Common frontend top

عارف نظامی


سینٹ ٹکٹوں پر حکمران جماعت میں گھڑمس


سینٹ انتخابات خواہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش کے مطابق اوپن بیلٹ کے ذریعے ہوں یا پرانے خفیہ رائے شماری کے طریقہ کار کے ذریعے،کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔یہ خبر خاصی دلچسپ ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی جو 2018 ء کے عام انتخابات میں ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست پر شکست کھا گئے تھے کو اسلام آباد کی سینٹ کی جنرل نشست پر میدان میں اتارا ہے،ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار وزیر خزانہ حفیظ شیخ ہیں،بعض اطلاعات کے مطابق حفیظ شیخ پر پی
بدھ 17 فروری 2021ء مزید پڑھیے

کس کا فائدہ؟

هفته 13 فروری 2021ء
عا رف نظا می
وزیر اعظم عمران خان3 مارچ کو ہونے والے ایوان بالا کے48سینیٹروں کے انتخابات اوپن بیلٹ کے تحت کرانے پر ہی ڈٹے ہوئے ہیں، اپوزیشن کے آن بورڈ نہ آنے کے باوجو د الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اپوزیشن کی حمایت کے بغیر قانون میں ترمیم میں ناکامی کے بعد انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کیلئے صدارتی آرڈ یننس جاری کیا گیا ،اس حوالے سے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا گیا،پاکستان بار کونسل،مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے بھی اس آرڈیننس کو چیلنج کر دیا ہے۔ خان صاحب کا کہنا ہے کہ وہ یہ سب کچھ
مزید پڑھیے


شفافیت یا کچھ اور؟

بدھ 10 فروری 2021ء
عا رف نظا می
حکومت قانونی اور سیاسی محاذوں پر شکست کھانے کے باوجود بضد ہے کہ سینیٹ کے اگلے ماہ ہونے والے انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے ہی ہوں۔ جہاں تک اس سلسلے میں آئین میں ترمیم کا تعلق ہے وہ پارلیمنٹ میں حکمران جماعت کی مطلوبہ عددی اکثریت نہ ہونے کی بنا پرناممکن ہے۔ نہ جانے کیوں خان صاحب اس راستے پر چل پڑے ہیں ۔دوسری طرف بقول تحریک انصاف کے اپوزیشن جماعتیں بالخصوص پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) چارٹر آ ف ڈیموکریسی میں اوپن بیلٹ کے ذریعے انتخابات کے وعدے سے مکرگئی ہیں ۔ حکومت اور اپوزیشن کے اتحادوں کے درمیان
مزید پڑھیے


امریکہ سے نیا تنازع

بدھ 03 فروری 2021ء
عا رف نظا می
امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کیس میں احمد عمر شیخ اور اس کے ساتھیوں کی سپریم کورٹ سے بریت کے باعث امریکہ اور پاکستان کے درمیان ایک نیا قضیہ کھڑا ہو گیا ہے۔پاکستان کے خارجہ پالیسی سازوں کو قوی امید تھی جو با ئیڈن کی نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تجدید تعلقات بہتر اور مثبت انداز میں شروع ہونگے بالخصوص افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا اور وہاں قیام امن کے لیے پا کستانی کوششوں کو سراہا جائے گا لیکن اس تنازع نے فی الحال تو ان معاملات اور آس پر کسی حد تک پا نی پھیر دیا
مزید پڑھیے


تقریروں کی حد تک!

پیر 01 فروری 2021ء
عا رف نظا می
جب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھی کھوکھر برادران جو لاہورمیں وسیع جائیدادوں کے مالک ہیں کے گھر کھوکھر پیلس کو گرانے کے لیے ایل ڈی اے اور پولیس نے یلغارکی، وزیراعظم عمران خان کے ذہن پر "قبضہ مافیا" سوار ہے۔ مسلم لیگ )ن( پر کرپشن کے الزامات اپنی جگہ اب اس جماعت کو سرکاری و نجی زمینوں پر قبضے کرنے والوں کا سرپرست قرار دیا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق ن لیگ اور قبضہ مافیا ایک ہی ہیں، پنجاب میں دس بڑے گروپ ہیں جنہوں نے سرکاری زمینوں پر قبضے کیے ہیں۔ خان صاحب کا یہ پرانا ورد بھی ساتھ
مزید پڑھیے



ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا آئینہ

هفته 30 جنوری 2021ء
عا رف نظا می
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، جو ہر سال دنیا کے مختلف ممالک میں پبلک سیکٹر میں کرپشن کا جائزہ لے کر رپورٹ شائع کرتا ہے، نے پاکستان کے بارے میں کوئی صحت مند درجہ بندی پیش نہیں کی۔اس کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں 4 درجے اضافہ ہوا ہے یعنی کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے جاری کردہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) برائے سال 2020 میں پاکستان 180 ممالک میں سے 124ویں درجے پر آگیا جبکہ گزشتہ برس پاکستان سی پی آئی رینکنگ میں 120ویں نمبر پر تھا۔اس کے ساتھ ملک کا سکور بھی 100 میں سے گزشتہ برس کے 32 کے مقابلے
مزید پڑھیے


نظر نہیں آ رہا!

بدھ 27 جنوری 2021ء
عا رف نظا می
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) جسے تشکیل پائے بمشکل پانچ ماہ ہی گزرے ہیں، اپنے اہداف کے قریب نہ پہنچنے کے باعث بکھرنا شروع ہوگئی ہے ۔مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں لانگ ما رچ اورا جتماعی استعفوں کے ذریعے حکومت کی رخصتی کی منزل ابھی بہت دور ہے لیکن پی ڈی ایم کے غنچے بن کھلے ہی مرجھا نے لگے ہیں ۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا ماتھا اس وقت ٹھنکا جب 19جنوری کو پیپلز پا رٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عمر کوٹ میں اپنی مصروفیت کا بہانہ بنا کر الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت
مزید پڑھیے


آج کیا بولنا ہے؟

پیر 25 جنوری 2021ء
عا رف نظا می
یہ بات کوئی حیران کن نہیں ہے کہ حزب اختلاف نے براڈ شیٹ معاملے کی تحقیق کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعیدکی تقرری کو مسترد کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فرماتے ہیں کہ پاکستان میں ریاستی ادارے اپنا کام کرنے کے بجائے انتقامی کارروائیوں میں لگے رہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر)عظمت سعید اس لحاظ سے موزوں نہیں کہ وہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل رہ چکے ہیں جبکہ پاناما سکینڈل کی سماعت کرنے والے بینچ کا حصہ بھی تھے۔ یہ
مزید پڑھیے


فارن فنڈنگ اور انقلاب؟

هفته 23 جنوری 2021ء
عا رف نظا می
فارن فنڈنگ کیس نے حکومت اور اپوزیشن کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ہر روزنت نئے انکشافات میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔ اپوزیشن پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کے بارے میں کیس کے فیصلے میں تاخیر کے خلاف الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور مظاہرہ کر چکی ہے۔ یہ بنیادی طور پر مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کا شو تھا جس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو غائب تھے، وہ اسی روز عمرکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے نظر آئے۔ اس پر بعض عناصر کا ماتھا ٹھنکا کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے جس کی
مزید پڑھیے


امریکی جمہوریت سرخرو !

بدھ 20 جنوری 2021ء
عا رف نظا می
سخت محاذآرا ئی کے بعد جو بائیڈن امریکہ کے 46ویں صدر کے طو ر پر آج حلف اٹھا رہے ہیں، ان کی تقریب حلف برداری میں وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے والے صدر ٹرمپ شریک نہیں ہو رہے، وہ پہلے ہی اپنے آبائی علاقے فلوریڈا جا چکے ہیں ۔ حلف برداری کی تقریب بیس ہزار مسلح نیشنل گارڈز اور امن وامان برقرار رکھنے والے اداروں کے سخت حصار میں ہو رہی ہے ۔دو ہفتے قبل جب ٹرمپ کے بھڑکانے پر ان کے حامیوں کی کثیر تعداد نے سینیٹ کی بلڈنگ پر دھا وا بول دیا تھا اُن پرتشدد ہنگاموں میں
مزید پڑھیے








اہم خبریں