Common frontend top

سپیشل رپورٹ


پاکستان کا واہگہ کے راستے افغانستان بھارت تجارت سے پھرانکار

هفته 29 جون 2019ء
اسلام آباد(اظہر جتوئی)پاکستان نے ایک مرتبہ پھر افغانستان کو واہگہ بارڈر سے بھارتی اشیا لانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا،جبکہ دوطرفہ تجارت کے فروغ اور بڑی تیزی سے انٹرا ٹریڈ کم ہونے کی وجوہات کو روکنے کیلئے افغانستان سے پاکستان کی مصنوعات کی منفی لسٹ اور پاکستان افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ کو ازسرنو جائزہ لینے کا مطالبہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سیاسی تنازعات ،سرحدوں پرکشیدگی اور بارڈرز کی بندش سے پاکستان کی افغانستان کو برآمدات میں ڈیرہ کھرب روپے کی کمی واقع ہوگئی،دستاویزات کے مطابق 2010-11 میں پاکستان کی افغانستان کو برآمدات دو کھرب 70 ارب روپے سے
مزید پڑھیے


مسلم لیگ (ن ) اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن سے ہاتھ کر گئیں

جمعرات 27 جون 2019ء
لاہور(رانا محمدعظیم ) مسلم لیگ (ن ) اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن سے ہاتھ کر گئیں ۔مولانا فضل الرحمن کی خواہش اور منصوبہ بندی کے مطابق اے پی سی میں ایک بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔مولانا فضل الرحمن حکومت کے فوری خاتمہ جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کسی صورت میں بھی پارلیمنٹ کے خاتمہ کے حق میں نہیں تھے ۔با وثوق ذرائع کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمن اے پی سی سے پہلے بہت پر امید تھے کہ اس اے پی سی میں جو وہ فیصلے کریں گے اسی پر عملدرآمد کیا جائے گا اور اس ضمن میں اسمبلیوں
مزید پڑھیے


11 کمپنیوں کاگوشواروں کی بنیاد پرخسارے کاغیرقانونی دعویٰ،خزانے کو 26 ارب نقصان

بدھ 26 جون 2019ء
اسلام آباد(اظہر جتوئی)ملک کی 11بڑی کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے غیر قانونی طور پرگزشتہ سال کے دوران خسارہ ظاہر کرکے ٹیکسز کی مد میں قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے ،ایف بی آر نے غلط کلیم کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔دستاویزات کے مطابق کراچی لارج ٹیکس یونٹ کی 11 کمپنیوں نے غیر قانونی طور پر ریٹرنز کی بنیاد پر سابقہ سال کے نقصانات کا کلیم کر دیاتاہم اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ ان کمپنیوں کے پاس سابقہ سالوں کے نقصانات کی تفصیلات دستیاب نہیں ، کمپنیوں نے
مزید پڑھیے


500ٹاپ ٹیکس ڈیفالٹرزکی فہرست تیار، ایمنسٹی سکیم کے خاتمے پرکارروائی

پیر 24 جون 2019ء
اسلام آباد(اظہر جتوئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر سے ٹاپ 500 ٹیکس ڈیفالٹرز کی لسٹیں فائنل کرلی ہیں جو اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں،ذرائع کے مطابق اسوقت ملک میں 14 ریجنل ٹیکس دفاتر ہیں،ایف بی آرنے اسلام آباد، لاہور، کراچی ، فیصل آباداورپشاور سمیت 10 بڑے ریجنل ٹیکس دفاتر سے ٹاپ 50 ٹیکس ڈیفالٹرز کے نام طلب کئے تھے ،اس طرح مجموعی طورپر 500 ٹیکس ڈیفالٹرز کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی۔ ان میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کی بڑی تعداد شامل ہے ۔ذرائع کے مطابق ایمنسٹی سکیم کے ذریعے بار بار ٹیکس ڈیفالٹرز کو
مزید پڑھیے


احتساب سے متعلق بیان،چیئرمین نیب کی فواد چودھری کیخلاف کارروائی کی ہدایت

هفته 22 جون 2019ء
اسلام آباد(نامہ نگار،92نیوز رپورٹ،این این آئی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے فواد چودھری کے نیب سے متعلق بیان’’ احتساب ہم کر رہے ہیں نیب نہیں‘‘کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ بیان کی مصدقہ کاپی پیمرا سے حاصل کرکے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجیکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا ئے ۔نیب نے کہا فواد چودھری کا بیان حقائق کے منافی ہے جس سے نہ صرف ادارے کا تشخص مجروح ہو ا بلکہ یہ نیب کے ا فسران /اہلکاران ،جو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ
مزید پڑھیے



پشاور موڑ تاا سلام آباد ائیر پورٹ میٹرو ٹریک کی تعمیر میں گھپلے

جمعه 21 جون 2019ء
لاہور(انور حسین سمرائ) پشاور موڑ سے نئے سلام آباد ائیر پورٹ میٹرو بس پراجیکٹ کی آڈٹ رپورٹ میں2 ارب 39کروڑ کی مالی بے ضابطگیوں، مبینہ کرپشن ،غیر معیاری اور ناقص میٹریل کے استعمال، کنٹریکٹر کو اوور پے منٹ اور بلا جواز ادائیگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے جبکہ منصوبہ تاحال مکمل نہ ہوسکا۔ منصوبہ پر جون 2016میں کام شروع کیا گیا اوراسے دسمبر 2017تک مکمل ہونا تھا۔ سابق وزیر اعظم کے احکامات پر قومی ہائی ویزے اتھارٹی نے اس منصوبے کو کم از کم وقت میں مکمل کرنے کیلئے چار پیکجز میں تقسیم کردیا جس میں سے پیکج ون کا
مزید پڑھیے


سینٹ کاکفایت شعاری سے انکار،وزیراعظم ہائوس سے 29گنازائد بجٹ طلب

جمعرات 20 جون 2019ء
اسلام آباد(اظہر جتوئی)سینٹ نے موجودہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے نئے مالی سال 2019-20 کے بجٹ میں فزیکل اثاثہ جات کی مد میں وزیر عظم آفس کے مقابلے میں 29گنا زائد کا بجٹ مانگ لیا،سینٹ سیکرٹریٹ نے آئندہ مالی سال کیلئے کروڑوں روپے کی گاڑیاں اور صرف پودے خریدنے کی مد میں لاکھوں روپے کے فنڈز مانگ لئے ،دستاویزات کے مطابق کفایت شعاری مہم کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے نئے مالی سال 2019-20 کے بجٹ میں کرنٹ اخراجات کے زمرے میں فزیکل اثاثہ جات کی مد میں وزیر اعظم آفس کیلئے صرف 12 لاکھ روپے کی
مزید پڑھیے


زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے بغیر شہباز شریف کی تقریر ،پی پی ناراض

منگل 18 جون 2019ء
لاہور ( رانا محمد عظیم) شہباز شریف کی آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ پورا ہوئے بغیر بجٹ تقریر پر پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت ناراض ہوگئی اور کہا کہ جب تک پروڈکشن آرڈرز جاری نہ ہوتے شہباز شریف کو تقریر نہیں کرنی چاہئے تھی ،شہباز شریف کی تقریر میں زرداری کے پروڈکشن آرڈر کی بات کم اور اپنے دور حکومت کی تعریف زیادہ تھی، لگتا ہے شہباز شریف کسی اور گیم میں ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے اہم رہنمائوں نے لیگی رہنمائوں سے شکوہ کیا اور کہا کہ آئندہ اجلاس میں زرداری کے جب تک پروڈکشن آرڈرز جاری
مزید پڑھیے


نیب افسران کی مراعات،الاؤنسز میں 300فیصداضافہ کی تجویز

پیر 17 جون 2019ء
اسلام آباد(اظہر جتوئی)وفاقی حکومت نے کرپٹ اور بد دیانت افراد کیخلاف فیصلہ کن کارروائی اور قومی دولت کو قومی مجرموں سے واپس لانے کیلئے نیب کے افسران اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں نئے مالی سال 2019-20 ء میںنیب کے افسران و ملازمین کے الاونسزاور مراعات کی مد میں 300 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اعلیٰ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جبکہ گریڈ 17 سے گریڈ 20 کے افسران کی تنخواہوں میں 5 فیصد اور گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کی
مزید پڑھیے


روپیہ رل گیا،ڈالر ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح 157.5 روپے پر پہنچ گیا؛ سونا بھی 2700 روپے فی تولہ مہنگا

هفته 15 جون 2019ء
کراچی (بزنس رپورٹر،این این آئی،صباح نیوز،آ ن لائن) روپیہ رل گیا،ڈالر ملکی تاریخ کی ریکارڈ بلند ترین سطح 157.5 روپے پر پہنچ گیا،ماہ جون میں ملکی قرضوں میں 800ارب کااضاضفہ ہوگیا جبکہ سونا بھی 2700 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا ۔ روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ دن کے آغاز پر فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1.30 روپے اضافہ سے 154.20 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے اضافے کے بعد 154.50
مزید پڑھیے








اہم خبریں