Common frontend top

عارف نظامی


ناتجربہ کاری کا رونا


وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کی قریباً نصف مدت پوری کرنے کے بعد بڑی صاف گوئی سے کام لیتے ہوئے کہا کہ تیاری کے بغیر حکومت میں نہیں آنا چاہیے۔ اس لحاظ سے یہ عجیب بات ہے کہ وہ شخص جو بقول خود عملی سیاست میں بیس سال کا تجربہ رکھتا ہے کہہ رہا ہے کہ مجھے حکومت چلانے کے معاملات سمجھنے میں تین ماہ لگے۔ اس ضمن میں انہوں نے پاور سیکٹر کی خاص طور پر مثال دی کہ ڈیڑھ سال تک تو پاور سیکٹر کے فگرز کا ہی پتہ نہیں چل رہا تھا، موجودہ حکومت کے لیے
هفته 26 دسمبر 2020ء مزید پڑھیے

ناکافی سفارتی کاوشیں

بدھ 23 دسمبر 2020ء
عا رف نظا می
پاکستان کی ’’کامیاب ‘‘ خارجہ پالیسی کا بہت چرچا ہے لیکن زمینی حقائق قدرے مختلف ہیں ۔ حال ہی میں ہمارے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کا دوروزہ دورہ کر کے آئے ہیں، ان کا علانیہ مشن پاکستانیوں پر متحدہ عرب امارات کے ویزوں پر پابندی اٹھوانا تھا جسے نافذ ہوئے اب ایک مہینے سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے، بعض اطلاعات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی امارات کی اعلیٰ سطح کی شخصیات سے ملاقاتوں کے باوجود کوئی بڑا بریک تھرو نہیں ہوا۔ اگرچہ ویزا پابندی کی زد میں دیگر ممالک بھی آئے ہیں لیکن
مزید پڑھیے


اکنامک ایمرجنسی کی طرف

پیر 21 دسمبر 2020ء
عا رف نظا می
وزیر اعظم عمران خان کا واکھیان ہے کہ ہم مصیبت سے نکل آئے ہیں اور پاکستان اقتصادی طور پر مستحکم ہو گیا ہے لیکن زمینی حقائق ان دعوئوں کی نفی کرتے ہیں۔ پاکستانی قوم کا بال بال تو قرضوں میں پہلے ہی جکڑا ہواتھا لیکن تازہ اعداد و شمار خاصے تشویشناک ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال کے صرف پہلے پانچ ماہ میں 4.5 ارب ڈالر کے قرضے لیے ہیں۔ وزارت اقتصادی امورکے مطابق یہ قرضے بجٹ کے 37 فیصد کے برابر ہیں، یعنی مجموعی طور پر رواں مالی سال میں قرضہ 12.41ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ قرضوں کا
مزید پڑھیے


گھمسان کا رن ؟

هفته 19 دسمبر 2020ء
عا رف نظا می
جہاں پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک کے پہلے راؤنڈ کے اتوار کو لاہور میں آخری شو کے بعد اپوزیشن کی آئندہ حکمت عملی پر مباحث جاری ہیں کہ اس نے کیا کھویا کیا پایا ؟وہاں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور عملی طور پر میاں نو از شریف کی جانشین مریم نواز مصر ہیں کہ لاہور کا جلسہ حاضری اور جوش وخروش کے لحاظ سے تاریخی اور کا میاب ترین تھا ۔ پی ٹی آئی کی پراپیگنڈامشین تو ایک طرف، خود ان کی اپنی ہی جماعت مسلم لیگ(ن) کے لوگ جلسہ کے منتظمین پر کڑی نکتہ چینی کر
مزید پڑھیے


مسائل کا حل، اتفا ق را ئے ضروری

بدھ 16 دسمبر 2020ء
عا رف نظا می
اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت کے خلاف تحریک کا پہلا راؤنڈ بخیر و خوبی اتوار کو لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے جلسہ عام سے مکمل ہو گیا۔ پی ڈی ایم جس کا مقصد موجودہ ’’سلیکٹڈ حکمرانوں‘‘ کو گھر بھیجنا ہے اپنے اس فوری ہدف کے حصول میں تو ناکام رہی۔ پی ڈی ایم کے سٹیج سے دعویٰ تو یہ کیا گیا تھا کہ حکومت چار ہفتوں کی مہمان ہے لیکن دسمبر کی ڈیڈ لائن کے مطابق ایسا ہوتا نظر بھی نہیں آتا حکومت قائم ہے اور فوری طور پر کہیں جاتی نظر نہیں آتی۔ دوسری
مزید پڑھیے



کاروبار مملکت کیلئے مذاکرات

بدھ 02 دسمبر 2020ء
عا رف نظا می
تمام ہتھکنڈے استعمال کرنے کے بعد عین موقع پر پی ڈی ایم کو ملتان میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی گئی۔اس ضمن میں حکومت کے ترجمان شہباز گل کا دوٹوک اعلان بھی سامنے آ گیا تھا کہ جلسے کی راہ میں رکاوٹیں ہٹا لی گئی ہیں، یہ ایک انتہائی دانشمندانہ فیصلہ تھا، اس طرح بڑے تصادم کا خطرہ ٹل گیا اور جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ محترمہ مریم نواز جو جلسہ کے روز ہی ملتان پہنچیں،انہوں نے برملا کہہ دیا تھاکہ جلسہ ہر صورت ہو گا ۔ قیاس ہے کہ سکیورٹی اداروں نے اس حوالے سے کلیدی رول ادا کیا
مزید پڑھیے


سوچی سمجھی سازش؟

پیر 30 نومبر 2020ء
عا رف نظا می
ایران کے ایٹمی پروگرام کے روح رواں ڈاکٹر محسن فخری زادکا اسرائیل کے ہاتھوں دن دہاڑے قتل اس امر کی غمازی کرتا ہے کہ خطے کے حالات خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر فخری کا شمار ایران کے جوہری پروگرام کے معماروں میں ہوتا تھا۔ انہیں دماوند میں بم دھماکے اور گاڑی پر فائرنگ کر کے مارا گیا، حملے میں ان کے چھ ساتھی بھی جاں بحق ہوئے۔اگرچہ ایران نے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے لیکن خدشہ ہے کہ جب تک ٹرمپ وائٹ ہاوس سے رخصت نہیں ہوجاتے وہ اس کی آڑ میں ایران پر
مزید پڑھیے


شرف ملاقات!

هفته 28 نومبر 2020ء
عا رف نظا می
بالآخر وہ سیاسی ملاقات ہو ہی گئی جس کے نہ ہونے کا اکثر میڈیا میں تذکرہ ہوتا رہتا تھا ۔گزشتہ برس مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی صحت کامعاملہ بگڑ گیا تو وہ علاج کے لیے بیرون ملک چلے گئے ، اس دوران چودھری برادران کو توقع تھی کہ وزیر اعظم عمران خان جوان کے اتحادی بھی ہیں کم از کم مزاج پرسی کے لیے فون ضرور کھڑکائیں گے لیکن خان صا حب نے ایسا نہیں کیا ۔ چودھری برادران بالخصوص چودھری شجاعت حسین اس معاملے میں خا صے حسا س واقع ہوئے ہیں ۔ چودھری شجاعت
مزید پڑھیے


کورونا کی نئی لہراور جلسے!

بدھ 25 نومبر 2020ء
عا رف نظا می
پاکستان کا شمار معدودے چند ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کورونا وبا کی پہلی لہر پر کامیابی سے قابو پایا گیا۔ عدم برداشت اور محاذ آرائی کے دور میں بھی وفاق اور صوبوں نے اس مہلک وبا سے نبٹنے کے لیے مل کر مربوط حکمت عملی اختیار کی جس سے اموات بڑھنے کی رفتار کم ہوتی گئی اور بالآخر احتیاطی تدابیر جن میں لاک ڈاؤن اور سمارٹ لاک ڈاؤن شامل تھیں کو آہستہ آ ہستہ نرم کیا گیا۔ ریستورانوں کی رونقیں بحال، شادی ہالز آباد، تعلیمی ادارے کھل گئے اور معمولات زندگی بحال ہو گئے، یہ اللہ تعالیٰ کا
مزید پڑھیے


اعدادوشمار کا ناٹک!

پیر 23 نومبر 2020ء
عا رف نظا می
وزیر اعظم عمران خان کی معاشی ٹیم کے سربراہ ،مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے اکانومی کے بارے میں اچھی اچھی خبریں سنائی ہیں،ان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں کافی عرصے کے بعد لارج سکیل مینو فیکچرنگ کی صنعتوں کی پیداوار میں پانچ فیصد ترقی ہوئی ہے۔بالخصوص سیمنٹ، فرٹیلائزرز اور آٹو موبائلز کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق برآمدات میں بھی گوناگوں اضافہ ہو رہا ہے،کرنسی بھی مستحکم ہو رہی ہے اور غیر ملکی زرمبادلہ میں بھی 13 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے،اسی طرح مالیاتی شعبے میں ایف بی
مزید پڑھیے








اہم خبریں