Common frontend top

صحت


بارشوں سے ڈینگی مچھر کی افزائش کے خطرات،223مقامات کی نشاندہی

جمعرات 21 مارچ 2019ء
لاہور(سلیمان چودھری ) پنجاب میں موسم سرما کی حالیہ بارشوں سے ڈینگی مچھر کی افزائش کے خطرات بڑھ گئے ،پنجاب کے 6ہائی رسک اضلاع میں 223ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے مقامات پکڑے گئے ہیں، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے تین ماہ گزر جانے کے باوجود ڈینگی ریگولیشن نافذ نہ ہو سکیں ۔ذرائع کے مطابق سپیشل برانچ کی فیلڈ ٹیموں نے 6ہائی رسک اضلا ع کی ایسی جگہوں کی نشاندہی کی جہاں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اور پانی کے ذخیرہ پائے گئے جہاں ڈینگی مچھر کی افزائش ہو سکتی ہیں ۔سرکاری رپورٹ کے مطابق لاہور
مزید پڑھیے


پولیو کا پاکستان سے خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے :ڈپٹی کمشنر

جمعرات 21 مارچ 2019ء
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے،جنرل رپورٹر )ضلعی انتظامیہ لاہورکے زیر اہتمام انسداد پولیو مہم کے حوالے سے گزشتہ روز نجی ہوٹل میں خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ سیمینار میں علماکرام،ڈاکٹرز ، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ،میڈیا کی نمایاں شخصیات اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا پاکستان سے خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ علمائکرام عوام الناس
مزید پڑھیے


پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوند کاری کا دوسرا کامیاب آپریشن

اتوار 17 مارچ 2019ء
لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے پروفیسرڈاکٹر سعود ڈار کی سربراہمی میں جگر کی پیوند کاری کا دوسرا کامیاب آپریشن کرلیا جس میں 18سالہ بیٹے نے اپنی ماں کو جگر عطیہ کیا ہے دونوں ماں بیٹے کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے ۔ ڈاکٹر فیصل ڈار نے ٹیم کے ہمراہ نسیم بی بی کا دس گھنٹے کا طویل آپریشن کیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر سہیل راشد ،ڈاکٹر احسان الحق اور ڈاکٹر یاسر خان شامل ہیں۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈاکٹروں کی ٹیم کو مبارکباد
مزید پڑھیے


جگر کی پیوند کاری،کڈنی اینڈلیور انسٹیٹیوٹ دوسراسرکاری سنٹربن گیا

منگل 12 مارچ 2019ء
لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں پہلا لیور ٹرانسپلانٹ کامیاب ہونے کے بعد پنجاب میں یہ دوسرا سرکاری سنٹر بن گیا ہے ۔سرجن ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کی سربراہی میں 3 رکنی ٹیم نے رحیم یار خان کے 31 سالہ ندیم کا جگر ٹرانسپلانٹ کیا اور آپریشن ساڑھے 12 گھنٹے تک جاری رہا۔ندیم کو اس کی بھانجی نے اپنے جگر کا کچھ حصہ عطیہ کیا ۔شہری ندیم کو اس کی اہلیہ کی بھانجی نے جگر دیا جو موبائل ٹھیک کرنے کا کام کرتا ہے ۔ڈاکٹر فیصل ڈار نے ہسپتال کی انتظامیہ کی کوششوں کے ساتھ جگر
مزید پڑھیے


پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال میں دائمی بیماریوں کی ادویات دینے کا افتتاح

منگل 12 مارچ 2019ء
لاہور(اپنے خبر نگار سے ) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر نے اساتذہ اور ملازمین کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال میں 15 دائمی بیماریوں کی ادویات کی فراہمی کی سہولت فراہم کرنے کا افتتاح کر دیا ہے ۔ اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تحسین ضمیر اور دیگر حکام موجود تھے ۔
مزید پڑھیے



ہیپاٹائٹس سی کی دوا خریدنے کیلئے زائد ریٹ فائنل کرنیکا انکشاف،2افسرفارغ

جمعرات 21 فروری 2019ء
لاہور(سلیمان چودھری )پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام میں ہیپاٹائٹس سی کے ڈیڑھ لاکھ مریضوں کیلئے ادویات خریدنے کیلئے زائد ریٹ فائنل کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔رواں مالی سال میں ادویات گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تقریباً 28فیصد زیادہ ریٹ پر خریدنے کی منظوری دی گئی ہے ۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے پروگرام کے دو افسران کو اس معاملے میں غفلت برتنے پر ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عہدے سے فارغ کر دیا ۔ڈیڑھ لاکھ مریضوں کی ادویات کی خریداری کیلیے پہلا ٹینڈر منسوخ کرتے ہوئے نیا ٹینڈر جاری کر دیا گیا ۔روزنامہ 92نیو ز کو موصول دستاویز
مزید پڑھیے


یاسمین راشد کا پسماندہ علاقوں میں موبائل ڈسپنسری شروع کرنیکا اعلان

اتوار 17 فروری 2019ء
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اوروزیرصنعت اسلم اقبال نے گورنمنٹ عبدالرحیم ہسپتال سوڈیوال کا دورہ کیا ۔وزرا نے شہرکے پسماندہ علاقوں میں موبائل ڈسپنسری شروع کرنیکااعلان بھی کیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت شہریوں کو صحت کی سہولیات گھر کی دہلیز پرپہنچانے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے ۔ تین موبائل ڈسپنسریاں لاہورپہنچ گئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ لاہورمیں پولیو کے مریض بچے کا سامنے آنا تشویشناک ہے ۔وزیر صنعت اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کا سامنا ہے ۔ادھر پنجاب
مزید پڑھیے


سندھ میں ڈاکٹرزکی بے حسی جاری،خاتون سمیت مزید 2مریض جاں بحق

هفته 16 فروری 2019ء
کراچی،دادو،گھوٹکی،خیرپورناتھن شاہ (نمائندہ 92 نیوز، نمائندگان) کراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی جمعہ کو تیسرے روزبھی ہڑتال جاری رہی۔درد کے مارے لوگ ہسپتالوں میں علاج کیلئے دربدر پھرتے رہے ،مگر بے حس مسیحاؤں کو تڑپتے ہوئے مریضوں پر کوئی رحم نہ آیا، ینگ ڈاکٹرز کی بے حسی خاتون سمیت دو مریضوں کو زندگی سے محروم کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں ڈاکٹرز اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز نے اوپی ڈی اور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ جاری رکھا۔ محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹروں کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے ۔ دادو کے ہسپتال میں
مزید پڑھیے


ساہیوال : پہلی مرتبہ کولہے کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن

جمعه 15 فروری 2019ء
ساہیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ساہیوال کی میڈیکل تاریخ میں پہلی بار 70سالہ مریض کے کولہے کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن کیا گیاہے جس سے ٹیچنگ ہسپتال میں مزید پیچیدہ آپریشنز کرنیکی راہ ہموار ہوگئی ہے ، پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے بتایا کہ ہسپتال میں میڈیکل کی جدید سہولیات کی دستیابی کو مرحلہ وار یقینی بنایا جا رہا ہے ۔
مزید پڑھیے


سابق حکومت نے جعلی صحت کارڈ تقسیم کئے :یاسمین راشد

جمعرات 14 فروری 2019ء
ملتان(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کا اجرا جنوبی پنجاب سے کیا جائے گا ۔سابقہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے ساتھ زیادتی کی اور جعلی صحت کارڈ جاری کر دئیے ۔تحریک انصاف کی حکومت میں صحت کارڈ نہ صرف اصلی ہوں گے بلکہ غربت کی لکیر سے نیچے گزارہ کرنے والے 45 فیصد لوگ اس سے مستفید ہوں گے ۔شہباز شریف کی خراب کارکردگی کے باعث میں سابقہ چیف جسٹس سے روز بے عزت ہوتی تھی۔ سرکٹ ہاوس میں پریس بریفنگ کے دوران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا
مزید پڑھیے








اہم خبریں