Common frontend top

عارف نظامی


پی آئی اے کی نجکاری ناگزیر


قومی ائرلائن پی آئی اے کے ایک بوئنگ 777 طیارے 200 ایل آر کاملائیشیا کے کوالالمپور ائرپورٹ پر عین اس وقت ضبط ہوجانا جب وہ پاکستان روانگی کے لیے تیار تھا، اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ ہے۔ پی آئی اے کی نالائقی سے ملک کی جگ ہنسائی وتیرہ ہی بنتا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے مئی 2020ء میں کراچی ائرپورٹ کے قریب قو می ائیرلائن کی پرواز 320 کاپائلٹ کی غفلت کی وجہ سے عمارت سے ٹکرا جانا جس میں دو مسافروں کے سوا جہاز میں سوارتمام97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، بھی انوکھا لیکن افسوسناک
پیر 18 جنوری 2021ء مزید پڑھیے

براڈ شیٹ کا نیا قضیہ

هفته 16 جنوری 2021ء
عا رف نظا می
برطانوی فرم براڈ شیٹ جس کا بظاہر کام غیر قانونی طریقے سے بنائے گئے اثاثوںکی چھان بین اور بازیابی ہے، آج کل موضوع سخن بنی ہوئی ہے ۔ جنرل پرویز مشرف کے دور میںجولائی 2000 میں انگیج کی جانے والی اس فرم کے ساتھ معا ہدہ 2003میں ختم کردیا گیا تھا ۔ اس فرم کے ساتھ دوسو شخصیا ت کے اثاثوں کی چھان بین کا معاہدہ کیا گیا تھا جن میں شریف فیملی کے علاوہ کئی دیگر سیاستدان ،بیورو کریٹس اورجرنیل بھی شامل تھے لیکن جب نواز شریف اور ان کا خاندان سعودی عرب کے توسط سے اس وقت ہونے
مزید پڑھیے


محض بیان بازی اور دعوے

بدھ 13 جنوری 2021ء
عا رف نظا می
ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن نے ایک نئی لیکن ناگوار بحث کو جنم دیا، بجائے اس معاملے کی تہہ تک پہنچنے اور آئند ہ کے لیے ایسے اقدامات کرنے کے جن سے ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو، وفاقی وزیر توانائی عمرایوب اور تحریک انصاف کے دیگر زعما نے اس کی ذمہ داری بھی مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت پر ڈال دی ۔ ان کے مطابق ن لیگی حکومت کے دور میں آٹھ مرتبہ ایسے واقعات ہوئے ۔ ایسا ہی ہو گا ،لیکن اس وقت کے سیکرٹری واٹر اینڈ پاور یونس
مزید پڑھیے


بڑے بے آبرو ہو کر۔۔۔

پیر 11 جنوری 2021ء
عا رف نظا می
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں شکست کھانے کے بعد اقتدار سے چمٹے رہنے کی تمام تر کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ٹرمپ جس سطح تک گر گئے ہیں وہ تشویشناک ہے، امریکی نائب صدر مائیک پینس کی طرف سے آئین کی 25ویں ترمیم کے تحت فارغ کرنے سے انکار پر جوبائیڈن کی پارٹی ڈیموکریٹس کی طرف سے مسلسل یہ آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ ٹرمپ کی چھٹی ہونے سے پہلے پہلے اس کا مواخذہ کر کے فارغ کیا جائے، ڈیموکریٹس ارکان نے مواخذے کے لیے مسودہ بھی تیار کر لیا ہے۔ پہلے تو ٹرمپ کی پارٹی ریپبلکن کے سینیٹرز
مزید پڑھیے


ہزارہ برادری پر آفت،ہمارا رویہ

هفته 09 جنوری 2021ء
عا رف نظا می
بلوچستان کی ہزارہ برادری کے مردو خواتین،بچے اور بزرگ اس خون جما دینے والی سردی میں اس امید پر دھرنا دئیے بیٹھے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان انہیں پرسا دینے آئیں اور وہ مچھ میں ہفتہ اور اتوار کی رات داعش کے ہاتھوں ذبح کئے گئے اپنے 11 پیاروں کی میتیں دفنا دیں۔دہشتگردی کی اس دل د ہلا دینے والی واردات کے بعد جب ہزارہ برادری نے وزیر اعظم سے ملاقات کا مطالبہ کیا تو ہر طرف سے آ واز ا ٹھی کہ وزیرا عظم عمران خان ہزارہ برادری کے زخموں پر پھاہا رکھنے کے لیے کوئٹہ جائیں۔ اصولی
مزید پڑھیے



روم جل رہا ہے!

بدھ 06 جنوری 2021ء
عا رف نظا می
بلوچستان کے دور دراز علاقے مچھ میں ہزارہ برادری کے 11ارکان جو پیشہ کے اعتبار سے کان کن تھے، کا سفاکانہ قتل انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک واقعہ توہے ہی لیکن اس سے بھی زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات اب تسلسل سے ہو رہے ہیں ۔ بلوچستان تو دہشت گردوں کا خاص طور پر ٹارگٹ بناہوا ہے حتیٰ کہ مقامی قانون اور امن وامان قائم کرنے والی فرنٹیئر کانسٹیبلری بھی بے بس نظر آ رہی ہے ۔رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان طویل عرصے سے دہشت گردوں کی آماجگا
مزید پڑھیے


بعد کی شکایات سے قبل۔۔۔۔۔

پیر 04 جنوری 2021ء
عا رف نظا می
وزیر اعظم عمران خان کو پی ڈی ایم سے یہ سوال پوچھنے کی ضرورت کیوں پیش آئی کہ وہ بتائیں کہ کس معاملے میں فوج ان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ وزیر اعظم کے مطابق پی ڈی ایم سازش کر رہی ہے اور یہ پراپیگنڈابھی اسی کا حصہ ہے۔ مولانا فضل الرحمنٰ نے جاتی امرا میں ہونیوالے پی ڈی ایم کے حالیہ اجلاس میں کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیپ سٹیٹ بنا کر یرغمال بنا دیا گیا ہے، یہ فوج ہماری فوج ہے،ہم جرنیلوں کا احترام کرے ہیں، عمران خان مہرہ ہیں، اصل مجرم انہیں لانے والے ہیں، اب
مزید پڑھیے


2020 کی تلخ یادیں

هفته 02 جنوری 2021ء
عا رف نظا می
اپوزیشن اور حکومت کے تعلقات کار میں شدید خرابی نے2020 کے دوران کئی تلخ یادیں چھوڑی ہیں۔ سیاست کے حوالے سے سال کی آخری بڑی خبر مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کی گرفتاری تھی۔ ویسے تو 2020 پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کے لیے منحوس سال ثابت ہوا۔ نومبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے دنیا میں خوف وہراس کی ایسی کیفیت پیدا کر دی کہ 1918 کے فلو کی وبا کی یاد تازہ ہو گئی۔ کورونا کی مو ذی وبا سے دنیا بھر میں تقریباً 18 لاکھ ہلاکتیں اور
مزید پڑھیے


کچھ حیران کن نہیں!

بدھ 30 دسمبر 2020ء
عا رف نظا می
محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی ہر سال نوڈیرو میں ان کے مزارپر منائی جاتی ہے،میں بھی کئی مرتبہ اس میں شریک ہو چکا ہوں۔آ صف زرداری سمیت سٹیج پر پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما موجود ہوتے ہیں،چند سال قبل پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پہلی بار اردو میں خطاب بھی محترمہ کی برسی پر کیا ۔ حا ضرین میں ہاریوں اور جیالوں کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے لیکن محترمہ کی 13ویں برسی اس لحاظ سے منفرد تھی کہ اس میں دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک تھے بالخصوص مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ،بلاول بھٹو
مزید پڑھیے


آگے کچھ واضح نہیں

پیر 28 دسمبر 2020ء
عا رف نظا می
وزیر اعظم عمران خان اس لحاظ سے خوش قسمت ثابت ہوئے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں جو تحریک کے ذریعے حکومت کو نکالنا چاہتی تھیں وہ خود اختلافات اور تضادات کا شکار ہو گئی ہیں، گویا کہ یہ غنچے بن کھلے ہی مرجھا رہے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن،ٰ جن کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اپوزیشن کو پی ڈی ایم کے بینر تلے اکٹھا کر دیا ،کو اپنی ہی پارٹی کے اندر شدید بغاوت کا سامنا ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ نے پارٹی کے سینئرہنمائوں مولانا محمد خان شیرانی، مولانا گل نصیب
مزید پڑھیے








اہم خبریں