Common frontend top

عارف نظامی


منزل کیا ہے؟


حال ہی میں میاںنواز شریف کی لندن کے ہائیڈ پارک کے ریستوران میں اپنی فیملی کی خواتین کے ساتھ کافی پینے کی تصویر منظر عام پر آئی ہے جس کا سوشل میڈیا پر وائرل ہوجانا قابل فہم ہے کیونکہ یہ میاں نوازشر یف کے لندن جانے کے طویل عرصے کے بعدمنظر عام پر آئی ہے۔اس سے جہاں ان کے لاکھوں پرستاروں، حامیوں کو یہ اطمینان ہواکہ میاں صاحب کئی بیماریاں لاحق ہونے کے باوجود فعال ہیں وہاں ناقدین اور مخالفین کو یہ تصویر دیکھ کر خاصی تکلیف ہوئی۔ وزیر ریلویز شیخ رشید جو میاں فیملی کے بارے میں پیشگوئیاں کرنے
بدھ 03 جون 2020ء مزید پڑھیے

کورونا کی بگڑتی صورتحال۔۔۔ہمارا رویہ

پیر 01 جون 2020ء
عا رف نظا می
جوں جوں لاک ڈاؤن نرم کیا جا رہا ہے کورونا کی مہلک وبا پاکستان پر پوری طرح حاوی ہوتی جا رہی ہے۔ گزشتہ جمعتہ المبارک کا دن اس حوالے سے بدترین دن تھا ،اس روز چوبیس گھنٹے میں ریکارڈ 96افراد جاں بحق ہوئے جن میں چار ڈاکٹر بھی شامل ہیں ،لا ہورکے فاطمہ میموریل ہسپتال میں کورونا مریضوں کا علاج کرنے والی نوجوان ڈاکٹر ثناء فاطمہ بھی انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر تیس سال سے بھی کم بتائی گئی ہے۔ بہت سے نوجوان بھی اس وبا کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن ہمارے ہاں ماہرین مصر ہیں کہ کورونا
مزید پڑھیے


محض ایٹمی قوت۔۔۔۔۔

هفته 30 مئی 2020ء
عا رف نظا می
اس مرتبہ’’ یوم تکبیر ‘‘قدرے خاموشی سے گزر گیا، میاں نوازشریف کے دور میںتو اسے ایک جشن کے طور پر منایا جاتا تھا ۔ بھارتی دھماکوں کا جواب دینے کے لیے پاکستان کی تیاری پوری تھی جس کا کریڈٹ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو نہ دینا زیادتی ہو گی ۔1998ء میں 11اور 13مئی کے دوران بھارت پوکھران کے مقام پر پانچ ایٹمی دھماکے کر کے ایٹمی طاقت بن گیا تو پاکستان کے پاس بھی کوئی چارہ نہ رہا اور 28مئی کو چاغی کے مقام پر کامیاب چھ ایٹمی دھماکے کر دیئے۔ اس وقت میاں نوازشریف وزیراعظم تھے۔ جا تی امرا میں
مزید پڑھیے


رویوں میں تبدیلی ہی وقت کی آواز

هفته 23 مئی 2020ء
عا رف نظا می
عالمی وبا Covid-19 سے جس نے‘ساری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اب تک قریباً 52 لاکھ افراد متاثر اور 3لاکھ 35 ہزار سے زائد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔پاکستان میں یہ موذی وبا ان دعوؤں کے باوجود کہ اموات ابھی تک1100 کے قریب ہیں گزشتہ تین ہفتوں میں جوں جوں لاک ڈاؤن نرم کیا گیا ہے کیسز بڑھتے جا رہے ہیں۔ یکم مئی کو کورونا کے کل کیسز 18092تھے جو تین گنا بڑھ کر51 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔اسی عرصے میں اموات 417 سے بڑھ کر 1075ہو گئی ہیں۔ اس کے باوجود دنیا میں کسی کو یہ علم
مزید پڑھیے


کوئی پالیسی ہے یا نہیں؟

بدھ 20 مئی 2020ء
عا رف نظا می
کورونا وائرس جیسی عالمی وبا کے مقابلے اور اس ضمن میں حکمت عملی بنانے کیلئے دنیا میںڈاکٹروں ، عالمی ادارہ صحت ،اور سائنسدانوں کی رائے اور ان کے تجربات کی روشنی میں کلیدی فیصلے کئے جا رہے ہیں لیکن ہمارے ہاں جب سے یہ وبا پھیلی ہے حکمران کوئی دوٹوک پالیسی اختیارکر نے اور فیصلہ کن اقدامات کرنے میں یکسر ناکام رہے ہیں،مزید برآں اگر کوئی حکمت عملی تھی بھی تو اس کو سٹیک ہولڈرز سے پوری طرح شیئر نہیں کیا گیا۔ اسی بنا پر عدالت عظمیٰ نے بھی کورونا وائرس کے معاملے کا ازخود نوٹس لیا۔سپریم کورٹ نے ملک
مزید پڑھیے



این ایف سی ایوارڈپراعتراضات

پیر 18 مئی 2020ء
عا رف نظا می
صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے مطابق دسواں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دے دیا ہے لیکن جہاں وطن عزیز میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اعتماد کے فقدان کی بنا پر فیصلے متنازعہ بن جاتے ہیں، اسی طرح قومی مالیاتی کمیشن کی ہیئت ترکیبی اوراس کے ٹرمزآف ریفرنس پر بھی اعتراضات شروع ہو گئے ہیں۔ ان میں سے بعض تو خاصے وزنی ہیں اور دیگر اعتراضات کامل بیٹھ کر حل نکالا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر قومی مالیاتی کمیشن کی سربراہی تکنیکی طور پر بطور وزیر خزانہ، وزیراعظم عمران خان کوکرنی چاہیے لیکن ان کی جگہ مشیر
مزید پڑھیے


ملک لیڈر کا متلاشی!

هفته 16 مئی 2020ء
عا رف نظا می
جوں جوں کورونا وائرس پاکستان میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے،اموات کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہاہے۔رواں ماہ کے آغاز میں ملک بھر میں کورونا کے 16473کیسز تھے جو15مئی تک بڑھ کر قریباً 37000تک پہنچ گئے۔ یہ کوئی حسن اتفاق نہیں ہے کہ پاکستان چند روز میں ہی کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں میں 24ویں سے 19ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ جب سے کورونا وائرس نے پاکستان کا رخ کیا ہے،لاک ڈاؤن پر متذبذب پالیسی کے باوجود حکومتی زعما بالخصوص وفاقی وزرا رطب اللسان ہیں کہ ہم تو مقدور بھر کوشش کر رہے
مزید پڑھیے


اللہ ہمارے حال پر رحم کرے!

پیر 11 مئی 2020ء
عا رف نظا می
مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی ، وزیراعظم کی طرف سے جب ہفتے سے لاک ڈاؤن ختم یا نرم کرنے کی نوید سنائی جا رہی تھی ا س وقت جان لیوا کورونا وائرس پہلے کے مقابلے میں زیادہ آگ کی طرح پھیلنا شروع ہو گیا۔ جمعہ کو ایک ہی دن میں ملک بھر میں قر یباً دو ہزار مریضوں کا اضافہ ہوا اور پنجاب میں کیسز دس ہزار سے بڑھ گئے یہی نہیں بلکہ بدھ کو ریکارڈ47اور جمعرات کو 49افراد وائرس کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔ خان صاحب کا واکھیان ہے کہ ان سے غریبوں کی حالت
مزید پڑھیے


کوئی اور ہی آئے گا؟

هفته 09 مئی 2020ء
عا رف نظا می
جب سے میاں شہباز شریف چار ماہ لندن میں قیام کے بعد وطن واپس آئے ہیں، ڈیل اور ڈھیل کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ اس ضمن میں شیخ رشید تو بہت واضح ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اس امید پر آئے تھے کہ کورونا وباکے نتیجے میں خان صاحب کی حکومت کا چل چلاؤ ہے اور اقتدار کا ہما دوبارہ ان کے سر پر بیٹھنے کو ہے بلکہ اس مرتبہ وہ وزیراعظم ہونگے۔شہباز شریف نے شیخ صاحب کے اس دعوے کی پرزور تردید کی، ان کے مطابق تو وہ لندن سے پی آئی اے کی آخری پرواز
مزید پڑھیے


بڑھتی اموات۔۔۔لاک ڈائون میں نرمی کا عندیہ؟

بدھ 06 مئی 2020ء
عا رف نظا می
پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بائیس ہزارسے تجاوز کر گئی ہے اور قریباً 505افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے باوجود واضح اشارے مل رہے ہیں کہ حکومت لاک ڈائون کومزید نرم کرنے جا رہی ہے۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمرکاکہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ ہوا ہے جو اچھی خبر نہیں ہے۔ پچھلے چند روز میں روزانہ 24 اموات ہورہی ہیں اور ایک ماہ میں 720 افراد ہلاک ہوسکتے ہیں لیکن آبادی کے تناسب کے حساب سے پاکستان میں یہ شرح کم ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں