Common frontend top

عارف نظامی


راستے جدا ۔۔۔۔!


آہستہ آہستہ بلی تھیلے سے باہر آ رہی ہے،وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست،رازدان اور معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری ،جہانگیر ترین کے خلاف کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔انہوں نے برملا طور پر کہا ہے کہ چینی گندم بحران کی ایف آئی اے کی رپورٹ سے یہ بات پوری طرح واضح ہو گئی ہے کہ جو لوگ وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر نہیں چلتے ان کے قریب نہیں رہ سکتے۔ایک ٹی وی انٹرویو میں ان کا فرمانا ہے کہ جہانگیرترین سیاسی طور پر محض اس لئے اہم تھے کہ وہ وزیراعظم کے قریب سمجھے جاتے تھے۔بخاری صاحب
هفته 11 اپریل 2020ء مزید پڑھیے

چینی آٹا رپورٹ۔۔۔ پاور پالیٹکس

بدھ 08 اپریل 2020ء
عا رف نظا می
آٹا چینی بحران اور ان کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں رپورٹ سے ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی رپورٹ کی بنا پر جس کے مطابق جے ڈبلیو گروپ کے سربراہ اور عمران خان کے دست راست جہانگیر ترین کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچایا گیا جبکہ دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق خسرو بختیار کے بھائی مخدوم عمر شہریارکو فائدہ پہنچا۔ان کے ساتھ چودھری منیرجن کے قلابے سبھی جماعتوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور مونس الٰہی کا نام بھی
مزید پڑھیے


مفروضوں پر پالیسیاں؟

پیر 06 اپریل 2020ء
عا رف نظا می
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوترس نے عالمی سطح پر سیز فائر کی اپیل کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ متحارب ملک اپنی توانیاں اور وسائل جنگی محاذوں پرخرچ کرنے کے بجائے کو روناوائرس جیسے موذی مرض کا مقابلہ کرنے کے لیے صرف کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی حالات مزید بدتر ہونگے۔ اگرچہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا روئے سخن خانہ جنگی کے شکار شام،لیبیا اور یمن جیسے ملک ہیں لیکن ان کی یہ اپیل باقی دنیا پر بھی منطبق ہوتی ہے۔ بھارت کو ہی لے لیں اس کی سکیورٹی فورسز عالمی سطح پر آفت کے باوجود
مزید پڑھیے


سب ذمہ دار!

هفته 04 اپریل 2020ء
عا رف نظا می
پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو رپورٹ ہوا تھا،اس لحاظ سے اس مہلک وبا کو یہاں آئے قریباً ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک حکومت اور اپوزیشن گومگو کی کیفیت کا شکار ہیں۔یہ کہنا تو درست نہیں ہو گا کہ وزیر اعظم اور ان کے رفقا اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی اسی ایمرجنسی کی وجہ سے لندن سے آنے والی پی آئی اے کی آخری پروازکے ذریعے 22 مارچ کو پاکستان پہنچ گئے تھے۔وہ چار ماہ سے زائد
مزید پڑھیے


کرونا۔۔۔۔مبہم حکومتی اقدامات

بدھ 01 اپریل 2020ء
عا رف نظا می
کرونا وائرس دور حاضر کی ایسی وبا ہے جس نے مروجہ عالمی نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔اس کے خوفناک اقتصادی اثرات سے زیادہ انسانی پہلو ہیں۔دنیا بھر میں اس وائرس کے موذی اثرات کو زائل کرنے کیلئے مختلف طریقے اور حربے استعمال کئے جا رہے ہیں لیکن بعض اقدامات آفاقی ہیں۔مثال کے طور پر ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ رکھنا،وہ لوگ جن کے بارے میں شبہ ہو کہ انہیں کرونا وائرس لگ چکا ہے یا لگ سکتا ہے انہیں قرنطینہ میں رکھنا،احتیاطی تدابیر کے طور پر خود کو گھروں میں بند کر لینا اور گھروں سے ہی
مزید پڑھیے



یکسر نابلد

پیر 30 مارچ 2020ء
عا رف نظا می
کرونا وائرس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اورشاید ہی تاریخ میں اتنے بڑے بحران کی کوئی مثال ملتی ہو۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں حالیہ دہائیوں میں برق رفتار ترقی کے باوجود دنیا اتنے بڑے انسانی بحران سے نبرد آزما ہونے کے لیے یکسر تیار نہیں تھی۔ امریکہ اور یورپ جیسے جدید ٹیکنالوجی سے لیس اور دنیا کو سر کرنے کی صلاحیت رکھنے والے مغربی ممالک یمن‘ افغانستان،پاکستان اور بھارت جیسے ترقی پذیر ممالک کی طرح ہی اس معاملے میں ابھی تک بے بس نظر آ رہے ہیں۔پاکستان کی مختصر ایلیٹ جو ذہنی طور پر
مزید پڑھیے


اجتماعی خود کشی

هفته 28 مارچ 2020ء
عا رف نظا می
معروف امریکی مصنف جان سی میکسویل کے مطابق حقیقی لیڈر وہ ہوتا ہے جسے راستے کا پتہ ہو،وہ راستہ دکھاتا بھی ہو اور خود اس پر گامزن بھی ہو،مضمون نگار یہ بات گارجین میں لکھے جانے والے اپنے ایک آرٹیکل میں نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو کے بارے میں کہہ رہے تھے جو کرونا بحران کے دوران اپنے موجودہ اقدامات کی وجہ سے امریکی قوم کے رہنما کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ان کے مطابق اس کے برعکس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں تیزی سے پھیلنے والی اس وبا پر بریفنگ کے دوران صحافیوں سے لڑائی کرنے اور
مزید پڑھیے


تشویشناک صورتحال پر سیاست

بدھ 25 مارچ 2020ء
عا رف نظا می
اس امر کے باوجود کہ ملک میں کرونا سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو تقریباً 900 ہو چکی ہے،پنجاب میں کرونا کے شکار افراد کی تعداد بڑھ کر265اور سندھ میں تقریباً 394 ہو گئی ہے لیکن اس تشویشناک صورتحال کے باوجود کرونا کے نام پر بھی سیاست ہو رہی ہے۔ اتوار کو وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے صوبے میں 15دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا جس کے تحت میڈیکل سٹورز اور اشیائے ضروری کے پوائنٹس کے سوا سب کچھ بند ہو گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کسی کو بلاوجہ گھر
مزید پڑھیے


لیڈر شپ کا فقدان

پیر 23 مارچ 2020ء
عا رف نظا می
جوں جوں دوا کی مرض بڑھتا گیا،کرونا وائرس قریباً پوری دنیا کو لپیٹ میں لے چکا ہے اور186ممالک میں اس سے ہلاکتوں کی تعدادبارہ ہزار کے قریب ہوچکی ہے۔پاکستان میں بھی تین اموات سمیت چھ سو سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔بدقسمتی سے اس موذی مرض کے مقابلے اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوام پوری طر ح یکسو نہیں ہو سکے اور لیڈر شپ کا بھی فقدان نظر آتا ہے۔سندھ میں لاک ڈاؤن کا عندیہ دیتے ہوئے تین روز کے لیے صوبے میں تمام سرگرمیاں بند کردی گئی ہیں اور لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہد ایت
مزید پڑھیے


کروناسے ملکر لڑنا ہو گا!

هفته 21 مارچ 2020ء
عا رف نظا می
کرونا جیسی موذی وبا جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے کی سنگینی کا ادراک ہمارے ہاں بھی ہو گیا ہے ۔یہ کہنا شاید مناسب نہیں ہو گا کہ بعداز خرابی بسیار ہمارے حکمران بھی ہوش میںآ گئے ہیں تاہم متاثرین کے اعدادوشمار چونکا دینے والے ہیں۔کرونا سے متاثر ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد پورے جنوبی ایشیا کے مقابلے میں زیادہ ہے،خیبر پختونخوا میں دو اورسندھ میں بھی ایک ہلاکت ہو چکی ہے ۔چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے قوم سے خطاب بھی کیا ۔توقع تو یہ تھی کہ اپنے خطاب
مزید پڑھیے








اہم خبریں