Common frontend top

شکیلہ فاطمہ


نگران وزیر اعظم کا انتظار


اس وقت پاکستان میں جس بات کا سب سے زیادہ چرچا ہے وہ ہے کہ نگران وزیراعظم کون ہو گا۔2023کے الیکشن کے لیے نگران وزیراعظم کا انتخاب ابھی ہونا ہے روایت تو یہ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے لیڈر مل کے نگران وزیراعظم کو نامزد کرتے ہیں لیکن پاکستان میں یہ بہت کم ہو ا ہے، صرف 2018میں شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن کے لیڈر سید خورشید علی شاہ اس بات پہ متفق ہوئے تھے کہ اس بندے کو نگران وزیراعظم لگایا جائے ورنہ یہاں پہ مختلف طریقہ کار کے ذریعے نگران وزیراعظم اور نامزد کیا گیا ہے۔ پاکستان
جمعرات 03  اگست 2023ء مزید پڑھیے

حسرت ان غنچوں پے جو بن کھلے مرجھاگئے

جمعرات 20 جولائی 2023ء
شکیلہ فاطمہ
کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے: جو تری بزم سے نکلا سو پریشاں نکلا آجکل یہی حالت پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر جانے والوں کی ہے۔ جو بھی لوگ پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر گئے ہیں ان کا برا حال ہے ۔ حلقے کے لوگ نالاں ہیں۔ کارکن ان کا ساتھ نہیں دے رہے۔ دوسری جماعتوں میں ان کی جگہ نہیں بن رہی۔ پاکستان تحریک انصاف کے منحرفین کے دو ایڈیشن آچکے ہیں۔ جہانگیر ترین کی استحکام پارٹی اپنے بننے کے بعد جلد ہی استحکام کھو بیٹھی ہے۔ اس پارٹی کی مثال اس فلم کی تھی جس میں
مزید پڑھیے


پاکستان میں ایک اور سیلاب کا خدشہ

جمعرات 13 جولائی 2023ء
شکیلہ فاطمہ
پاکستان کے لوگ کبھی بھی 2022کو نہیں بھول سکتے ۔اس سال پاکستان نے اپنی تاریخ کا بدترین سیلاب دیکھا۔14جون 2022سے اکتوبر 2022تک سیلاب سے 1739افراد کی اموات ہوئی۔14اعشاریہ 9ارب ڈالر کا املاک کا نقصان ہوا اور جو معاشی نقصان ہوا اس کا تخمینہ 15اعشاریہ ارب ڈالر کا لگایا گیا۔پاکستان کی اکانومی کا جو نقصان ہوا وہ آنے والے دس سال میں پورا نہیں ہو سکتا۔ ملک کا آدھا سے زائد انفرا سٹرکچر مکمل تباہ ہو گیا۔ سڑکیں ٹوٹ گئیں۔ عمارات ختم ہو گئیں، بہت سے سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کی عمارات ناکارہ ہو گئیں۔یہ سیلاب دنیا کے خطرناک سیلابوں
مزید پڑھیے


خوابوں اورکتابوں کی باتیں

جمعرات 06 جولائی 2023ء
شکیلہ فاطمہ
قوم کو مبارک ہو۔ حکومت نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ ملک میں توانائی کا بحران ہے۔ ورنہ ہم تو حکومت کی ہربات انکھیں بند کر کے مان لیتے ہیں۔چاہے پنکھا بند ہو۔ جب حکومت کہتی ہے ملک میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہے ہم مان لیتے ہیں کہ ہمارا پنکھا ریسٹ کر رہا ہے۔ بجلی کی موٹر کا موڈ چلنے کا نہیں ہے۔وہ تو ایک گھنٹے کی ریسٹ کے بعد پنکھا خود بخود چل جاتا ہے اور پانی کا پمپ بھی پانی دینے لگتا ہے۔ خوشخبری یہ ہے حکومت نے 438ارب روپے کی بچت کا پروگرام بنا
مزید پڑھیے


الیکشن کب ہونگے

جمعرات 29 جون 2023ء
شکیلہ فاطمہ
صوبہ پنجاب کا بجٹ آچکا ہے۔بجٹ میں وہ سب کچھ ہے جو ایک منتخب حکومت کرتی ہے۔ عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ نگران حکومت صرف حکومت کے روز مرہ کے کام دیکھتی ہے۔ وہ دیرپا اقدامات سے گریز کرتی ہے اور ایسے فیصلے نہیں کرتی جس سے پالیسی سازی کا گمان ہو۔ مگر پنجاب حکومت کابجٹ دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ صورتحال بالکل نہیں ہے۔ حکومت نے کچھ پرانے ٹیکس ختم کئے ہیں۔صحافیوں کے لئے کافی مراعات کا اعلان کیا ہے۔ ترقیاتی بجٹ بڑی بھاری مقدار میں رکھے گئے اور
مزید پڑھیے



پاکستان میں صحت کی سہولیات

جمعرات 22 جون 2023ء
شکیلہ فاطمہ
کسی بھی انسان کے لئے سب سے ضروری چیز صحت ہے۔ ایک انسان مالی طور پر کتنا ہی خوشحال کیوں نہ ہو .اگر وہ صحت مند نہیں ہے تو سب مال ودولت اسکے لئے بے کار ہے۔ فرض کریں ایک انسان مٹھائی کی سب سے اچھی دکان پر بیٹھا ہے اور وہ شوگر کا مریض ہے تو مٹھائی کی یہ دکان اس کے لئے بے کار ہے۔ اگر ایک شخص بھوکا ہے تو وہ اس وقت پریشان ہوگا جب وہ بھوکا ہوگا۔ کھانا کھانے کے بعد وہ بے فکر ہو جاتا ہے مگر ایک مریض ہر پل بے چین
مزید پڑھیے


یہ ایک الیکشن بجٹ !!

بدھ 14 جون 2023ء
شکیلہ فاطمہ
وفاقی بجٹ 2023-24 آ چکا ۔ اس بجٹ سے ملک کی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے، یہ ایک الگ بات ہے۔ اس بجٹ سے ایک بات طے ہے کہ یہ سال الیکشن کا سال ہے۔بجٹ کو دیکھ کر لگتا ہے یہ ایک الیکشن بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں وہ سب باتیں شامل ہیں جو ایک الیکشن بجٹ میں شامل ہوتی ہیں اور وہ سب باتیں غائب ہیں جو آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لئے ضروری تھیں۔ یہ بجٹ سبسیڈیز سے بھرا پڑا ہے۔ اس بجٹ سے یہ بھی ثابت ہوتا
مزید پڑھیے


اڑان بھرنے کا موسم!!

بدھ 07 جون 2023ء
شکیلہ فاطمہ
یہ وقت پاکستان تحریک انصاف پر بہت بھاری ہے۔ آئے دن پریس کانفرنس ہوتی ہے اور کوئی ناں کوئی ایم این اے یا ایم پی اے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہے۔ کسی کسی دن تو کئی کئی پریس کانفرنسیں ہو جاتی ہیں۔ سندھ، کے پی کے ، پنجاب ہر جگہ سے پاکستان تحریک انصاف سے لاتعلقی اور سیاست سے علیحدگی کے اعلان ہوتے ہیں۔ پرویز خٹک چلے گئے، شیریں مزاری اور چوہدری فواد نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب کے سابق وزیر اعلی عثمان بزدار نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ
مزید پڑھیے


دو ملک-ایک کہانی

جمعرات 01 جون 2023ء
شکیلہ فاطمہ
ترکی ایک ایسا ملک ہے جو کبھی غلام نہیں رہا۔ ترک ہمیشہ حکومت کرتے رہے ہیں۔ ایک وقت تھا جب عباسی خلافت اپنے عروج پے تھی۔ اس وقت بھی اصل قوت ترک افواج کے پاس تھی۔بعد میں خوارزم شاہی اور سلجوقی سلاطین نے تاریخ میں بڑا نام کمایا- عثمانی سلطنت ترکوں کے عروج کی داستان ہے جب ترک اقتدار تین بر اعظموں پر پھیلا ہوا تھا۔ ایشیا، یورپ اور افریقہ تک ترکوں کا راج تھا۔ پہلی جنگ عظیم میں وقتی طور پر ترکوں کو شکست ہوئی اور مفتوحہ علاقے انکے ہاتھ سے نکل گئے۔کمال اتا ترک کی قیادت میں
مزید پڑھیے


تصویر کے رخ

جمعرات 25 مئی 2023ء
شکیلہ فاطمہ
میڈیا میرے سامنے تصویر کا ایک رخ پیش کر رہا ہے۔عمران خان کے خلاف کئی مقدمات ہیں۔ عمران خان کسی وقت بھی گرفتار ہو سکتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف چند دن کی مہمان ہیں۔ کبوتر چھتری سے اڑنا شروع ہو گئے ہیں۔ اب کس چھتری پر بیٹھتے ہیں ابھی عالم غائب میں ہے۔ جس چھتری پر بیٹھیں گے اس سے ظاہر ہو جائے گا ہوا کا رخ کس طرف کا ہے۔ اب کبوتر مشرق کی طرف جاتے ہیں یا جنوب کی طرف اس بات کا اشارہ شمال سے ملے گا۔ قطبی ستارہ بتائے گا کہ اس
مزید پڑھیے








اہم خبریں