Common frontend top

صحت


اضلاع میں ہیلتھ کونسلز کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے : وزیر صحت

جمعه 30 نومبر 2018ء
لاہور (جنرل رپورٹر) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ضلع اور تحصیل ہسپتالوں میں حاضری کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔بغیر اطلاع کے غیر حاضر ہونے کے رجحان کی سو فیصد حوصلہ شکنی کی جائے ۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار پرائمری اور سیکنڈری طبی مراکز پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے ۔صوبہ بھر کے سی ای اوز ہیلتھ کے اجلاس کی بذریعہ ویڈیو لنک صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حاضری کے بائیومیٹرک سسٹم میں کوئی خرابی ہو تو فوری درست کرائی جائے ۔
مزید پڑھیے


سینٹ کمیٹی:اعضا کی پیوندکاری کا ترمیمی بل منظور،پاکستان پوسٹ کومنافع بخش بنانے کاپلان طلب

جمعرات 29 نومبر 2018ء
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی،وقائع نگار،وقائع نگار خصوصی)سینٹ قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں انسانی اعضاء کی پیوندکاری کا ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، بل کے مطابق رضاکارانہ طور پر بعد از مرگ اعضاء عطیہ کرنے والے شخص کے شناختی کارڈ پر سرخ حرف میں"آرگن ڈونر" کے الفاظ تحریر کئے جائیں گے ۔ بل سینیٹر عتیق شیخ کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین عتیق شیخ کی زیرصدارت ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں جعلی کلینکس اور جعلی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کے معاملے پر طلب کرنے پر کمشنر اور آئی جی پولیس
مزید پڑھیے


تحصیل ہسپتال شاہپورمیں ایلو پیتھک اور دیسی ادویات بھی نایاب

جمعرات 29 نومبر 2018ء
شاہپورسٹی(نا مہ نگار ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے شعبہ طب میں ادویات ناپید ہو گئیں جس کی وجہ سے روزانہ سینکڑوں مریض مایوس واپس لوٹ جاتے ہیں ۔ مریضوں کا کہنا تھا کہ ایلو پیتھک ادویات کے ساتھ ساتھ شعبہ طب کے لئے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ مریض ایلوپیتھی کی بجائے دیسی حکمت کے ذریعے علاج کرانے پر یقین رکھتے ہیں جس کے لئے حکومت باقاعدہ طور پر حکیم بھرتی کئے ہیں لیکن دیسی ادویات فراہم نہ کیے جانے کے باعث حکیم سارا دن فارغ بیٹھ کر مریضوں کو زبانی تسلیاں دینے پر مجبور ہیں
مزید پڑھیے


جنرل ہسپتال لاہورکی چارج نرسوں کے تبادلے پر پابندی ختم

جمعرات 29 نومبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر محمد طیب نے چارج نرسوں کو کہیں بھی تبادلے کے لئے این او سی جاری کرنے کی اجازت دے دی اور لاہور جنرل ہسپتال کی سابقہ انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی 2سال کی پابندی کو منسوخ کر دیا گیا ہے جس کے بعد کوئی بھی نرس اپنے ہوم ٹاؤن کے نزدیک کام کر سکے گی۔ اس اقدام سے نرسوں کے ساتھ ساتھ اُن کے بچوں اور خاندانوں کے لئے بھی آسانیاں پیدا ہونے کے علاوہ وہ بہتر ماحول میں کام کر سکیں گی ۔
مزید پڑھیے


29ویں فیملی میڈیسن کانفرنس ، جدید ریسرچ پر مقالے پیش کیے گئے

اتوار 25 نومبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان سوسائٹی آف فیملیز فزیشن کی جانب سے 29ویں فیملی میڈیسن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فیاض الچوہان نے شرکت کی۔ فیملی میڈیسن کانفرنس میں وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم,وی سی کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی ڈاکٹر مسعود گوندل سمیت امریکہ اور سعودی عرب سے آئے ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ تقریب میں ملک بھر سے فیملیز فزیشن کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب میں جدید ریسرچ پر مقالے پیش کیے گئے اس کے علاوہ ایم آر سی جی پی(ممبر روئل کالج جنرل فزیشن) کرنے والوں کو رائل کالج
مزید پڑھیے



نجی میڈیکل ، ڈینٹل کالجز کی پہلی میرٹ لسٹ جاری

هفته 17 نومبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری کردی، اس سال پہلی مرتبہ پرائیویٹ کالجوں میں سنٹرلائزڈ داخلے کیے گئے ، پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کا کم سے کم میرٹ 80.4909فیصد رہا، پرائیویٹ ڈینٹل کالجوں کا کم سے کم میرٹ78.6864فیصد رہا، فاطمہ میموریل کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 88.1727فیصد رہا، شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 87.7818فیصد رہا، شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 87.2342فیصد رہا، لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 86.5455فیصد رہا، اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہورکا
مزید پڑھیے


محکمہ ہیلتھ کیئر کا اجلاس ، ادویات کے 70کیسز پر کارروائی

جمعه 16 نومبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا196واں اجلاسPQCBآفس جوہرٹائون میں منعقد ہوا ،جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگزکنٹرول محمد سہیل نے کی۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممبران میں چیف ڈرگز کنٹرولر پنجاب محمدمنورحیات، سیکرٹری PQCB عابد سعید بیگ، پروفیسر ریٹائرڈڈاکٹر محبوب ربانی (پرنسپل جنوبی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز، ملتان ) ، پروفیسر ڈاکٹر محموداحمد(پروفیسرآف فارمیسی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور (،پروفیسرڈاکٹرارشاد حسین قریشی اور پروفیسر ڈاکٹرذجاجہ ظہیر شامل تھیں۔ میٹنگ میں ادویات کے کل 70کیسز پر کارروائی کی گئی۔کل کاروائی شدہ کیسز میں سے 27کیسز ڈرگ کورٹس کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا،
مزید پڑھیے


شہباز شریف ہسپتال ملتان،سٹریچر نہ ملنے پر بزرگ گھنٹہ سڑک پر تڑپتا رہا

جمعرات 15 نومبر 2018ء
ملتان(سپیشل رپورٹر) گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال ملتان میں آنے والے ضعیف مریض کو سٹریچر نہ ملنے پر دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ اندرون شہر سے لائے گئے مریض رمضان کے لواحقین نے بتایاکہ سٹریچر نہ ملنے کے باعث ہمارا بزرگ مریض ایک گھنٹے تک سڑک پر تڑپتا رہا۔ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت مریض کو ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا۔اس سلسلے میں ایم ایس ڈاکٹر نبیل سلیم نے روزنامہ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ہسپتال سے نکالے گئے ڈیلی ویجز ملازمین ایسے ہتھکنڈے
مزید پڑھیے


نمونیا کا عالمی دن ، شہر میں سرکاری سطح پر کوئی تقریب نہ ہو ئی

منگل 13 نومبر 2018ء
لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمونیا سے بچاو کا عالمی دن منایا گیا ۔ لاہور میں سرکاری سطح پردن کو منانے کے حوالے سے کوئی تقریب منعقد نہ ہوئی ۔ پی کے ایل آئی میں نمونیا اور اس سے بچائو پر ہونے والے ورلڈ نمونیا ڈے سیمینار میں فزیشنز نے اپنے لیکچرز میں بتائی۔ سیمینار میں ہسپتال کے کنسلٹنٹس، رجسٹرار، میڈیکل سٹاف اور نرسنگ سٹاف نے شرکت کی۔پی کے ایل آئی کے کنسلٹنٹ پلمونولوجسٹ ڈاکٹر جاوید حیات خان، کنسلٹنٹ انفیکشس ڈیزیز ڈاکٹر نوید راشد اور کنسلٹنٹ پیڈیاٹرک ڈاکٹر مظہر عباس بٹ نے نمونیا کے مختلف پہلوئوں
مزید پڑھیے


فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس فرسٹ ائیر کی کلاسز 16 نومبر سے شروع ہو نگی

منگل 13 نومبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے تحت ایم بی بی ایس فرسٹ ائیر کی کلاسز 16 نومبر سے شروع ہورہی ہیں۔ ترجمان فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عدنان اسلم نے کہا کہ لاہور، گوجرانوالہ، شیخو پورہ، قصور اور گجرات کے طلبہ 16 نومبر کو یونیورسٹی میں رپورٹ کردیں جبکہ دیگر اضلاع کے طالبعلموں کو 17 نومبر صبح 9 بجے رابطہ کرنا ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ باقاعدہ پڑھائی کا سلسلہ 19 نومبر سے شروع ہوگا۔مزید تفصیلات کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ دیکھی جاسکتی ہے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں