Common frontend top

ظہور دھریجہ


ڈاکٹر شاکر شجاع آبادی اور اسلامیہ یونیورسٹی


معروف سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کو اسلامیہ یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری مل گئی اور وہ اب اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھوائیں گے ، مجھے خوشی ہے کہ یہ ڈگری میری تحریک پر ملی، میں نے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن کو تحریری درخواست بھیجی تھی کہ شاکر شجاع آبادی کی وسیب کے لیے عظیم ادبی خدما ت کا تقاضا ہے کہ انہیں اعزازی ڈگری سے نوازا جائے۔ شاکر شجاع آبادی کو یہ ڈگری یونیورسٹی کے کانووکیشن کے موقع پر دی گئی ۔ گورنر پنجاب و چانسلر
اتوار 19 نومبر 2023ء مزید پڑھیے

نواز شریف بلوچستان میں

جمعه 17 نومبر 2023ء
ظہور دھریجہ
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف گزشتہ روز بلوچستان پہنچے ، کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی طرح بلوچستان پر بھی توجہ دیں گے ، گویا یہ اعتراف ہے کہ سابق ادوار میں پنجاب پر توجہ دی جاتی رہی اور بلوچستان پر توجہ نہ دی گئی ، کیا میاں نواز شریف بتانا پسند کریں گے کہ وسیب کو ان کی کتنی توجہ حاصل ہوئی؟۔ نواز شریف کے دورہ کے موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی‘ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل‘ نیشنل پارٹی‘ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے30سے زائد رہنمائوں
مزید پڑھیے


او آئی سی کا اجلاس اور اسرائیلی مظالم

جمعرات 16 نومبر 2023ء
ظہور دھریجہ
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں غزہ کی صورتحال پر عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچے۔ بہت دکھ ہوا کہ او آئی سی کا اجلاس اتنا کامیاب نہیں ہوا جتنا کہ ہونا چاہئے تھا۔ فلسطین کی صورتحال مسلمانوں کے لیے نہایت تشویش کا باعث ہے، مسلمان ملکوں کو اس مسئلے پر ایک ہو نے اور بھر پور موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے 3 روزہ دورے کے دوران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سربراہی اجلاس سے خطاب کرنے کے علاوہ عرب
مزید پڑھیے


عالمی یوم مہربانی اور انسانی المیہ

منگل 14 نومبر 2023ء
ظہور دھریجہ
گزشتہ روز پوری دنیا میں عالمی یوم مہربانی کے طور پر منایا گیا، یہ دن اس وقت منایا گیا جب فلسطین میں ظلم کا بازار گرم ہے اور وہاں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، ہم ظلم کی بات کرنے سے پہلے عالمی یوم مہربانی کا حوالہ دیں گے کہ یہ دن منانے کا مقصد کیا ہے اور اس کی تاریخ کیا ہے، عالمی یومِ مہربانی ایک بین الاقوامی تقریب ہے جو ہر سال 13 نومبر کے دن منائی جاتی ہے۔ اس کو 1998ء میں عالمی تحریک برائے مہربانی نے متعارف کروایا جو مختلف ممالک میں قائم غیر سرکاری اداروں
مزید پڑھیے


ارشاد امین کی وفات سے وسیب سوگوار !

اتوار 12 نومبر 2023ء
ظہور دھریجہ
معروف دانشور اور سینئر صحافی ارشاد امین ملتان میں انتقال کر گئے۔ ارشاد امین کا تعلق وسیب سے تھا، مگر وہ بہت عرصہ پہلے لاہور چلے گئے وہاں اُن کی شادی ہوئی اور مستقل سکونت لاہور میں اختیار کی، اُن کا اوڑھنا بچھونا صحافت تھا، لاہور پریس کلب اُن کا مستقل ڈیرہ تھا، جب بھی ملنا ہوتا پریس کلب چلے جاتے، لاہور پریس کلب نے اُن کی خدمات کے اعتراف میں لائف ممبر شپ کا اعزاز دیا، ارشاد امین کا تعلق میرے آبائی ضلع رحیم یار خان کے علاقے چاچڑاں شریف سے تھا۔ وہ 25 دسمبر 1960ء کو عطاء
مزید پڑھیے



افغان رہنمائوں کے دھمکی آمیز بیانات

جمعه 10 نومبر 2023ء
ظہور دھریجہ
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف دہشت گردوں کیخلاف افغان حکومت نے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے، نگران وزیراعظم نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے درست کہا کہ عبوری افغان حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں 60 فیصد اضافہ ہوا، خودکش حملوں میں ملوث افراد میں 15 افغان شہری ملوث تھے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی پاکستان مخالف سرگرمیوں کا واضح ذکر کیا گیا ہے، پاکستان میں بدامنی پھیلانے میں زیادہ ہاتھ غیر قانونی تارکین وطن کا ہے۔ سوال یہ ہے کہ پاکستان کو
مزید پڑھیے


ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر

اتوار 05 نومبر 2023ء
ظہور دھریجہ
تربت بلوچستان میں قتل کئے گئے سرائیکی مزدوروں کا کفن ابھی میلا نہیں ہوا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 بم دھماکوں میں 6افراد شہید جبکہ اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی ہوئے ، ابھی قوم یہ آنسو پونچھ رہی تھی کہ بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 14 فوجی جوان شہید ہوگئے جس سے پوری قوم مزید صدمے سے دوچار ہو گئی اور ابھی قوم اس صدمے سے نکلی نہیں کہ گزشتہ روز علی الصبح دہشت گردوں نے پاکستان ائیر فورس کے میانوالی ٹریننگ ائیر بیس پر حملہ
مزید پڑھیے


الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ دیدی

جمعه 03 نومبر 2023ء
ظہور دھریجہ
جب میں یہ سطور لکھ رہا تھا تو اس دوران الیکشن کمیشن نے 11 فروری 2024ء کو الیکشن کرانے کی تاریخ دیدی ہے ۔ کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ،کے مصداق الیکشن کمیشن کی تاریخ آ گئی ہے۔ سپریم کورٹ کو الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 3 سے 5 دن فہرستوں میں لگیں گے اور پانچ دسمبر کو حتمی فہرستیں مکمل ہو جائیں گی ، 5 دسمبر سے 54 دن گنے جائیں تو 29 جنوری بنتی ہے، الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ 4 فروری کو پہلا اتوار بنتا ہے جبکہ دوسرا اتوار 11 فروری کو بنتا ہے
مزید پڑھیے


بلوچستان میں مزدوروں کے قتل کا دوسرا واقعہ

جمعرات 02 نومبر 2023ء
ظہور دھریجہ
تھل کے ضلع کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والے چار مزدوروں کو تھانہ تربت بلوچستان میں بیدردی سے قتل کر دیا گیا، بلوچستان میں دو ہفتوں کے دوران یہ دہشت گردی کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے پہلے 14اکتوبر کو تربت بلوچستان ہی میں 6 مزدوروں کو بیدردی سے قتل کر کے لاشیں بھیجی گئیں، ان واقعات سے پورے وسیب میں سوگ کا سماں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ مزدور سرکاری عمارت کی تعمیر میں مزدوری کر رہے تھے ، سوال پیدا ہوتا ہے کہ وسیب کے مزدور اگر تھانے میں بھی قتل کر دئیے
مزید پڑھیے


پسماندہ علاقوں کی ترقی

بدھ 01 نومبر 2023ء
ظہور دھریجہ
پسماندہ علاقوں کی ترقی ایک خواب رہی ہے، پنجاب پر میاں برادران تیس سال بر سر اقتدار رہے، اس دوران یہ بھی ہوا کہ بہت سے مواقع پر صوبے کے ساتھ مرکز بھی ان کے پاس تھا۔ میاں صاحبان کے دور میں ترقی کا محور و مرکز صرف لاہور رہا، (ن) لیگ بنیادی طورپر صرف پنجاب کی جماعت ہے مگر ترقی کے حوالے سے سرائیکی وسیب کو نظر انداز کر کے وسیب کے وسائل لاہور پر خرچ ہوئے ہیں ، یہ تو تھی میاں برادران کی بات ، میاں برادران کا تعلق لاہور سے ہے مگر ستم یہ کہ نگران
مزید پڑھیے








اہم خبریں