Common frontend top

شیراز خان


پاکستانی کشمیر توجہ چاہتا ہے


آزاد کشمیر جسے عرف عام میں آزادی کا بیس کیمپ کہا جاتا ہے ماضی قریب میں برطانیہ یورپ اور امریکہ سے جب پارلیمانی وفود کو مظفرآباد براستہ اسلام آباد کا دورہ کروایا جاتا تو ائیرپورٹ سے سیدھا پروٹوکول میں لے جا کر اسلام آباد کے اعلیٰ ہوٹلمیں ٹھہرایا جاتا، وہاں پر کشمیر کی مناسبت سے کوئی چھوٹی موٹی تقریب یا سیمنار منعقد کروا کر گھنٹوں انگریزی میں انہیں تقریریں سنائی جاتی تھیں ارباب اختیار سے ملاقاتیں، مار گلہ اور گرد و نواح کی سیر کروائی جاتی پھر مظفرآباد لیجایا جاتا جہاں وہ ریاستی مہمان ہوتے صدر اور وزیراعظم سے
جمعرات 18 اپریل 2024ء مزید پڑھیے

’’جناب کراچی میں یہ کیا ہورہا ہے‘‘

بدھ 10 اپریل 2024ء
شیراز خان
لگتا ہے قبرستان ہمارے ہی خاندان کے لئے بنا ہے۔ دو دن پہلے باپ کو دفنا کر آیا ہوں، اب میرے نوجوان بیٹے کو نقدی اور موبائل چھیننے والوں نے قتل کردیا ہے۔ کراچی کا ایک تاجر زمین پر پڑا ایڑیاں رگڑ رگڑ کر زار و قطار رو رہا تھا اور اسکے نوجوان بیٹے کی لاش خون میں لت پت سامنے پڑی تھی۔ شب قدر کی رات یہ ویڈیو کسی جاننے والے نے کراچی سے مجھے بھیجی ہے۔ حالیہ جرائم اور قتل و غارت گری کی یہ وارداتیں کون کررہا ہے، میں نے جب اس پر اپنے کراچی میں
مزید پڑھیے


’’مسلمانوں کے باہم حقوق‘‘

جمعه 05 اپریل 2024ء
شیراز خان
دین اسلام میں حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کو پورا کرنے کی تلقین کی گئی ہے ہم کلمہ گو مسلمان حقوق اللہ کا تو اہتمام کرتے ہیں، الحمدللہ نماز روزہ حج اور زکوۃ میں بھرپور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن حقوق العباد کے معاملے میں اکثریت اس کی قطعاً کوئی پرواہ نہیں کرتی حالانکہ اللہ کے بندوں پر حقوق کا مسئلہ تو اللہ تعالیٰ رب العالمین ذوالجلال کے اپنے سپرد ہے ،جو اپنی عبادات میں کمی کوتاہیوں کو پچھتاوے اور استغفار کے بعد معافی تلافی کردے گا لیکن بندوں کے حقوق پورے نہ کرنے کی سزا
مزید پڑھیے


اخلاقی قدروں کی اہمیت!!

اتوار 24 مارچ 2024ء
شیراز خان
راولپنڈی کی ایک عالیشان جامع مسجد میں فجر کی نماز کے بعد خطیب امام فرمانے لگے بظاہر ہمارا ملک تو اسلامی ہے لیکن کیا ستم ظریفی ہے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں PSL منعقد ہو رہا ہے۔ امام صاحب نے اپنی ذاتی کیفیت بھی بیان کی کہ کس طرح نوجوان رات کو مسجد کے احاطے میں کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اور گیند کس طرح مسجد کے در و دیوار کو لگتی رہی ۔ مسجد تو اللہ کا گھر ،عبادت اور احترام کی جگہ ہوتی ہے جبکہ موٹرسائیکلوں کے سائلنسر نکال نوجوان دوسروں کی نیندیں حرام کرتے رہتے
مزید پڑھیے


شہر خموشاں کی خبریں

جمعرات 14 مارچ 2024ء
شیراز خان
پاکستان اور پھر لندن میں عرصہ دراز تک جرنلزم سے منسلک رہنے والے ہمارے ساتھی وقار زیدی جوانی میں ہی سب کو چھوڑ کر وہاں چلے گئے جہاں سے کوئی کبھی واپس نہیں آتا۔ بیوہ سمیت چھوٹے چھوٹے تین بچے پسماندگان میں رہ گئے ہیں۔ جنازے اور تدفین پر جہاں عزیز واقارب آئے وہاں صحافیوں کی بھی خاصی تعداد نے شمولیت اختیار کی۔ میرے نزدیک صحافی ہی صحافیوں کی برداری ہوتے ہیں، جنہیں خوشی اور غمی میں اپنے ساتھیوں کی ایسے موقعوں پر سب سے پہلے بڑھ چڑھ کر مدد کرنی چاہیئے لیکن اس کے لئے صحافتی برادری میں
مزید پڑھیے



شادیوں کی رسومات اور عائلی زندگی

بدھ 21 فروری 2024ء
شیراز خان
شادی زندگی کا خوبصورت سفر یا بندھن ہے اور میاں بیوی کی لازوال محبت کا شاخسانہ بھی۔ اپنا گھر بسانے اور گھر کے آنگن میں پھول جیسے ننھے منے بچوں کے ساتھ زندگی کی شروعات کرنے کا بہترین اور احسن طریقہ بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مرد اور عورت کو ایک دوسرے کے لئے پیدا کیا ہر مذہب کے ماننے والوں کے لئے شادیوں کے لئے کچھ اصول وضع کیے گئے ہیں میں نے زندگی کے تقریباً ابتدائی27 سال کشمیر پاکستان کے دیہاتی اور شہری ماحول میں گزارے، پھر برطانیہ و یورپ مڈل ایسٹ اور امریکہ تک کا سفر کیا۔
مزید پڑھیے


انتخابی نتائج میں تبدیلی ،خدشات اور نقصانات

بدھ 14 فروری 2024ء
شیراز خان
8 فروری کے انتخابات کے نتائج کے بارے میں بہت سے حقائق ہیں۔ کچھ کہنے کے لائق اور کچھ نہ کہنے کے لائق ہیں۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا واحد شفاف الیکشن ہے جس کے نتائج کا خاکہ عام آدمی کے زہن میں پہلے سے ہی موجود تھا ایک حْجت پوری کرنی تھی جو تمام ہوئی پولنگ ختم ہونے کے فوری بعد جو نتائج مرتب ہوئے وہ حقائق پر مبنی اور عوامی نتائج تھے پھر نتائج رْک گئے شکوک وشبہات پیدا ہوئے اسی دوران اس کے بعد 9 اور 10 فروری کو جو نتائج مرتب ہوئے وہ سرکاری اور
مزید پڑھیے


کشمیر اور کشمیریت؟؟؟

بدھ 07 فروری 2024ء
شیراز خان
5 فروری ہر سال پاکستان کی عوام، حکومت، سیاسی اور عسکری قیادت یوم یکجہتی کشمیر اس تجدید عہد کے ساتھ منایا گیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔پاکستان کے لئے یوم یکجہتی کشمیر اس اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی نریندرمودی سرکار نے اپنے آئین میں تبدیلی کرکے مقبوضہ کشمیر کی جداگانہ اور خصوصی حیثیت ختم کرکے پوری تحریک آزادی کشمیر پر شب خون مار دیا جبکہ بھارتی عدالت عالیہ نے بھی نریندرمودی حکومت کے فیصلے کی توثیق کردی تھی۔جس سے کشمیر کی تحریک
مزید پڑھیے


حالات کی سنگینی اور خطرات

هفته 13 جنوری 2024ء
شیراز خان
تحریک انصاف کو انتخابی نشان بلا تو مل گیا ہے۔ ہمارے ملک کی کل آبادی250 ملین کے قریب ہے جس کی پارلیمنٹ، عدلیہ انتظامیہ اور ایک مروّجہ آئین موجود ہے۔ چھ لاکھ ریگولر آرمی ہے ملک ایٹمی طاقت ہے۔ مقتدرہ اور عمران خان دونوں کو ایک لائن لگانی ہوگی Enough is Enough۔ پیشاور ہائی کورٹ کا انتخابی نشان کے بارے میں فیصلہ ہو یا پھر منگل والے روز کا سپریم کورٹ کا سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی پھانسی کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ ۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ملک میں دبائو ڈر
مزید پڑھیے


احتساب اور انصاف

جمعرات 07 دسمبر 2023ء
شیراز خان
پاکستان میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کا کردار واضح کرتا ہے کہ کہ نیب پاکستان میں بدعنوانی کو روکنے کے لیے بْری طرح ناکام ہوا ہے حالانکہ قومی احتساب بیورو ( نیب) نہ صرف ملک کے طول و عرض میں پائی جانے والی بدعنوانی اقرباء پروری اور سفارش کی وجہ سے پھیلنے والی تباہی کا قلع قمع کرنے میں ناکام رہا ہے بلکہ سماجی اور معاشی ترقی کے لیے حکومت اور گڈ گورننس کے لئے چیک اینڈ بیلنس کا کردار ادا کرنے میں غیر موثر چلا آرہا ہے بلکہ یہ ادارہ نہایت متنازعہ بلکہ احتساب کے نام پر
مزید پڑھیے








اہم خبریں