Common frontend top

عارف نظامی


میڈیا پر کاٹھی ڈالنے کی تیاری


حکومت میڈیا پر مزید قدغن لگانے کے اپنے ارادے پر استقامت سے قائم ہے، اب پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس کے نام سے ایک مسودہ سامنے آیا ہے جس پر سرسری نظر ڈالنے سے ہی یہ بات وا ضح ہو جاتی ہے کہ اس کے پیچھے میڈیا پرکاٹھی ڈالنے کے سوا کوئی اور سوچ نہیں۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری اس وقت سے میڈیا کو فتح کر نے کے مشن پر کاربند ہیں جب وہ عمران خان صاحب کی کابینہ میں پہلی بار وزیر اطلاعات بنے تھے۔ وہ اکثر سی پی این ای جس کا میں صدر ہوں سے ملاقاتوں کے
بدھ 02 جون 2021ء مزید پڑھیے

نواز شریف تماشا نہ دیکھیں

پیر 31 مئی 2021ء
عا رف نظا می
مسلم لیگ (ن) میں مختلف رہنمائوں کے درمیان محاذ آرائی عروج پر ہے لیکن بعض سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ یہ سب کچھ چائے کی پیالی میں طوفان ہے،مسلم لیگ (ن) میں ایک ہی گروپ ہے اور وہ ہے میاں نواز شریف کا، اگر وہ بڑھک ماریں تو شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز جیسے شیر پل بھر میں شیر قالین بن جائیں گے۔ شہباز شریف بارہا کہہ چکے ہیں کہ میں بڑے بھائی جان کے تابع ہوں، ان کے حکم اور رہنمائی کے مطابق ہی آگے چلتا ہوں لیکن بھائی جان مست ہیں اور لندن کی
مزید پڑھیے


ترین رپورٹ بھی۔۔۔۔۔؟

هفته 29 مئی 2021ء
عا رف نظا می
جہانگیر ترین کے شوگر کے معاملات کی تحقیقات کرنے کے لیے سینیٹر علی ظفر پر مشتمل یک رکنی کمیٹی بنائی گئی، چاہیے تو یہ تھا کہ علی ظفر خود ہی اپنے تحقیقاتی کمیشن کا نتیجہ ظاہر کرتے لیکن اس سے پہلے ہی خبر لیک ہو گئی کہ انہوں نے اس معاملے میں جہانگیر ترین کو الزامات کے حوالے سے سرخرو کرد یا ہے ۔ اس کا جہا نگیر ترین کے نئے دست راست را جہ ریاض نے خوب فائدہ اٹھایا اور میڈیا پر اعلان کردیا کہ علی ظفر کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے اپنی
مزید پڑھیے


پرانا ہی پاکستان؟

پیر 24 مئی 2021ء
عا رف نظا می
نیب اس لحاظ سے بدقسمت ادارہ ہے کہ اس کی کارکردگی پر اپوزیشن ہمیشہ تنقید کرتی رہی ہے کہ یہ حکومت وقت کا آلہ کار ہے اور انتقامی کارروائیوں پر احتساب کا ملمع چڑھا کر ہر حکومت کے مفادات کی آبیاری کرتا ہے۔ اس کے علاوہ تاجراور صنعتکار بھی نیب سے شاکی رہتے ہیں، اب اس طویل فہرست میں خود وزیراعظم عمران خان بھی شامل ہوگئے ہیں"اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں ،بیگانے بھی ناخوش"۔وزیراعظم کا تازہ ارشاد ہے کہ نیب 23 سال سے کام کر رہا ہے(عمران خان کو بھی سیاست میں قریباً اتنا عرصہ ہو چکا ہے) لیکن
مزید پڑھیے


گرداب میں؟

هفته 22 مئی 2021ء
عا رف نظا می
بظا ہر لگتا ہے کہ وزیر عظم عمران خان اپنا قریباًتین سال کا اقتدار مکمل کرنے کے بعد گرداب میں پھنس گئے ہیں ۔ عمومی طو ر پر کہا جا تا ہے کہ نئے سیا سی محاذ کھولنا کسی بھی سیا سی حکومت کے لیے سود مند ثابت نہیں ہو تے لیکن پتہ نہیںپی ٹی آ ئی کی قیا دت اس اصول کے یکسر خلا ف کیوں ہو گئی ہے ۔ خان صا حب تواب سہ مکھی لڑا ئی لڑرہے ہیں ۔ ایک طرف انہیں اپو زیشن کی بڑ ھتی ہو ئی یلغار کا سامنا ہے۔ دوسر ی طرف پا
مزید پڑھیے



’ش‘ اعصا ب پر سوار !

بدھ 19 مئی 2021ء
عا رف نظا می
حسب توقع عید الفطر کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر ہی قائد حزب اختلاف، مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کانام علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے میں رکاوٹ کھڑی کرنے کے لیے بدنام زمانہ ای سی ایل پر ڈال دیا گیا ۔ ساتھ ہی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے مطابق نیوی اور ائرفورس کو بھی شہبازشریف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے الرٹ کردیا گیا ہے ، بری فوج کا نام نہیں لیا گیا شاید اس لیے کہ عام آدمی کے نزدیک خان صاحب کے مقتدر اداروں کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی بنا پر
مزید پڑھیے


بڑے بھائی کو ’’راہ راست‘‘پر لانا مشکل

بدھ 12 مئی 2021ء
عا رف نظا می
مسلم لیگ(ن)کے صدر ،قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت اور محدود عرصے کیلئے بغرض علاج بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے باوجود لاہور میں ہی پائے جا رہے ہیں۔میاں صاحب تو اپنی روایتی خوش لباسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کالا سوٹ پہن کر براستہ قطر لندن جانے کیلئے پابہ رکاب تھے لیکن حکومت کے عزائم کچھ اور ہی تھے جن کا اندازہ وزیر اطلاعات فواد چودھری کے فوری ردعمل سے ہو گیا کہ ہم شہباز شریف کو جانے نہیں دیں گے انہیں ہر صورت روکا جائے گا۔دراصل میاں نواز شریف کو بظاہر بغرض علاج لندن
مزید پڑھیے


سعودی عرب کا دورہ!

پیر 10 مئی 2021ء
عا رف نظا می
کا فی عر صے بعد کسی پاکستانی حکمران کا کو ئی غیر ملکی دورہ ہوا ہے جسے کسی حدتک کامیاب قرار دیا جا سکتا ہے۔ سعودی ولی عہد اور عملی طور پر حکمران شہزادہ محمد بن سلمان جنہیں ایم بی ایس بھی کہا جا تاہے اور پا ک فوج کے سر براہ جنر ل قمر جا وید باجو ہ کی ان کے چار روزہ دورے کے موقع پر دوطرفہ ملاقات سے ہی یہ انداز ہ ہو گیا تھا کہ متذ کر ہ دورہ سعو دی عرب پر ٹھونسا نہیں گیا بلکہ سعودی حکومت کی اس خواہش کا مظہر تھا کہ
مزید پڑھیے


پاکستان میں کتنی آزادی اظہار؟

بدھ 05 مئی 2021ء
عا رف نظا می
وطن عزیزمیں بھی یوم آزادی صحافت خامو شی سے منا یا گیا جیسے کہ پاکستان میں آزادی اظہا ر کا کو ئی مسئلہ ہی نہ ہو ۔ چند اخبارات اور ٹی وی چینلز کے سوا زیادہ تر میڈیا نے اس دن کا نوٹس تک نہ لیا۔ تاہم آزادی صحافت کے حوالے سے پاکستان میں زمینی حقا ئق قدرے مختلف ہیں اور ان کے مطابق حقیقت تو یہ ہے کہ گنجا ئش سکڑتی جا رہی ہے حالا نکہ کسی بھی جمہو ری ملک میںمیڈ یا کی آزادی کے بغیر ایک آزاد معا شر ے کو فروغ دینے کے دعوے کھو کھلے
مزید پڑھیے


کون کس کا ہو گا؟

پیر 03 مئی 2021ء
عا رف نظا می
ابھی ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 کے دوبارہ ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار کی کامیابی سے پیدا ہونے والی گرما گرمی ختم نہیں ہوئی تھی کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 کا قضیہ کھڑا ہو گیا۔ دونوں ضمنی انتخابات میں یہ قدر مشترک ہے کہ ہارنے والے تمام فریق نتائج ماننے کو تیار نہیں، ڈسکہ میں تو تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی جو مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے مقابلے میں صرف 93433 ووٹ حاصل کر سکے، نے خوب ہاہا کار مچائی کہ انتخابات کا یہ نظام ہی
مزید پڑھیے








اہم خبریں