو گئے ، بروقت حاضری یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب کی ہدایات جاری کر دیں، بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کے لئے ٹینڈرز جاری ہو گئے ، افسران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ تاخیر سے آنے والوں کی پورے دن کی تنخواہ کاٹے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔ شیخ رشید احمدیکم اپریل کو صبح نو بجے کیمپ آفس پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹر پہنچے تو چیف ایگزیکٹو آفیسر، سینئر جنرل مینجر اور ایڈیشنل
مزید پڑھیے


بھارتی ڈیموں کی تعمیر، وزارت آبی وسائل ناکامی چھپانے کیلئے مستقل خاموش

اتوار 07 اپریل 2019ء
اسلام آباد (ذیشان جاوید) بھارتی حکومت جہاں مستقبل میں عوام کی بنیادی سہولیات کو یقینی بناتے ہوئے پانی اور بجلی کی وافر فراوانی کے لیے مجموعی طور پر 33 ہزار میگاواٹ پن بجلی کی پیداوار اور ڈیموں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے ، وہیں سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے حصوں میں آنے والے مغربی دریاؤں پر بھارت کی جانب سے بنائے جانے والے سینکڑوں ڈیموں پر وزارت آبی وسائل کے اعلیٰ حکام نے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے مستقل خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ پلاننگ کمیشن نئی دہلی سے منظوری شدہ پن
مزید پڑھیے


ڈالر کی اونچی اڑان،گورنر سٹیٹ بینک معمولی مسئلہ پرہسپتال داخل

هفته 06 اپریل 2019ء
لاہور(انور حسین سمرائ) ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان اور اوپن مارکیٹ میں عدم دستیابی کی صورتحال ہے جبکہ گورنر سٹیٹ بینک جن کو ڈالر کی اڑان کو کنٹرول کرنے کیلئے متحرک ہوناتھا غیر فعال ہوکر معمولی مسئلہ پر سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں چار روز سے وی آئی پی روم میں زیر علاج ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ٹانگ پر معمولی فنگس(پھپوندی) کی میڈیسن تو دی جاسکتی ہے لیکن ہسپتال میں داخلہ سمجھ سے بالا تر ہے ۔ تفصیل کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چار روز میں ڈالر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ ہوا اور
مزید پڑھیے


وزیراعظم کی مشروبات پر ہیلتھ، سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے کی ہدایت

جمعرات 04 اپریل 2019ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی)وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کی مخالفت کو مسترد کرتے ہوئے وزارت نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کو سگریٹ کی فروخت پر گناہ ٹیکس اورشوگرڈرنکس(بیوریجز) پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کیلئے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ ہیلتھ ٹیکس کے نفاذ سے سالانہ 20ارب روپے سے زائد رقم جمع ہوگی۔ یہ رقم ہیلتھ انشورنس سکیم اور مہلک امراض کے علاج معالجے پر خرچ کی جائے گی۔ وزارت نیشنل ہیلتھ ریگولیشن نے وفاقی کابینہ میں ہیلتھ لیوی بل کے ذریعے 20سگریٹ کے پیک پر 10روپے گناہ ٹیکس اور 250ملی لیٹرکی شوگر ڈرنک پر
مزید پڑھیے



پنجاب میں تگڑے بیوروکریٹس تبدیل کرنیکا فیصلہ،چند روز میں بڑے پیمارے پر اکھاڑ پچھاڑ

بدھ 03 اپریل 2019ء
لاہور (رانا محمد عظیم )پنجاب میں وزراء سے پہلے بیوروکریٹس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، پنجاب میں کون کون سے بیوروکریٹس نے اپنے اپنے گروپ بنا رکھے ہیں اور کون کون بیوروکریٹ حکومتی احکامات ملنے کے باجود اہم ترین کاموں میں تاخیر ی حربے استعمال کر ر ہا ہے اور کون کون بیوروکریٹ وزراکے درمیان گروپنگ پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے اس حوالے سے نہ صرف مکمل لسٹیں بن چکی ہیں بلکہ ان لسٹوں کی روشنی میں آ ئندہ چند روز میں پنجاب کے اندر بڑے پیمانے پر کئی تگڑے بیوروکریٹس
مزید پڑھیے


ٹیکس نادہندگان کی جائیداد قرقی کیلئے حکمت عملی تیار

منگل 02 اپریل 2019ء
لاہور( حافظ فیض احمد) ایکسائز حکام نے 2کنال سے بڑے گھروں سے لگژری ٹیکس کی وصولی کے لئے نادہندگان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد قرق کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں نادہندگان کو جرمانے اور آخری وارننگ کے ساتھ نوٹس ارسال کر دیئے جس میں انہیں15اپریل تک کی مہلت دی گئی ہے ، علاوہ ازیں ایکسائز ریجن بی میں11ہزار پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کو بھی آخری نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں ناہندگان سے ٹیکس وصول کرنے کے لئے ڈائریکٹر ایکسائز رائو شکیل الرحمان نے 22ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں جن
مزید پڑھیے


اربوں کا وقف رقبہ کوڑیوں میں فروخت، شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ

پیر 01 اپریل 2019ء
لاہور(رپورٹ:قاضی ندیم اقبال)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا،نیب لاہور نے جی او آر ون سے ملحقہ دربار حضرت شاہ شمس قاری ؒ کے نام پر وقف اربوں روپے مالیت کا 30کنال10مرلہ81مربع فٹ رقبہ کوڑیوں کے مول صرف9سو روپے فی مرلہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی( ایل ڈی اے ) کوفروخت کرنے کا ریکارڈ طلب کر لیا جبکہ سیکرٹری اوقاف نے ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ کومحکمانہ پیروکار مقرر کر دیا ،امکان ہے کہ وہ کل نیب لاہور میں ریکارڈ پیش کرینگے ۔ اربوں کا وقف رقبہ اونے پونے داموں بیچے جانے کی نشاندہی92 نیوز نے 15نومبر2018کو کر
مزید پڑھیے


ترقیاتی فنڈز میں غبن کا15سالہ ریکارڈ تیار،بلوچستان آگے

اتوار 31 مارچ 2019ء
لاہور ( رانا محمد عظیم) پچھلے 15سال میں چاروں صوبوں میں کہاں کہاں ترقیاتی فنڈز کے نام پر غبن کیا گیا، کتنے فنڈز ترقیاتی کاموں کو چیک کئے بغیر جاری ہوئے ، ایک ہی سکیم پانچ سال میں کتنی بار منظور کی گئی اور سرکاری خزانے سے جانے والی رقوم کس کے پاس گئیں۔ ترقیاتی کاموں کے علاوہ سرکاری عمارتوں کی تعمیر، محکمہ پولیس، ایکسائز ،صحت اور دیگر شعبوں کے فنڈز میں کہاں کہاں اور کیا بے ضابطگیاں اور دو نمبری ہوئی،کے حوالے سے رپورٹ تیار ہو گئی۔ ترقیاتی اور دیگر فنڈز میں غبن کے حوالے سے صوبہ بلوچستان پہلے
مزید پڑھیے


ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

بدھ 27 مارچ 2019ء
اسلام آباد(اظہر جتوئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی کرنیوالے افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں ٹیکس بچانے کیلئے بعض رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد کی طرف سے ایف بی آرمیں جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں میں خود کو’’ بلڈرز‘‘ کے بجائے ’’ایگریکلچرل لینڈلارڈ ‘‘ظاہر کیے جانیکا انکشاف ہوا ہے جسکی وجہ ملکی خزانہ کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا،ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے نوابشاہ کے پراپرٹی سے وابستہ اے ون اسٹیٹ ایجنسی کے پروپرائٹر قاضی رشید بھٹی کی جانب سے ایف بی آرمیں جمع کرائے گئے ٹیکس گوشوارے مالی
مزید پڑھیے








اہم خبریں