Common frontend top

عارف نظامی


طُرفہ تما شا ۔۔۔۔۔


موجودہ حکومت کے مخصوص طریقہ کار کے تناظر میں اٹارنی جنرل انور منصور خان کا استعفیٰ بھی قطعاً حیران کن نہیں ہے۔ جس انداز سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس دائر کیا گیا اور بعدازاں اس کی پیروی کی گئی اس سے صاف ظاہر ہوتا تھا کہ قاضی صاحب کی چھٹی کرانا مقصود تھا کیونکہ وہ ایک آزاد منشںجج ہیں اور آئندہ چیف جسٹس بھی بنیں گے۔ لیکن جس نالائقی سے یہ کیس لڑا گیا وہ حکومت کی قانونی ٹیم کا طرہ امتیاز بن چکا ہے۔اس کی ایک جھلک اس وقت دیکھنے میں آئی جب اٹارنی جنرل
پیر 24 فروری 2020ء مزید پڑھیے

پیوستہ رہ شجر سے؟

هفته 22 فروری 2020ء
عا رف نظا می
اپوزیشن جماعتیں عجیب مخمصے کا شکار ہیں ،حکومت کو گرانے کو دل بہت کرتا ہے لیکن بوجوہ ہمت نہیں پڑتی ۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوں ماہ مارچ میں تحریک چلانے کے عزم کا اظہار کر رہی ہیں ۔مولانا فضل الرحمن تو پہلے ہی کمربستہ ہیں لیکن اس کے باوجود زمینی حقائق اور اپوزیشن جماعتوں کے آپس کے تعلقات کار اس نوعیت کے ہیں کہ فی الحال ا ن کا ایک سٹیج پر اکٹھے ہونا ممکن نظر نہیں آتا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے حالیہ دورہ لاہور میں دل کی باتیں کہہ دیں۔وہ فرماتے ہیں کہ اگر بس چلے
مزید پڑھیے


غداری کے لیبل؟

بدھ 19 فروری 2020ء
عا رف نظا می
چونکہ مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کے ذریعے میری حکومت گرانے کی کوشش کی تھی لہٰذا ان کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت سنگین غداری کے الزام میں مقدمہ چلنا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان کا یہ تازہ واکھیان سمجھ سے بالاتر ہے کہ کوئی جمہوری حکمران اپنے سیاسی مخالف کومحض اس لیے غدار قرار دے کہ اس نے حکومت گرانے کے لیے پرامن تحریک چلائی۔ ادھر مولانا کے مطابق چونکہ خان صاحب دھاندلی کی پیداوار ہیں لہٰذا نئے عام انتخابات کرائے جائیں، چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ ان کی کیا انڈرسٹینڈنگ تھی، یہ مولانا خود یا پرویز الٰہی ہی
مزید پڑھیے


سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون یا؟

پیر 17 فروری 2020ء
عا رف نظا می
جب سے موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی ہے میڈیا کی طنابیں مسلسل کَسی جا رہی ہیں اور اب سوشل میڈیا کی باری بھی آ گئی ہے ۔کابینہ کے حالیہ اجلاس میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس مجوزہ قانون کے تحت یو ٹیوب ،فیس بک ،ٹویٹر ،ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا کمپنیوںکے لئے تین ماہ میں پاکستان میں دفاتر کھولنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں قانون توکافی عرصے سے تیار کیا جا رہا تھا گویا کہ وہ اینکر خواتین وحضرات جن کے لیے مروجہ چینلز کے راستے بند کرا دیئے گئے
مزید پڑھیے


ہر شعبہ میں رجعت قہقری

هفته 15 فروری 2020ء
عا رف نظا می
ڈیڑھ سال میں تحریک انصاف کی حکومت کا واحد طرہ امتیاز یہ ہے کہ قومی زندگی کا قریباً ہر شعبہ رجعت قہقری کا شکار ہے بالخصوص اس عرصے کے دوران بندہ مزدور کے اوقات تلخ سے تلخ ترین ہوتے گئے اورامید کی کوئی کرن بھی نظر نہیں آ رہی ۔ایسا لگتا ہے کہ چھ ارب ڈالر کے پیکج کے عوض ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھ گروی رکھ دیا گیا ہے ۔ہمارے پالیسی ساز جمود کا شکار نظر آتے ہیں کیونکہ بظاہر سارے فیصلے بین الاقوامی مالیاتی ادارہ ہمارے اوپر تھونپ رہا ہے اور سرکار عالیہ بخوشی کورنش بجا
مزید پڑھیے



انقلابات ہیں زمانے کے!

بدھ 12 فروری 2020ء
عا رف نظا می
تازہ خبر آئی ہے ،خضر ہمارا بھائی ہے۔ عمران خان اور چودھری برادران بھائی بھائی ہو گئے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی جو کل تک چودھری محمد سرور ،عثمان بزدار اور شفقت محمود پر مشتمل کمیٹی سے مذاکرات کرنا تو کجا اسے تسلیم کرنے کو بھی تیار نہیں تھے ،اچانک جھاگ کی طرح بیٹھ گئے ،نئی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے دور میں ہی سب کچھ طے ہو گیا۔اب مذاکرات کے مابعد چودھری صاحب کا لہجہ یکسر تبدیل ہو گیا ہے ۔ جہانگیر ترین کمیٹی سے(جن کے باقاعدہ منٹس بننے کے بعد فوری طور پر عمل درآمد شروع ہو گیا تھا)
مزید پڑھیے


ناک میں بھی دم

پیر 10 فروری 2020ء
عا رف نظا می
92 نیوزکی سالگرہ پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا انٹرویو کرنے کا موقع ملا۔یہ دعوے کہ معاملات روبہ اصلاح ہیں اور جلد صلح ہو جائے گی،چودھری صاحب کی خاصی محتاط گفتگوکے باوجود یہی اندازہ ہوا معاملات ٹھیک نہیں ہیں اور برف ہنوز نہیں پگھلی۔چودھری صاحب نے اپنا موقف دہرایا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان باقاعدہ ایک تحریری معاہدہ ہوا تھا جس پر ابھی عملدرآمد نہیں ہوا۔پرویز خٹک،جہانگیر ترین اور ارباب شہزاد پر مشتمل کمیٹی نے اتحاد کے وقت ہونے والے تحریری معاہدے کی روشنی میں معاملات طے کر لئے تھے۔اس ضمن میں عمران خان
مزید پڑھیے


عوام کے سڑکوں پر نکلنے کا انتظار؟

بدھ 05 فروری 2020ء
عا رف نظا می
حکومت کے ان دعووں کے باوجود کہ مشکل فیصلے کر لئے اب2020 ء اقتصادی ترقی کا سال ہو گا، معاملات رجعت قہقہری کی طرف ہی گامزن ہیں۔یہ خبر قطعاً حیران کن نہیں کہ ماہ جنوری میں افراط زر کی شرح ریکارڈ 14.56 تک پہنچ گئی ۔یہ شرح گزشتہ بارہ برسوں میں سب سے زیادہ ہے، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ 23.6 فیصد اضافہ ہوا۔گندم اور چینی کے نرخوں میں اضافے کی بنا پر اعدادوشمار قطعاً غیر متوقع نہیں ہیں۔سٹیٹ بینک اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا دعویٰ ہے کہ یہ عارضی عمل ہے اور بالآخر قیمتیں معمول پر
مزید پڑھیے


میں صدقے جاواں وچلی توں

پیر 03 فروری 2020ء
عا رف نظا می
سی پی این ای کی قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم، وزیراعلیٰ، سپیکر ،گورنر اور لیڈر آف اپوزیشن سے ملاقاتوں کی روایت عرصہ دراز سے چلی آ رہی ہے۔ چودھری پرویز الٰہی اپنی خاندانی وضع داری نبھاتے ہوئے میڈیا سے دوستانہ انٹر ایکشن اور ان کی میزبانی کرتے رہتے ہیں ۔بدھ کو ان کا فون آیا کہ جمعہ کو ساڑھے بارہ بجے میرے ساتھ گپ شپ کے لیے آئیںجس پر میں نے کہا ساتھیوں سے مشورہ کر کے عرض کرونگا۔ انھوں نے انکشاف کیا ان کا سٹاف پہلے ہی رابطے کر چکا ہے۔ ہمارا خیال تھا یہ
مزید پڑھیے


آئی جی سندھ پولیس کا نیا تنازع

هفته 01 فروری 2020ء
عا رف نظا می
سندھ کے آئی جی پولیس کلیم امام کے تبادلے اور ان کی جگہ نئے آئی جی کی تقرری نے وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔یہ عجیب طرفہ تماشا ہے کہ کلیم امام کے تبادلے اور ان کی جگہ مشتاق مہرکے نام پر وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ کراچی کے موقع پر اتفاق رائے ہو گیا تھا لیکن اس سے اگلے ہی روز کابینہ کا اجلاس ہوا تو خان صاحب نے اچانک پینترا بدلا اور فیصلہ صادر کیا کیونکہ کابینہ نہیں مانتی لہٰذا کلیم امام کے تبادلے کا فیصلہ موخر کیا جاتا ہے ۔واضح
مزید پڑھیے








اہم خبریں