Common frontend top

صحت


وزیرِ اعظم کے بغیرپروٹوکول ہسپتالوں کے اچانک دورے ، ناقص انتظامات پر شدیداظہار برہمی

اتوار 26 مئی 2019ء
اسلام آباد ،سرگودھا،خوشاب، جوہرآباد،چکوال،تلہ گنگ (سپیشل رپورٹر،وقائع نگار، خبرنگار، سٹی رپورٹر،نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ92نیوز، 92 نیوز رپورٹ، نیوزایجنسیاں ) وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کے روز مختلف سرکاری ہسپتالوں کے بغیرپروٹوکول اچانک دورے کیے اورمریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ ناقص انتظامات اور ناکافی سہولیات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کے سرگودھا ، خوشاب اور تلہ گنگ میں ہسپتالوں کے اچانک دوروں پرانتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ۔وزیراعظم نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں ایمرجنسی کے علاوہ وارڈز کا بھی دورہ کیا اورمریضوں سے خیریت دریافت کی ۔ وزیراعظم نے ایک
مزید پڑھیے


سندھ میں ایڈز،پاکستان نے ڈبلیوایچ اوسے تعاون مانگ لیا،ٹیم بھیجنے کی درخواست

اتوار 26 مئی 2019ء
اسلام آباد(وقائع نگار) پاکستان نے سندھ کے علاقے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز سامنے آنے کے بعد مرض کی روک تھام کیلئے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیوایچ او) سے تعاون مانگ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے ڈبلیو ایچ او کوبھیجے گئے مراسلے میں عالمی ادارہ صحت سے ماہرین کی ٹیم بھجوانے کی درخواست کر دی،مراسلے میں مزیدکہا گیا کہ ضلع لاڑکانہ میں ایڈز کے کیسز وبائی صورتحال اختیار کر چکے ہیں، ایڈز سے متاثرہ 500بچوں کی عمریں 2 تا 15 برس کے درمیان ہیں۔ڈبلیو ایچ او ایڈزسے متاثرہ علاقوں کیلئے اپنے ماہرین کی
مزید پڑھیے


ڈاکٹر حافظ خائق سی ای او ہیلتھ سیالکوٹ تعینات

جمعه 24 مئی 2019ء
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیکرٹری پرائمری اینڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سی ای او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر لیاقت کو آر ایس سی شادی والا گجرات جبکہ ڈاکٹر حافظ خائق کو سی ای او ہیلتھ سیالکوٹ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
مزید پڑھیے


شمالی وزیرستان کی تین سالہ بچی میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق

جمعرات 09 مئی 2019ء
اسلام آباد( خبر نگار خصوصی) ملک میں دو روز کے اندر دوسرا پولیو کیس سامنے آ گیا ہے ۔شمالی وزیرستان کی تین سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔پولیو کا شکار بچی کا تعلق یو سی میر علی 2 سے ہے ۔رواں برس کے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے ٹیسٹ کیلئے متاثرہ بچی کے نمونے 2 مئی کو آئی ایچ بھجوائے گئے تھے ۔رواں برس کے پی سے 8، پنجاب 3، سندھ 2 پولیو کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
مزید پڑھیے


فیصل واوڈا کو انجائنا کی تکلیف ہسپتال منتقل ، حالت تسلی بخش

جمعرات 09 مئی 2019ء
اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی وزیر فیصل واوڈاکی طبیعت ناساز ہو گئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔رپورٹس کے مطابق فیصل واوڈا کو انجائنا کی تکلیف ہوئی تاہم ان کی حالت تسلی بخش بتائی جارہی ہے ۔ وفاقی وزیر طبیعت ناساز ہونے کے باعث قومی اسمبلی کے اجلاس میںبھی شریک نہیںہوئے ۔
مزید پڑھیے



بلڈکینسرکے علاج کیلئے فنڈز کی سمری جلدمنظورکرنیکی سفارش

جمعرات 09 مئی 2019ء
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹرسسی پلجو کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بلڈ کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے فنڈز کی فراہمی کیلئے سمری کیبنٹ کو بھیجی ہوئی ہے جیسے ہی منظور ہو گی مریضوں کو فنڈ ز کی فراہمی عمل میں لائی جائے گی۔ چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ بلڈ کینسر کا علاج انتہائی مہنگا ہے ، غریب عوام اسکا علاج برداشت نہیں کر سکتے ۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے اور کینسر کے موذی مرض کے علاج
مزید پڑھیے


بعض سرکاری اور نجی ہسپتالوں کی ڈینگی مریضوں کا ڈیٹا بھیجنے میں کوتاہی

پیر 06 مئی 2019ء
لاہور(سلیمان چودھری )لاہور کے بعض سرکاری و پرائیویٹ ہسپتال ڈینگی مریضوں کے ڈیٹا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو فراہم کرنے میں کوتاہی برتنے لگے ۔ڈینگی بخار کے مریض سامنے آنے کے باوجود بھی 19پرائیوٹ و سرکاری ہسپتال کی مریضوں کے کوائف کے حوالے سے رپورٹنگ انتہائی ناقص ہے ۔ کمشنر لاہو ر کی جانب سے ان ہسپتالوں کی لسٹ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو بھجوا دی گئی ہے ۔چند دن قبل کمشنر لاہور کے دفتر میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا جس میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ ہسپتال جن میں
مزید پڑھیے


منڈی بہاؤالدین: محکمہ ہیلتھ کیلئے مشینری خریدنے کی منظوری

جمعه 03 مئی 2019ء
منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین مہتاب وسیم اظہر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں 10ڈیٹا انٹری آپریٹر ز کی 3ماہ کی تنخواہوں، اینٹی ربی ویکسین (کتے کے کاٹے کی دوا کی خریداری)، بلڈبنک، ہیپاٹائٹس کلینک، میڈیسن سٹور اور سائیکائٹریٹس کلینک کے فائبر شیڈز کی تنصیب، مریضوں کیلئے انتظار گاہ کا قیام، کمپیوٹر ریڈو گرافی کیلئے پرنٹر اور پروسیسر کی خریداری، پی آئی ٹی بی کی بائیومیٹرک مشینوں کی رپیرنگ کی ادائیگی اور اے بی جی مشین کی خریداری ایسے معاملات زیر بحث آئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے شرکاء اجلاس کی متفقہ
مزید پڑھیے


لاڑکانہ: ایڈز متاثرین کی تعداد بڑھنے لگی ، 85 افراد میں وائرس کی تصدیق:ایڈز کاشکار بچے تھیلیسمیا کے بھی مریض نکلے

جمعرات 02 مئی 2019ء
لاڑکانہ،کراچی (92نیوز رپورٹ،بیورو رپورٹ ،این این آئی)سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے علاقہ رتوڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کے متاثرین کی تعداد بڑھنے لگی ، مزید کئی کیس سامنے آگئے ،سکریننگ کے دوران 85افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہو گئی ،مریضوں میں 67بچے اور 18مرد وخواتین شامل ہیں۔ڈی جی ہیلتھ نے معاملے پر 9رکنی ٹیم بنادی۔سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے ترجمان ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق 4روز سے لگے کیمپوں میں 2100افراد کی سکریننگ کی گئی ہے ۔رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز کے بارے میں ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرکے وزارت قومی صحت
مزید پڑھیے


وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کو بھی ہیلتھ انشورنس کارڈ دینے کا فیصلہ

جمعرات 02 مئی 2019ء
لاہور(سلیمان چودھری )وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو ہیلتھ انشورنس کارڈ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جرمن حکومت اس حوالے سے اپنی ٹیکنیکل خدمات فراہم کریگی ،سرکاری ملازمین کوہیلتھ انشورنس دینے سے ان کو علاج معالجہ جلد ملے گااور میڈیکل کلیم کے بلوں میں ہونیوالی کرپشن اور بے ضابطگیوں پر قابو بھی پایا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے 40اضلاع میں 32لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس سکیم کے بعد اب صوبوں ، وفاقی حکومت کے ملازمین کو بھی ہیلتھ انشورنس سکیم میں شامل کیا جائیگا ۔ اس حوالے سے ملازمین کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں