Common frontend top

عبدالرفع رسول


مقبوضہ کشمیر کا پھل!


ہر سال15 اگست سے مقبوضہ کشمیر میں وسیع علاقے میں پھیلے سیب کے باغات سے سیب اتارنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے جو اکتوبرکے وسط تک جاری رہتا ہے ۔ سیب مقبوضہ کشمیر کی معیشت کی شہ رگ ہے ۔مقبوضہ کشمیرمیں 1,45 لاکھ ہیکٹر اراضی پرپھیلے ہوئے سیب باغات سے سالانہ تقریباً21 لاکھ میٹرک ٹن سیب کی پیداوارہوتی ہے، جبکہ 45 لاکھ نفوس یعنی وادی کشمیر کی نصف آبادی کا روزگارسیب صنعت سے وابستہ ہے اورسیب ہی کشمیری مسلمانوں کا اصل اوربنیادی ذریعہ معاش ہے۔ لیکن بھارت کو کشمیری مسلمانوں کی معاشی صورتحال ہرگز برداشت نہیں اور وہ
اتوار 17  ستمبر 2023ء مزید پڑھیے

بنانا ری پبلک !

منگل 12  ستمبر 2023ء
عبدالرفع رسول
جس ملک کے سمگلرڈالر سمگل کرکے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہوں،جس ملک میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہو رہی ہو،جس ملک میں محکمہ برقیات کے آفسران کو بجلی مفت دی جا رہی ہو،جس ملک کے بڑے سرکاری ملازمین کو گاڑی اورپٹرول مفت دستیاب ہو،جس ملک میں ایرانی تیل سمگل ہوکرفروخت ہو رہا ہو اوران تمام تباہیوں اوربربادیوں کے پیچھے وزراء اور حکومتی عہدے دار ہوں ۔ جیسے کہ ماضی قریب میں فرح گوگی ،ایان علی اورمقصودچپڑاسی جیسے کردارحکمرانوں کی کرپشن کرنے اور پھر اسے چھپانے کے لئے موجود ہوں،جس ملک کی اشرافیہ نے اپنی شفٹ لگانے
مزید پڑھیے


نہ سمجھوگے تومٹ جائوگے ہندوستاں والو!

اتوار 10  ستمبر 2023ء
عبدالرفع رسول
بھارت میں جب سے مودی کی قیادت میں آرایس ایس کو اقتدار ملاہے تب سے ایک شرمناک منصوبے کے تحت بھارت میںمسلمانوں کوجبری طورپرہندوبنانے کی غلیظ مہم میں سرعت پارہی ہے۔ مودی کابرسراقتدارآنادراصل آرایس ایس کے مہیب منصوبوں کی تکمیل کی طرف طے کردہ اولین قدم ہے جواس نے 1925ء کو ناگپور مہاراشٹرمیں اپنے قیام کے وقت ترتیب دیئے تھے۔بھارتی مسلمانوں کومرتدبنانے کے لئے بھارت میں چلانے جانے والی ناپاک مہم کے تحت ببانگ دہل کہاجاتاہے کہ ہندوستان کے مسلم دراصل ہندو ہیں اورسب کا ڈی این اے ایک ہے،اس غلیظ عنوان کے ذیل میں گھر واپسی اور لو جہادکی
مزید پڑھیے


جنگ ستمبر1965

جمعرات 07  ستمبر 2023ء
عبدالرفع رسول
جنگ ستمبر1965کی جنگ میںپاکستان کے شہیدوں، بہادراورجری جوانوں نے رب کی تائید وحمایت سے اپنی پرعزیمت کارکردگی کے ذریعے تاریخ میں اپنا نام اور کارنامے سنہری الفاظ میں درج کرائے۔ ۔مملکت خداداد پاکستان کی بنیاد لا الہ الا اللہ کے جذبہ پر اپنی متاع عزیز لٹا دینے والوں کے جذبہ شجاعت نے پانچ گنا بڑے اور جدید اسلحہ سے لیس دشمن بھارت کے مکروہ عزائم خاک میں ملا دیے۔6ستمبر1965 کی تاریخ شروع ہونے کو تھی کہ رات کے اندھیرے میں پاکستان اورخطے کے مسلمانوں کے ازلی اورابدی دشمن بھارت نے لاہور پر تین اطراف سے حملہ کردیاتو اس
مزید پڑھیے


سیدعلی گیلانی ۔۔ ڈھونڈو گے ہمیں ملکوں ملکوں!

هفته 02  ستمبر 2023ء
عبدالرفع رسول
بزرگ قائد سیدعلی گیلانی کی وفات سے کشمیرکی فضا مغموم اورسوگوارہے لیکن یقین کیجئے کہ ایسے میں بھی سیدعلی گیلانی مرحوم کا تراشیدہ نعرہ ’’ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہماراہے‘‘ کشمیرمیں گونج رہا ہے۔ کشمیرکے 92 سالہ بزرگ تحریک آزادی کشمیر کی پہچان اوراس کے روح رواں تھے۔ان کا جدوجہد آزادی کے ساتھ والہانہ عشق، جدوجہد کی مقصدیت کا گہرا شعور، نشیب و فراز کا ادراک، نوجوانان ملت کشمیر کے ساتھ محبت، حصول منزل کی فکر، دشمن کے منصوبوں پر گہری نظر،بے مثل تھی۔ سید علی شاہ گیلانی زندگی کی آخری سانس اورآخری دم تک کشمیر کی جدوجہد
مزید پڑھیے



جماعت اسلامی پاکستان کایوم تاسیس

بدھ 30  اگست 2023ء
عبدالرفع رسول
جماعت اسلامی پاکستان ملک کی سب سے بڑی اور پرانی نظریاتی اسلامی احیائی تحریک ہے جس کا آغاز بیسویں صدی کے اسلامی مفکر سید ابوالاعلیٰ مودودی، جو عصر حاضر میں اسلام کے احیاء کی جدوجہد کے مرکزی کردار مانے جاتے ہیں نے کیا ۔سید ابولاعلیٰ مودودی اور دیگر74 شخصیات نے قیام پاکستان سے قبل3 شعبان 1360 ھ (26اگست 1941 ) کو لاہور میںجماعت اسلامی کی بنیاد رکھی ۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور یہ کہ اسلامی تعلیمات کا سیاست اور ریاستی امور سمیت زندگی کے تمام معاملات میں اطلاق ہونا چاہیے ۔ جماعت اسلامی پاکستان پون صدی
مزید پڑھیے


بھارت میں مساجد غیر محفوظ

اتوار 27  اگست 2023ء
عبدالرفع رسول
بھارت میںدوٹوک انداز میں ایسے مباحث ہورہے ہیں کہ واپی مسجد، تاج محل، لال قلعہ اور جامع مسجد ہندو سٹرکچر پرتعمیر کی گئیںہیں،انہیں ہرحال میںگراکر یہاں اسی طرح مند ربنائے جائیں گے جس طرح بابری مسجد کی شہادت کے بعدمسجد کے مقام پر رام مندرتعمیر ہورہاہے۔ وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل اور بی جے پی کا کہنا ہے کہ ماضی کے مسلم حکمرانوں نے انڈیا کی تقربیاً 30 ہزار مساجد، مقبرے اور قلعے وغیرہ ہندو مندروں کو توڑ کر تعمیر کیے تھے اور وہ صرف تین اہم مساجد کی حوالگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اگر مسلمان ان
مزید پڑھیے


بھارت میں کسان دوبارہ سڑکوں پر؟

جمعرات 24  اگست 2023ء
عبدالرفع رسول
بھارتی ریاست ہریانہ اورریاست پنجاب کے مشترکہ دارالحکومت چندی گڑھ میںپنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش، اور اتراکھنڈ سمیت شمالی ریاستوں میں اچانک آئے سیلاب کے سبب ہوئے نقصان کے معاوضہ سے متعلق مطالبات کو لے کر 16 کسان یونینوں نے 22 اگست 2023سے مطالبات کے منظور ہونے تک چنڈی گڑھ کے گھیرائو کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہریانہ اورپنجاب کی حکومتوں نے کسانوں کی اس دھمکی سے قبل کسان یونینوں کے 16 لیڈروں کو حراست میںلے لیاہے۔سیلاب متاثرہ لوگوں کو راحتی رقم نہ ملنے کے احتجاج میں ہونے والے مظاہرہ سے چندیوم قبل ہی کسان مزدور سنگھرش سمیتی کی قیادت
مزید پڑھیے


بھارت میں مسلمانوں کی تاریخ مٹانے کے منصوبہ!

منگل 22  اگست 2023ء
عبدالرفع رسول
ہندوئوں کے جلوسوں ،جلسوں اور یاتراؤں کے دوران ’’جئے شری را م ،ہندو راشٹر بن کر رہے گا،جیسے اشتعال انگیز نعرے بازی روز کامعمول بن چکا ہے ۔یہ نعرہ بازی محض اتفاقی طور پر نہیں بلکہ مکمل منصوبہ بند سازش کے تحت ہو رہی ہے۔ جس کے پیچھے مسلم دشمنی کار فرما ہے۔ پورے بھارت میں بالخصوص بھارت کی چار ریاستوں بہار، مغربی بنگال، مہاراشٹر اور گجرات میں مسلمان نشانے پر ہیں ۔یہ دراصل مسولینی اورہٹلر کاایجنڈا تھا مودی ہرصورت اس قسم کے ایجنڈا کی تکمیل چاہتا ہے ۔مسولینی اورہٹلر نے تاریخ سے اس طرح کی چھیڑ چھاڑ،
مزید پڑھیے


تقسیم برصغیراورسولی پرلٹکتاکشمیر !

منگل 15  اگست 2023ء
عبدالرفع رسول
برِّصغیر کی تقسیم کا واقعہ اچانک پیش نہیں آیا اس بٹوارے کا پس منظر دینی و مذہبی تصورات، تہذیبی و ثقافتی نظریات ، سیاسی واقعات و حوادث اور مسلمانان ہند کی بد ترین معاشرتی اور اقتصادی حالات پر مبنی تھا۔ 1935ء کا انڈیا ایکٹ نافذ ہو چکا تھا جو برطانوی پارلیمنٹ نے منظور کر لیا تھا۔ اس قانون کی رو سے ہندوستان میں وفاقی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے تحت صوبوں کو حق خود اختیاری کے وسیع اختیارات دے دئیے گئے تھے۔ہندوستان سے برطانوی سامراج رخصت ہونے والا تھا اور ہندو اکثریت واحد قومیت کے بنیادکے
مزید پڑھیے








اہم خبریں