Common frontend top

عارف نظامی


بڑا بھائی؟


پارلیمنٹ کے ایوان بالاکے نئے ارکان کے انتخابات اور بعدازاں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن جس انداز سے ہوئے اس سارے عمل میں اپوزیشن ا وو حکومت دونوں فریق جیت گئے لیکن جمہوریت کو شکست ہوگئی۔ عموماً کہا جاتا ہے کہ سیاسیات اور اخلاقیات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں، لیکن درحقیقت ایسا نہیں کیونکہ سیاستدانوں کی تمام تر قلابازیوں کے باوجود سیاست کی بنیاد بھی اخلاق ہی ہوتی ہے جس کا جنازہ نکال دیا گیا۔ اگرچہ اپوزیشن کو تکنیکی طور پر حکومت کے 48 ووٹوں کے مقابلے میں3 ووٹ کی برتری تھی تاہم اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا
پیر 15 مارچ 2021ء مزید پڑھیے

ایسا حشر نہ ہو!

هفته 13 مارچ 2021ء
عا رف نظا می
وزیر اعظم عمران خان نے بڑے تزک واحتشام سے خود کھانا بانٹ کر ’ کوئی بھو کانہ سو ئے ‘ پر وگرام کا افتتاح کیا اور کہا کہ احسا س پروگرام کے تحت حکومت تین کروڑ خاندانوں کو سبسڈی دے گی جو براہ راست مستحقین کے بینک اکاؤنٹس میںبھجوائے گی ۔ اس کے ساتھ ہی یہ خبر بھی شائع ہوئی ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران شرح نمو صرف 1.3فیصد رہے گی یعنی رواں مالی سال کے دوران معیشت کی ابتر صورتحال کے پیش نظر یہ اضافہ آبادی میں اضافے کی شرح سے بھی خاصا کم ہو گا گویا
مزید پڑھیے


نیاسیاسی رجحان ۔۔۔۔۔

بدھ 10 مارچ 2021ء
عا رف نظا می
اپوزیشن جس جارحانہ اندازسے فرنٹ فٹ پر کھیل رہی ہے، اس پر نہ صرف حکومت وقت بلکہ سنجیدہ شہری حلقوں کو بھی تشویش ہونی چاہیے کہ ملک کس سمت جا رہا ہے ۔ سیاسی حالات کو اس نہج تک پہنچانے کی زیادہ ذمہ داری خو د حکومت پر ہی عائد کی جا رہی ہے کیونکہ اس کے اقدامات سے جہاں سیاست ایک نیا رخ اختیار کرتی جارہی ہے وہاں بعض اداروں کے بارے میں بیانیہ بھی بدلتا جا رہا ہے۔ وطن عزیز میں عمومی طو رپر دیکھا گیا ہے کہ ماضی میں حکومتیں اس قسم کی حکمت عملی اختیار کرتی
مزید پڑھیے


اعتماد کا ووٹ اور پارلیمنٹ کے باہر

پیر 08 مارچ 2021ء
عا رف نظا می
سینیٹ میں پی ٹی آئی کی شکست کا غصہ اپوزیشن پر نکالنا تو قابل فہم ہے لیکن خان صاحب اور ان کے حواری الیکشن کمیشن پر بھی سخت برہم ہیں کہ یہ آئینی ادارہ اپنے فرائض منصبی ادا کرنے میں یکسر ناکام رہا ہے۔ وزیراعظم نے قوم سے اپنے خطاب میں اپنی پارٹی کے ارکان، جواپوزیشن کے ہاتھوں بک گئے کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والے شکلوں سے ہی غدار لگتے ہیں، شکست حکومتی ارکان کے ضمیر بیچنے سے ہوئی، جو خوش نہیں وہ مجھے ووٹ نہ دیں۔ ادھر وزیراعظم نے اعتماد
مزید پڑھیے


سینیٹ الیکشن سبق ،مگر۔۔۔۔

هفته 06 مارچ 2021ء
عا رف نظا می
اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ہاتھوں حکمران اتحاد کے امیدوار عبد الحفیظ شیخ کی شکست وزیر اعظم عمران خان کے لیے بڑ اسانحہ تصور کیا جا رہا ہے لیکن حکومت کے ترجمانوں کی فوج ظفر موج کی منطق ہے کہ یہ سب کچھ الیکشن کمیشن کی نا اہلی اور نوٹوں کی ریل پیل کی وجہ سے ہواہے۔ وہ یہ تسلیم کرنے کو تیار ہی نہیں کہ اس میں حکومتی نا اہلی اور معاملات کو مس ہینڈل کرنے کا بھی گہرا عمل دخل ہے۔وزیر اعظم عمران خان جب سے منصب اقتدار پر فائز ہوئے ہیں
مزید پڑھیے



آج کڑا امتحان!

بدھ 03 مارچ 2021ء
عا رف نظا می
آ ج سینٹ کے انتخابات ہو رہے ہیں لیکن ماضی کے برعکس اس بار سینٹ کے طریقہ انتخاب کہ خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوں یا کھلے بیلٹ کے ذریعے کے گہرے بادل سیاسی افق پر چھائے رہے، اس کی وجہ وہ صدارتی ریفرنس تھا جس میں سپریم کورٹ سے سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کی رائے مانگی گئی تھی ۔ صدارتی ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ خفیہ بیلٹ سے الیکشن کی شفافیت متاثر ہوتی ہے اس لیے سینٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے منعقد کرانے کا آئینی و قانونی راستہ نکالا جائے۔ واضح رہے کہ 25
مزید پڑھیے


ہوا کا تازہ جھونکا

پیر 01 مارچ 2021ء
عا رف نظا می
جہاں ایک طرف پاکستان اور بھارت کے 2003 کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرنے کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے، وہیں نومنتخب امریکی جوبائیڈن انتظامیہ نے مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک کو براہ راست مذاکرات کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے ہاٹ لائن پر ایک دوسرے کے بنیادی معاملات اور تحفظات کو دور کرنے اور ایل او سی پر جنگ بندی پر سختی سے عمل کرنے پر اتفاق کیا ہے اور لائن آف کنٹرول اور دیگر تمام سیکٹرز کی صورتحال کا آزاد، اچھے اور خوشگوار ماحول میں جائزہ لیا، فریقین
مزید پڑھیے


انتخابی شفافیت؟

هفته 27 فروری 2021ء
عا رف نظا می
پاکستان میں انتخابات کی شفافیت ہمیشہ سے ہی سوالیہ نشان رہی ہے۔ عمومی طور پر ہارنے والی سیاسی جماعتیں اور فریقین غیر موافق نتائج کو ووٹوں میں خورد برد اور چوری چکاری کا شاخسانہ قرار دیتے ہیں۔ وطن عزیز میں سیاسی سطح پر دھاندلی کا یہ چلن اس دور میں عام ہوا جب صوبہ سرحد جواب خیبر پختو نخوا ہے کے وزیر اعلیٰ خان عبدالقیوم خان جھرلو کے حوالے سے مشہور ہوئے۔پچاس کی دہائی میں ان کے زیرانتظام انتخابی عمل کو اس حد تک گدلا کیا گیا کہ اس کانام ہی جھرلو پڑ گیا۔1970 میں ہونے والے عام انتخابات
مزید پڑھیے


عوام خوش نہیں!

بدھ 24 فروری 2021ء
عا رف نظا می
وطن عزیز میںحالیہ ضمنی انتخابات میں ہونے والی گڑ بڑ جمہوری اداروں کے لیے کوئی نیک شگون نہیں ہے بالخصوص ڈسکہ کے قومی اسمبلی کے حلقہ75میں ہونے والے پر تشدد واقعات جن میں دو افراد جاں بحق ہوئے اور ’’پریزائیڈنگ افسروں اور پولنگ تھیلے غائب‘‘ ہونے کے عمل نے ان الیکشن کو ہی متنازعہ بنا دیا، ابھی اس حلقے کے نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کو کرنا ہے ۔ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ الیکشن ہم نے جیتا ہے لہٰذا ہماری فتح کا اعلان کردیا جائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ ہے کہ ہم جیتے ہیں، تا ہم
مزید پڑھیے


دفتر خارجہ کی کارکردگی؟

هفته 20 فروری 2021ء
عا رف نظا می
منگل کو میڈیا پر یہ خبر دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر قاہرہ پہنچ گئے، انہوں نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی اور ہم منصب سامح شکری سے ملاقاتیں کیں۔ وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا گزشتہ 10 سال سے مصر کے ساتھ تعطل کا شکار تعلقات ازسرنو بحال ہو گئے ہیں۔ ہما رے اکثر وزرائے خارجہ پاکستان میں چند روز ہی گزارتے ہیںاوربیرون ملک مصروفیات میں مگن رہتے ہیں ،وہ غیر ملکی دوروں میں ہی خوش رہتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ سربراہان مملکت و حکومت اور
مزید پڑھیے








اہم خبریں