Common frontend top

عارف نظامی


پنجاب میں آئی جی، آئی جی…!


پنجاب میں سیاسی فضا مکدر ہوتی جا رہی اور پولیس پر حکمرانوں کا دباؤ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ ایسی حکومت جو دن رات میرٹ پرکام کرنے کے دعوے کرتی رہتی ہے، بیوروکریسی اور پولیس میں اپنے ڈھب کی تقرریاں کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ تازہ مثال پنجاب پولیس کی اعلیٰ قیادت کی تقرری کا معاملہ ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت اپنے دو سالہ اقتدار کے دوران پنجاب میں چھٹا آئی جی لے کر آئی ہے جبکہ تین چیف سیکرٹری تبدیل کر چکی ہے۔ حال ہی میں فارغ کئے جانے والے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر ایک اچھی
هفته 12  ستمبر 2020ء مزید پڑھیے

بیچارہ کراچی … سیاست گری

بدھ 09  ستمبر 2020ء
عا رف نظا می
وزیراعظم عمران خان کے’منی پاکستان‘ کے حالیہ دورے میں وفاق اور سندھ حکومت کے اشتراک پر مبنی 1113 ارب روپے کے اعلان کردہ کراچی پیکیج کی ابھی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی کہ یہ ٹرانسفارمیشن پلان بھی سیاسی مخالفت اور بیان بازی کی نذر ہوتا نظر آرہا ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت بالخصوص وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر اطلاعات شبلی فراز کی توپوں کا رخ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی طرف ہے اورمخالفانہ بیان بازی مسلسل جاری ہے۔ اسد عمر نے وزیراعظم کے کراچی کے دورے سے ایک روز قبل ہی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پیپلزپارٹی
مزید پڑھیے


کسی انہونی تک؟

پیر 07  ستمبر 2020ء
عا رف نظا می
وزیر اعظم عمران خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے فوج کے ساتھ تعلقات بہت خوشگوار ہیں، غالباً اپوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگوں کی بڑی خواہش ہے کہ ان کے فوج کے ساتھ تعلقات خراب ہوجائیں۔ خان صاحب نے یہ کوئی بڑی خبر نہیں دی۔ ہر ذی شعور پاکستانی کو علم ہے کہ موجودہ حکومت اور افواج پاکستان ایک ہی صفحے پر ہیں۔ ماضی کی سویلین حکومتیں بدقسمتی سے بوجوہ یہ منزل کبھی طے ہی نہیں کر پائیں۔ ہمارے ماضی کے منتخب حکمران ہمیشہ اس زعم
مزید پڑھیے


خطر ے کی گھنٹی؟

هفته 05  ستمبر 2020ء
عا رف نظا می
بارشوں کی آفت کی وجہ سے کراچی سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ سیاست بھی عجیب کھیل ہے جس میں آج کا دشمن کل کا دوست بن جاتاہے۔ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف جو عرصہ دراز سے بیک سیٹ لئے ہوئے تھے یکدم فعال ہو گئے ہیں۔ کرا چی کے حالیہ دورے میں وہ اچانک پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملنے کے لیے ان کی اقامت گاہ پر پہنچ گئے۔ شہبازشریف کے لیے آصف زرداری سے ملنا پل صراط عبور کرنے کے مترادف تھا۔ ان کے ناقدین بالخصوص تحریک انصاف کے بھونپوؤں نے ان
مزید پڑھیے


عدم برداشت…

بدھ 02  ستمبر 2020ء
عا رف نظا می
نام نہاد لبرل طبقے سے تعلق رکھنے والے چند دانشور وقتاً فوقتاً یہ لاگ الاپتے رہتے ہیں کہ پاکستان ایک ناکام ریاست ہے۔ ان میں سے بعض کبھی اتنی رعایت کر دیتے ہیں کہ پاکستان ناکام ریاست بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہمارے سرحد پار دشمن بھارت کے بعض زعما بھی اکثریہی ڈفلی بجاتے رہتے ہیں۔ یقینا بہت سے شعبوں میں معاملات رجعت قہقری کا شکار ہیں۔ قیام پاکستان سے اب تک ہم قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے خوابوں کی تکمیل کی طرف نہیں بڑھ سکے۔ اکثر معاملات میں ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے کی کیفیت ہے۔
مزید پڑھیے



صرف دلاسے یا؟

هفته 29  اگست 2020ء
عا رف نظا می
اسلام آباد سے ’سب اچھا ہے‘ کی آوازیں آ رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے مطابق معیشت اب درست سمت کی طرف جا رہی ہے۔ بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر گزشتہ تین ما ہ سے ہر مہینے بڑھ رہی ہیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اب سرپلس میں آچکا ہے، جولائی میں یہ 424ملین ڈالر سرپلس رہا، اس سے پہلے جون میںیہ سو ملین ڈالر خسارے میں تھا۔ اسی طرح صنعتی سرگرمیاں تیزی سے بحال ہو رہی ہیں، کورونا وائرس قریب المرگ ہے لیکن افراط زر اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ باعث تشویش ہے۔ خان صاحب کا
مزید پڑھیے


نواز شریف کی فعالیت؟

پیر 24  اگست 2020ء
عا رف نظا می
پاکستان سے بظاہر مفرور مسلم لیگ (ن) کے رہبر میاں نواز شریف جو گزشتہ نومبر سے "بغرض علاج" لندن میں مقیم ہیں ، مختلف مقامات پر ان کے کافی پینے اور چہل قدمی کی خبریں اور تصویریں منظر عام پر آنے سے حکومت یکدم فکر مند ہو گئی ہے کہ وہ غچہ دے کر باہر گئے ہیں۔ حکومت نے فوری طور پر انہیں واپس لانے کے لیے اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ باسی کڑی میں یہ ابال اس وقت آیا جب میاں نواز شریف اپنے مخصوص طریقہ کار کو ایک بار پھر اپناتے ہوئے اچانک سیاسی طور پر فعال
مزید پڑھیے


انتہائی گنجلک کھیل

هفته 22  اگست 2020ء
عا رف نظا می
جب سے کپتان وزیراعظم بنے ہیں اقتدار کے ایوانوں سے سیاست میں کرکٹ کی اصطلاحات کا استعمال عام ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت کے دوسال مکمل ہونے پر وزیراعظم اور وفاقی وزرا نے یہ نوید سنائی ہے کہ بحران ختم ہوگیا، اب ہم لمبی اننگز کھلیں گے، ان کے مطابق چند شعبوںکو چھوڑ کر ہر میدان میں ریکارڈ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ایک نجی چینل کے معروف اینکر کے ساتھ قریباً ڈھائی گھنٹے طویل خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم نے گورننس، خا رجہ پالیسی، سیاسیاست، اکانومی اور اپوزیشن سے تعلقات کار سے لے کر ہر موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
مزید پڑھیے


حکومت کے دو سال

بدھ 19  اگست 2020ء
عا رف نظا می
تحریک انصاف کی حکومت کے دو سال مکمل ہو گئے۔ حکومت اس عرصے کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 16 ارب 22 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کم کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ دو سال قبل مالی سال 2018ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 19 ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھا جو اب کم ہوکر 2 ارب 96 کروڑ 60 ڈالرز رہ گیا ہے۔ پچھلے سال نومبر میں پھوٹنے والی وبا کووڈ 19جس نے اب بھی دنیا کے کئی ترقی یافتہ اور امیر ترین ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، حکومت
مزید پڑھیے


افسوس کہ عالم اسلام…

پیر 17  اگست 2020ء
عا رف نظا می
ایک عرب مسلم ملک نے دنیائے اسلام کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیاہے۔ متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے۔ یہ نہ صرف عرب ممالک ، عرب لیگ، اسلامی کانفرنس تنظیم بلکہ پوری دنیائے اسلام کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ جیساکہ فلسطینیوں نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے مشرق وسطیٰ کی رستے ہوئے ناسور کا حل قریباً ناممکن ہو گیا ہے۔ دنیائے اسلام کی حالت زار کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ ترکی اور ایران مسلم دنیا کے یہی دو ملک ہیں جنہوں نے دوٹوک انداز
مزید پڑھیے








اہم خبریں