BN

طبی مشورے



الزائمر کی تشخیص کیلئے خون کا ٹیسٹ

اتوار 18  اگست 2019ء

م ،الف

 

ْمحققین نے کہا ہے کہ وہ علامات ظاہر ہونے سے پہلے ہی ایسے لوگوں کی بالکل درست نشاندہی کرسکتے ہیں جن کو آگے چل کر الزائمر کی بیماری ہوسکتی ہے اور اس کے نتیجے میں دوائوں کے تجربات میں پیش رفت میں مدد مل سکتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق امریکی سائنس دان اس قابل ہوگئے ہیں کہ خون میں موجود پروٹین کی سطح کو استعمال کرکے یہ پیشگوئی کرسکیں کہ یہ دماغ میں جمع ہوجائے گا ۔

یوکے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج خوش آئند ہیں اور الزائمر کی تشخیص کے لیے قابل بھروسہ بلڈ ٹیسٹ کی
مزید پڑھیے


بے قاعدہ دھڑکن عورتوں کیلئے زیادہ خطرناک

اتوار 18  اگست 2019ء

دل کی بے قاعدہ دھڑکن مردوں کے مقابلے میں عورتوں کے لیے زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔یہ بات چالیس لاکھ مریضوں پر کی گئی تیس سٹڈیز کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جن خواتین میں دل کی بے قاعدہ دھڑکن  atrial fibrillation (AF)کا مسئلہ ہوتاہے ان میں دل کی مہلک بیماریوں اور فالج کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔

عورتوں کے بارے میں ممکن ہوسکتا ہے کہ وہ مردوں کے مقابلے میں اے ایف کیلئے دوائوں پر اچھا ردعمل نہ دیں یا ان میں دیر سے اس کی تشخیص ہو۔

محقق کونر ایمڈن او ران کے ساتھیوں
مزید پڑھیے


پرہیز کیسے کریں؟

اتوار 11  اگست 2019ء

مریم احسان اسلام آباد سے کہتی ہیں کہ حکیم صاحب!جن لوگوں کو آپ نے گوشت منع کرر کھا ہے پلیز قربانی کے موقع پر تو انہیں گوشت کھانے کی چھٹی دے ہی دیں اور طبی لحاظ سے گوشت بنانے کی تراکیب بھی بتا دیں تاکہ گوشت ان کے لیے نقصان کا باعث نہ بن سکے۔

  مشورہ:۔سب سے پہلے تو قارئین اور ہم سے مشورہ کرنے والے تمام افراد یہ نوٹ فرما لیں کہ ہماری تمام معروضات خیرخواہی کے جذبے کے تحت ہوتی ہیں۔ ہمارا مقصد ذاتی طور پر کسی کو تکلیف دینا تو ہر گز نہیں ہوتا بلکہ پر ہیزی
مزید پڑھیے


گوشت کس جانور کا کھایا جائے؟

اتوار 11  اگست 2019ء

چودھر ی عبد الرحمان نے بنگلہ یتیم والہ سے پوچھا ہے کہ حکیم صاحب!ہم نے تو جب سے آپ کے طبی مشورے پڑھنا شروع کیے ہیں کوئی غذا کھانے سے پہلے کئی بار سوچنا پڑتا ہے کیونکہ آ پ کے مشوروں میں دوا کی نسبت زیادہ زور غذا اور پرہیز پر ہی دیا جاتا ہے۔اب اس قربانی 

پہ پرہیز پر گزارہ کرنے والے مریض کیا کریں؟گوشت کے بارے بڑی عجیب عجیب باتیں سننے کو ملتی ہیں۔عید کے موقع پر ہر طرح کے جانور قرباں کیے جاتے ہیں۔گوشت بکرے کا کھایا جائے یا بیل کا؟ بھیڑ کا کھایا جائے یا اونٹ کا؟
مزید پڑھیے


قربانی کا گوشت کیسے کھایا جائے

اتوار 11  اگست 2019ء

آمنہ شاہ پاک پتن سے لکھتی ہیں کہ آپ اکثر سوالات کے جوابات میں گوشت کھانے سے منع کرتے ہیں۔کیا اس کی کوئی خاص وجہ ہے؟آپ کے مشورے پڑھ کر تو لگتا ہے کہ دنیا جہان کی ساری بیماریاں صرف گوشت کھانے سے ہی لگتی ہیں۔قربانی کے موقع پر گوشت کیسے چھوڑا جا ئے گا۔آپ نے تو اپنے پڑھنے والوں کو اچھی خاصی مشکل میں ڈال دیا ہے؟کیا گوشت کھانے کی کوئی صورت بن بھی سکتی ہے؟ پلیز اس کی وضا حت کرتے ہوئے گوشت بار ے کچھ تحریر فر مادیں۔

 مشورہ:۔قربانی کاتصور آتے ہی گوشت کے مذیدار پکوان اور چٹ
مزید پڑھیے




موسم سرما میں ورزش کو نظر انداز کرنا بھاری پڑ سکتا ہے!

جمعرات 10 جنوری 2019ء

سردیوں میں حلوے اور میوے کھا نے کی اشتہا بڑھتی ہے تو وزن بڑھنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے

رواں موسم سرما کے دوران اپنی فٹنس پر توجہ مرکوز رکھیں تاکہ آ پ کی صحت اچھی رہے۔ اس کیلئے ورزش سے بہتر طریقہ اور بھلا کیا ہوسکتا ہے؟ لہٰذا ورزش کو اپنے روزانہ کے معمول میں شامل رکھیں تاکہ آ پ کا اسٹیمنا‘ جسمانی لچک وقوت مدافعت اور قوت برداشت نہ صرف برقرار رہے بلکہ اس میں اضافہ ہوتا رہے۔ مزید یہ کہ ورزش کی بدولت آ پ کیلوریز بھی گھٹا سکیں گی اس کے لئے ضروری نہیں کہ آپ
مزید پڑھیے


بڑھاپے کا پتہ دینے والی علامات کیاہیں؟

جمعرات 10 جنوری 2019ء

حیاتیاتی اصطلاح میں بات کریں تو میں کسی ایسی چیز کو نہیں جانتا جو عمر بڑھنے کے ساتھ بہتر ہوتی ہو۔سپین کے نیشنل سینٹر فار ان کولوجیکل انویسٹ یگیشن میں ڈاکٹر میوویل سرانو کی یہ بات کافی افسردہ کرنے والی ہے۔وہ 'سائنز اف ایجنگ' نامی ایک نئی تحقیق کے مصنفین میں سے ایک ہیں جس میں محققین  وقت گذرنے کے ساتھ ہمارے جسم میں رونما ہونے والی بنیادی عوامل کی فہرست مرتب کرتے ہیں۔سرانوکا کہنا ہے کہ یہ عوامل ناگزیر ہیں۔

ڈاکٹر سرانو کا کہنا ہے کہ مختلف افراد میں ان کے زندگی گزارنے کے انداز یا جینیاتی وجوہات سے ان
مزید پڑھیے


وٹامن ڈی ،اضافی استعمال مفیدیا بے کار؟

جمعرات 10 جنوری 2019ء

آپ نے حالیہ خبروں میں سنا ہو گا کہ جدید تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی گولیاں ہڈیوں کی صحت بہتر نہیں کرتیں اور نہ ہی ان سے ہڈی ٹوٹنے سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔دوسری طرف صحت کے حکام کہتے ہیں کہ ہر شخص کو یہ گولیاں لینے پر غور کرنا چاہیے۔حقیقت کیا ہے؟ہمیں وٹامن ڈی کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟وٹامن ڈی سپلیمنٹ ایک عرصے سے بحث کا موضوع ہیں۔بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ان سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور نزلہ زکام سے چھٹکارہ حاصل ہوتا ہے۔ دوسرے کہتے ہیں کہ یہ وقت کے ضیاع کے سوا
مزید پڑھیے


بازاری کھانے موٹاپے ، بیماریوں کا باعث

جمعرات 10 جنوری 2019ء

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریسٹورینٹس میں فراہم کیے جانے والے کھانوں میںکیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو صحت کے لیے مضرہیں۔تحقیق کے مطابق ریسٹورینٹس، فاسٹ فوڈ چینز کے مقابلے میں صحت کے لیے زیا دہ نقصان دہ ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کھانوں میںکیلوریز کی مقدار چھ سو سے زائد نہیں ہونی چاہیے تاہم مذکورہ تحقیق میں یہ مقدار ریسٹورینٹس میں 1033اور فاسٹ چینز میں 751پائی گئی۔

یونیورسٹی آف لیورپول نے اپنی تحقیق کے سلسلے میں ہزاروں کھانوں کا تجزیہ کیاجو ہنگری ہارس اور میکڈونلڈ سمیت مختلف مقامات سے لیے گئے تھے۔ سٹڈی کے
مزید پڑھیے