Common frontend top

سینیٹر(ر)طارق چوہدری


سوتے ‘جاگتے کا خواب


یہ عنوان کچھ عجیب سا لگتا ہے، سب لوگ سوتے میں خواب دیکھتے ہیں‘ ہاں مگر بہت سے خواب جاگتے میں بھی دیکھے جاتے ہیں۔بے سوچے سمجھے خیال کا سرکش ناہوار انجانی راہوں پر سرپٹ دوڑنا شروع کر دیتا ہے ۔پاکستان کا خواب علامہ اقبال نے جاگتے میں دیکھا تھا اور مولانا حسرت موہانی نے سوتے میں آزادی کا‘ اقبال کو جاگتے خواب پر کسی نے روک ٹوک نہیں کی‘ نیند میں خواب دیکھنے والے بوریا نشین حسرت کو قید کر دیا گیا۔ مولانا حسرت کو خواب آزادی کے جرم میں انگریز مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، تو مجسٹریٹ
اتوار 28 مئی 2023ء مزید پڑھیے

صبر کرو‘ کھڑے رہو!

اتوار 21 مئی 2023ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
اتنی طویل اور پر مشقت جدوجہد پاکستانی تاریخ میں کسی رہنما کو درپیش نہیں تھی۔ لوگ آئے، طویل سفر کی مسافت کے بعد تھک ہار کے لوٹ گئے : منزل عشق پہ تنہا پہنچے کوئی تمنا ساتھ نہ تھی تھک تھک کے اس راہ میں آخر اک اک ساتھی چھوٹ گیا ہاں تھوڑے ہی تھے جو پُر امید اور ثابت قدم رہے۔ مگر جو امتحان اب پیش آیا ہے اتنا کڑا وقت کسی پر نہیں گزرا۔ کبھی نہیں گزرا۔ حضرت حسین ؓ کی مثال تو بے مثال ہے اور کربلا کے ہم سفر جانثاروں کی بھی، وہ تو رہتی دنیا تک مینارہ نور ہیں،
مزید پڑھیے


سوچا تھا کیا؟ کیا ہو گیا؟

اتوار 14 مئی 2023ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
عمران خاں کی گرفتاری اور رہائی سب کچھ صرف اڑتالیس گھنٹوں میں ہو گزرا ہے‘ ناکردہ گناہوں کا ملزم دراصل ایک دن پولیس‘ رینجر‘ نیب یا پردہ نشینوں کی تحویل میں رہا ہے‘ یہ گرفتاری نیب کا کام تھا نہ پولیس کی ضرورت نقاب پوش ہی محرک تھے اور انہیں کے ایما پر ایک سال سے قوم سولی پر چڑھی ہے۔پولیس ہاتھی کے وہ دانت ہیں جو کھانے کیلئے نہیں کھانے والے دانت اندر چھپے ہیں، جو نظر نہیں آتے۔خان بھی نظر نہ آنے والوں کا زندانی تھا‘آج اپنے بھائیوں سے پوچھا عمران خاں کس تاریخ کو گرفتار ہوا؟ بولے
مزید پڑھیے


کیا کوئی ایک شخص

هفته 13 مئی 2023ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
کیا کوئی ایک فرد آج کی دنیا میں اس قدر طاقتور‘موثر اور بااثر ہو سکتا ہے کہ اس کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی امریکی ڈالر یک بیک بیس روپے مہنگا اور نیم رہائی کی اطلاع ملتے ہی چودہ روپے نیچے جاگرے؟مگر اب ہم پاکستانیوں کے لئے اس میں کچھ بھی حیرت کی بات ہے نہ تعجب کا سامان‘ آج کی دنیا میں ایسا اب ایک ہی شخص ہم دیکھتے ہیں جو بار بار دنیا بھر کو متوجہ اور حیران کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے‘خوش قسمتی سے وہ پاکستانی ہے فی الوقت جس کے پاس کوئی حکومت ہے نہ اختیار
مزید پڑھیے


صفِ دشمناں کو خبر کرو

جمعه 12 مئی 2023ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
پاکستان اس وقت ایک بہت بڑے بحران بلکہ طوفان کی زد میں ہے‘ یہ بحران 7دسمبر 1970ء میں آئے سیاسی بحران کے مقابلے میں بھی زیادہ وسیع‘خطرناک اور تیز رفتار ہے، اگر اسے جلد ہی روکا نہ جا سکا،تو اس کی خونریزی پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے‘ نام نہاد ارباب اختیار اس کو محسوس کیوں نہیں کر رہے؟ کیا سب ہی یحییٰ خاں اور اس کے ٹولے کی طرح مدہوش پڑے ہیں‘عوام کو اعتماد میں لئے اور ان کی تکلیف دور اور مطالبات کو تسلیم کئے بغیر اس بحران کا کوئی دوسرا حل نہیں ہے‘ عوام
مزید پڑھیے



دراصل حکومت کس کی ہے؟

جمعرات 11 مئی 2023ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
پاکستان میں معاملات کس طرح چلتے ہیں اور فیصلے کون کس انداز میں کرتا ہے ؟ یہ سوال ہمیشہ ،ہر سطح پر اٹھتا ہے اور مستقبل قریب میں بھی اٹھتا رہے گا ۔ اپنے ذاتی تجربات کے حوالے سے دو ایک واقعات نظر قارئین کرتا ہوں‘ بے نظیر بھٹو پہلی خاتون وزیر اعظم بن چکی تھیں‘ غلام اسحق خاں صدر پاکستان تھے اور جنرل اسلم بیگ بری فوج کے سربراہ ‘ سینیٹر حسین بخش بنگلزئی سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین تھے۔راقم الحروف بھی اس کمیٹی کا ممبر تھا۔راولپنڈی جنرل ہیڈ کوارٹر میں سینٹ کمیٹی کو جنرل اسلم بیگ نے بریفنگ
مزید پڑھیے


نااہلی میں عزت ہے!

هفته 06 مئی 2023ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
ابو جہل جس کا اصل نام عمرو تھا‘ قریش کا نامور جرنیل‘ بااثر قبیلے کاسردار اور بہادر جنگ جو خیال کیا جاتا تھا‘ جنگ بدر میں دو نو عمر بچوں معاذ اور معوذ کے ہاتھوں مارا گیا‘ زخمی ابوجہل کی جب گردن کاٹی جانے لگی تو جان ابھی باقی تھی، وہ ہوش میں بھی تھا‘ گردن کاٹنے کے لیے جب اس کی چھاتی پر پائوں رکھا، تو اس نے چلا کر کہا‘ میری گردن کو نیچے سے کاٹنا میری لمبی گردن سب کو نظر آئے کہ یہ سردار کی گردن ہے‘ وہ تھا تو کافر جہنم واصل ہوا‘ عمرو
مزید پڑھیے


خوف کی سیاست

اتوار 30 اپریل 2023ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
پنجاب اسمبلی کے انتخابات سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 14مئی کو ہونے جا رہے ہیں‘ اگر تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد کے مابین باہمی سمجھوتے کے لئے دی گئی سپریم کورٹ کی مہلت کے مطابق پورے ملک میں ایک دن ساری اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے معاملات طے نہیں پا جاتے تو ایسی صورت میں پنجاب اسمبلی کے لئے ووٹنگ کے لئے تین ہفتے باقی ہیں‘ پارٹی نشانات الاٹ کرنے کے لئے الیکشن کمیشن نے 20اپریل رات بارہ بجے تک وقت مقرر کر رکھا تھا‘مقررہ مدت تک تحریک انصاف کے سوا کوئی سیاسی جماعت اپنے امیدواروں کا فیصلہ کر
مزید پڑھیے


وَاللّٰہُ خَیْرُ الْمٰکِرِیْنَ

اتوار 16 اپریل 2023ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
وَمَکَرُوْا وَمَکَرَاللّٰہُ وَاللّٰہُ خَیْرُ الْمٰکِرِِیْنَ ۔اور انہوں نے (کافروں نے) خفیہ منصوبہ بنایا اور اللہ نے (ان کے خلاف) خفیہ تدبیر فرمائی اور اللہ ہی سب سے عمدہ تدبیر فرمانے والا ہے۔ گزشتہ برس انہی صفحات پر ایک کالم لکھا تھا‘ اس کالم کا اختصاریہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خاں کو بھجوایا اور ہارون الرشید صاحب کو بھی‘ اس پر اوریا مقبول جان سے بھی بات ہوئی‘ دونوں مقبول اور مشہور لکھاریوں نے بھی خاں صاحب کو اس طرف توجہ دلائی لیکن’’آئی کو کون ٹال سکتا ہے‘‘ جو ہونا تھا ہوکے رہا۔عمران خاں کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم
مزید پڑھیے


حفیظ اللہ نیازی کا حسان نیازی

اتوار 09 اپریل 2023ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
ایک تصویر کبھی پوری کتاب پر بھاری ہو سکتی ہے، ایسی ہی ایک تصویر گزشتہ دنوں قومی اخبارات میں شائع ہوئی تصویر باپ اور بیٹے کی ہے، جو ایک بنج پر ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہیں‘ بیٹے کے ہاتھ ہتھکڑی میں جکڑے ہوئے ہیں۔ باپ ‘بیٹا ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھ ڈالے ہیں‘ باپ کی آنکھوں میں محبت اور چہرے پر فکر مندی اور تشویش لکھی ہے، جبکہ بیٹے کا اطمینان اور بے نیازی اس کے عزم اور حوصلے پر دلیل ہے، جو اس کے نصب العین کی سچائی اور اسے پا لینے کے یقین سے حاصل ہوتی
مزید پڑھیے








اہم خبریں