Common frontend top

سپیشل رپورٹ


منی لانڈرنگ کی روک تھام، ایف آئی اے افسروں کو ٹاسک مل گیا

منگل 26 مارچ 2019ء
لاہور( حافظ فیض احمد) ایف آئی اے حکام نے منی لانڈرنگ و وائٹ کالر کرائم، میں ملوث گروہ کو قانون کی گرفت میں لانے اور اس کی روک تھام کے لئے ایف آئی اے کے افسران اور عملے کو خصوصی ٹاسک سونپ دئیے ہیں ، اس حوالے سے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہے اور ایف آئی اے افسران اور عملے کو ٹریننگ ورکشاپ کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، قانونی تقاضوں کے مطابق کیس کی پیروی کرنے اور عصر حاضر کے متعلقہ امور کے متعلق تربیت بھی شروع کردی گئی ہے ، جن ماہرین کی خدمات حاصل کی
مزید پڑھیے


بجلی نادہندہ اداروں کے مقدمات نیب اور ایف آئی اے بھیجنے کا فیصلہ

پیر 25 مارچ 2019ء
اسلام آباد(اظہر جتوئی)وفاقی حکومت نے بجلی کے نادہندہ سرکاری اداروں کیخلاف سخت کارروائی کرنے اور ڈیفالٹرز کے کیسز نیب اور ایف آئی اے بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں حتمی نوٹسز بھجوا دیئے گئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت کیلئے ایک طرف بڑھتا ہوا سرکلر ڈیٹ 1500 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے اور دوسری طرف وفاقی و صوبائی نادہندہ اداروں نے مسائل کھڑے کر دیئے ہیں،وفاقی حکومت گرمیوں کی آمد سے قبل ان مسائل پر قابو پانا چاہتی ہے تاکہ گرمیوں میں بجلی کے شارٹ فال سے بچا جا سکے ۔وزارت خزانہ گزشتہ ماہ تک پونے
مزید پڑھیے


شہباز شریف، زرداری کیخلاف مزیدکیسز بننے کاامکان

هفته 23 مارچ 2019ء
لاہور ( رانا محمد عظیم ) شہباز شریف اور آصف زرداری کیلئے مزید مشکلات کا اضافہ ہوگیا، شہباز شریف پرآشیانہ سرگودھا جبکہ زرداری پر تین اور کیس بننے کے امکانات ہیں، آئندہ چند روز میں سندھ کے اندر ہی زرداری کے حوالے سے کئی کاروباری اور سیاسی شخصیات کی گرفتاریاں متوقع ہیں ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے حوالے سے ذرائع نے تصدیق کی کہ آشیانہ لاہور کے ساتھ ساتھ آشیانہ سرگودھا کیس بھی سامنے لایا جا سکتا ہے ، ذرائع کے مطابق 2010 میں شہباز شریف نے سرگودھا میں نوازشریف کالج کے ساتھ فیصل آباد روڈ پر
مزید پڑھیے


نیب، براڈ شیٹ معاہدہ، وزارت قانون کا تفصیلات فراہم کرنے سے انکار

پیر 18 مارچ 2019ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی) وزارت قانون وانصاف نے سینٹ کو نیب اور براڈشیٹ ایل ایل سی کمپنی کے درمیان معاہدے اورجرمانے کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکارکردیا۔ نیب کا برطانیہ میں پاکستانیوں کے اثاثوں کا سراغ لگانے کیلئے غیرملکی فرم براڈشیٹ کیساتھ 2000میں کیا گیا معاہدہ خزانے پر بوجھ بنتا جارہا ہے جس پر اٹارنی جنرل اور دیگر حکام خائف ہے ۔ وزارت قانون نے براڈشیٹ کی درخواست پر لندن کی عالمی ثالثی عدالت کے نیب پر3ارب روپے جرمانے کے فیصلے کیخلاف برطانوی ہائیکورٹ آف دی جسٹس میں اپیل دائر کردی ۔ لندن کی عالمی ثالثی عدالت میں نیب کا
مزید پڑھیے


ناقص کار کردگی: ہومی سائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ ختم کر نیکا فیصلہ

اتوار 17 مارچ 2019ء
فیصل آباد(گلزیب ملک) مقدمہ قتل کی تفتیش کے حوالہ سے صو بہ بھر میں قائم کئے جا نے والے ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ کو ختم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ کو اسکی ناقص کار کردگی کی بنا پر 15 اپریل کو ختم کر دیا جا ئے گا جبکہ آئندہ سے تھانہ کی سطح پر مقد مات قتل کی تفتیش کیلئے نئے تفتیشی افسروں کی تعیناتی 31 مارچ تک مکمل کی جائے گی جبکہ تاریخ میں پہلی بار اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو بھی قتل کے مقد مات کی تفتیش کی ذمہ داری
مزید پڑھیے



پاکستان میں منشیات کا استعمال بڑھنے لگا،ہرسال اڑھائی لاکھ اموات

جمعرات 14 مارچ 2019ء
اسلام آباد (عمرانہ کومل ) پاکستان میں نوجوانوں میں منشیات کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 35 کروڑ سے زائد افراد اس وقت مختلف اقسام کی منشیات کا استعمال کر رہے ہیں۔ اور ان کی تعدار میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال ڈھائی لاکھ افراد منشیات کے استعمال کے نتیجے میں موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ منشیات پاکستان کے لئے کتنا بڑا مسئلہ ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا
مزید پڑھیے


کالعدم تنظیموں کے ادارے چلانے کیلئے وفاق سے پونے دو ارب طلب

بدھ 13 مارچ 2019ء

لاہور(انور حسین سمرائ) پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں جماعۃ الدعوۃ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور جیش محمد کے تحویل میں لئے گئے 608 دینی مدارس، تعلیمی ادارے ، صحت کے ادارے اور ایمبولنس کے مالی، انتظامی اور فلاحی معاملات چلانے کے لئے وفاقی حکومت سے ایک ارب 79کروڑ 30لاکھ کے فنڈزمانگ لیے ہیں ۔جاری کریک ڈاؤن کے دوران ان تنظیموں سے منسلک 152افراد کو ایم پی او تھری کے تحت 30دن کے لیے حراست میں لیا گیا ۔تین کالعدم تنظیموں جماعۃ الدعوۃ، فلاح انسانیت اور جیش محمد کے خلاف کریک ڈاؤن میں صوبہ بھر میں قائم
مزید پڑھیے


پنجاب:ہزاروں ڈیلی ویجز ، عارضی ملازمین مستقل کرنیکا فیصلہ

جمعرات 07 مارچ 2019ء
لاہور(قاضی ندیم اقبال) پنجاب حکومت نے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں مختلف صوبائی محکموں ، اتھارٹیوں اور کارپوریشنز کے ہزاروں ورک چارج، ڈیلی ویجز، کانٹی جینٹ پیڈ سٹاف اور عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ سیکرٹری ریگولیشن کی سربراہی میں قائم کمیٹی آٹھ رکنی نے مختلف محکموں میں چار درجات ’’ ریگولر ورک چارج،ورک چارج، ڈیلی ویجرز اور کانٹی جینٹ پیڈ سٹاف‘‘ کے طور پر کام کرنے والے ملازمین کی تفصیلات طلب کر لیں۔6نکاتی تفصیلات پرفارما کی صورت میں محکمہ خزانہ پنجاب کو ارسال کی جائیں گی جس کے بعدقانونی فریم ورک اور صوبائی پالیسی تیار کی
مزید پڑھیے


پنجاب ہائوسزکا بے جا استعمال روکنے کیلئے کرایوں میں 3سو فیصد تک اضافہ

بدھ 06 مارچ 2019ء
لاہور(انور حسین سمرائ) صوبائی حکومت نے ارکان اسمبلی اور افسروں کی طرف سے پنجاب ہائوسزکا بے جا استعمال اور کمروں پر غیر قانونی قبضے روکنے کیلئے کرایوں میں 3سو فیصد اضافہ کردیا جبکہ نئے ریٹس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری سے صوبائی محکمہ مواصلات و تعمیرات نے پنجاب ہائوس اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور کراچی میں ارکان اسمبلی اور افسروں کیلئے سنگل روم کا یومیہ کرایہ 500سے بڑھا کر 2ہزار کردیا ہے اور چھ ماہ تک فی ماہ کرایہ 20ہزار مختص کردیا گیا ہے اور اس عرصہ کے بعد فی یوم 2
مزید پڑھیے


داسو پن بجلی منصوبہ فنڈزکے باوجود2سال تاخیر کا شکار:سالانہ 112 ارب کا نقصان

جمعرات 28 فروری 2019ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی) مطلوبہ فنڈز دستیاب ہونے کے باوجود ملکی معیشت کیلئے ناگزیر داسو پن بجلی منصوبے کا پہلا مرحلہ دوسال تاخیر کا شکار ہوگیا ہے جس کے باعث ملکی معیشت کو 200ارب روپے سے زائد نقصان ہوگا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے زمین کی خریداری کا دعویٰ کیا مگر حقیقت میں صرف 7فیصد زمین خریدی گئی۔داسوپن بجلی منصوبے کیلئے 9ہزار875ایکڑاراضی درکار مگر صرف 740ایکڑ اراضی خرید کر واپڈا کے سپرد کی جاسکی ہے ۔ داسو پن بجلی منصوبے کی تاخیر سے 30کروڑ روپے یومیہ جبکہ سالانہ معیشت کو نقصان 112ارب روپے ہے ۔ وزارت آبی وسائل کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں