Common frontend top

صحت


سینٹ کمیٹی صحت نے ادویات قیمتوں میں15فیصداضافہ مستردکردیا:ذیلی کمیٹی کاپارلیمنٹ کوپلاسٹک بیگ فری کرنیکافیصلہ

جمعرات 14 فروری 2019ء
اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر)سینٹ قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت نے ادویات قیمتوں میں15 فیصد سے زائد اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈریپ سے تمام کمپنیوں کی لسٹیں طلب کرلی ہیں،کمیٹی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے وزارت کی جانب سے کابینہ کو دی گئی بریفنگ بھی طلب کر لی جبکہ آئی جی اسلام آباد نے تعلیمی اداروں میں نشہ آور ادویات کی فراہمی میں میڈیکل سٹورز کو قصور وار ٹھہرا دیا ۔ کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کے صدارتی آرڈریننس میں ترمیم کرنے کیلئے وزارت ہیلتھ کو سفارش کردی کہ
مزید پڑھیے


صحت انصاف کارڈ کا اجراء کم آمدنی والے طبقے کا بنیادی حق ہے :اسد کھوکھر

منگل 12 فروری 2019ء
مانگامنڈی( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد کھوکھر نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کا اجراء کم آمدنی والے طبقے کا بنیادی حق ہے ۔جس سے غریب طبقہ کو اپنے علاج معالجے کیلئے بہتر سہولیات ملتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ پی پی 168میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا مقصد کرپشن پر کنٹرول کرنا تھا۔اداروں میں 70 فیصد کرپشن کا خاتمہ ہوچکا ہے ۔تاہم نچلی سطح پر مسائل ابھی بھی موجود ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ انشاء اﷲ حل
مزید پڑھیے


عمران کی کینسر کے مریضوں کیلئے کوششیں قابل قدر ہیں:جرمن سفیر

جمعرات 07 فروری 2019ء
لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان میں متعین جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کی کینسر کے مریضوں کے لیے کی گئیں کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کینسر کے مریضوں کے لیے عمران خان کی جانب سے کی جانے والی کوششیں قابلِ تعریف،قابل قدر ہیں ۔ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا''اس ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر میرا دل ان تمام کے مریضوں کے ساتھ ہے جو کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہیں ۔تمام ایسے مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات ضرور ملنی چاہییں ۔اس
مزید پڑھیے


ملک میں گردے ناکارہ ہونے کی بیماری عام ہونے لگی،سالانہ 20ہزار اموات

جمعرات 07 فروری 2019ء
اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان میں گردے ناکارہ ہونے کی بیماری عام ہونے لگی، گردوں کی بیماری کے باعث ملک میں سالانہ 20ہزار افراد کی اموات ہوتی ہیں۔ گردے ناکارہ ہونے کے باعث اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں واقع ڈائیلسز یونٹ میں گزشتہ 5برس کے دوران کل 72294 مرتبہ مریضوں کے ڈائیلسز کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیے


صحت ایمرجنسی کاپول کھل گیا،7لاکھ 84ہزار آبادی کے کوہستان کیلئے صرف15ڈاکٹر

بدھ 06 فروری 2019ء
پشاور(تیمور خان)خیبر پختونخوا کے دور دراز اضلاع کے ہسپتالوں میں موجود سہولیات نے صوبائی حکومت کی 5سالہ صحت ایمرجنسی کا پول کھول دیا ، 784711نفوس پرمشتمل کوہستان ریجن کے 2 ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتالوں،38بنیادی مراکز صحت اور 3رول ہیلتھ سنٹرز میں مجموعی طور پر 15ڈاکٹرزتعینات ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کوہستان اپر، لوئر اور کولائی پالس اضلاع میں تعینات 15ڈاکٹرز میں سے 13میڈیکل آفیسرز اور 2ڈینٹل سرجنز ہیں، پورے ریجن میں کوئی سرجن یاگائنی سپیشلسٹ تک موجود نہیں ۔ صوبائی حکومت نے مذکورہ ریجن کے رہائشیوں کیلئے 5ڈاکٹرز کی آسامیاں مختص کرنے کی سفارش کی ہے جس میں سے 4میڈیکل
مزید پڑھیے



ادویات عدم فراہمی شکایات: سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرکا 7ہسپتالوں کادورہ،ریکارڈ ضبط

منگل 05 فروری 2019ء
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہماری 42 فیصدآبادی غربت کی سطح سے نیچے رہتی ہے ۔ پہلے مرحلے میں ہم یہ کارڈ ڈی جی خان، راجن پور ، ملتان اورمظفر گڑھ سے شروع کررہے ہیں اس کے بعد ان کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک پھیلایاجائے گا۔ ہم نے بجٹ کے اندر ا ن کارڈ ز کے لئے پیسے رکھے ہیں ہماری سٹیٹ لائف کے ساتھ ڈیل ہوگئی ہے پہلے مرحلے میں چار اضلاع بعد میں پنجاب کے 36 اضلاع تک یہ پھیلائیں گے ۔پروگرام دی لاسٹ آور میں میزبان مہرین سبطین سے
مزید پڑھیے


صحت کارڈ کا دائرہ کار36اضلاع تک پھیلائیں گے :یاسمین راشد

منگل 05 فروری 2019ء
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہماری 42 فیصدآبادی غربت کی سطح سے نیچے رہتی ہے ۔ پہلے مرحلے میں ہم یہ کارڈ ڈی جی خان، راجن پور ، ملتان اورمظفر گڑھ سے شروع کررہے ہیں اس کے بعد ان کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک پھیلایاجائے گا۔ ہم نے بجٹ کے اندر ا ن کارڈ ز کے لئے پیسے رکھے ہیں ہماری سٹیٹ لائف کے ساتھ ڈیل ہوگئی ہے پہلے مرحلے میں چار اضلاع بعد میں پنجاب کے 36 اضلاع تک یہ پھیلائیں گے ۔پروگرام دی لاسٹ آور میں میزبان مہرین سبطین سے
مزید پڑھیے


جنرل ہسپتال میں تربیتی ورکشاپ ، ڈاکٹرز کی بڑی تعداد میں شرکت

پیر 04 فروری 2019ء
لاہور(جنرل رپورٹر)پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے ہیلتھ ایجوکیشن پروگرام کے تحت نوجوان ڈاکٹروں کو مستقبل میں طبی چیلنجز سے نمٹنے اور کوالٹی ہیلتھ کئیر کو یقینی بنانے کیلئے لاہور جنرل ہسپتال میں ایک ہی دن میں چار شعبوں میں تربیتی ورکشاپس کا منعقد ہوئیں جن میں امراض چشم ،بچگان، ریڈیا لوجی اور گائنی شامل ہیں ، تربیتی ورکشاپس میں ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہیں پروفیسر ز صاحبان نے متعلقہ شعبوں میں مرض کی علامات، پیچیدگیوں اور جدید طریقہ علاج و ریسرچ کی اہمیت سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ
مزید پڑھیے


جنا ح ہسپتال میں ایم آر آئی مشین ٹھیک نہ ہو سکی ، مریض پریشان

پیر 04 فروری 2019ء
لاہور(جنرل رپورٹر)جناح ہسپتال کی انتظامی غفلت کی انتہاء ہو گئی ۔ کئی ماہ گزر جانے کے باوجود ہسپتال میں نصب ایم آر آئی مشین کی مرمت نہ ہوسکی۔مشین کی مرمت کرنے والے کمپنی ہسپتال انتظامیہ کی شکایت سننے سے انکاری ہے اور انتظامیہ نے ابھی تک اس کے خلاف کوئی ایکشن ہی نہیں لیا ۔ ہسپتال انتظامیہ نے اپنی بے بسی کے حوالے سے سیکرٹری سیپشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن کو آگاہ کر دیا ۔ذرائع کے مطابق 2008ء میں جناح ہسپتال میں ایم آر آئی مشین نصب کی گئی ۔2017ء تک جس کمپنی نے اس کی تنصیب کی اس کے
مزید پڑھیے


صحت سہولت پروگرام،سٹیٹ لائف انشورنس سے معاہدہ

جمعرات 31 جنوری 2019ء
اسلام آباد(خبرنگار خصوصی )پاکستان کے تمام اضلاع میں صحت سہولت پروگرام پر عمل درآمد کے لیے وزارت قومی صحت اور پاکستان سٹیٹ لائف انشورنس کے مابین معاہدے پر دستخط ہوئے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ اس سکیم کے تحت غریب اور پسماندہ اور پسے ہوئے طبقات کے لیے صحت کی سہولیات میں بہتری آئے گی اور اندازہ کے مطابق غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے 15 ملین خاندان(تقریباً 9 کروڑ افراد) اس سکیم سے مستفید ہوں گے ۔ صحت سہولت پروگرام کے تحت خاندانوں کو پینل پر موجود ہسپتالوں
مزید پڑھیے








اہم خبریں