Common frontend top

سپیشل رپورٹ


کرفیو اور پابندیاں 49ویں روز بھی برقرار: پلوامہ کے فوجی کیمپ میں وحشیانہ تشدد سے کشمیری طالبعلم شہید

پیر 23  ستمبر 2019ء
سری نگر(نیوزایجنسیاں )قابض بھارتی فوج کے بہیمانہ تشدد کے باعث 15 سالہ لڑکے نے جام شہادت نوش کرلیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کے اہلکار ضلع پلوامہ میں 15 سالہ لڑکے یاور بٹ کو پکڑ کر آرمی کیمپ لے گئے ، جہاں اس پروحشیانہ تشدد کیا گیا۔ قابض بھارتی فوجی نوجوانوں کو بٹوں، لاتوں اور گھونسوں سے مارتے رہے اور نیم بیہوشی کی حالت میں گھر کے باہر چھوڑ گئے ۔قابض بھارتی فوج نے یاور بٹ کو سکول کارڈ کے ہمراہ آئندہ روز دوبارہ فوجی کیمپ آنے کی ہدایت کرتے ہوئے واپس چلے گئے تاہم یاور کی
مزید پڑھیے


پاکستان نے ایل این جی ٹرمینل منصوبوں کیلئے 5بڑی کمپنیوں کو کام کی اجازت دیدی

اتوار 22  ستمبر 2019ء
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے توانائی و پیٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے قدرتی مائع گیس (ایل این جی) ٹرمینل منصوبوں کے لیے 5 بڑی کمپنیوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جن کمپنیوں کو ٹرمینلز پر کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں ایگزون موبل، رائل ڈچ شیل، متسوبشی اور دیگر شامل ہیں۔پرانے ایل این جی ٹرمینل پر کام کرنے والے 2 بڑی کاروباری شخصیات کی گرفتاری کے بعد اٹھایا جانے والا یہ اقدام اس صنعت میں معاملات کو سکون بخشے گا۔وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے
مزید پڑھیے


مدارس کو قومی دھارے میں لانے کیلئے 12ریجنل دفاتر کی منظوری

هفته 21  ستمبر 2019ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی)وزارت داخلہ کے تحفظات کے باوجود وفاقی حکومت نے ملک میں مساوی نظام تعلیم اوردینی مدارس کو 1ارب 80کروڑ روپے کی لاگت سے قومی دھارے میں شامل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ اصلاحات کے ذریعے دینی مدارس کو فرقہ بازی کی ترویج،ریاست اور دیگر مسالک کے خلاف نفرت انگیزی سے روکنااورآمدنی اور اخراجات میں شفافیت لائی جائے گی۔ مدارس کی فنڈنگ، ذرائع آمدن اور اخراجات کو مانیٹر کرنے کیلئے وفاقی وزارت تعلیم دینی مدارس کے بینک اکاؤنٹ کھلوائے گی۔مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے 12ریجنل دفاتر قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے
مزید پڑھیے


سروس ٹربیونل کو فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار

جمعرات 19  ستمبر 2019ء
اسلام آباد(سید نوید جمال)وفاقی حکومت نے فیڈرل سروس ٹربیونل کو اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار دیدیا،وفاقی حکومت نے ایک ایس آر او کے ذریعے سروس ٹربیونل پروسیجر رولز میں ترمیم کرتے ہوئے اضافی دفعہ 23 اے شامل کردی جسکے تحت سروس ٹربیونل کواپنے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا اختیار مل گیا ہے ۔ اس سے قبل ٹربیونل کو اپنے فیصلوں پر عملدرآمدکرانے کا اختیار حاصل نہیں تھا تاہم اب سروس ٹربیونل کو اختیارا ت کے بعد ٹربیونل کے فیصلوں پر من وعن عملدرآمد کرانے کی رفتار میں تیز ی آجائیگی اور اپیل کنندگان
مزید پڑھیے


ایران کیساتھ ترمیمی معاہدہ:پاکستان کو گیس منصوبہ مکمل کرنے کیلئے 5سال مہلت،ہرجانہ معاف

منگل 17  ستمبر 2019ء
اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ) گیس پائپ لائن منصوبے پرپاکستان اورایران کے درمیان اہم پیشرفت ہوئی ہے ، انٹرسٹیٹ گیس کمپنی نے پاکستان کواربوں روپے کے ہرجانے سے بچالیا،معاہدہ مکمل کرنے کا جرمانہ بھی معاف کردیاگیا،پاکستان اورایران اب ثالثی کیلئے کسی عالمی فورم پر نہیں جائینگے ،منصوبے پرانٹرسٹیٹ گیس سسٹم اورنیشنل ایرانین گیس کمپنی کے درمیان ترمیمی معاہدہ طے پایا،دونوں ممالک کی گیس کمپنیوں نے ترمیمی معاہدے پر دستخط کردیئے ،پاکستان کو پائپ لائن کی تعمیر کیلئے 2024 تک کی مہلت بھی مل گئی،روزنامہ 92نیوزنے یہ خبر31اگست کو بریک کی تھی، ترمیمی معاہدے کے تحت ایران کسی بھی عالمی عدالت سے
مزید پڑھیے



کابینہ ارکان نیب پر برہم، وزیراعظم اختیارات کمی پر راضی

پیر 16  ستمبر 2019ء
اسلام آباد (سہیل اقبال بھٹی) نیب کی حکومتی شخصیات کیخلاف ممکنہ کارروائی کے باعث وفاقی کابینہ کے ارکان نے احتساب بیورو پر سخت تحفظات کا اظہار کردیا ۔نیب کی تشکیل نو اور اختیارات میں کمی کیلئے وفاقی کابینہ کے ارکان نے وزیراعظم سمیت اہم حکومتی شخصیات کو قائل کرلیا ۔ وزراء نے کابینہ اجلاس میں نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بے قابو قراردیا۔ نیب کے نچلی سطح کے افسران پرکرپشن سکینڈلز کی تحقیقات میں اختیارات کے غلط استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا ۔ نیب قانون میں ترمیم کے ذریعے مالم جبہ اور پشاور بس ریپڈ
مزید پڑھیے


قومی لٹیروں کو جیلوں میں مراعات دینے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے :وزیر اعظم

هفته 14  ستمبر 2019ء
اسلام آباد،کراچی ،خیبر (سپیشل رپورٹر،92 نیوزرپورٹ،سٹاف رپورٹر،نمائندہ 92نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان نے کہاہے کہ عوام الناس کی خون پسینے کی کمائی اور ملکی دولت لوٹنے والوں سے رقم واپس نکلوانا قوم کی آواز ہے اور حکومت اس مشن میں پرعزم ہے ، قومی دولت لوٹنے اور وائٹ کالر جرائم میں ملوث بااثر افراد کو جیلوں میں مراعات ملنے کی روش کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے ، ایک ہی نوعیت کے جرم میں ملوث امیر اور غریب افراد کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جانا عدل و انصاف کے اصولوں کی نفی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم
مزید پڑھیے


کتابی اقدامات مسترد: وزیراعظم کی پولیس میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کی ہدایت

پیر 09  ستمبر 2019ء
لاہور(انور حسین سمرائ) وزیر اعظم نے انسپکٹر جنرل پولیس کی طرف سے صوبے میں جاری تھانہ کلچر، جعلی پولیس مقابلوں اور فورس میں کرپشن کے خاتمے کے لئے تجویز کردہ اقدامات کو کتابی تصور کرتے ہوئے رد کرکے عملی اقدامات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ ایوان وزیر اعظم کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پرانتظامی تبدیلوں اور متعلقہ قوانین میں ترامیم کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے جس سے پولیس تشدد، اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپٹ و گندی شہرت رکھنے والے پولیس افسران سے چھٹکار حاصل ہوسکے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان
مزید پڑھیے


پاکستان کی نیوکلیئر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: ترجمان دفتر خارجہ

منگل 03  ستمبر 2019ء
اسلام آباد(نیٹ نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دو ایٹمی طاقتوں میں تصادم کے حوالے سے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا دو ایٹمی طاقتوں میں تصادم نہیں ہونا چاہئے ، پاکستان کی نیوکلیئر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،رائٹرز کی من گھڑت خبر کے بجائے پاکستان کی ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے پہلے استعمال کی پالیسی ہے ۔
مزید پڑھیے


اہم حکومتی شخصیت کے حلقہ میںگیس فراہمی کیلئے ضوابط تبدیل

پیر 02  ستمبر 2019ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی)وفاقی حکومت نے ملکی گیس کی قلت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کوہاٹ میں اہم حکومتی شخصیت کے حلقہ اور گردو نواح کے علاقے میں گیس فراہمی کیلئے 5ماہ قبل منظور کی گئی شرائط اورضوابط تبدیل کردئیے ۔ گیس سکیم کا تخمینہ زائد ہونے کے باعث وفاقی کابینہ سے گیس سکیم پر رقم خرچ کرنے کی حد 5 کروڑ روپے سے بڑھا کر30کروڑ روپے منظور کرانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ 92نیوز کوموصول سرکاری دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے پائیدار ترقی پروگرام کے تحت اپنی ہی منظورشدہ شرائط وضوابط کو اچانک تبدیل کردیا۔ ایس اے پی
مزید پڑھیے








اہم خبریں