Common frontend top

سپیشل رپورٹ


کشمیر پر قبضہ مسلمانوں کیخلاف بڑی حکمت عملی کا حصہ: وزیراعظم

اتوار 01  ستمبر 2019ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر پر غیرقانونی قبضہ مسلمانوں کے خلاف ایک بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں مودی سرکار کی بنگلادیشی مہاجرین کی آڑ میں مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کی کوششوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی اور عالمی میڈیا میں مودی سرکار کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی کی اطلاعات سے دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھنی چاہئیں کہ کشمیر پر غیرقانونی قبضہ مسلمانوں کیخلاف ایک بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل لاہور آئینگے اور گورنر
مزید پڑھیے


مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے :آرمی چیف

هفته 31  اگست 2019ء

اسلام آباد(نیوز رپورٹر،92نیوزرپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے ،قوم نے کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کابھرپورمظاہرہ کیا جو دنیابھرکیلئے واضح پیغام ہے ۔


مزید پڑھیے


امریکی پابندیوں کے باوجود، پاک ایران گیس منصوبہ کی تکمیل کیلئے تیسرا معاہدہ کرنیکا فیصلہ

جمعرات 29  اگست 2019ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی)پاکستان اور ایران نے امریکی پابندیوں کے باوجود ایک بار پھر اربوں ڈالر مالیت کے آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے کو 2024ء تک مکمل کرنے کیلئے تیسرا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ آئندہ ہفتے ترکی میں نیشنل ایرانیئن آئل کمپنی اور پاکستانی کمپنی انٹرسٹیٹ گیس سسٹم کے مابین توسیعی معاہدے پر دستخط ہو نگے ۔ وزیراعظم عمران خان کے 21اپریل کو دورہ ایران کے دوران متعلقہ حکام کے مابین ایران پاکستان معاہدے میں توسیع اور ایران کی جانب سے جاری لیگل نوٹس واپس لینے کا اصولی فیصلہ ہوا۔ نئے معاہدے کے تحت پاکستان اگست
مزید پڑھیے


مقبوضہ کشمیر : کرفیو چوتھے ہفتے میں داخل، پابندیاں بدستور برقرار،جھڑپیں،کئی زخمی

منگل 27  اگست 2019ء
سرینگر(نیوز ایجنسیاں ،نیٹ نیوز )مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جموں وکشمیر پر بھارتی قبضے اور اس کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کوروکنے کیلئے مسلسل23ویں روز بھی کرفیو اور دیگر پابندیاں جاری رکھیں،کئی علاقوں میں فوج ا ور شہریوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ،بھار تی فوج نے نہتے کشمیریوں پر لاٹھی چارج کیا ،شیلنگ کی ، کشمیریوں نے آزاد ی کے حق میں اور بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ بھارت کے یکطرفہ غاصبانہ اقدامات کیخلاف بہادرکشمیری عوام نے پرامن احتجاج کیا،بزرگ حریت رہنماسید علی گیلانی کی اپیل پر کشمیری عوام
مزید پڑھیے


کرپشن کیسز: نیب کا شریف خاندان کی آمدن پر ’’ریسیور‘‘ تعینات کرنیکا فیصلہ

پیر 26  اگست 2019ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی) نیب نے شریف خاندان کے خلاف جاری کرپشن تحقیقات میں غیرمعمولی اقدام اٹھاتے ہوئے رمضان شوگرملز، پاورپلانٹ سمیت 25سے زائد کمپنیوں،2500کنال سے زائد اراضی اور جائیدادوں سے حاصل ہونیوالی آمدن پر ’’ریسیور‘‘ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ریسیور تعینات ہونے کے نتیجے میں مریم نواز،شہباز شریف،حمزہ شہباز،سلمان شہباز ،یوسف عباس شریف اور دیگر حصے داروں کو کمپنیوں اور جائیدادوں سے حاصل ہونیوالی اربوں روپے کی آمدن ومنافع نہیں مل سکے گا۔ یہ رقم ریسیور کے ذریعے مخصوص بینک اکائونٹ میں جمع کروائی جائے گی۔ شریف خاندان کرپشن کیسز کے فیصلے ہونے تک اس رقم کو
مزید پڑھیے



خزانے کو 4ارب نقصان؛نیب کا نیسپاک سمیت کئی کمپنی سربراہان سے تحقیقات کا فیصلہ

هفته 24  اگست 2019ء
اسلام آباد (ذیشان جاوید)قومی احتساب بیورو نے اورنج لائن اور پنجاب کے دیگر ترقیاتی منصوبوں میں قومی خزانے کو 4ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کے الزام میں نیسپاک اوردیگر کمپنیوں کے سربراہوں سے تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ان میں ن لیگ کے دورسے تعینات ایم ڈی نیسپاک ڈاکٹرطاہر مسعود کی کمپنی بارکلے ایسوسی ایٹس سرفہرست ہے ۔ بارکلے ایسوسی ایٹس 24سال سے نیسپاک کا کاروباری شراکت دار ہے اور نیسپاک میں عہد ہ سنبھالے سے قبل ہی طاہرمسعود مختلف ٹھیکوں کے نام پر کروڑوں روپے اکٹھے کرچکے تھے ۔بارکلے ایسوسی ایٹس کے نام پر مذکورہ افسر
مزید پڑھیے


کشمیریوں کی حالت زار پر تشویش، بھارت منصفانہ سلوک کرے : ایرانی سپریم لیڈر

جمعرات 22  اگست 2019ء

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مقبوضہ کشمیر پر دباؤ ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے بدھ کو تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی اور ان کے اراکین کابینہ کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کشمیر میں مسلمانوں کی حالت زار پرتشویش ہے ،ہم بھارتی حکومت سے کشمیر کے بے قصورلوگوں سے منصفانہ سلوک کی امید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارتی حکومت کشمیر کے مسلمانوں کو ظلم اور بدمعاشی سے بچائے ، بھارت
مزید پڑھیے


مقبوضہ کشمیر میں شدید جھڑپیں،ایک نوجوان شہید،متعدد زخمی، کرفیو ، پابندیاں مزید سخت: کئی ممالک میں بھارت مخالف مظاہرے

پیر 19  اگست 2019ء

سرینگر (92 نیوزرپورٹ، نیوزایجنسیاں ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، کرفیو اور لاک ڈائون کودوہفتے مکمل ہوگئے ۔مظاہروں سے خوفزدہ قابض انتظامیہ نے کرفیو اور دیگر پابندیاں مزید سخت کردیں۔ نہتے مظاہرین پربھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک کشمیری نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرفیو اور جگہ جگہ بھارتی فورسز کے ناکوں کے باوجود سرینگر اور دیگر علاقوں میں میں ہزاروں کشمیریوں نے بھارت مخالف مظاہرے کیے ۔ مظاہرین نے بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے ۔ مظاہرین نے پلے کارڑز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ گو انڈیا
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،5سال کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی،ڈالر اور سونا مہنگا

هفته 17  اگست 2019ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا , عید تعطیلات کے بعد بھی مارکیٹ میں حصص کے فروخت کا دباؤبرقرار رہا ،کے ایس ای100انڈیکس29ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی گرتے ہوئے 664.44پوائنٹس کی کمی سے 28764.63پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ 68.38فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی سرمایہ کاروں کو 103 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔ کاروباری حجم بھی صرف6کروڑ52لاکھ12ہزار شیئرز کے لین دین تک محدود رہا ۔ گزشتہ روزجمعہ کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔اور کشمیر کے حوالے
مزید پڑھیے


قفس بند کشمیر

جمعه 16  اگست 2019ء
بھارت کے چار ممتاز صحافیوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے حالیہ دنوں مقبوضہ کشمیرکا دورہ کیا۔ دورہ کرنے والے وفد میں اکانومسٹ سے وابستہ جین ڈیریز‘ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسٹ ‘ لینینسٹ)کی رہنما کویتا کرشن، آل انڈیا ڈیمو کریٹک ویمن ایسوسی ایشن کی میمونہ مُلا اور نیشنل الائنس آف پیپلز موومنٹس کے ومل بھائی شامل تھے۔ ان لوگوں نے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے دوران جو کچھ دیکھا اور کشمیری عوام میں غصے کی شدت کو جس طرح محسوس کیا اسے ایک رپورٹ کی صورت میں ترتیب دیا۔14اگست کے روز انہوں نے نئی دہلی پریس کلب میں یہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں