Common frontend top

سپیشل رپورٹ


مودی سرکار کا دبائو، مقبوضہ کشمیر لاک ڈائون کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی

بدھ 14  اگست 2019ء
نئی دہلی، سرینگر (نیوزایجنسیاں )بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کے دباؤپر مقبوضہ کشمیر لاک ڈاؤن کیخلاف درخواست کی سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔ انڈین کانگریس کے تحسین پوناوالا نے بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاؤن کیخلاف درخواست دائر کی تھی لیکن مودی سرکار کے دباؤ میں آکر بھارتی سپریم کورٹ نے درخواست کی سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی ہے ۔ درخواست کی سماعت جسٹس ارون مشرا، جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس اجے رستوگی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی ۔بھارتی اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ مقبوضہ وادی میں خون
مزید پڑھیے


اسحاق ڈار،دیگر کے دوروں پر 40لاکھ کی غیر قانونی ادا ئیگی :حکومت کا کارروائی سے احتراز

هفته 10  اگست 2019ء
اسلام آباد(اظہر جتوئی) مسلم لیگ ن کی سابق حکومت کے دوران بیرون ممالک روڈ شوز کیلئے جوائنٹ لیڈرز منیجرزکی خدمات حاصل کرنے کے باوجود سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق سیکرٹری خزانہ کے بیرون ملک دوروں پر40لاکھ سے زائد کے اخراجات کی غیر قانونی ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے ۔وزارت خزانہ نے ذمہ دار افسران اور سابق حکمرانوں کیخلاف کارروائی کے بجائے چپ سادھ لی۔دستاویزات کے مطابق سابق دور حکومت میں جب اسحاق ڈار وزیر خزانہ تھے اس وقت بیرون ملک روڈ شوز کیلئے جوائنٹ لیڈرز منیجرز بینک آف امریکہ،میرل لینچ،بارکلے بینک، سٹی گورپ گلوبل مارکیٹس لمیٹڈ،اور ڈوئچے بینک
مزید پڑھیے


خلاف ضابطہ تقرریاں روحیل قدوائی جی ایم اوجی ڈی سی ،مرید راہیمون ڈی جی نیپرا تعینات

بدھ 07  اگست 2019ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی) وزیراعظم عمران خان کی سرکاری کارپوریشنز اور اداروں میں اقربا پروری کے خاتمے اور میرٹ کی بالادستی کی کاوشوں کو سخت دھچکا لگا ہے ۔ وزیراعظم آفس میں تعینات ڈپٹی سیکرٹری روحیل عزیز قدوائی کو خلاف ضابطہ اوجی ڈی سی ایل میں جنرل منیجر سروسز ڈائریکٹوریٹ تعینات کردیا گیا ہے ۔ ایم ڈی سوئی نادرن کی تعیناتی کیلئے 24مارچ کو جاری اشتہار منسوخ کرکے تعلیمی قابلیت کی شرط تبدیل کرکے دوبارہ درخواستیں طلب کرلی گئیں ہیں۔ تعلیمی قابلیت کی شرط اور 24مارچ کو جاری اشتہار منسوخ کرنے کا مقصد من پسند شخص کو تقرری کے عمل
مزید پڑھیے


پی ایم ڈی سی 2بااثر ممبران کے ہاتھوں یرغمال ؛من پسند کالجز کی مثبت رپورٹ دینے لگے

منگل 06  اگست 2019ء
اسلام آباد ( جہانگیر منہاس) ملک بھر میں 160 سے زائد سرکاری و پرائیوٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں کو ریگولیٹ کرنے والا ادارہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی) کو دو ممبران نے یرغمال بنا رکھا ہے جبکہ 17 رکنی کونسل میں مذکورہ دو با اثرممبران نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے سلیبس سمیت کالجوں کے معائنہ اور خصوصا طلبا و طالبات کے لئے سیٹیں بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق صدارتی آرڈیننس کے تحت بننے والی (پی ایم ڈی سی )کونسل ملک بھر میں طب کے نصاب میں
مزید پڑھیے


کرتار پور راہداری : ویزاکے بجائے کارڈپربھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد پر اتفاق

پیر 05  اگست 2019ء
لاہور(رپورٹ: قاضی ندیم اقبال)کرتار پور راہداری کے معاملات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے کہ ویزا کے بجائے راہداری کارڈپرروزانہ کی بنیاد پر 5ہزار سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد پر دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے ۔تاہم یاترا فیس اور پروٹوکول کے دیگر خدوخال آئندہ میٹنگ میں طے ہونے کی قوی توقع ہے ۔معتبر اور مصدقہ ذرائع کے مطابق کرتار پور راہداری کا سول ورکس فنشنگ کے مراحل میں داخل ہو گیا جو کہ شیڈول کے مطابق مکمل ہو جائیگا۔ کرتار پور راہداری کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کے مابین یہ بات تقریباً فائنل ہو چکی ہے کہ
مزید پڑھیے



نیب زائد اثاثوں پر حکومتی شخصیات کیخلاف کارروائی سے گریزاں

هفته 03  اگست 2019ء
اسلام آباد(قاسم نواز عباسی)قومی احتساب بیورو(نیب) حکومتی شخصیات کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور کرپشن سے بنائے گئے اثاثوں کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہے ۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار کیخلاف آمدن سے زائداثاثوں کی تصدیق ہونے کے باوجود نیب تاحال تحقیقات آگے نہیں بڑھا سکا۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیب ملتان نے جون 2018ء میں خسرو بختیار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی شکایت پر انکوائری شروع کی تھیں اور چھان بین کر نے کے بعد دسمبر 2018 ئمیں رپورٹ نیب ہیڈکواٹرز کو بھیجوا دی تھی۔ نیب ملتان کی انکوائری رپورٹ میں بتایا
مزید پڑھیے


جیلوں کی نگرانی کیلئے صوبائی،ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کر نیکی سفارش

جمعه 02  اگست 2019ء
اسلام آباد(غلام نبی یوسف زئی)وفاقی محتسب نے جیل اصلاحات پررپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے جس میں ملک بھرکی جیلوں کی نگرانی کیلئے صوبائی اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ جمع کرائی گئی تیسری سہ ماہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی محتسب طاہر شہباز نے متعلقہ اداروں ،سرکاری افسران اور تنظیموں سے ملاقاتیں کرکے جیل اصلاحات کیلئے جامع پلان مرتب کیا ہے ۔رپورٹ میں جیلوں کے اچانک دورے کرنے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ اور صوبائی محکمہ داخلہ کے سینئر افسران کو بطور فوکل پرسن مقرر کرنے اورجیلوں پر قیدیوں کا
مزید پڑھیے


11 محکموں میں 900 ارب کرپشن: سندھ: 40 بیوروکریٹس ،21 سیاستدانوں کی گرفتاری کی تیاری

جمعرات 01  اگست 2019ء
کراچی (ایس ایم امین)نیب سندھ کے 11 محکموں میں 900 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے سرگرم ہوگئی،چیئرمین نیب کی جانب سے کیس جلد نمٹانے کا ٹاسک ملنے کے بعدصوبہ میں 40 موجودہ اورسابق بیوروکریٹس اور21 سیاستدانوں کی گرفتاری کے لیے تیاری شروع کردی ۔ چیئرمین نیب کی جانب سے کرپشن کیسزجلد نمٹانے کی ہدایت ملنے کے بعد نیب کے انٹیلی جنس یونٹ کومتحرک ہوگیا اورجعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہونے والوں کوفوری اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔نیب سندھ کے معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے محکمہ بلدیات، خزانہ، تعلیم،
مزید پڑھیے


صدر کے گفٹ اینڈانٹرٹینمنٹ فنڈز بحال کرنے کی سمری مسترد

بدھ 31 جولائی 2019ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی) وزیراعظم عمران خان نے صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے گفٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ اور صوابدیدی فنڈز پر عائد پابندی سے استثنیٰ کی سمری مسترد کردی ہے ۔ وزیراعظم نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کردی۔ ماضی میں گفٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ فنڈز کی وجہ سے قومی خزانے سے اربوں روپے کا ضیاع ہوا۔مالی مشکلات کے دوران قومی خزانہ اضافی اخراجات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ایوان صدر کے مطالبے پروزارت خزانہ کی ارسال کی گئی سمری گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئی جس میں خصوصی
مزید پڑھیے


انصاف کرنا بڑی ذمہ داری،ہمیں کسی بھی دباو کا شکار نہیں ہونا چاہئے :چیف جسٹس

منگل 30 جولائی 2019ء
اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں جنوری میں 42 ہزار 500 کیس زیر التوا تھے ، اڑھائی ہزار مقدمات کم ہوگئے ہیں،انشاء اﷲ یہ زیر التوا مقدمات میں اور بھی کمی آئے گی،ٹکرے ٹکرے کر کے کیس چلانا مناسب عمل نہیں ،دلائل سنیں اور فیصلہ کر دیں، محنت سے کام کریں اﷲ بہت اجر دے گا، کسی سے گھبرانا نہیں ، ڈرنا نہیں۔ پیر کو یہاں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فوری اور سستے انصاف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہائی
مزید پڑھیے








اہم خبریں