Common frontend top

عبدالرفع رسول


گولڈن ٹمپل پر حملے کی 38ویں برسی


ہرسال ماہ جون داخل ہوتے ہی سکھوں کولگے زخم ہرے ہوجاتے ہیں کیونکہ اس مہینے کے پہلے ہفتے میںان کے سب سے بڑے مذہبی مقام’’ گولڈن ٹمپل‘‘ جو سکھوں کا سب سے بڑاگردوارہ بھی ہے کی بھارتی فوج نے بدترین توہین کی گئی تھی۔ آج سے38 سال پہلے اندرا گاندھی کا دورحکومت میں5 جون 1984کوبھارتی فوج نے’’ آپریشن بلیو سٹار‘‘کے نام پر ’’ گولڈن ٹمپل‘‘ پرحملہ بول دیاا اورخالصتان کے مایہ ناز کمانڈر کمانڈ رجرنیل سنگھ بھنڈراں والااورجنرل شاہ بیگ سنگھ سمیت سینکڑوں سکھوں کاقتل عام کردیا۔رپورٹس کے مطابق ’’آپریشن بلیو سٹار‘‘ میں110بھارتی فوجی ہلاک اور 300 زخمی ہوئے
جمعرات 09 جون 2022ء مزید پڑھیے

بھارت کو گستاخی پر سزا ملنی چاہئے

منگل 07 جون 2022ء
عبدالرفع رسول
حرمت رسول پرجان بھی قربان ہے کے نعرے کا عملی تقاضا یہ ہے کہ عالم اسلام کی طرف سے بھارت کو گستاخی اوراہانت پر سزا مل جانی چاہئے اوراس سزا کی ابتدا بھارت سے تجارتی بائیکاٹ سے ہو جانا چاہیے ۔ یہ ضرور ہوسکتا ہے لیکن اس کے لئے عرب سے عجم تک تمام مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو سرجوڑکر بیٹھناہو گا۔ صورتحال کشیدہ ہے اور حالات گھمبیرکیونکہ بھارت کی حکمران ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین نے اہانت آمیزاورگستاخانہ گفتگو سے اہل اسلام کے دل چھلنی کر دیئے ہیں۔بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے
مزید پڑھیے


امرناتھ یاترا !!

پیر 06 جون 2022ء
عبدالرفع رسول
انیسویں صدی میںصیہونیت کے نام پر یہودیوں کی طرف سے ایک فتنہ اٹھا جواستعمار پسند نسل پرست نظریے کاحامل تھا ۔شروفساد کی اس تحریک کے نام پر1948ء میں دنیا بھر سے یہودیوں کولال لایاگیا جس کے بعد اسرائیل کے قیام کااعلان کردیا۔صیہونیت نے اسرائیل کے قیام کے بعد رفتہ رفتہ اہل فلسطین کو با لجبر ان کی سرزمین سے بے دخل کرکے یہودیوں کوان کی ملکیتی زمینوں پر بسایا ۔یوں پورے فلسطین پر یہودی چھاگئے۔ صیہونیت کے اغراض ومقاصد میںکنعان، ارض مقدس اور فلسطین کی سرزمین پر مشتمل یہودیوں کے لئے اسرائیل کے نام پرایک وسیع تراسرائیل کا قیام سرفہرست
مزید پڑھیے


تو نے کیا دیکھا نہیں مغرب کا جمہوری نظام!

اتوار 29 مئی 2022ء
عبدالرفع رسول
تو نے کیا دیکھا نہیں مغرب کا جمہوری نظام چہرہ روشن، اندروں چنگیز سے تاریک تر! امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی نہایت بہیمانہ طریقے سے ہلاکت کی خبریں معمول بنتی جا رہی ہیں۔بالخصوص سکولوں میں خون کاکھیل تو لگا تار جاری ہے۔ 24 مئی 2022ء منگل کوامریکی ریاست ٹیکساس کے اوالڈے شہر کے ایک پرائمری ایلیمنٹری سکول میں فائرنگ سے دوسری سے چوتھی جماعت تک کے 19 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے دوسری سے چوتھی جماعت تک کے بچوں کی عمریں 7 سے 10برس تک تھی۔امریکی ریاست ٹیکساس کے
مزید پڑھیے


وادی چناب کا حسن اور دلکشی

جمعرات 26 مئی 2022ء
عبدالرفع رسول
مقبوضہ کشمیر کے جموں ڈویژن کا علاقہ وادی چناب ہے ۔چناب وادی مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔ اس وادی کے تین علاقے ڈوڈہ ،کشتوارڑ اور بھدرواہ انتائی خوبصورت اوردلکش ہیں ،وہیں اس مردم خیز خطے کے ان گنت اوربے حدوحساب سرفروش مجاہدین رواں تحریک آزادی میں اپنا لہو پیش کرچکے ہیں۔ضلع ڈوڈہ کا رقبہ2,306 مربع کلومیٹر پرمحیط ہے اوریہ ضلع1,107 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔ کشتواڑ کا رقبہ 7,824 مربع کلومیٹرپرمحیط ہے اوریہ علاقہ 1,638 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔ جبکہ بھدرواہ 1,613 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔ وادی چناب کا طول
مزید پڑھیے



خالصتان کیلئے یورپ میں ریفرنڈم کامطلب؟

پیر 23 مئی 2022ء
عبدالرفع رسول
’’سکھ فارجسٹس‘‘کے زیراہتمام دنیا بھرمیں مقیم سکھ ’’ خالصتان ‘‘کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد کر کے خالصتان کے حق میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔ اس سلسلے میں08 مئی2022ء اتوارکو اٹلی میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا ۔اٹلی کے شہر بریشیا میں خالصتان ریفرنڈم میں تقریباً40 ہزار ووٹ کاسٹ کئے گئے۔ اٹلی کے مختلف شہروں میں تقریباً 2 لاکھ سکھ مقیم ہیں۔سکھوں کی بڑی تعداد ووٹنگ سینٹر کے باہر موجود تھی، ووٹنگ میں حصہ لینے والوں کا مطالبہ تھا کہ بھارت پنجاب پر اپناجبری قبضہ ختم کرے تاکہ خالصتان کاقیام عمل میں لایا جا سکے ۔ سوئٹزر لینڈ سمیت سات
مزید پڑھیے


مساجدکومندروں میں بدلنے کے بھارتی فیصلے!

اتوار 22 مئی 2022ء
عبدالرفع رسول
بھارت میں پوری قوت کے ساتھ مساجد کو مندروں میں بدلاجا رہا ہے ۔اس حوالے سے انتظامیہ ،عدلیہ اورمقننہ کے گٹھ جوڑ کے ساتھ یک نکاتی پالیسی مرتب کی گئی ہے۔تکونی سازش رچاتے ہوئے مودی بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں کی بنیادیں مٹارہا ہے ۔مودی نے بھارتی عدلیہ کو یہ ٹھیکہ سونپا ہے کہ مسلمانوں کو زیر کرنے ،انہیں پھانسی کی سزائیں دینے اوران کی مساجد کوشہید کرنے کے لئے وہ آزاد ہے۔ جس پر بھارتی عدلیہ بلاجھجک عمل پیرا ہے۔اس وقت بھارت میں تمام تاریخی مساجد کے خلاف بھارتی عدلیہ میں کسیز چل رہے ہیں۔عدلیہ سے یکے بعد
مزید پڑھیے


اسیران کشمیرکی راجستھان منتقلی

بدھ 18 مئی 2022ء
عبدالرفع رسول
بھارت آزادی کشمیرکے لئے برسر جدوجہد ملت اسلامیہ کشمیر کا درد بڑھانے اوران کی جبیں ہمت کوشکست دینے کے لئے نت نئے زہریلے حربے استعمال کر رہا ہے اسی مہیب سلسلے کوجاری رکھتے ہوئے گزشتہ ہفتے اسیران کشمیرکومسلسل تعذیب میں رکھنے کے لئے کالے قوانین کے تحت سینکڑوں محبوسین کو جموں کی سینٹرل جیل جسے امپھالہ جیل کے نام سے جاناجاتا ہے ،ہیرانگرجیل ،کٹھوعہ جیل ، کوٹ بھلوال جیل اور وادی کشمیر کی جیلوں سے نکال کردلی کی تہاڑ جیل سمیت بھارتی ریاستوں ہریانہ ،یوپی اورراجھستان کی جیلوں میں منتقل کیاگیا ہے۔آپ اندازہ کیجئے کہ سری نگرسے بھارتی ریاست
مزید پڑھیے


یاسین ملک کی جان کوشدیدخطرہ لاحق

پیر 16 مئی 2022ء
عبدالرفع رسول
1990میں مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارت کے ناجائز قبضے اوراس کے جارحانہ تسلط کے خلاف میںحیران کن مسلح مزاحمت شروع ہوئی اوراس جدوجہد کے دو دھارے یادو کردار سامنے آئے جن میں سے ایک دھارا صاف طورپرالحاق پاکستان کاحامی ہے اور مسلح جدوجہد کاایک دھارا جہاد بالسیف کے ذریعے مقبوضہ جموںوکشمیرکوبھارتی جبری تسلط سے آزاد کروا کر ریاست جموں وکشمیرکاالحاق پاکستان کے ساتھ کرکے نصب العین کی طرف بڑھنا چاہتا تھا ۔ اس دھڑے کا نام ’’گرین بلٹ ‘‘تھااوراس میں حزب المجاہدین اورجمعیت المجاہدین کے علاوہ نصف درجن عسکری تنظیمیں شامل تھیں۔ان کی مسلح جدوجہد کوتین دہائیاں گذرگئیں۔ ا س
مزید پڑھیے


پاکستان بنانا ری پبلک مت بنایئے!!

هفته 14 مئی 2022ء
عبدالرفع رسول
پاکستان کی سیاست اورحکمرانی کی تمام جہات سے لگ ایسا رہا ہے کہ یہ قائد کا وہ پاکستان نہیں جسے عظیم قربانیاں دے کرحاصل کیاگیاتھا بلکہ یہ کوئی بنانا ری پبلک ہے ۔1904 میں امریکہ میں ایک ناول نے تہلکہ مچادیا، اس ناول سے بنانا ری پبلک کی دنیا میں شہرت ہوگئی اوروہ دن ہے اور آج کا دن ہے دنیائے سیاست میں یہ محاورہ عام ہوگیا کہ جس ملک میں آئین اورقانون کی حکمرانی نہ ہو اسے بنانا ری پبلک کہاجاتا ہے۔ بنانا ری پبلک کے سیاق وسباق کا جو خاکہ کھینچاگیاہے اسے سامنے رکھ کر ہر وہ ملک
مزید پڑھیے








اہم خبریں