Common frontend top

عبدالرفع رسول


مسجد اقصیٰ سے جامع مسجد سری نگرتک


مسجد اقصیٰ سے جامع مسجد سری نگرتک یہ ایک ایسی دلدوز کہانی ہے کہ اسے بیان کرنے کے لئے راقم کے پاس الفاظ ہی نہیں۔مختصر یہ ہے کہ رب العالمین کے یہ گھرامہ مسلمہ پرمسلط حکمرانوں کے ضمیرکوجگانے کے چیخ چیخ کر پکارتے چلے آرہے ہیں لیکن ان میں سے کسی کا ضمیر جاگ نہیں رہا ۔ مسجد یعنی خانہ خداکی حرمت اوراس کا تقدس اس کے نام سے ہی عیاں ہے لیکن اسلام اورمسلمانوں کے سب سے بڑے دشمنوں بالخصوص بھارت اوراسرائیل کاہدف مساجدہی ہیںاوروہ مساجد کی بے حرمتی کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔جب ہم کشمیر کی بات کرتے
جمعرات 12 مئی 2022ء مزید پڑھیے

کشمیرکوہندوسٹیٹ ڈیکلیئرکرنے کی ناکام کوشش

پیر 09 مئی 2022ء
عبدالرفع رسول
5مئی2022 جمعرات کو بھارت کے حد بندی کمیشن کی طرف سے مقبوضہ جموںو کشمیر کے لیے نئی سیاسی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے ۔اس نام نہاد انتخابی نقشے میں مقبوضہ جموں وکشمیرکی زمینی حقائق کو تبدیل کرکے اسے ایک عجیب جغرافیائی، مذہبی اور ثقافتی منظر نامے کے طورپر پیش کیاگیا۔ اکھنڈ بھارت کے خواب دیکھنے والے مودی اینڈ کمپنی نے اس نئی حد بندی سے مسلم اکثریتی خطے مقبوضہ جموںو کشمیرکوایک ہندوسٹیٹ ڈ کلیئر کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ مودی حکومت کااصل منصوبہ وادی کشمیر اور جموں کے پیرپنچال اورچناب وادی کے مسلمان علاقوںکی مسلم آبادی
مزید پڑھیے


سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ !

اتوار 08 مئی 2022ء
عبدالرفع رسول
28 اپریل 2022ء جمعرات کو پاکستان کی وفاقی شریعت عدالت نے پاکستان کی وفاقی حکومت کو اللہ اور اس کے رسولﷺ سے جنگ بند کرنے کا حکم دے دیا ہے اور ربا، کی تمام صورتوں کو ممنوع قرار دے کر واضح کیا ہے کہ بنکوں کی جانب سے اصل رقم سے زائد رقم کی وصولی ربا ہے اور اسلام، آئین پاکستان اور قرآن و سنت کے خلاف ہے۔ سود کے لیے سہولت کاری والے تمام قوانین اور شقوں کو بھی غیر شرعی قرار دے کر 31 دسمبر 2027 ء تک تمام قوانین کو اسلام کے مطابق بنانے کی ہدایت
مزید پڑھیے


کشمیرمیں تصورعید

پیر 02 مئی 2022ء
عبدالرفع رسول
آزاد خطوں کے مسلمان عید کے دن اپنے رشتہ داروں ،دوستوں اورپیاروں کے پاس جاکر ان سے عید ملتے ہیںلیکن مقبوضہ کشمیر میں عید کے دن اپنے عزیزوں کی قبروں کی زیارت کے لئے جاتے ہیں جنہیں گزشتہ 32 برسوں کے دوران بھارتی فوج نے شہید کیا۔ یہ ہے کشمیرمیں تصورعید ۔ رمزآشنا اور محرم رازعلامہ حسن البناء شہید ؒنے کیاخوب فرمایاکہ ’’تمہاری حقیقی عید اس دن ہوگی جس دن تمہاری سر زمینیںآزاد ہونگی اوردنیا میںقرآن کی حکمرانی ہوگی ‘‘ یقینااس دن نہ صرف ہماری حقیقی عید ہوگی بلکہ وہ دن امت مسلمہ کے لئے عہدآفریں بھی ہوگا کہ جب
مزید پڑھیے


قاتلوں کی طرف سے افطاراورعید ملن پارٹیاں

اتوار 01 مئی 2022ء
عبدالرفع رسول
25اپریل 2022 ء سوموار کو سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر وائرل ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی15ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے سمیت درجن بھر یونیفارم پہنے سفاک درندہ صفت بھارتی فوجی افسروں کوایسی اٹھک بیٹھک کرتے ہوئے دکھایاگیا کہ جیسے وہ حالتِ نماز میں ہیں ۔ٹوپیاں پہنے ہوئے یہ فوجی افسرجن کے آستین خون مسلم سے رنگین ہیںسب کے سب ہندوتھے جبکہ پگڑی باندھے ایک سکھ افسربھی تھا۔بھارتی فوج کی طرف سے یہ تصویریں مقامی ،انڈین اورعالمی میڈیا کو بھیجی گئیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔یہ تصاویرسری نگر کے رنگریٹ
مزید پڑھیے



کشمیر میں حق اورسچ لکھنے والے صحافی زیرعتاب

جمعرات 28 اپریل 2022ء
عبدالرفع رسول
مقبوضہ کشمیر میں تمام مقامی اداروں کے سربراہان بھارت کے سفاکانہ،ظالمانہ اورجابرانہ شکنجے میں پس رہے ہیں، جوتحریک آزادی کشمیر سے والہانہ انداز کے ساتھ جڑے ہوئے، سچ لکھتے ہیں اورحق کی صدا کرتے ہیں۔ اسی شرمناک سلسلے کی یہ کڑی ہے کہ کشمیریوں کوآزادی کاشعور بخشنے والی صحافت ایک بار پھر اپنی تاریخ کے ایک غیرمعمولی مرحلے سے گزر رہی ہے۔گذشتہ تین دہائیوںسے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبرپرلکھنے اوربولنے پر شدید قدغن عائد ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی بندشیں ہیں۔لیکن اس قدغن کے باوجود مقبوضہ کشمیرکئی بے باک اورجری تجزیہ کار ،دانشور اور محققین موقع ملنے پر
مزید پڑھیے


سیاستدانوں کے دعوے اور عمل

پیر 25 اپریل 2022ء
عبدالرفع رسول
پاکستان کے سیاستدان جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں توعوام کودجل وفریب دیتے ہیں کہ وہ حکومت میں ہوتے تو ان کے لئے دودھ اورشہد کی نہریں بہادیتے لیکن جونہی وہ اقتدارمیں آتے ہیںتووہ اپنے وعدے بھول جاتے ہیں۔ ان کی گردن میں سریا لگ جاتا ہے اوران کی بولی اورانکی چال بدل جاتی ہے وہ اپنے آپ کواس عوام کے سامنے جواب دہی سے مبراسمجھتے ہیں کہ جس نے انہیں کرسی پر بٹھایاہوتا ہے۔ کرسی پر بیٹھ کر انہیں خوف خدا اورنہ ہی خوف خلق ہوتاہے۔ روزآخرت پران کاایمان کمزورہوتا ہے جبکہ عوام ان کی نظروں میںجانوروں کے ریوڑ
مزید پڑھیے


توشہ خانہ کی بازگشت اب عدالت میں

هفته 23 اپریل 2022ء
عبدالرفع رسول
پاکستان کے صدور، وزرائے اعظم اور اعلی حکومتی حکام کو غیر ملکی معززین سے ملنے والے تحائف کو سرکاری ’’توشہ خانہ‘‘میں رکھا جاتا ہے۔توشہ خانہ کابینہ ڈویژن کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک سرکاری محکمہ ہے، جو1974ء میں قائم کیا گیا اوراس کے کچھ قواعد وضوابط تشکیل پائے تھے ۔جن میں سے ایک یہ کہ جوحکومتی اعلیٰ عہدے دارموصول شدہ ان تحائف میں سے کوئی تحفہ اپنے پاس رکھنا چاہئیں وہ کل قیمت 15 فیصدادا کر کے ایسا کر سکتے ہیں، دسمبر2018 میں قوانین پر نظر ثانی کی گئی تھی جس کے تحت ان تحائف کو رکھنے کے لیے 50
مزید پڑھیے


بھارت میں تیزی سے بڑھتااسلاموفوبیا

جمعرات 21 اپریل 2022ء
عبدالرفع رسول
ہندوقوم پرست سیاست کے سبب بھارت میں اسلاموفوبیاتیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ مسلم بیزاری کے جارحانہ وارداتوں اورمسلمانوں اور اسلام کے تئیں نفرت کے باعث بے چارے بھارتی مسلمانوں کے گلے پہلے ہی رندھ چکے تھے لیکن اب ان کی نبض کی ضربیں اورشہہ رگ کی سانسیں بھی دھیمی پڑچکی ہیں ،انکے نصیب میں جو اندھیرے ہیں وہ چھٹنے کا نام نہیں لے رہے ۔اس طرح وہ دائمی فسطائیت کے شکارہیں ۔ ہندو فسطائیت ہرسو چنگاڑ رہی ہے اوراپنی دہشت کامظاہرہ کررہی ہے ۔وہ مسلمانان بھارت پر دم بہ دم یلغارکرتی چلی جارہی ہے۔ معمولی سی چنگاری سلگ
مزید پڑھیے


فلسطینیوں سے نسل پرستانہ برتاؤ

اتوار 17 اپریل 2022ء
عبدالرفع رسول
یکم فروری 2022کوحقوق انسانی کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی دو سو سے زائد صفحات پر مشتمل ر پورٹ جاری کردی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کو اس رپورٹ کومرتب کرنے میں چار برس لگ گئے اس رپورٹ میں کہاگیاکہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف’’نسل پرستانہ رویہ‘‘اپنارہاہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست نے جس’’ظلم اور تسلط کے نظام‘‘کے تحت فلسطینیوں پر حکومت کی ہے وہ اپرتھائیڈ'' یعنی نسل پرستی کی بنیاد پر تفریق برتنے کی بین الاقوامی تعریف پر پورا اترتا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف الگ تھلگ رکھنے، بے دخل اور شامل نہ کرنے کا
مزید پڑھیے








اہم خبریں