Common frontend top

سینیٹر(ر)طارق چوہدری


قوم زندہ ہے


انڈس ہسپتال کے بانی ڈاکٹر عبدالباری کی کہانی ‘ ان کی اپنی زبانی‘ اس کا عنوان بھی‘ انہی کی گفتگو سے لیا گیا ہے میں ایک واقعہ آپ کو ضرور سناتا ہوں، جو مجھے تحریک دیتا ہے‘ مجھے بے چین رکھتا ہے میرا ایک مریض تھا جس کے دل کا ’’والو‘‘ میں نے تبدیل کیا تھا۔یہ افغانی نان بائی ناظم آباد کے کسی علاقے میں کام کرتا تھا، سال دو سال تک تو معمولی کے چیک اپ کے لئے آتا رہا پھر غائب ہو گیا‘دو تین سال کے بعد میں ایک دن ’’او پی ڈی ‘‘ تھا مجھے وہاں سے
اتوار 04  ستمبر 2022ء مزید پڑھیے

پرویز الٰہی اہم ہو گئے

اتوار 21  اگست 2022ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
سنا تھا کہ وہ آئیں گے انجمن میں سنا تھا کہ ان سے ملاقات ہو گی۔ ہمیں کیا پتہ تھا‘ ہمیں کیا خبر تھی‘ نہ یہ بات ہو گی نہ وہ بات ہو گی۔کرائے کے دانشور‘ بھاڑے کے تجزیہ کار‘ بہت دنوں سے بلکہ جب سے الیکشن کمیشن نے ممنوعہ رقوم کا فیصلہ سنایا‘ تب سے خود کو سہارا‘ نواز شریف کو تسلی‘ جعلی حکومت کو خوشخبری دے رہے تھے کہ اس مزاحیہ فیصلے کے نتیجے میں عنقریب عمران خاں نااہل ہو کر نواز شریف کے برابر کھڑے ہونے والے ہیں‘ مگر نواز شریف اس بات سے خوش کیسے ہو
مزید پڑھیے


شہید ضیاء الحق

بدھ 17  اگست 2022ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
آج اگست کی سترہ تاریخ ہے‘ ضیاء الحق شہید کی چونتیسویں برسی ۔اتنے برس بیت گئے لیکن یہ ابھی کل کی بات ہے‘ دل اور یاد میں بالکل تازہ‘ اس دن کا پورا منظر آنکھوں میں ہے‘ یوں کہ ابھی سامنے لگی سکرین پر دیکھ رہا ہوں۔ ضیاء الحق کی شہادت کے دن سے پہلے فوج کے سپہ سالار‘ مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر‘ صدر پاکستان ضیاء الحق سے پہلی ملاقات کا دن اور اس دن بلکہ رات کو ہونے والی گفتگو ایسی ہے کہ کبھی بھلائے نہیں بھولے گی۔ وہ ایسے تاریخی لمحات اور صدیوں پر اثر انداز ہونے والے فیصلے
مزید پڑھیے


منصوبے میں منصوبہ

پیر 15  اگست 2022ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
بگلا پکڑنے والی کہانی تو آپ نے سن رکھی ہو گی؟ ایک دوست نے دوسرے دوست سے کہا‘ آئوبگلا پکڑتے ہیں وہ کیسے پکڑیں گے؟ جھاڑیوں کے پاس بگلا ایک ٹانگ پر کھڑا مچھلی پکڑنے کے لئے متوجہ ہے‘میں آپ کو تھوڑی سی موم دیتا ہوں‘ موم پکڑو جھاڑی کی اوٹ میں بگلے کی نظر سے بچ کے قریب چلے جائو‘ موم کی ڈلی بگلے کے سر پر چپکا کر واپس آ جائو‘ ہم یہاں انتظار کریں گے۔بگلا مچھلی پکڑنے کے بعد جونہی اڑے گا دھوپ اور گرمی سے موم پگھل کر اس کی آنکھوں میں پڑے گی وہ موم
مزید پڑھیے


عاقبت نااندیش (2)

اتوار 31 جولائی 2022ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
منحصر مرنے پر ہو جس کی امید ناامیدی اس کی دیکھا چاہیے آپ بھی یہ خبریں پڑھتے رہے ہونگے کہ پستول دکھا کر راہ گیروں کو لوٹ لیا۔پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ڈاکوئوں کو دھر لیا‘ ڈاکوئوں کے پاس ’’مال مسروقہ‘‘ کے علاوہ ایک عدد ’’نقلی پستول‘‘ برآمد ہوا۔ ’’الیکشن کمشنر‘‘ کے ہاتھ میں ’’فارن فنڈنگ‘‘ کا ایک نقلی پستول ہے‘ جس سے وہ عمران خاں کو ڈراتے اور اپنے محسن سیاست دانوں کو بہلایا کرتے ہیں‘ یہ سیاست دان اپنے اتحادی پر دبائو ڈال رہے ہیں کہ گولی چلائو‘ وہ بے چارا جانتا ہے کہ اس پستول کی گولی صرف پٹاخہ
مزید پڑھیے



عاقبت نااندیش

جمعه 29 جولائی 2022ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
17جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج اور پنجاب میں پرویز الٰہی کی سربراہی میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد ملک کی سیاسی صورت حال بڑی دلچسپ ہو گئی ہے‘ مرکزی حکومت کی مدت پوری کرنے کے دعوے دار یا خواہش مندوں کی حالت یہ ہے کہ سوئے تھے گلوں کی چھائوں میں جاگے ہیں قفس کے گوشے میں کب صحن چمن میں خاک اڑی کب آئی خزاں معلوم نہیں پنجاب کی حکومت ’’اتحادیوں‘‘ کے ہاتھ سے نکل جانے کے بعد فریقین کے پاس کیا کچھ آپشن یاترجیحات ہو سکتی
مزید پڑھیے


بائیکاٹ سے بائیکاٹ تک!

بدھ 27 جولائی 2022ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
خالد بھائی سے عرض کیا: میرا خیال ہے یہ آنے والے الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے‘ کون کرے گا؟ ان کا سوال تھا ۔مولانا فضل الرحمن حکمران اتحاد کو مجبور کریں گے کیونکہ جس صوبے میں امید ہے وہاں ان کے لیے کچھ باقی بچا ہی نہیں۔ بولے بائیکاٹ ان کے لیے بہتر ہے الیکشن میں وہ جیت نہیں سکتے۔ ہوسکتا ہے بائیکاٹ میں کوئی دو ایک قومی یا صوبائی اسمبلی کی نشستیں انہیں مل ہی جائیں‘ بائیکاٹ میں کیسے مل جائیں؟ حیرت کے ساتھ سوال کیا‘ بھائی ’’معجزہ‘‘۔ چھوٹے موٹے معجزے سے ان کا کام نہیں چل سکتا‘ الیکشن
مزید پڑھیے


انتخابات کی تیاری کریں

اتوار 24 جولائی 2022ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
پاکستان کے نوجوانوں کو ہیجان میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں‘ ان کی جدوجہد عنقریب بارآور ہونے والی ہے۔تاریخ اسلام کے اہم اور فیصلہ کن دنوں میں ان کی قیادت بہترین ہاتھوں میں ہے‘ وہ انہیں آگ میں جھونکے اور ہلاکت میں ڈالے بغیر منزل کی طرف لئے جاتا ہے‘اشتعال اور کبھی انتہائے مایوسی کے لمحوں میں بھی اس نے صبر اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھا ہے‘عمران خاں کی قوت برداشت ہی پاکستان کا استحکام ہے‘ انہوں نے اپنی مقبولیت اور نوجوانوں خصوصاً خواتین کی غیر مشروط اور بے پناہ حمایت اور طاقت کے ہوتے ہوئے
مزید پڑھیے


آنے والا آئے گا

جمعه 22 جولائی 2022ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود‘ رحیم یار خاں کی تحصیل لیاقت پور سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے وہ اس سے پہلے بھی صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوتے رہے ہیں‘ خوش پوش‘ خوش مزاج اور خوشحال آدمی ہیں گاہے وہ بزدار حکومت سے شاکی نظر آئے‘ اپریل میں سیاسی ہلچل کا دور شروع ہوا تو وہ اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونا چاہتے تھے‘ تب میاں اسلم اقبال اور دیگر دوستوں کے سمجھانے پر انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور ان کے تحفظات دور کر دیے گئے۔گزشتہ چند ہفتوں سے انہیں دھمکانے ‘
مزید پڑھیے


فیصلہ تیرا‘ تیرے ہاتھوں میں ہے

اتوار 17 جولائی 2022ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
کھیل خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے‘ رجیم چینج یعنی حکومت کی تبدیلی کے لئے جو کچھ مقامی کرداروں نے کیا‘ وہ لالچ میں آ کر کیا گیا‘ وقت مٹھی میں ریت کی طرح تیزی کے ساتھ ہاتھ سے نکلا جا رہا ہے‘ جو لالچ میں شروع کیا گیا تھا وہ اب خوف کی سرحدوں میں داخل ہو گیا ہے‘ کتنے ہیں مارے خوف کے جن کی گھگی بندھ گئی ہے‘ آرٹیکل 6سے ڈرایا’’کپتان‘‘ کو جا رہا ہے‘ مگر مارے خوف کے رنگ کسی اور کا پھیکا پڑ گیا ہے‘ خوفزدہ کو مزید ڈرانے کی بجائے پچکارنے کی ضرورت
مزید پڑھیے








اہم خبریں